۱۵ مئی ۱۹۰۸ء (۱۰ بجے دن)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کامل اختیارات رکھتا ہے۔ يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ ہمارا ایمان ہے۔ وہ جوتشی کی طرح نہیں ۔ وہ ایک حکم
صبح دیتا اور رات کو اس کے بدلنے کے کامل اختیارات رکھتا ہے ۔ مَا نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ (البقرة : ١٠٧)
والی آیت اس پر گواہ ہے۔ آخر صدقہ خیرات بھی کوئی چیز ہے۔ تمام انبیاء کرام کا اجماعی مسئلہ ہے کہ
صدقہ واستغفار سے رد بلا ہوتا ہے۔ بلا کیا چیز ہے۔ یعنی وہ تکلیف دہ امر جو خدا کے ارادے میں مقدر
ہو چکا ہے۔ اب اس بلا کی اطلاع جب کوئی نبی دے تو وہ پیشگوئی بن جاتی ہے مگر اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین
ہے وہ تضرع کرنے والوں پر اپنی رحمت سے رجوع کرتا ہے اس لئے ہمارا یہ عقیدہ نہیں کہ وعید کی
پیشگوئیاں اٹل ہیں بلکہ وہ مل جاتی ہیں ۔
دیکھو! جہاں میں نے زلزلہ کا ذکر کیا ہے وہاں ساتھ ہی تو یہ استغفار تضرع وصدقہ کی طرف
توجہ دلائی ہے۔ جس سے یہ مراد ہے کہ یہ عظیم بلائل سکتی ہے ۔ افسوس ! لوگ ہماری عداوت میں
ایسے بڑھ گئے ہیں کہ وہ اسلام کے مسائل کو بھی بھول گئے ہیں ۔ وہ مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُ وَهُمْ
يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال: ۳۴) پڑھتے ہیں اور پھر ہم پر اعتراض کرتے ہیں ۔ اللہ ہدایت کرے۔
۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء (۱۰ بجے دن)
دو معزز بیرسٹر ایٹ لاء ملاقات کو آئے ۔ ان سے مفصلہ ذیل مکالمہ ہوا۔
آپ نے آئندہ کے متعلق ایک بات کہی کہ ایسا کیا جائے گا۔ مگر
انشاءاللہ کہنا ضروری ہے ا ا ا ا ا ا ا ا ل الر یا فرما اور بتایا کہ
انشاء اللہ کہنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان کے تمام معاملات اس کے اپنے اختیار میں
نہیں ۔ وہ طرح طرح کی مصائب اور مکارہ و موانع میں گھرا ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ جو کچھ ارادہ اس نے
کیا ہے وہ پورا نہ ہو۔ پس انشاء اللہ کہہ کر اللہ تعالیٰ سے جو تمام طاقتوں کا سرچشمہ ہے مدد طلب کی
جاتی ہے۔ آجکل کے ناعاقبت اندیش و نادان لوگ اس پر ہنسی اڑاتے ہیں۔
۱ بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۳، ۴
مخالفوں کے سب وشتم کا ذکر تھا۔ مخالفت کا فائدہ فرمایا۔ دکھ کا شکاری میں سب چیزوں ہی سے کام لیا جاتا ہے۔ پانی ہے۔
بیج ہے۔ مگر پھر بھی اس میں کھاد ڈالنے کی ضرورت پڑتی ہے جو سخت نا پاک ہوتی ہے۔ پس اسی طرح
ہمارے سلسلے کے لئے بھی گندی مخالفت کھا د کا کام دیتی ہے۔
فرمایا۔ اسلامی فرقوں میں دن بدن پھوٹ پڑتی جاتی ہے۔
جماعت کے قیام کا مقصد پھوٹ اسلام کے لئے سخت مضر ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا وَ لَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمُ (الانفال :۴۷) جب سے اسلام کے اندر
پھوٹ پڑی ہے دم بدم تنزل کرتا جاتا ہے۔ اس لئے خدا نے اس سلسلہ کو قائم کیا تا لوگ فرقہ بندیوں
سے نکل کر اس جماعت میں شامل ہوں جو بے ہودہ مخالفتوں سے بالکل محفوظ ہے اور اس سیدھے
رستے پر چل رہی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا۔
