۱۲ مئی ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور قبل نماز ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسلمانوں کو سکھایا ہے جس میں ایک ذرہ بھر بھی ظلم نہیں اور نہایت پاک اور حق و حکمت کا اصول ہے کہ !
ایک خاص حد تک سزا ہوگی ۔ بعد اس کے نجات ہو جاوے گی کیونکہ آخر فطرتوں اور قومی انسانی کا خالق
تو خدا ہی ہے کوئی فطرت سلیم اور کانشنس منظور ہی نہیں کر سکتا کہ ایک کمزور اور ناتواں انسان کے گناہ
کو ایسا عظیم الشان مانا جاوے جو کبھی بخشا ہی نہ جاوے۔
دوسرا معاملہ معراج کا ہے۔ بے شک ہم بھی مانتے ہیں کہ جسم کے ساتھ
معراج کی حقیقت آپ گئے تھے۔ بیداری بھی تھی اور جسم بھی تھا مگر وہ ایک اعلی درجہ
کی کشفی حالت تھی اس دلیل کے واسطے بخاری کو دیکھ لو کہ یہ سارا واقعہ لکھنے کے بعد لکھا ہوگا کہ ثُمَّ
استيقظ بھلا اس کے کیا معنے ؟ دیکھو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جن کو بہت عرصہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ رہنے کا ( موقع ملا تھا اور جن کا علم بھی بہت بڑا تھا ان کی یہ روایت ہے۔ استيقظ
سے یہ مراد نہیں کہ آپؐ نے خواب دیکھا تھا بلکہ ایک قسم کی بیداری تھی اور اس میں یہ بھی شعور تھا کہ
مع جسم گئے۔ یہ ایک خدا کا تصرف ہوتا ہے کہ غیبوبت جس نہیں ہوتی اور یہ ایک نکتہ ہے کہ علم سے حل
نہیں ہو سکتا بلکہ تجربہ صحیحہ اس کو حل کر سکتا ہے۔ فلسفہ اور طبعی کا اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور نہ ہی
کوئی اعتراض کے قابل بات ہے مگر بعض لوگ خود اسلام کو بگاڑتے اور قابلِ اعتراض بناتے ہیں ۔ لے
۱۲ رمئی ۱۹۰۸ء ( بمقام لاہور قبل نماز ظہر )
انگلستان کار نان کا رہنے والا ایک بڑا انگلستان کے پروفیسر ریگ سے گفتگو جاری با علم بہت ہے۔ وہ تم دنیا کی سر کے
بھا
ماہر تمام
ارادے سے وطن سے نکلا اور علم ہیئت پر بڑے بڑے لیکچر دیتا پھرتا ہے۔ چنانچہ چند روز سے لاہور میں
وارد ہے اور ایک لیکچر لاہور میں بھی دیا جس میں بڑے بڑے انگریز لیکچر سننے کے واسطے شامل تھے۔
حضرت مفتی محمد صادق بھی حسن اتفاق سے اس لیکچر میں موجود تھے۔ لیکچر کے خاتمہ پر مفتی صاحب ممدوح
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۲، ۳

نے پروفیسر صاحب سے ملاقات کی اور حضرت اقدس کے دعاوی اور دلائل وغیرہ ان کو سنائے۔ چنانچہ
پروفیسر موصوف اسی وقت تیار ہو گیا کہ حضرت اقدس کے حضور حاضر ہو مگر مفتی صاحب نے کہا کہ پہلے
میں حضرت اقدس سے اجازت لے کر وقت مقرر کرالوں پھر آپ کو لے جاؤں گا ۔ چنانچہ حضرت اقدس
نے اجازت دی اور ۱۲ مئی قبل ظہر ملاقات ہوئی ۔ (ایڈیٹر )
سوال۔ سے میں ایک علمی مذاق کا آدمی ہوں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہ زمین جس میں ہم رہتے ہیں
ایک چھوٹی سی زمین ہے اور ہزار درہزار اور لاکھ دو لاکھ حصے اس کے علاوہ مخلوق الہی کے موجود ہیں اور یہ
