۱۴ مئی ۱۹۰۸ء (بوقتِ صبح)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آپ مجھے اپنا کچھ عزیز وقت دے سکتے ہیں؟
جواب ۔ فرمایا کہ ان دنوں میں ہماری طبیعت بیمار ہے۔ ہم زیادہ محنت نہیں برداشت کر سکتے ۔
البتہ صحت کی حالت ہو تو ممکن ہے ۔ فقط لے
۱۴ رمئی ۱۹۰۸ء (بوقت صبح)
فرمایا۔ قرآن مجید ایک ایسی غذا کی مانند ہے جو ہر طبقے ہر مزاج کے لوگوں کے کلام کی عمدگی مناسب حال ہے اور یہی اس کے خدا کی طرف سے ہونے کا ثبوت ہے۔
ہم چاہتے ہیں ہماری جماعت کے لوگ بھی بولنا سیکھیں ۔ ان کا طرز تقریر بھی ایسا ہی ہو کہ جیسا وہ
اعلیٰ درجہ کے لوگوں کے لئے مفید اور ادنی کے لئے بھی فائدہ رساں ہے ۔ اصل میں کلام کی عمدگی
یہی ہے کہ وہ ہر قسم کے لوگوں کے مطابق حال ہو۔
فرمایا۔ خدا نے اسلام کو دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ بنایا ہے۔ اسلام ایک وسطی راہ ہے اس میں ایسی وسطی راہ اختیار کی گئی ہے جو افراط و تفریط سے
(۱۴۴:8
بالکل خالی ہے۔ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ ( البقرة:
فرمایا۔ جواب دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک تحقیقی ، دوسرے الزامی ۔
الزامی جواب کا جواز واب کا جواز اللہ تعالیٰ نے بھی بعض جگہ الزامی جوابوں سے کام لیا ہے اس میں
معترض کو اپنے مذہب کی کمزوری معلوم ہوتی ہے۔ چنانچہ جب عیسائیوں نے کہا کہ عیسی خدا کا بیٹا
ہے اور دلیل یہ کہ وہ مریم کنواری کے پیٹ سے پیدا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِنَّ مَثَلَ عِيسَی عِنْدَ
اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (ال عمران : (۶۰) یعنی اگر یہی اس کے بیٹا ہونے کا ثبوت ہے تو آدم بطریق اول بیٹا
ہونا چاہیے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ صفحه ۶ تا ۸
چھوت وغیرہ دراصل اس بات کا نشان ہے کہ ہندوؤں کا مذہب کمزور ہے جو چھوت چھات ہاتھ لگانے سے بھی جاتا رہتا ہے۔ اسلام کی بنیاد چونکہ قوی تھی اس لئے اس
نے ایسی باتوں کو اپنے مذہب میں نہیں رکھا۔ چنانچہ کھانے کے متعلق فرمادیا لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَا
أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ( النور : ٦٢ )
بیان میں جب تک روحانیت اور تقوی وطہارت اور سچا جوش نہ ہو اس کا مخلصانہ بیان کا اثر بیان میں جب تک رومانیت اور قوی و کچھ نیک نتیجہ مرتب نہیں ہوتا ہے۔ وہ بیان جو کہ بغیر روحانیت وخلوص
کے ہے وہ اس پر نالہ کے پانی کی مانند ہے جو موقع بے موقع جوش سے پڑا جاتا ہے اور جس پر پڑتا
ہے اسے بجائے پاک وصاف کرنے کے پلید کر دیتا ہے۔ انسان کو پہلے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔
پھر دوسروں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ
انْفُسَكُمُ (المائدة : ۱۰۶) یعنی اے مومنو! پہلے اپنی جان کی فکر کرو۔ اگر تم اپنے وجود کو مفید ثابت
کرنا چاہو تو پہلے خود پاکیزہ وجود بن جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ باتیں ہی باتیں ہوں اور عملی زندگی میں
ان کا کچھ اثر دکھائی نہ دے۔ ایسے شخص کی مثال اس طرح سے ہے کہ کوئی شخص ہے جو سخت تاریکی
میں بیٹھا ہے۔ اب اگر یہ بھی تاریکی ہی لے گیا تو سوائے اس کے کہ کسی پر گر پڑے اور کیا ہوگا ؟
اسے چراغ بن کر جانا چاہیے تا کہ اس کے ذریعہ سے دوسرے روشنی پائیں۔
جسمانی علوم پر نازاں ہونا حماقت ہے۔
ماقت ہے۔
دل کا تقدس اور تطہیر ہی صیح ہتھیار ہیں چاہیے کہ تمہاری طاقت روح کی طاقت
ہو۔ خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے سائنس یا فلسفہ یا منطق پڑھایا اور ان سے مدد دی بلکہ یہ کہ
أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ ( المجادلة : ۲۳) یعنی اپنی روح سے مدد دی ۔ صحابہ اُمّی تھے ۔ ان کا نبی
( سیدنا محمد علیہ الصلوة والسلام ) بھی اُمّی ۔ مگر جو پر حکمت باتیں انہوں نے بیان کیں وہ بڑے بڑے
علماء کو نہیں سوجھیں کیونکہ ان پر خدا کی خاص تائید تھی۔ تقوی وطہارت و پاکیزگی سے اندرونی طور پر