دوسرے کلمہ گوؤں سے ہمارا اختلاف ہم چاہتے ہیں کہ چند مہذب و شائستہ ومنصف
مزاج وخدا ترس لوگ جمع ہوں اور ہم انہیں
سمجھائیں کہ ہمارا مذہب کیا ہے اور دوسرے کلمہ گوؤں سے ہمارا کس بات میں اور کیوں اختلاف
ہے؟ دراصل ایسے وقت میں خدا نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے جبکہ اسلام دو حملوں کے صدمے اٹھا رہا
ہے۔ ایک بیرونی طور سے حملہ ہے اور ایک اندرونی طور سے۔ چنانچہ بعض مسلمانوں ہی میں سے
کہتے ہیں کہ اسلام کے احکام کوئی نہیں ۔ یہ روزہ و نماز و حج پرانے زمانے کی باتیں ہیں جو کچھ عرب
کے وحشیوں کے لئے ہی مفید ہو سکتی تھیں۔ پھر قیامت کے حالات پر طرح طرح کے اعتراض کرتے
ہیں ۔ دوم وه لا وہ لوگ ہیں جو افراط کی طرف گئے ہیں اور وہ بعض انبیاء کی شان میں غلو کرتے کرتے
یہاں تک پہنچے ہیں کہ انہیں خدا تک بنا دیا ہے۔ ایک حضرت عیسی ہی کو لو۔ ان کو بعض ایسی صفات کا
صاحب گردانا ہے جو خاصہ الوہیت ہیں ۔
وہ بے شک خدا کے مقربین میں سے حضرت عیسی کے واسطے خصوصیت کیوں؟ تھے۔ ان پر خدا کا فضل تھا۔ وہ
اللہ کی نبوت سے ممتاز تھے مگر ان کے لیے کوئی ایسی خصوصیت مقرر کرنا جو دوسرے انبیاء میں
نہ ہو ٹھیک نہیں ۔ کہتے ہیں کہ آسمان پر کئی صدیوں سے بجسد و العنصری متمکن ہے حالانکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کفار نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ ہم ضرور مان لیں گے اگر آپ
ہمارے سامنے آسمان پر چڑھ جاویں ۔ اس کا جواب جو دیا گیا وہ یہ تھا کہ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ
إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءيل : ۹۴) جب اللہ نے ابتدا سے ایک قانون مقرر کر دیا کہ فِيهَا
تَحْيُونَ (الاعراف:۲۶) تو پھر اللہ اپنی سنت کے خلاف کیوں کرتا ؟ اگر یہ عقیدہ (عیسی کے مع جسم
آسمان پر چڑھ جانے کا ) اس وقت کے مسلمانوں میں ہوتا تو کافروں کا حق تھا کہ انہیں یہ کہہ کر
ملزم کریں کیا وجہ ہے ایک نبی کے لیے یہ امر جا ئز قرار دیتے ہیں اور دوسرے کے لیے نہیں ؟
حالانکہ تم اس بات کے بھی قائل ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں سے اور بالخصوص
حضرت عیسی سے افضل اور جامع کمالات نبوت ہیں۔
غرض یہ زندہ آسمان پر چڑھ جانے کا ذکر قرآن شریف میں نہیں ہے بلکہ قرآن تو اس عقیدہ کی
تردید کرتا ہے یہ آیت ہے جو میں نے پڑھی ہے حدیث نہیں کہ اس پر ضعیف یا وضعی ہونے کا
اعتراض ہو سکتا ہو۔ سارا قرآن مجید اوّل سے آخر تک دیکھ لو عیسی کے اب تک زندہ رہنے کا ثبوت نہ
پاؤ گے۔ اگر پاؤ گے تو یہ کہ فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی عیسیٰ علیہ السلام رب العزت کے حضور عرض کر رہے ہیں۔
جب تو نے مجھے وفات دی تو پھر تو نگر ان حال تھا۔ میں دوبارہ نہیں آیا اور یہ کہ عیسائی میرے بعد میں
بگڑے ہیں ۔ توفی کے معنے موت ایسی بدیہی بات ہے کہ اس کا انکار نہیں ہو سکتا۔ یہ لفظ قرآن مجید
میں اور انبیاء کے لئے بھی آیا ہے مثلاً حضرت یوسف نے کہا کہ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا ( یوسف : ۱۰۲)
اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اُو نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس: ۴۷) دونوں باب تفعل