ان کے مقابلہ میں ایک ذرہ کی بھی حقیقت نہیں رکھتی تو پھر کیا وجہ کہ خدا کے فضل کو صرف اسی حصہ زمین
یا کسی خاص مذہب وملت میں ہی محدود رکھا گیا ؟
او
جواب ۔ دراصل یہ صحیح نہیں اور نہ ہی ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ ایک خاص فرقے یا قوم کے ذریعہ
خدا اپنی ہستی ظاہر کرتا ہے۔ خدا کو کسی خاص قوم سے انس یا رشتہ نہیں۔ بلکہ صحیح یہ ہے کہ خدا تمام دنیا کا
خدا ہے اور جس طرح اس نے ظاہر جسمانی ضروریات اور تربیت کے واسطے مواد اور سامان تمام قسم ،
کی مخلوق کے واسطے بلا کسی امتیاز کے مشترکہ طور سے پیدا کیے ہیں اور ہمارے اصول کی رو سے وہ
رب العالمین ہے اور اس نے اناج ، ہوا، پانی ، روشنی وغیرہ سامان تمام مخلوق کے واسطے بنائے ہیں
اسی طرح سے وہ ہر ایک زمانہ میں ہر ایک قوم کی اصلاح کے واسطے وقتا فوقتا مصلح بھیجتا رہا ہے۔ جیسا
کہ قرآن شریف میں ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵)
خدا تمام دنیا کا خدا ہے ۔ کسی خاص قوم سے اس کو کوئی رشتہ نہیں اور یہ جو مختلف اوقات میں
مختلف آسمانی کتابیں آئی ہیں ان میں بھی دراصل کوئی اختلاف نہیں کیونکہ جو قابل اصلاح امور ہوتے
ہیں جب دنیا عملی رنگ سے بالکل بگڑ جاتی ہے اور فسق و فجور اور چوری شرارت وغیرہ پیدا ہو جاتی ہیں
اور لوگ پاکیزگی سے دور ہو کر نفسانی شہوات سے مغلوب ہو جاتے ہیں اور اعتقادی طور سے بھی
خدا کو چھوڑ کر بت پرستی کی طرف جھک جاتے ہیں تو پھر خدا جو انسان کا جسمانی اور روحانی مربی ہے
لے بدر سے انگریز میں اور میری بیوی آپ کی ملاقات کو اپنے لئے موجب فخر سمجھتے ہیں۔
مسیح ۔ میں آپ کی ملا قار ملاقات سے بہت خوش ہوں ۔ ہوں ۔ ( بدر جلدے نمبر ۲۱ مو رے نمبر ۲۱ مورخه ۲۶ رمتی ۱۹۰۸ صفحه ۱)

اس کی غیرت تقاضا کرتی ہے کہ ان مفاسد کی اصلاح کے واسطے کوئی شخص پیدا کرے اور اس طرح
کا مصلح قانون قدرت سے باہر نہیں ۔ جس طرح ہمارے واسطے وہ اناج جو حضرت آدم یا اور گذشتہ
انبیاء کے وقت میں پیدا ہوا تھا باعث زندگی نہیں ہو سکتا اور وہ پانی جو پہلے لوگوں کے واسطے تھا
ہماری پیاس نہیں مٹا سکتا اسی طرح سے روحانی طور سے بھی ہمیں تازہ بتازہ روحانی غذا اور پانی کی
ضرورت ہے۔
یہ عادت اللہ ہے کہ جس طرح سے جسمانی سلسلے کی پرورش اور تربیت کرتا ہے اور گذشتہ
پرورش کافی نہیں ہوتی اسی طرح سے روحانی سلسلہ کا حال ہے اور روحانی جسمانی دونوں سلسلے پہلو بہ پہلو
چلتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص خدا سے ہی منکر ہو تو اس بحث کا الگ ایک طریق ہے۔ خدا کے قائل کو چاہیے
کہ دونوں سلسلوں کو بالمقابل رکھ کر ایک ہی نظر سے دیکھ کر فائدہ اٹھائے ۔ جس نے جسمانی سلسلہ
پیدا کیا ہے اسی نے روحانی سلسلہ پیدا کیا ہے۔ جس طرح وہ جسمانی سلسلہ کی تازہ بتازہ پرورش کرتا
