۱۸ مئی ۱۹۰۸ء (بعد نماز ظہر۔ بمقام لاہور)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا (الانعام : (۲۲) اور وہ شخص جو رات کو ایک بات بنا تا اور دن
کو لوگوں کو بتاتا اور کہتا ہے کہ مجھے خدا نے ایسا کہا ہے وہ کیوں کر با مراد اور با برگ و بار ہو سکتا ہے؟
اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے ۔ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا
مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ( الحاقة : ۴۵ تا ۷ (۴) جب ایک ایسے عظیم الشان انسان
کے واسطے ایسا فرمان ہے تو پھر ادنی انسان کے واسطے تو چھوٹی سی چُھری کی ضرورت تھی اور کبھی کا
فیصلہ ہو گیا ہوتا۔ کے
۱۸ رمئی ۱۹۰۸ء (بعد نماز ظہر - بمقام لاہور ) ۔
پروفیسر ریگ کے بعض سوالات کے جوابات وی پروفیسر ریگ جن کا کسی پھلی
اشاعت میں حضرت اقدس سے
ملاقات کرنا اور سوال و جواب شائع ہو چکا ہے ۔ ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ ء کو پھر حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی
تحریک اور وساطت سے حضرت اقدس کے حضور حاضر ہوئے اور خیریت حال دریافت کرنے کے بعد
ذیل کا سوال و جواب ہوا۔
سوال ۔ آپ کا کیا عقیدہ ہے خدا محدود ہے یا کہ ہر جگہ حاضر ناظر اور اس میں کوئی شخصیت یا جذبات
پائے جاتے ہیں ۔
جواب ۔ ہم خدا کو محدود نہیں سمجھتے اور نہ ہی خدا محدود ہو سکتا ہے۔ ہم خدا کی نسبت یہ جانتے ہیں
کہ جیسا وہ آسمان پر ہے ویسا ہی زمین پر بھی ہے۔ اس کے دوقسم کے تعلق پائے جاتے ہیں ایک
عام تعلق جو عام مخلوق کے ساتھ ہے اور ایک دوسرا خاص تعلق جوان خاص بندوں کے ساتھ ہوتا ہے جو
اپنے آپ کو پاک کر کے اس کی محبت میں ترقی کرتے ہیں۔ تب وہ ان سے ایسا قریب ہو جاتا ہے جیسا کہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۲ تا ۱۳

ان کے اندر ہی سے بولتا ہے۔ یہ اس میں ایک عجیب بات ہے کہ باوجود دور ہونے کے وہ نزدیک ہے
اور باوجود نزدیک ہونے کے وہ دور ہے۔ وہ بہت ہی قریب ہے مگر پھر بھی نہیں کہہ سکتے کہ جس طرح
ایک جسم دوسرے جسم سے قریب ہوتا ہے اور وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی
چیز بھی ہے۔ وہ سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے مگر پھر بھی وہ عمیق در عمیق ہے۔ جس قدر انسان سچی
پاکیزگی حاصل کرتا ہے اسی قدر اس کے وجود پر اس کو اطلاع ہوتی ہے۔
فرمایا۔ جذبات سے مراد غالباً ان کی یہ ہے کہ خدا نے انسان کے ذمے شریعت کا بوجھ کیوں
ڈال رکھا ہے اور حلال و حرام کی پابندی میں اسے کیوں قید کر رکھا ہے؟ سو جاننا چاہیے کہ اصل بات یہ
ہے کہ خدا نہایت درجہ قدوس ہے وہ اپنی تقدیس کی وجہ سے ناپا کی کو پسند نہیں کرتا اور چونکہ وہ
رحیم کریم ہے اس واسطے نہیں چاہتا کہ انسان ایسی راہوں پر چلے جن میں اس کی ہلاکت ہو۔ پس یہ
اس کے جذبات ہیں جن کی بنا پر مذہب کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کا نام خواہ آپ کچھ ہی رکھ لو۔