سے ہیں۔ کسی لغت کی کتاب میں بھی اس کے خلاف معنے نہ پاؤ گے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کے کلام کی
شہادت ہوئی ۔ اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی شہادت کی طرف دیکھو جو آپ کی رؤیت ہے
آپ فرماتے ہیں کہ میں نے معراج کی رات عیسیٰ کو یحیی کے ساتھ دیکھا ۔ اب اس میں تو کسی مسلمان
کو شک نہیں کہ یحییٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔ پس فوت شدہ گروہ میں جو بہشت جا چکا ہے کسی کو
دیکھنا سوا اس بات کے اور کیا معنی رکھتا ہے کہ وہ بھی مر چکا ہے۔ غرض یہ دو شہادتیں ہیں ۔ آپ خود ہی
انصاف کریں کہ ان سے کیا بات ثابت ہوتی ہے؟ پس کیا وجہ ہے کہ عیسٹی کے لیے خصوصیات پیدا کی
جائیں؟ پادری عیسی کے خدا ہونے کی دلیل بیان کرتے ہیں کہ وہ مردے زندہ کرتا تھا حالانکہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ( الزمر : ۴۳ ) اب خدا کے کلام میں تناقض
نہیں کہ ایک آیت میں کہے مردے دوبارہ دنیا میں نہیں آتے اور دوسری میں کہے کہ مردے زندہ
ہوتے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کے ہاتھ پر مردے
زندہ ہوتے ہیں ۔ لِمَا يُحْيِيكُمُ (الانفال: ۲۵) اور سب کو معلوم ہے کہ اس سے مراد روحانی مردوں
کا زندہ ہونا ہے۔ پس مسلمان جو پادریوں کی متابعت میں عیسی کے مُردے زندہ کرنے کے قائل
تھے غلطی کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ جو میں شیطان سے پاک ہے وہ صرف عیسٰی اور اس کی ماں
ہی تھی ۔ دیکھو ! اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر ہتک ہے۔ ایسے ہی اور بہت سی خصوصیتیں
ہیں جو مسلمانوں نے عیسی کو دے رکھی ہیں ۔ جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک لازم آتی ہے
اور ہم اس بات کو کبھی بھی گوارا نہیں کر سکتے کہ اس سید الرسل سے بڑھ کر کسی کو بنایا جاوے جو عیسی
سے بدر جہا افضل اور اعلیٰ تھا ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ )
وو
پھر ان مسلمانوں کا ہم سے اس بات ( میں ) اختلاف ہے کہ ہم
مکالمات الہیہ جاری ہیں اس بات کے قائل ہیں کہ خدا کے مکالمات و مخاطبات
اس امت کے لوگوں سے قیامت تک جاری ہیں اور یہ بالکل سچ ہے کیونکہ یہی تمام اولیاء امت کا
مذہب رہا ہے۔ یا د رکھو کہ دین اسلام ایسا دین نہیں جس کے کمالات پیچھے رہ گئے ہیں اور آگے کے لئے
اس میں کچھ نہیں ۔ اگر یہ بات ہو اور اس کا دارومدار بھی قصوں پر ہی ہو تو پھر بتاؤ کہ اس میں
اور دوسرے دینوں میں فرق کیا رہ گیا ؟ اسلام میں اگر کوئی چیز ما بہ الامتیاز ہے تو یہی کہ اس کے پیرو
الہی مکالمات و مخاطبات سے مشرف ہوتے ہیں۔ خشک توحید کے قائل تو اور مذاہب بھی ہیں مثلاً
یہود پھر برہمو سماج ۔ یہ سوال ہو سکتا ہے کہ لا الهَ اِلَّا الله کے ساتھ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھنے کا کیا
فائدہ ہے؟ یہی تو فائدہ ہے کہ سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت و پیروی و تصدیق رسالت اللہ تعالیٰ کا
محبوب بنا دیتی ہے اور ان انعامات کا وارث جو اگلے برگزیدہ انبیاء پر ہوئے ۔ اللہ نے اس کا نام
فرقان رکھا ہے۔ چنانچہ فرمایا ( يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال:۳۰) یعنی وہ تمہیں ایک فرقان دے