ہے اسی طرح سے وہ روحانی سلسلہ کی بھی تازہ بتازہ پرورش کرتا ہے۔ جس طرح جسمانی حالت ایک
تازہ پانی کی محتاج ہے اسی طرح روحانی حالت بھی تازہ آسمانی وحی کی محتاج ہے۔ جس طرح جسم بغیر
پرورش کے مر جاتا ہے اسی طرح روح بھی بغیر پرورش کے مُردہ ہو جاتی ہے۔ روحانی امور میں اگر
ہمیشہ گذشتہ ہی گذشتہ کا حوالہ دیا جاوے تو بجز اس کے کہ روحانی حالت ایک مردہ حالت ہو جاوے
گی اور کیا ہو سکتا ہے؟
خدا ہمیشہ طبعاً چاہتا ہے کہ وہ پہچانا جاوے۔ وہ اپنی شناخت اور زندگی کے ثبوت میں ہمیشہ حقائق ،
معارف اور تازہ بتازہ نشان دکھایا کرتا ہے اور یہ امور کوئی عقلی استبعاد بھی نہیں رکھتے ۔ یہی سلسلہ
ہمیشہ سے چلا آتا ہے۔ ہزاروں لاکھوں انبیاء آئے انہوں نے عملی طور سے ثبوت دیئے۔ دنیا پر حجت
پوری کی ۔ اب کوئی شخص صرف یہ کہہ کر (کہ ) میں سائنس دان یا فلاسفر ہوں ایک ایسی متواتر اور
ثابت شدہ شہادت کو کیسے توڑ سکتا ہے؟ چاہیے کہ جس طرح سے اس گروہ پاک نے عملی زندگی اور
نمونے سے اپنے دعوی کا ثبوت دیا اسی طرح سے اس کارڈ بھی کیا جاتا ہے۔ ہاں البتہ ان لوگوں کو

یہ کہنے کا حق پہنچتا تھا کہ پرانے قصے کہانیاں کیوں پیش کی جاتی ہیں کوئی زندہ نمونہ یا ثبوت پیش کیا
جاوے۔ سواس کے واسطے ہم تیار ہیں ۔ صرف ہیئت دان اپنی ہیئت وغیرہ یا نظام شمسی میں غور کرنے
سے خدا کے وجود کا یقینی ثبوت بہم نہیں پہنچا سکتا۔ البتہ ایک امکان پیدا ہو سکتا ہے کہ خدا ہونا چاہیے۔
یہ بات کہ خدا ہے اور یقیناً ہے ہمیشہ انبیاء کے پیش کردہ اصول سے ہی ثابت ہوتا رہا ہے۔ ارہا ہے۔ اگر ہماری
طرح کے انسان دنیا میں نہ آتے تو خدا کے ثبوت کا کوئی حقیقی اور کامل ذریعہ ہرگز ہرگز دنیا میں نہ
ہوتا۔ زیادہ سے زیادہ اگر کوئی منصف مزاج ہوتا اور شرافت بھی اس کے حصہ میں آئی ہوتی تو اس
ابلغ اور محکم ترتیب اور نظام شمسی وغیرہ سے اتنا نتیجہ نکال سکتا تھا کہ خدا ہونا چاہیے۔ باقی یہ امر کہ یقیناً
خدا ہے اور وہ دنیا کا مالک، متصرف اور حکمران ہے۔ بجز خدا سے آ کر خدا نمائی کرنے والوں کے
ممکن نہیں ۔ وہ لوگ مشاہدہ کرانے والے ہوتے ہیں اور تازہ بتازہ نشانوں کے پیش کرنے سے گویا
خدا کو دکھا دیتے ہیں ۔
سوال لکھا ہے کہ ایک آدم اور حوا تھے۔ حوا ایک کمزور عورت تھی ۔ اس نے ایک سیب کھا لیا۔ اب
اس کے ایک سیب کھانے کی سزا ہمیشہ جاری رہے گی۔ یہ امر میری سمجھ میں نہیں آتا اور کہ یہ زمین جس سے
ہمارا تعلق ہے اس کے سوا اور ہزاروں کروڑوں سلسلے خدا نے پیدا کیے ہیں تو خدا کی قدرت اور انعامات
کو کیوں اس زمین تک محدود کیا جاتا ہے۔
جواب ۔ ہمارا یہ عقیدہ نہیں ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اس آسمان اور زمین کے سوا اور کوئی سلسلہ
ہی نہیں۔ بلکہ ہمارا خدا کہتا ہے کہ وہ رب العالمین ہے یعنی کہ وہ کل جہانوں کا رب ہے اور کہ