سوال کیا خدا کی کوئی شکل ہے؟
جواب ۔ جب وہ محدود ہی نہیں تو شکل کیسی ؟
سوال۔ جب خدا محبت ہے۔ عدل ہے۔ انصاف ہے تو کیا وجہ کہ نظام دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس
نے بعض چیزوں کو بعض کی خوراک بنا دیا ہے۔ اگر محبت اور عدل یا انصاف و رحم اس کے ذاتی خاصے ہیں
تو کیا وجہ کہ اس نے مخلوق میں سے بعض میں ایسی کیفیت اور قومی رکھ دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کو کھا جائیں
حالانکہ مخلوق ہونے میں دونوں برابر ہیں ۔
جواب ۔ جب محبت کا لفظ خدا کی نسبت بولا جاتا ہے تو اس کو انسانی محبت پر قیاس کر لینا بڑی
بھاری غلطی ہے۔ محبت کا لفظ جس طرح انسانوں میں اطلاق پاتا ہے اور جو مفہوم اس کا انسانی تعلقات
کی حیثیت میں سمجھا جاتا ہے وہ ہرگز ہرگز خدا پر اطلاق نہیں پاسکتا۔ اور نہ ہی وہ معنے اور مراد خدا پر
صادق آتے ہیں۔ انسان میں محبت اور غضب کی قوت ہے مگر جو مفہوم ان کا انسان کے متعلق بولتے

وقت ہمارے ذہن میں آتا ہے وہ خدا پر ہرگز ہرگز اطلاق نہیں پاسکتا۔ یہ غلطی ہے۔ فطرت انسانی
میں یہ رکھا گیا ہے کہ جب کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کے فراق سے اس کو صدمہ بھی پہنچتا ہے۔ ماں
اپنے بچے سے محبت کرتی ہے، مگر اگر اس کا بچہ اس سے جدا ہو جاوے تو اس کو کیسا صدمہ ہوتا ہے اور
کتنا دکھ اور رنج پہنچتا ہے۔ اسی طرح سے جو شخص کسی دوسرے پر غضب کرتا ہے اوّل وہ خود اپنے
آپ میں اس کا صدمہ اور اثر پاتا ہے گو یا دوسرے کو سزا دینے کے ساتھ ہی خودا پنی جان کو بھی سزا
دیتا ہے ۔ غضب ایک دکھ ہے جس کا اثر پہلے اپنی ہی ذات پر پڑتا ہے اور ایک قسم کی تلخی پیدا ہو کر
طبیعت میں سے راحت اور چین نکل جاتا ہے مگر خدا ان باتوں سے پاک ہے۔ پس اس سے صاف
نتیجہ نکلتا ہے کہ ان الفاظ کا اطلاق اس رنگ میں جس رنگ میں ہم انسان پر کرتے ہیں اور جو مفہوم
ان کا انسانی تعلق میں ہو سکتا ہے اس رنگ میں خدا پر نہیں بول سکتے اور نہ ہی وہ خدا پر صادق آتے ہیں۔
اس واسطے ہم ان الفاظ کو پسند نہیں کرتے ۔ یہ ان لوگوں کا بنایا ہوا لفظ ہے جو خدا کو محض انسانی حالت پر
قیاس کرتے ہیں وہ پاک ذات ہے۔ جو اس کی رضا کے موافق چلتا ہے اس سے اس کا تعلق زیادہ
سے زیادہ ہوتا جاتا ہے ہاں البتہ استعارہ کے رنگ میں محبت اور غضب کا لفظ خدا کے لئے بھی
بولا جا سکتا ہے۔
پس یا درکھو کہ یہ ایک دنیا کا کارخانہ ہے جس کے واسطے خدا تعالیٰ نے اپنی کامل حکمت سے
موجودہ نظام مقرر فرمایا ہے اور یہ اس نظام کے ماتحت اس طرح سے چل رہا ہے البتہ اس کے واسطے
یہ الفاظ موزوں نہیں ہیں ۔ محبت کا لفظ ایک درد اور گداز رکھتا ہے۔ اگر فرض بھی کر لیں کہ خدا محبت
ہے اور اس کی صفت غضب بھی ہے ( انسانی حالت کے خیال سے ) تو پھر ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا
کہ خدا کو بھی ایک قسم کی تکلیف اور رنج و دکھ ہوتا ہے۔ مگر یاد رکھو ایسے ناقص الفاظ خدا کی طرف
منسوب نہیں کئے جا سکتے ۔