گا۔ پس دوسرے مذاہب ( اور ) اس میں ایک مابہ الامتیاز اسی جہان میں ہونا ضروری ہے۔
ہم اپنی بات کا ذکر نہیں کرتے ۔ ہمارے معاملہ کو الگ رکھ کر کوئی ہمیں سمجھائے کہ اگر اسلام بھی
خشک توحید ہی لے کر آیا تھا جیسے کہ یہودی رکھتے اور برہمو سماج کے لوگ اس کے قائل ہیں تو اتنا بڑا
شریعت کا بوجھ ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک طرف تو مانتے ہیں کہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے
۔ اس میں کوئی ما بہ الامتیاز نہیں بتاتے اور اس کے جو کمالات اور خوبیاں ہیں وہ بھی
مردوں میں بتاتے ہیں۔ گو یا زندوں کے لئے کچھ نہیں ۔
مصنوع سے صانع کی طرف جانا خدا تعالیٰ کی ہستی کا اعلیٰ ثبوت نہیں ہو سکتا ۔ بلکہ خدا شناسی کا
یہی ایک ذریعہ ہے کہ وہ خود آنَا الْمَوْجُودُ کہے۔ پچھلے قصے تو دوسرے مذاہب بھی سناتے ہیں۔ پس
اس کے مقابل میں اگر تم بھی دو چار گذشتہ قصے سنا دو تو اس میں بہتری کیا ہوئی اور اس بات کا کیا ثبوت
ہے کہ جو کچھ تم کہتے ہو وہ تو سچ ہے مگر جو دوسرا بیان کرتا ہے کہ ہمارے راہنما نے یہ یہ معجزہ دکھا یا وہ
غلط ہے؟ دیکھو! انجیل میں ایسے معجزوں کا بھی ذکر ہے کہ جب عیسی کو صلیب دیا گیا تو سب مُردے
قبروں سے نکل آئے ۔ ہماری عقل کا تو یہاں آکر خاتمہ ہے کہ ایک شہر میں تمام مردے کس طرح
سما گئے ۔ اور پھر باوجود ان کے نکلنے کے یہودیوں نے عیسی کو کیوں نہ مانا ؟ پس ایسے قصوں کے مقابلہ
میں اگر ہماری طرف سے بھی قصے ہی ہوں تو کسی مخالف پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
اس پر ایک صاحب نے پوچھا۔ شق القمر کی نسبت حضور کیا فرماتے ہیں؟ معجزہ شق القمر ان پر ایک نے پو چھاین امری است قصیر زه حق اسمر فرمایا۔ ہماری رائے میں یہی ہے کہ وہ ایک قسم کا خسوف تھا۔ ہم نے اس کے
متعلق اپنی کتاب چشمہ معرفت میں لکھ دیا ہے۔
پھر معراج کی نسبت سوال ہوا۔ معراج کی حقیقت فرمایا۔ بخاری میں جو صح الکتب بعد کتاب اللہ الباری ہے۔ تمام معراج
کا ذکر کر کے اخیر میں فَاسْتَيْقَظَ لکھا ہے۔ اب تم خود سمجھ لو کہ وہ کیا تھا۔ قرآن مجید میں بھی اس کے
لئے رویا کا لفظ ہے وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَكَ ( بني اسراءيل : ٦١ )
پھر دوسرے صاحب نے پوچھا کہ اسلام میں جو اور فرقے مسلمانوں کے موجودہ فرقے ہیں مثلاً خفی ، شافعی، نقشبندی ، چشتی ، قادری کیا جیسا ان کا
باہم اختلاف ہے ایسا ہی یہ ایک فرقہ ہے یا اس میں کچھ زیادہ ہے؟
فرمایا۔ ہمارے نزدیک تو یہ سب فرقے موجودہ صورت حالات میں اس تعلیم سے دور ہیں
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے متعلق فرمائی ۔ یہ طرح طرح کی بدعات میں گرفتار ہیں۔
ایسے درود و وظائف اور ذکر کے طریقے نکال رکھے ہیں جو آنحضرت سے ثابت نہیں ۔ ان میں ایک ذکر
ارہ ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آدمی کو سل ہو جاتی ہے۔ بعض مجنون ہو جاتے ہیں جنہیں پھر ولی اللہ
کہتے ہیں۔ اسلام میں ایسی پاگل کر دینے والی تعلیمات نہیں اور نہ یہ وصول الی اللہ کا طریقہ
ہے۔ قرآن مجید میں تو یہ فرما یا قدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا (الشَّمس : ١١،١٠ ) جب