جہاں جہاں کوئی آبادی ہے وہاں وہاں ہی اس نے رسول بھیجے ہیں ۔ عدم علم سے عدم شئ لازم نہیں
آتی ۔ جس خدا نے اس ایک چھوٹی سی زمین کے واسطے اتنا وسیع سامان پیدا کیا اس نے کیوں
دوسری تمام آبادیوں کے واسطے سامان پیدا نہ کیے ہوں گے؟ وہ سب کا یکساں رب ہے اور سب کی
ضرورتوں سے واقف ۔
باقی یہ کہنا کہ انسانی رنج و محن حوا کے سیب کھانے کی وجہ سے ہیں اسلام کا یہ عقیدہ نہیں ۔ ہمیں تو

یہ تعلیم دی گئی ہے کہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (الانعام : ۱۶۵) زید کے بدلے بکر کو سز انہیں مل سکتی
اور نہ ہی اس سے کوئی فائدہ متصور ہے۔ حوا کی سیب خوری ان مشکلات اور رنج وسزا کا باعث نہیں
ہے بلکہ ان کے وجوہات قرآن نے کچھ اور ہی بیان فرمائے ہیں ۔
سوال۔ دو باتیں میں دریافت کرنا چاہتا ہوں ۔ ایک یہ کہ گناہ کیا چیز ہے۔ ایک ملک کا انسان ایک
امر کو گناہ یقین کرتا ہے۔ حالانکہ ایک دوسرے ملک کا انسان اسی امر کو گناہ نہیں سمجھتا۔ انسان ایک کیڑے
سے ترقی کرتا کرتا انسان بنا اور پھر حق و باطل میں امتیاز حاصل کیا۔ صداقت اور جھوٹ میں فرق کیا۔ نیکی
اور بدی کو سمجھا۔ گناہ اور ثواب کا علم پیدا کیا۔ بایں ہمہ پھر اس امر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک امر
ایک شخص کے نزدیک گناہ ۔ دوسرا اس کو گناہ نہیں سمجھتا اور کرتا ہے۔
دوسرا یہ کہ شیطان کیا چیز ہے۔ خدا کے اس علم اور قدرت کا مالک ہوتے ہوئے بھی شیطان کا اس قدر
قابو پا جانا کہ اس کی اصلاح کے واسطے خود خدا کو دنیا میں آنا پڑا۔ اس سے کیا مراد ہے؟
جواب ۔ اصل میں جو لوگ خدا کی ہستی کو ماننے والے ہیں۔ ہم ان کے مذاق گناہ کی حقیقت پر گفتگو کرتے ہیں۔ خدا کی ذات انسان کی زندگی کے واسطے ایک دائمی راحت
پر
اور خوشی کا سرچشمہ ہے۔ جو شخص اس سے الگ ہوتا ہے یا کسی نہ کسی پہلو سے اس کو چھوڑتا ہے۔
اس حالت میں کہا جاتا ہے کہ اس شخص نے گناہ کیا۔ خدا نے فطرت انسانی پر نظر ڈال کر جو اعمال
بار یک دربار یک رنگ میں خود انسان کی اپنی ہی ذات کے واسطے مصر پڑنے والے تھے ان کا نام
بھی گناہ رکھا۔ گو بعض اوقات انسان ان کی مضرت کو نہ سمجھ سکتا ہو مثلاً چوری کرنا اور دوسروں کے
حقوق میں دست اندازی کر کے ان کو نقصان پہنچانا ۔ گو یا خود اپنی پاک زندگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
زانی کا زنا کرنا اور دوسروں کے حق میں دست درازی کرنا اور خود اپنی فطرت کی پاکیزگی کو بر باد
کرنا اور طرح طرح کے مشکلات جسمانی ، روحانی میں مبتلا ہونا ہے اس طرح سے وہ امور بھی جو
فطرت انسانی کی پاکیزگی اور طہارت کے خلاف ہوں گناہ کہلاتے ہیں اور پھر ان امور کے لوازم
قریبہ یا بعیدہ بھی گناہ کے ضم ضمیمہ ہی سمجھے جاتے ہیں ۔ خدا جو سب سے بڑا اور سب سے زیادہ علم والا ،

انسان اور ذرہ ذرہ کا خالق حقیقی ہے اور وہ ان کے خواص کا بھی خالق اور داتا ہے۔ وہ اپنی کامل حکمت