سوال۔ یہ تو میں نے سمجھ لیا ہے مگر میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ خدا نے یہ خاصہ کیوں رکھ دیا کہ

ادنی اعلیٰ کا خادم ہو یا اس کی خوراک بنے اور اس کے سامنے ذلیل رہے؟
جواب ۔ ہم نے تو ابھی بیان کیا ہے کہ خدا کی صفات محبت ، رحم اور غضب کی تشریح ہم اس طور
سے نہیں کر سکتے جیسا کہ انسانوں میں یہ صفات ہیں۔ انسانی حالت پر خدا کا قیاس کرنا سخت غلطی
ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک وسیع نظام ہے جو اس نے اسی طرح بنایا ہے۔ اس نظام میں انسان اپنی حد سے
زیادہ دست اندازی نہیں کر سکتا اور یہ مناسب نہیں کہ دقیق در دقیق مصالح خدائی میں دخل دے کر
ہر بات میں ایک سوال پیدا کر لے۔ یہ عالم ایک مختصر عالم ہے۔ اس کے بعد خدا نے ایک وسیع عالم
رکھا ہے جس میں اس نے ارادہ اور وعدہ کیا ہے کہ سچی اور ابدی خوشحالی دی جاوے گی ۔ ہر دکھ جو اس
جہان میں ہے اس کا تدارک اور تلافی دوسرے عالم میں کر دی جاوے گی ۔ جو کمی اس جہان میں پائی
جاتی ہے وہ آئندہ عالم میں پوری کر دی جاوے گی ۔ باقی رہا دکھ اور تکلیف ، رنج و محن یہ تو ادنیٰ و اعلیٰ
کو یکساں برداشت کرنا پڑتا ہے اور یہ اس نظام عالم کے قیام کے واسطے لازمی اور ضروری تھے ۔ اگر
وسیع نظر سے دیکھا جاوے تو کوئی بھی دکھ سے خالی نہیں ۔ ہر مخلوق کو علی قدر مراتب اس میں سے حصہ
لینا ہی پڑتا ہے۔ البتہ کسی کو کسی رنگ میں ہے اور کسی کو کسی رنگ میں ۔ اگر باز چڑیوں اور پرندوں کو
کھاتا ہے تو شیر، چیتے اور بھیڑیئے انسان کے بچوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔ سانپ بچھو وغیرہ بھی ستاتے
ہیں۔ غرض یہ سلسلہ تو اس طرح سے چل رہا ہے۔ اس سے خالی کوئی بھی نہیں ۔ البتہ ان کی تلافی اور
تدارک کے واسطے اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرا عالم رکھا ہے۔ اسی واسطے تو قرآن شریف میں اس کا نام
ملِكِ يَوْمِ الدِّين بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انسان خوشحال ہو مگر ممکن ہے کہ چرند پرند اس سے بھی
زیادہ خوشحال ہوں ۔ یہ دنیا ایک عالم امتحان ہے۔ اس کے حل کرنے کے واسطے دوسرا عالم ہے۔ اس دنیا
میں جو تکالیف رکھی ہیں اس کا وعدہ ہے کہ آئندہ عالم میں خوشی دے گا۔ اگر اب بھی کوئی کہے کہ کیوں
ایسا کیا اور ایسا نہ کیا ؟ اس کا یہ جواب ہے کہ وہ تحکم اور مالکیت بھی تو رکھتا ہے۔ اس نے جیسا چاہا کیا
کسی کو اس کے اس کام پر اعتراض کی گنجائش اور حق نہیں ۔
دوسری بات جو قابل غور ہے یہ ہے کہ چونکہ تکالیف انسانی، تکالیف حیوانی سے بڑھی ہوئی

ہیں۔ (اسی واسطے آئندہ انسانی اجر بھی حیوانی اجر سے بڑھا ہوا ہوگا ) تکالیف انسانی دو قسم کی ہیں۔
ایک تکالیف شرعیہ دوسری تکالیف قضا و قدر - تکالیف قضا و قدر میں انسان وحیوان مشترک اور
قریباً برابر ہیں۔ اگر انسان کے ہاتھ سے حیوان مرتے ہیں تو حیوانوں کے ہاتھ سے آخر انسان بھی تو
مرتے ہیں ۔ اسی طرح اور اور تکالیف میں بھی ان کا آپس میں ایک قسم کا اشتراک پایا جاتا ہے۔