مدد ملتی ہے۔ یہ جسمانی علوم کے ہتھیار کمزور ہتھیار ہیں۔ ممکن بلکہ اغلب کہ مخالف کے پاس ان سے بھی
زیادہ تیز ہتھیار ہوں پس ہتھیا روہ چاہیے جس کا مقابلہ دشمن نہ کر سکے ۔ وہ ہتھیار سچی تبدیلی اور دل
کا تقدس و تطہر ہے۔ جسے نزول الماء ہو۔ وہ دوسروں کے نزول الماء کو کیا تندرست کرے گا۔
صاحب باطن کی بات اگر اس وقت بظاہر رڈ بھی کر دی جائے تو بھی وہ خالی نہیں جاتی بلکہ انسانی زندگی
پر ایک خفیہ اثر کرتی ہے۔
ع
( بوقت ظهر )
ہنسی
سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل
ہنسی کے متعلق ذکر تھا۔
فرمایا۔ جب اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں چنانچہ وہ فرماتا ہے
انَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَ ابْكَى (النجم : ۴۴)
ڈاڑھی منڈوانے کا ذکر آیا۔ اصلاح کا صحیح طریق فرمایا۔ لوگ کن بیہودہ اعتراضوں میں پڑے ہیں وہ ظاہر کو دیکھتے
ہیں۔ ہماری نگاہ باطن پر ہے جب انسان کا دل پاک ہو جائے تو پھر یہ معمولی اصلاحیں خود بخود
ہو جاتی ہیں۔ اگر پہلے ہی ایسی باتوں پر اعتراض کر دیا جائے تو انسان ابتلا میں آ جاتا ہے اور
بہت سی بڑی باتوں سے محروم رہ جاتا ہے۔ بعض نو مسلم صحابہؓ پر بھی ایسے اعتراض کئے گئے تھے مگر
اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ یوں نہیں چاہیے۔ جب انسان نے ایک صداقت کو اختیار کر لیا تو آہستہ
آہستہ دوسری صداقتوں کے اختیار کی توفیق بھی حاصل ہو جائے گی ۔ تدریجی احکام اسی لئے نازل
ہوتے رہے۔ شراب کی حرمت یکدم نازل نہ ہوئی کہ ابھی طبائع تیار نہ ہوئی تھیں ایسے لغو معترضوں
سے ہمیں امید نہیں کہ وہ کچھ بھی فائدہ حاصل کریں ۔ وہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں
بھی ہوتے تو ان پر بھی اعتراض کرنے سے نہ رکتے اور آخر مرتد ہو جاتے۔ ہر نبی اور اس کی جماعت
پر ایسے اعتراض ہوتے رہے ہیں۔ چنانچہ بعض نادانوں نے کہہ دیا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ
الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ (الفرقان :(۸) طعام سے مراد اچھا مکلف عمدہ کھانا ہے جب انکار
حد سے گزر جاتا ہے تو ایسے ہی اعتراض سوجھتے ہیں ۔
اس پر ایک دوست نے ذکر کیا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ اگر قرآن سے حضرت کی صداقت کا ثبوت مل
جائے تو میں اس قرآن کو بھی نہیں مانتا۔ اگر خدا اپنے نشانوں سے سچا ثابت کر دے تو میں اس خدا پر بھی
ایمان نہ لاؤں ۔
یعنی قول انتہا درجے کی قساوت قلبی پر دال ہے۔
حضرت عیسی پر ایک شخص نے جو ان کا مرید بھی تھا اعتراض کیا کہ آپ نے ایک
خلوص کی قدر فاحشہ سے عطر کیوں ملایا۔انہوں نے کہا کہ دیکھ و پانی سے میرے پاؤں دھوتا تو
ہے اور یہ آنسوؤں سے۔ خدا کے نزدیک خلوص کی قدر ہوتی ہے اور میں سچ کہتا ہوں کہ آجکل کے جو
فقیہ اور فریسی ہیں ان سے ایسی کنچنیاں پہلے بہشت میں جائیں گی ۔ در حقیقت انہوں نے اس زمانہ
کے علماء کی حالت کے اعتبار سے ٹھیک کہا۔
ایک شخص نے مسئلہ پوچھا۔ مرغی
جائز قیاس وہ ہے جو قرآن وسنت سے مستنبط ہو کی گردن بلی اتار کرلے گئی۔ مرغی
پھڑک رہی ہے ذبح کر لی جائے؟
فرمایا۔ ایسے مسائل میں اصول کے طور پر یاد رکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔
قیاس وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔ ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔
پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہو جائے تو خیر ور نہ کیا ضرورت ہے
دو چار آنے کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی ؟
وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ الْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَهُذَا حَرَامُ (النحل : ١١٧)
آنے والے زلزلہ کی نسبت سوال ہوا ۔ انداری پیشگوئی مل سکتی ہے فرمایا ۔ حقیقت الوحی ڑھو کہ اللہ نے فرمایا۔ حقیقۃ الوحی پڑھو کہ اللہ نے اس کے حکم میں کچھ منسوخ
بھی فرمادیا ہے۔ چنانچہ فرمایا يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّی ۔ ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے جو