اور کامل علم سے ایک بات تجویز کرتا ہے کہ یہ تمہارے حق میں مصر ہے اس کا ارتکاب ہرگز ہرگز
تمہارے حق میں مفید نہیں بلکہ سراسر مصر ہے تو انسان ، ہاں سلیم الفطرت انسان کا یہ کام نہیں کہ اس کی
خلاف ورزی کرے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ڈاکٹر جب ایک مریض کے واسطے کوئی پر ہیز تجویز کرتا
ہے تو بیمار کس طرح بے چون و چرا اس کی تعمیل کرتا ہے کیوں ایسا کرتا ہے؟ اس لئے کہ وہ ڈاکٹر کو
اپنے سے زیادہ وسیع معلومات رکھنے والا یقین کرتا
ہے۔
غرض اسی طرح بعض امور ایسے بھی ہیں کہ وہ انسان کے جسم یا روح کے واسطے مضر ہوتے ہیں
خواہ انسان سمجھے سمجھے یا نہ سمجھے بعض امور ایسے ہیں کہ اگر خدا ان کے واسطے نہ بھی حکم دیتا تو بھی وہ مضر ہی
تھے طب جسمانی میں بھی بعض گناہ رکھے گئے ہیں۔ قواعد طب کا علم نہ ہونا عذر نہیں ہو سکتا اس شخص کے
واسطے جو خلاف ورزی قواعد طب کرتا ہے۔ اگر کسی کو یقین نہ ہو تو ڈاکٹروں اور اطباء سے پوچھ لو۔
یا د رکھنے کے لائق نکتہ یہی ہے کہ گناہ کی جڑ وہی امور ہیں جن کے کرنے سے سچی پاکیزگی اور تقویٰ
طہارت سے انسان دور جا پڑے۔ خدا کی سچی محبت اور اس کا وصال ہی سچی راحت اور حقیقی آرام
ہے۔ پس خدا سے دوری اور الگ ہونا بھی گناہ اور باعث دکھ اور رنج و مصیبت ہے جن باتوں کو خدا
اپنی تقدیس کی وجہ سے پسند نہیں کرتا وہی گناہ ہے۔ اگر بعض امور میں لوگوں کا اختلاف ہے تو دوسری
طرف اکثر حصہ گناہ کا دنیا میں مشترکہ طور سے مسلم ہے۔ جھوٹ ، چوری، زنا اور ظلم وغیرہ ایسے امور ہیں
کہ تمام مذہب و ملت کے لوگ مشترکہ طور سے ان کو گناہ ہی یقین کرتے ہیں ۔ مگر یا درکھو کہ گناہ کی جڑ
وہی امور ہیں جو خدا سے بعید کرتے ہیں۔ خدا کی تقدیس کے خلاف ہیں۔ خدا کے ذاتی تقاضے کے
برخلاف اور فطرت انسانی کے واسطے مضر ہیں وہی گناہ ہیں۔ ہر انسان گناہ کو محسوس کرتا ہے ۔ دیکھو!
جب کوئی کسی بے گناہ کو طمانچہ مارتا ہے اور جانتا ہے کہ میرا حق نہیں کہ ایسا کروں ۔ وہ آخر ایک وقت
جب ٹھنڈے دل سے بیٹھے گا اپنے دل میں خود نادم اور شرمندہ ہوگا اور محسوس کرے گا کہ میں نے
برا کیا ۔ ایک انسان جو کسی بھوکے کو کھانا دیتا ہے۔ پیاسے کو پانی پلاتا ہے۔ ننگے کو کپڑا پہناتا ہے

وہ اپنے اندر ہی اندر ایک قسم کا احساس پاتا ہے کہ میں نے نیکی کی اور اچھا کام کیا۔ انسان کا دل اور
کانشنس نور ایمان ہر کام کے وقت اس کو معلوم کرا دیتا ہے کہ آیا اس نے ثواب کیا یا گناہ کیا ؟
شیطان کے لئے یہ یا د رکھنا چاہیے کہ انسان کی سرشت اور بناوٹ میں دوقو تیں رکھی گئی
شیطان ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں اور یہ اس واسطے رکھی گئی ہیں کہ انسان ان
کی وجہ سے آزمائش اور امتحان میں پڑ کر بصورت کامیابی قرب الہی کا مستحق ہو۔ ان دوقوتوں میں
سے ایک قوت نیکی کی طرف کھینچتی ہے اور دوسری بدی کی طرف بلاتی ہے۔ نیکی کی طرف کھینچنے والی