باقی تکالیف شرعیہ میں انسان کے ساتھ حیوانات کا کوئی اشتراک نہیں ہے۔ احکام شرعیہ بھی
ایک قسم کی چھری ہے جو انسانی گردن پر چلتی ہے۔ مگر حیوان اس سے بری الذمہ ہیں۔ ام ہیں۔ امور شرعیہ
بھی ایک موت ہیں جو انسان کو اپنے اوپر وارد کرنی پڑتی ہے۔ پس اس طرح سے ان باتوں کو یکجائی
طور سے دیکھنے سے صاف معلوم ہوگا کہ تکالیف انسانی تکالیف حیوانی سے بہت بڑھی ہوئی ہیں ۔
تیسری بات جو قابل یاد ہے یہ ہے کہ انسانی حواس میں بہت تیزی ہے۔ انسان میں قوت احساس
زیادہ پائی جاتی ہے ۔ حیوانات یا نباتات اس کے مقابلے میں بہت کم احساس رکھتے ہیں۔ یہی وجہ
ہے کہ حیوانات کو اتنی عقل بھی نہیں دی گئی ۔ عقل سے ہی شعور پیدا ہوتا ہے۔ حیوانات میں چونکہ
عقل اور شعور بہت کم درجہ کا ہوتا ہے اسی واسطے ایک قسم کی مستی کی حالت میں رہتے ہیں۔ احساس کا
مسئلہ زیادہ تر انسان میں ہی پایا جاتا ہے۔ حیوانات میں یہ قومی ایسے کم درجہ کے ہیں کہ گویا نہ ہونے
کے برابر ہیں ۔ پس حیوانات ان تکالیف کا بہت کم احساس کرتے ہیں اور ممکن ہے کہ بعض اوقات
بالکل ہی نہ کرتے ہوں ۔
اب جائے غور ہے کہ دنیا میں ان تکالیف کا بوجھ کس پر زیادہ ہے آیا انسان پر یا حیوان پر؟
صاف ظاہر ہے کہ انسان ہی کو ان مشکلات دنیوی میں بہ نسبت حیوانات کے زیادہ حصہ لینا پڑتا ہے۔
سوال۔ آپ نے جو کچھ بیان فرمایا میں نے سمجھ لیا۔ اب یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اس
بات کو قبول کرتے ہیں کہ حیوانات کو بھی آئندہ عالم میں کوئی بدلہ دیا جاوے گا ؟
جواب ۔ فرمایا۔ ہاں ہم مانتے ہیں کہ علی قدر مراتب سب کو ان کی تکالیف دنیوی کا بدلہ دیا
جاوے گا اور ان کے دکھوں اور تکالیف کی تلافی کی جاوے گی ۔

سوال۔ تو پھر اس کا یہ لازمی نتیجہ ہوگا کہ وہ حیوانات جن کو ہم مارتے ہیں ان کو مردہ نہیں بلکہ زندہ
یقین کریں۔
جواب ۔ فرمایا کہ ہاں یہ ضروری بات ہے وہ فنا نہیں ہوئے ان کی روح باقی ہے وہ حقیقتا نہیں
مرے بلکہ وہ بھی زندہ ہیں ۔
سوال۔ بائبل میں لکھا ہے کہ آدم یا یوں کہیے کہ پہلا انسان جیحون سیحون میں پیدا ہوا تھا اور اس کا
وہی ملک تھا تو پھر کیا یہ لوگ جو دنیا کے مختلف حصوں امریکہ، آسٹریلیا وغیرہ میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ
اس آدم کی اولاد سے ہیں؟
جواب ۔ فرمایا۔ ہم اس بات کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی اس مسئلہ میں ہم تو ریت کی پیروی
کرتے ہیں کہ چھ سات ہزار سال سے ہی جب سے یہ آدم پیدا ہوا تھا اس دنیا کا آغاز ہوا ہے اور اس
سے پہلے کچھ بھی نہ تھا اور خدا گو یا معطل تھا۔ اور نہ ہی ہم اس بات کے مدعی ہیں کہ یہ تمام نسل انسانی جو
اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہے یہ اسی آخری آدم کی نسل ہے۔ ہم تو اس آدم سے پہلے بھی ا
نسل انسانی کے قائل ہیں جیسا کہ قرآن شریف کے الفاظ سے پتہ لگتا ہے۔ خدا نے یہ فرمایا کہ
إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرۃ: ۳۱) خلیفہ کہتے ہیں جانشین کو۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ
آدم سے پہلے بھی مخلوق موجود تھی ۔ پس امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ کے لوگوں کے متعلق ہم کچھ نہیں کہہ
سکتے کہ وہ اس آخری آدم کی اولاد میں سے ہیں یا کہ کسی دوسرے آدم کی اولاد میں سے ہیں ۔
آپ کے سوال کے مناسب حال ایک قول حضرت محی الدین ابن عربی صاحب کا ہے۔ وہ
لکھتے ہیں کہ میں حج کرنے کے واسطے گیا تو وہاں مجھے ایک شخص ملا جس کو میں نے خیال کیا کہ وہ آدم
ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا تو ہی آدم ہے؟ اس پر اس نے جواب دیا کہ تم کون سے آدم کے
متعلق سوال کرتے ہو؟ آدم تو ہزاروں گذر چکے ہیں۔
سوال کیا حضور مسئلہ ارتقا کے قائل ہیں یعنی یہ کہ انسان نے ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت میں ترقی کی ہے

پہلے سانپ بچھو وغیرہ سے ترقی کرتے کرتے بندر بنا اور بندر سے انسان بنا اور روح کس وقت پیدا ہوئی ؟
جواب ۔ فرمایا۔ ہمارا یہ مذہب نہیں کہ انسان کسی وقت بندر تھا مگر آہستہ آہستہ دم بھی کٹ گئی
اور پشم بھی جاتی رہی اور ترقی کرتے کرتے انسان بن گیا۔ یہ ایک دعوئی ہے جس کا بار ثبوت اس دعویٰ
کے مدعی کے ذمے ہے چاہیے کہ کوئی ایسا بند ر پیش کیا جاوے جو آہستہ آہستہ ترقی کرتے کرتے
انسانی حالت میں آجاوے۔ ہم ایسے بے دلیل قصے کہانیوں پر کیوں کر ایمان لا سکتے ہیں؟ البتہ یہ تو
ہم مانتے ہیں کہ آدم بہت سے گزرے ہیں مگر موجودہ حالات کے ماتحت جو ہم روز مشاہدہ کرتے
ہیں کہ انسان سے انسان پیدا ہوتا ہے۔ بندر سے انسان یا انسان سے بند رکبھی کسی نے پیدا ہوتا نہیں
دیکھا ہوگا ۔ یہ تو ایک ناولوں کا قصہ ہے۔ ہمیشہ نوع سے نوع ہی پیدا ہوتی ہے۔ خدا نے اپنا قانون
ہماری آنکھوں کے سامنے رکھا ہوا ہے کہ گدھے سے گدھا اور گھوڑے سے گھوڑا۔ بندر سے بندر پیدا
ہوتا ہے۔ اب اس کے خلاف جو کوئی دعویٰ کرتا ہے کہ بندر سے انسان بھی پیدا ہوتا ہے اس کو اپنے
دعوے کی دلیل بھی پیش کرنی چاہیے ۔ یہ کہہ دینا کہ شاید ایسا ہو گیا ہو۔ شاید کے کیا معنی؟
مارے ساتھ تو اللہ تعالیٰ نے ایک مشاہدہ دلیل کے طور سے رکھا ہوا ہے اس کے خلاف کہنے توار
والوں کو کوئی بین دلیل پیش کرنی چاہیے ورنہ ظنی باتوں اور صرف دعوؤں سے کوئی امر حجت
نہیں ہوسکتا۔ روح ایک مخلوق چیز ہے۔ اسی عنصری مادے سے خدا اسے بھی پیدا کرتا ہے ( جیسا کہ
مفصل طور سے اس امر کو ہم نے اس تازہ تصنیف کتاب چشمہ معرفت میں بیان کیا ہے ) روح انسانی
بار یک اور مخفی طور سے نطفہ انسانی میں ہی موجود ہوتی ہے اور وہ بھی نطفہ کے ساتھ ساتھ ہی آہستگی
سے نشو و نما کرتی اور ترقی پاتی پاتی چوتھے مہینے کے انجام اور پانچویں مہینے کے ابتدا میں ایک بین تغیر
اور نشوونما پا کر ظہور پذیر ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ اپنی پاک کلام میں فرماتا ہے کہ ثُمَّ انْشَانه
خَلْقًا أَخَرَ (المؤمنون : ۱۵)