انسان محض اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے جذبات کو روک لیتا ہے تو اس کا نتیجہ دین و دنیا میں کامیابی
اور عزت ہے۔ فلاح دو قسم کی ہے۔ تزکیہ نفس حسب ہدایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرنے سے
آخر کا ر بھی نجات ملتی ہے اور دنیا میں بھی آرام ہوتا ہے۔ گناہ خود ایک دکھ ہے۔ وہ بیمار ہیں جو گناہ
میں لذت پاتے ہیں۔ بدی کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکلتا۔ بعض شرابیوں کو میں نے دیکھا ہے کہ انہیں
نزول الماء ہو گیا۔ مفلوج ہو گئے ۔ رعشہ ہو گیا ۔ سکتہ سے مر گئے ۔ خدا تعالیٰ جو ایسی بدیوں سے روکتا
ہے تو لوگوں کے بھلے کے لئے ۔ جیسے ڈاکٹر اگر کسی بیمار کو پر ہیز بتا تا ہے تو اس میں بیمار کا فائدہ ہے نہ
کہ ڈاکٹر کا۔
پس فلاح جسمانی و روحانی پانی ہے تو ان تمام آفات و منہیات سے پر ہیز کرو۔ نفس کو بے قید
نہ کرو کہ تم پر عذاب نہ آجائے ۔ اللہ تعالیٰ نے کمال رحمت سے سب دکھوں سے بچنے کی راہ بتادی۔
اب کوئی اگر ان دکھوں سے ان گناہوں سے نہ بچے تو اسلام پر اعتراض نہیں ہو سکتا ۔
حاصل کلام دو قسم کے لوگ ہیں۔ ایک وہ جو نیچریت میں حد سے بڑھ گئے ہیں قریب ہے کہ وہ
دہر یہ ہو جاویں۔ ان کے نزدیک ارکان صلوۃ ایک لغو حرکت ہے۔ وہ سمجھتے ہیں نبی بھی آتی ۔ صحابہ
بھی اُتی ۔ پس انہی کے لائق یہ حکم تھا۔ یہ افراط کا طریق ہے۔ دوسرے وہ لوگ جو تفریط میں پڑے
ہیں حقوق اسلام کو کھا گئے ۔ فقیر ذکر اللہ کے طرح طرح کے طریقے نکال بیٹھے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ تم اُمَّةً وَسَطًا ہو۔ پس اعتدال چاہیے اور درمیانی راہ اختیار کرنی لازم ہے ۔
پھر اس معزز ملاقات کرنے والے ہم کسی کلمہ گو و اسلام سے خارج نہیں کہتے (مسر فضل حسین صاحب پر سٹرایٹ لاء )
نے عرض کیا کہ اگر تمام غیر احمدیوں کو کافر کہا جائے تو پھر اسلام میں تو کچھ بھی نہیں رہتا۔
فرمایا۔ ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے جب تک کہ وہ ہمیں کافر کہہ کر خود کافر نہ بن
جائے آپ کو شاید معلوم نہ ہو جب میں نے مامور ہونے کا دعویٰ کیا تو اس کے بعد بٹالہ کے محمد حسین
مولوی ابوسعید صاحب نے بڑی محنت سے ایک فتوی تیار کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ شخص کافر ہے دجال
ہے۔ ضال ہے۔ اس کا جنازہ نہ پڑھا جائے جو ان سے السلام علیکم کرے یا مصافحہ یا انہیں مسلمان
کہے وہ بھی کافر ۔ اب سنو ! یہ ایک متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جو مومن کو کافر کہے وہ کافر ہوتا ہے۔ پس اس
مسئلہ سے ہم کس طرح انکار کر سکتے ہیں ۔ آپ لوگ خود ہی کہہ دیں کہ ان حالات کے ماتحت ہمارے
لئے کیا راہ ہے؟ ہم نے ان پر پہلے کوئی فتویٰ نہیں دیا ۔ اب جو انہیں کافر کہا جاتا ہے تو یہ انہیں کے
کافر بنانے کا نتیجہ ہے۔ ہے۔ ایک شخص نے ہم سے مباہلہ کی درخواست کی ۔ ہم نے کہا کہ دو مسلمانوں
میں مباہلہ جائز نہیں ۔ اس نے جواب لکھا کہ ہم تو تجھے پکا کافر سمجھتے ہیں ۔
اس شخص نے عرض کیا کہ وہ آپ کو کافر کہتے ہیں تو کہیں لیکن اگر آپ نہ کہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟
فرمایا کہ جو ہمیں کا فرنہیں کہتا ہم اسے ہر گز کا فرنہیں کہتے لیکن جو ہمیں کافر کہتا ہے اسے کافر نہ
سمجھیں تو اس میں حدیث اور متفق علیہ مسئلہ کی مخالفت لازم آتی ہے اور یہ ہم سے نہیں ہو سکتا ۔
اس شخص نے کہا کہ جو کا فرنہیں کہتے ان کے ساتھ نماز پڑھنے میں کیا حرج ہے؟
فرمایا۔ لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ۔ ہم خوب آزما چکے ہیں کہ ایسے لوگ
دراصل منافق ہوتے ہیں ان کا حال ہے وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى
شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ (البقرة : (۱۵) یعنی سامنے تو کہتے ہیں کہ ہماری
تمہارے ساتھ کوئی مخالفت نہیں مگر جب اپنے لوگوں سے ملی بالطبع ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ان سے
استہزا کر رہے تھے پس جب تک یہ لوگ ایک اشتہار نہ دیں کہ ہم سلسلہ احمدیہ کے لوگوں کو مومن سمجھتے
ہیں بلکہ ان کو کافر کہنے والوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ تو میں آج ہی اپنی تمام جماعت کو حکم دے دیتا ہوں کہ
وہ ان کے ساتھ مل کر نماز پڑھ لیں ۔ ہم سچائی کے پابند ہیں۔ آپ ہمیں شریعت اسلام سے باہر مجبور
نہیں کر سکتے ۔ جب اس میں یہ بالا تفاق مسلّمہ مسئلہ ہے کہ مومن کو کافر کہنے والا خود کا فر ہے تو ہم انہیں
کس طرح مسلمان کہیں ؟ اور ان مکفرین اہل حق کو کافر نہ جانیں؟ ہم کس طرح سمجھیں کہ وہ سچے
مسلمان ہیں؟ جب ان کے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی عظمت نہیں ہے حالانکہ
ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اپنے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کا پاس کرے اور جو کچھ
انہوں نے فرمایا اسی کے مطابق عقیدہ رکھے ۔
اس پر اس شخص نے پھر مکر روہی کہا۔ آپ نے پھر با تفصیل سمجھایا کہ
دیکھو! پہلے اپنے ملاں لوگوں سے پوچھ تو دیکھیں کہ وہ ہمیں کیا سمجھتے ہیں؟ وہ تو کہتے ہیں یہ ایسا
کافر ہے کہ یہود و نصاری سے بھی اس کا کفر بڑھ کر ہے۔ پس جیسا کہ یوسف علیہ السلام کو جب مخلصی کا
پیغام پہنچا تو تو آپ آپ نے فرمایا۔ پہلے ان سے یہ تو پوچھو کہ میرا قصور کیا ہے؟ سو آپ صلح سے پہلے یہ تو
پوچھئے کہ ہم میں کفر کی کونسی بات ہے ہم تو جو کچھ کرتے ہیں جو کہتے ہیں سب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی عظمت، جلال وعزت کا اظہار موجود ہے۔ قرآن مجید میں ہے فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُمُ
مُقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ (فاطر : ۳۳)
ہم تو تینوں طبقوں کے لوگوں کو مسلمان کہتے ہیں مگر ان کو کیا کہیں کہ جو مومن کو کافر کہیں ۔ جو ہمیں
کا فرنہیں کہتے ہم انہیں بھی اس وقت تک ان کے ساتھ سمجھیں گے جب تک کہ وہ ان سے اپنے الگ
ہونے کا اعلان بذریعہ اشتہار نہ کریں اور ساتھ ہی نام بنام یہ نہ لکھیں کہ ہم ان مکفرین کو بموجب
حدیث صحیح کا فر سمجھتے ہیں ۔
پھر دوسرے صاحب نے پوچھا کہ تعلیم نسواں کے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں ؟ تعلیم نسواں انسواں فرمایا۔ حدیث ہے طلبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَمُسْلِمَةٍ - مَیں
پہلے مردوں کا ذکر کرتا ہوں کہ قبل اس کے جو اسلام کی حقیقت معلوم ہو اور اس کی خوبیاں معلوم ہوں