قوت کا نام ملک یا فرشتہ ہے اور بدی کی طرف بلانے والی قوت کا نام شیطان یا بالفاظ دیگر یوں سمجھ لو
کہ انسان کے ساتھ دو قو تیں کام کرتی ہیں ۔ ایک داعی خیر اور دوسری داعی شر ۔ اگر کسی کو شیطان اور
فرشتہ کا لفظ گراں گذرتا ہے تو یوں ہی سمجھ لے انسان میں دوقوتوں سے تو کسی کو انکار نہیں ہو سکتا۔ خدا
نے کسی بدی کا کبھی ارادہ نہیں کیا۔ خدا نے جو کیا خیر ہی خیر کیا ہے۔
دیکھو! اگر دنیا میں گناہ کا وجود نہ ہوتا تو نیکی بھی نہ ہوتی ۔ نیکی گناہ سے پیدا ہوتی ہے۔ گناہ کے
وجود سے ہی نیکی کا وجود پیدا ہوتا ہے۔ دیکھو ! اگر کسی کو زنا کا موقع ملتا ہے اور اس میں طاقت بھی موجود
ہے اور پھر وہ گناہ سے بچتا ہے تو اس کا نام نیکی ہے۔ اگر کسی کو چوری اور ظلم وغیرہ گناہ کے مواقع ملتے
ہیں اور پھر وہ اس کے کرنے پر قادر بھی ہو۔ بایں ہمہ وہ ان کا ارتکاب نہ کرے اور اپنے آپ کو
بچاوے تو وہ نیکی کرتا ہے۔ گناہ کا موقع اور قدرت پا کر گناہ نہ کرنا یہی ثواب اور نیکی ہے۔
سوال ۔ دنیا میں دو مختلف طاقتیں کام کرتی ہیں ۔ مثبت اور منفی ۔ اگر ہم ہمیشہ مثبت سے کام لیتے رہیں
اور منفی سے کام نہ لیں تو ایک دن ایسا ہو گا کہ منفی آہستہ آہستہ جمع ہو کر زور پکڑ جاوے گی اور کسی وقت
یک دفعہ پھوٹ کر دنیا کو تباہ کر دے گی۔ یہی حال نیکی اور بدی کا ہے اگر تمام دنیا میں نیکی ہی نیکی کی
جاوے اور کوئی بدی نہ کرے تو اس طرح ایک دن بدی زور پکڑ کر دنیا کو تباہ کر دے گی ۔
جواب۔ فرمایا۔ دیکھو! اگر ایک شخص چلا کر بولنے پر قادر ہی نہیں تو اس کا نرمی سے بولنا اخلاق
فاضلہ میں سے نہیں سمجھا جاوے گا۔ اگر انسان ہمیشہ ایک ہی حالت پر قائم رہتا اور دوسرا پہلو بدل ہی

نہ سکتا تو پھر نیکی نیکی ہی نہ رہ سکتی ۔ افراط اور تفریط دونوں کی موجودگی ہی نیکی پیدا کرتی ہے۔ یکطرفہ
حالات ہوتے اور دوسرے قومی انسان کو دیئے ہی نہ جاتے اور انسان ہمیشہ نیکی کے واسطے ہی مجبور
ہوتا ۔ بدی کرنے کی طاقت ہی اسے نہ ملتی تو پھر فرمانبرداری اور نیکی نام ہی کسی چیز کا ہوتا۔ انسان کو اللہ
تعالیٰ نے ایک حد تک اختیار دیا ہے۔ ادھر بھی پہلو بدل سکتا ہے۔ نیکی کی بھی طاقت ہے اور بدی کا بھی
اختیار ۔ اب جیسا کرے گا اس کا اجر پاوے گا۔
دیکھو! اگر اخلاق بد نہ ہوتے تو اخلاق فاضلہ کن کا نام ہو سکتا۔ اخلاق رذیلہ ہوئے جب ہی
اخلاق فاضلہ بھی ہوئے ۔ کوئی اخلاق بدانسان کے ذہن میں ہوتے ہیں جب ہی تو انسان ان کا نقشہ
ذہن میں رکھ کر ان کی مذمت کرتا اور اخلاق فاضلہ کسی خاص کام کا نام رکھتا ہے اور ان کی تعریف کرتا
ہے۔ اگر ذہن میں کوئی کسی امر بد کا نقشہ موجود نہیں تو پھر اخلاق حسنہ بھی کچھ نہیں ۔ ہمیشہ بدی سے ہی
نیکی ممتاز کی جاتی ہے اگر ایک ہی پہلو پیدا کیا جاتا تو یقیناً کوئی اجر بھی نہ ہوتا اور کوئی خوشنودی بھی نہ