یہ درست نہیں جیسا کہ جو آریہ بتاتے ہیں کہ روح بھی خدا کی طرح ازلی ابدی ہے۔ اس اعتقاد
پر اتنے شبہات پڑتے ہیں کہ پھر خدا خدا ہی نہیں رہتا ۔ روح ایک لطیف جو ہر ہوتا ہے جو مخفی طور سے

انسان کی پیدائش کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا اور نشو و نما پاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک گولر کے پھل کو
لو۔ جب وہ کچا ہوگا تو اس میں ایک قسم کے نامکمل حالت میں زندہ جانور پائے جاویں گے مگر جو نہی
کہ وہ پک کر تیار ہو گا اس میں سے جانور چلتے پھرتے نظر آئیں گے اور یہاں تک کہ پر لگ کر اڑ نے
بھی لگ جاویں گے۔ اس کے سوا اور بھی کئی درختوں کے پھل ہیں جن میں اس قسم کے مشاہدات
پائے جاتے ہیں ۔
غرض ہمارے پاس تو ہمارے دعوے کا ثبوت ہے۔ ثابتہ سچائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اصل
میں ان پھلوں میں ایک قسم کا مادہ اندر ہی اندر موجود ہوتا جو پھل کے نشوونما کے ساتھ ساتھ نشوونما
کرتا اور ترقی پاتا ہے۔
سوال۔ سپر بچولزم والوں کی رائے ہے کہ زندگی چاند سے اتری اور عقل مشتری سے اور چاند زمین
سے بنا۔ ابتدا میں زمین بہت نرم تھی۔ زمین کا ایک ٹکڑا اڑ کر آسمان پر چلا گیا اور وہ چاند بن گیا۔ اصل میں
زندگی زمین ہی سے نکلی ۔ زمین سے چاند میں گئی اور چاند سے پھر انسان میں اترتی ہے۔ اس میں آپ کا
اعتقاد کیا ہے؟
جواب ۔ فرمایا۔ چاند، سورج اور اور سیاروں کی تاثیرات کے ہم قائل ہیں۔ ان سے انسان
فائدہ اٹھاتا ہے اور بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے اس وقت بھی ان کی تاثیرات کا اثر بچے پر ہوتا
ہے۔ یہ امر شریعت کے خلاف نہیں ۔ اسی واسطے ہمیں ان کے ماننے میں عذر نہیں۔ نباتات میں چاند
کی روشنی کا اثر بین طور سے ظاہر ہے۔ چاند کی روشنی سے پھل موٹے ہوتے ہیں۔ ان میں شیرینی پیدا
ہوتی ہے اور بعض اوقات لوگوں نے اناروں کے چٹخنے کی آواز تک بھی سنی ہے جو چاند کی روشنی کے اثر
سے پھوٹتے ہیں اس سے زیادہ جو حصہ پیچیدہ اور ثابت شدہ نہیں اس کے ماننے کے واسطے ہم تیار نہیں
ہیں ۔ قرآن شریف میں صاف بیان کیا گیا ہے کہ چاند، سورج اور تمام سیارے انسان کے خادم اور
مفید مطلب ہیں اور ان میں انسانی فوائد مرکوز ہیں ۔ پس ہم اس بات کے ماننے میں کوئی حرج نہیں
پاتے کہ جس طرح سے نباتات سے ہمیں فائدہ پہنچتا ہے اسی طرح ان تمام سیاروں سے بھی ہم فائدہ

اٹھاتے ہیں۔ اب اگر یہ ثابت ہو جاوے کہ عقل کو مشتری سے تعلق ہے تو اس کے ماننے کے واسطے بھی
ہم تیار ہیں ۔
اتنا سن کر پروفیسر موصوف نے عرض کیا کہ میں تو خیال کرتا تھا کہ سائنس اور مذہب میں بڑا تضاد ہے
جیسا کہ عام طور سے علماء میں مانا گیا ہے مگر آپ نے تو اس تضاد کو بالکل اٹھا دیا ہے۔
فرمایا۔ یہی تو ہمارا کام ہے اور یہی تو ہم ثابت کر رہے ہیں کہ سائنس اور مذہب میں بالکل
اختلاف نہیں بلکہ مذہب بالکل سائنس کے مطابق ہے اور سائنس خواہ کتنی ہی عروج پکڑ جاوے مگر
قرآن کی تعلیم اور اصول اسلام کو ہرگز ہر گز نہیں جھٹلا سکے گی ۔