پہلے ان علوم کی طرف مشغول ہو جانا سخت خطرناک ہے۔ چھوٹے بچوں کو جب دین سے بالکل آگاہ
نہ کیا جائے اور صرف مدرسہ کی تعلیم دی جائے تو وہی باتیں ان کے بدن میں شیر مادر کی طرح رچ
جائیں گی۔ پھر سوا اس کے اور کیا ہے کہ وہ اسلام سے پھر جائیں۔ عیسائی تو بہت کم ہوں کیونکہ تثلیث و کفارہ
اور ایک انسان کو خدا ماننے کا عقیدہ ہی کچھ ایسا لغو ہے کہ اسے کوئی عقیل و فہیم قبول نہیں کر سکتا ۔ البتہ
دہر یہ ہو جانے کا بہت خطرہ ہے۔ پس ضرور ہے کہ پہلے روز ساتھ ساتھ روحانی فلسفہ پڑھایا
جاوے ۔ جب آجکل کی تعلیم نے مردوں پر مذہب کے لحاظ سے اچھا اثر نہیں کیا تو پھر عورتوں پر
کیا توقع ہے؟ ہم تعلیم نسواں کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم نے تو ایک سکول بھی کھول رکھا ہے ۔ مگر یہ
ضروری سمجھتے ہیں کہ پہلے دین کا قلعہ محفوظ کیا جائے تا بیرونی باطل تاثرات سے محفوظ رہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہر ایک کو سواء السبيل ، تو بہ ، تقویٰ و طہارت کی توفیق دے۔
فرمایا۔ ملازمت اگر منہیات سے روکے تو ایک نعمت ہے جو ہر طرح سے ملازمت کیسی ہو اب تک یہ ہے اور اگر برخلاف اس کے قابل شکریہ ہے اور اگر برخلاف اس کے بد افعال کا مرتکب کرے تو پھر
ایک لعنت ہے جس سے بچنا لازم ۔
تعلق پیدا کرنا بڑے کام کی چیز ہے۔ دیکھو!
تعلق پیدا کرنا بڑے کام کی چیز ہے کوئی چور ہے اور ایک شخص کا بڑا دوست ہے
وہ شخص اس سے احسان و مدارات سے پیش آتا ہے تو وہ چور خواہ کس قدر برا ہے مگر اس شخص کی کبھی چوری
نہیں کرے گا اور کبھی اس کے گھر میں نقب نہیں لگائے گا تو کیا خدا چور جیسا بھی نہیں؟ کیا خدا سے
وفاداری کا تعلق بے فائدہ جا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
تمام اخلاق حمیدہ اسی کے صفات کا پرتو ہیں۔ جو سچے دل سے اس کے پاس آتے ہیں وہ ان
میں اور ان کے غیر میں ایک فرقان رکھ دیتا ہے ۔
صوفی کہتے ہیں جس شخص پر چالیس دن گزر جائیں
سچے دل ا سے سے ت تشریع ایک حصار ہے اور خدا کے خوف سے ایک دفعہ بھی اس کی آنکھوں
سے آنسو جاری نہ ہوں تو ان کی نسبت اندیشہ ہے کہ وہ بے ایمان ہو کر مرے ۔ اب ایسے بھی
بندگانِ خدا ہیں کہ چالیس دن کی بجائے چالیس سال گزر جاتے ہیں اور ان کی اس طرف توجہ ہی
نہیں ہوتی ۔ دانشمند انسان وہ ہے جو بلا آنے سے پہلے بلا سے بچنے کا سامان کرے۔ جب بلا نازل
ہو جاتی ہے تو اس وقت نہ سائنس کام دیتی ہے اور نہ دولت ۔ دوست بھی اس وقت تک ہیں جب تک
صحت ہے پھر تو پانی دینے کے لئے بھی کوئی نہیں ملتا۔ آفات بہت ہیں۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرما یا جلدی تو بہ کرو کہ انسان کے گرد چیونٹیوں سے بڑھ کر بلائیں ہیں ۔ جن لوگوں کا تعلق
خدا سے ہے جس طرح وہ بلاؤں سے بچائے جاتے ہیں دوسرے ہرگز نہیں بچائے جاتے۔ تعلق وہ
بڑی چیز ہے۔
ع به زیر سلسله رفتن طریق عیاری است
کوئی انسان نہیں جس کے لئے آفات کا حصہ موجود نہیں ۔ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ( أَلَمْ نَشْرَح :)
انسان کو مایوس بھی نہیں ہونا چاہیے۔
ع
بر کریماں کا رہا دشوار نیست
ایک منٹ میں کچھ کا کچھ کر دیتا ہے ۔
ه
نومید ہم مباش که رندان باده نوش ناگاه بیک خروش بمنزل رسیده اند