ہوتی ۔ ( رنج سے راحت ، دکھ سے سکھ ، ظلمت سے نور ، کڑوے سے میٹھا، زہر سے تریاق ، بد سے نیک
اور گناہ سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔ اگر یہ ضدیں دنیا میں پیدا نہ کی جاتیں تو پھر زندگی ہی بدمزہ ہو جاتی )
اگر صرف ایک ہی پہلو ہوتا تو وہ تو فطرت میں داخل تھا۔ اس پر اجر کیسا اور ثواب کیا ؟ وہ ذریعہ
رضامندی کیوں کر ہو سکتا ؟ وہ تو ایک مجبوری تھی کہ فطرتا انسان سے اس کے مطابق ہی اعمال سرزد
ہوتے۔ یا د رکھو کہ انسان ذو اختیار بنایا گیا ہے۔ انسان کو اختیار ہے کہ نیکی کرے یا بدی، احسان کرے
یا ظلم ، مروت کرے یا بخل ، ہمیشہ دونوں پہلوؤں پر لحاظ رکھ کر ہی کسی خاص انسان کے متعلق رائے زنی
ہو سکتی ہے کہ نیک ہے یا بد ۔ اعمال کا مفہوم ہی یہی ہے کہ دوسری طرف بھی قدرت رکھتا ہو جو انتقام
لینے کی طاقت رکھتے ہوئے انتظام نہیں لیتا وہ نیکی کرتا ہے۔ مگر جس کو انتقام کے واسطے مُکا مارنے کا
ہاتھ ہی نہیں دیا گیا وہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں نے نیکی کی اور احسان کیا کہ منگا نہیں مارا۔
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا ( الشَّمس : ۱۰ ، ۱۱ ) اس آیت کریمہ سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ نیکی اور خوبی کا مدار ہی دونوں پہلوؤں پر ہے جس کو ایک ہی قوت دی گئی ہے اور دوسری قوت ہی

اس کو عطا نہیں ہوئی وہ تو ایک نقش ہے جو مٹ نہیں سکتا۔ جو شخص ملک اور شیطان کا انکار کرتا ہے وہ تو
گو یا بدیہات اور امور محسوسہ مشہودہ کا انکاری ہے۔ ہم ہر روز دیکھتے ہیں کہ لوگ نیکی بھی کرتے ہیں
اور ارتکاب جرائم بھی دنیا میں ہوتا ہے اور دونوں قوتیں دنیا میں برابر اپنا کام کر رہی ہیں اور ان کا تو
کوئی فرد بشر بھی انکار نہیں کر سکتا ۔ کون ہے جو ان دونوں کا احساس اور اثر اپنے اندر نہیں پاتا ؟ یہاں
کوئی فلسفہ اور منطق پیش نہیں جاتی جبکہ دونوں قوتیں موجود ہیں اور اپنی اپنی جگہ اپنا اپنا کام کر رہی ہیں۔
باقی یہ امر اگر نیکی ہی نیکی کی جاوے تو بدی زور پکڑ کر دنیا کو تباہ کر دے گی ۔ اس کے متعلق ہم
صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں اس سے تعلق نہیں کہ ایسا ہو تو ایسا ہوا اور ایسا ہو تو ایسا ہو ۔ ہم اتنا د یکھتے
ہیں کہ طبیعتیں مستعد بنائی ہیں ۔ کیا اخلاق فاضلہ کے واسطے اور کیا رذیلہ کے واسطے؟ ہم اس سے آگے
نہیں بڑھتے ۔
سوال ۔ عیسائیوں میں یہ ایک مسئلہ مشہور ہے کہ دنیا گمراہ ہوگئی تھی مگر خدا نے پھر شیطان سے اس کو
خریدا کیا یہ صحیح ہے؟
جواب ۔ فرمایا۔ ہم ایسی لغو باتوں کے قائل نہیں۔ یہ ایک لغو بات ہے۔ عیسائیوں سے پوچھا جاوے۔
سوال ۔ عیسائی عقائد سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم ایک اعلیٰ حالت سے ادنیٰ حالت کی طرف آگئے تھے
حالانکہ انسان ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف ترقی کرتا ہے۔
جواب ۔ فرمایا کہ ہمارا یہ عقیدہ نہیں اور نہ ہی ہم اس کو مانتے ہیں ۔
سوال ۔ میں آئندہ زندگی کو مانتا ہوں کہ وہ ایک چولہ ہے۔ انسان اس کے ذریعہ ایک حالت سے
دوسرے حالت میں چلا جاتا ہے۔ مجھے سپر چول ازم سے خاص دلچسپی ہے۔ میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں
کہ آئندہ زندگی کس طرح سے ہو گی اور وہاں کیا کیا حالات ہوں گے؟
جواب ۔ فرمایا۔ بیشک اس زندگی کا خاتمہ ہو کر ایک اور نئے رنگ کی زندگی شروع ہو گی مگر اس وقت
ابھی وقت نہیں کہ اس کی تفصیل بیان کریں ۔ جنہوں نے اس زندگی میں اچھی تخمریزی کی ہوگی ۔ ان
کے واسطے ایک پاک سلسلہ شروع ہوگا اور جنہوں نے بری تخم ریزی کی ہوگی ۔ ان کے لئے مشکلات

اور عذاب کا سلسلہ ہوگا ۔ اس نئی زندگی کا ایک قسم کا تعلق اس زندگی سے بھی رہتا ہے اور بالکل ٹوٹ
نہیں جاتا۔ مثال کے طور پر عالم خواب موجود ہے۔ بیداری میں ایک زندگی ہوتی ہے مگر سوتے ہی
ایک عظیم الشان انقلاب آجاتا ہے بعض تفاصیل معلوم تو ہیں مگر ان کا بیان اس وقت نہیں ہو سکتا کیونکہ
اس امر کے واسطے ایک لمبا وقت چاہیے۔ منٹوں میں یہ امر طے نہیں ہو سکتا۔
سوال لیڈی صاحبہ - آیا یہ ممکن ہے کہ جو لوگ اس دنیا سے گذر گئے ہیں اور مر چکے ہیں ان سے
باتیں ہو سکیں یا کوئی تعلق یا واسطہ ہو سکے اور ان کے صحیح حالات معلوم کرسکیں ؟
جواب ۔ یہ بات ممکن تو ہے کہ کشفی طور سے روحوں سے انسان مل سکتا ہے مگر اس امر کے حصول
کے واسطے ریاضات شاقہ اور مجاہدات سخت کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے خود آزمایا ہے اور تجربہ کیا ہے
اور بعض اوقات روحوں سے ملاقات کر کے باتیں کی ہیں۔ انسان ان سے بعض مفید مطلب امور اور
دوائیں وغیرہ بھی دریافت کر سکتا ہے ہم نے خود حضرت عیسی کی روح اور آنحضرت اور بعض صحابہ کرام
سے بھی ملاقات کی ہے اور اس معاملہ میں صاحب تجربہ ہیں لیکن انسان کے واسطے مشکل یہ ہے کہ
جب تک اس راہ میں مشق اور قاعدہ کی پابندی سے مجاہدات نہیں کرتا یہ امر حاصل نہیں ہو سکتا اور چونکہ
ہر ایک کو یہ امر میسر بھی نہیں آسکتا۔ اس واسطے اس کے نزدیک یہ ایک قصہ کہانی ہی ہوتی ہے اور اس
میں حقیقت نہیں ہوتی ۔
انسانی قلب بڑے بڑے عجائبات کا مرکز ہے مگر جس طرح صاف اور عمدہ پانی حاصل کرنے
کے واسطے سخت سے سخت محنت اٹھا کر زمین کھودی جاتی ہے مٹی نکالی جاتی ہے اور پھر صفائی کی جاتی
ہے اسی طرح دل کے عجائبات قدرت سے اطلاع پانے کے واسطے بھی سخت محنت اور مجاہدات کی
ضرورت ہے اصل بات یہی ہے کہ اصلیت اس امر کی ضرور مانی جاتی ہے جس کے ہم خود گواہ ہیں اور
صاحب تجربہ۔
سوال ۔ مجھے اس قسم کی ایک کمیٹی کی طرف سے بعض کا غذات آئے تھے اور میری خاص غرض آپ
کے پاس حاضر ہونے کی یہی تھی کہ ان کے متعلق آپ سے دریافت کروں اور آپ کی ہدایات سنوں۔ کیا

آج 10 میں سے 10 باقی