سوال لکھیوں یا ادنیٰ قسم کے جانوروں میں جو چیز پائی جاتی ہے۔ اس کو کس نام سے تعبیر کیا
جاوے گا ؟
جواب ۔ روح تین قسم کی ہوتی ہے۔ روح نباتی ۔ روح حیوانی ۔ روح انسانی ۔ ان تینوں کو ہم
برابر نہیں مانتے ۔ ان میں سے حقیقی زندگی کی وارث اور جامع کمالات صرف انسانی روح ہے۔ باقی
حیوانی اور نباتی روح میں بھی ایک قسم کی زندگی ہے ۔ مگر وہ انسانی روح کی برابری نہیں کر سکتی ۔ نہ
ویسے مدارج حاصل کر سکتی ہے۔ نہ کمالات میں انسانی روح کی برابری کر سکتی ہے۔ کچھ تشابہ ہو تو اس
بار یک بحث میں ہم پڑنا مناسب نہیں سمجھتے ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض خاص خاص صفات میں یہ روحیں
انسانی روح سے مشابہت رکھتی ہوں ۔ مگر جس طرح انسان میں اور ان میں ظاہری اختلاف اور فرق
ہے اسی طرح اختلاف روحانی بھی پایا جاتا ہے۔ بلکہ یہاں تک بھی مانا گیا ہے کہ بعض نباتات میں
بھی ایک قسم کا شعور پایا جاتا ہے ۔ ایک بانس کا درخت گھر کی چھت کے نیچے لگا یا جاوے مگر جب
بڑھتے بڑھتے وہ چھت سے قریب ایک بالشت کے رہ جاوے گا تو وہ اپنا رخ بدل لے گا اور دوسری
طرف کو بڑھنا شروع کر دے گا۔ ایک اور قسم کی نباتی بوٹی ہے جس کو پنجاب میں چھوئی موئی کہتے
ہیں۔ وہ انسان کا ہاتھ لگتے ہی سمٹ کر اکٹھی ہو جاتی ہے۔ یہ باتیں پرانی اچھی اچھی طبیعات کی
کتابوں میں لکھی ہیں اور نیز تجربہ سے بھی ثابت ہیں مگر ان کے پیچھے بہت زیادہ نہ پڑنا چاہیے۔ وہ

شعر کیا ہی موزوں ہے کہ
جلد دہم
تو کار زمین را نکو ساختی
که با آسمان نیز پرداختی
ان کے دقیق در دقیق مباحثات میں پڑکر ان کی تفصیلات کی جستجو میں وقت ضائع کرنا ٹھیک نہیں ۔
سوال۔ میں ایک روز گر جا میں گیا تھا وہاں پادری صاحب نے لیکچر میں بیان کیا کہ انسان ایک
بالکل ذلیل ہستی ہے اور گندہ کیڑا ہے۔ یہ روز بروز نیچے ہی نیچے گرتا ہے اور ترقی کے قابل ہی نہیں ۔ اسی
واسطے اس کی نجات اور گناہ سے بچانے کے واسطے خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو کفارہ کیا مگر میں جانتا
ہوں کہ انسان نیکی میں ترقی کر سکتا ہے۔ میرا یہ بچہ اس وقت اگر بے علمی کی وجہ سے کوئی حرکت ناجائز
کرے تو پھر ایک عرصہ بعد جب اسے عقل آوے گی اور اس کا علم ترقی کرے گا تو یہ خود بخود سمجھ لے گا
کہ یہ کام بڑا ہے اس سے پر ہیز کر کے اچھے کام کرے گا ۔“‘ حضور کا اس میں کیا اعتقاد ہے؟
جواب ۔ فرمایا ۔ انسان نیک ہے۔ نیکی کر سکتا ہے اور ترقی کرنے کے قومی اس کو دیئے گئے
ہیں۔ نیکی میں ترقی کر کے انسان نجات پاسکتا ہے۔
سوال۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ انسان لاکھ نیکی کرے مگر وہ برباد ہے بجز اس کے کہ کفارہ مسیح پر ایمان
لاوے ۔ آپ اس میں کیا فرماتے ہیں؟
جواب ۔ انسان کو عمل اور کوشش کی ضرورت ہے۔ کفارہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ جیسا جسمانی نظام
ہے ویسا ہی روحانی نظام ہے۔ نظام جسمانی میں ایک کاشتکار کی مثال ہی کو لے لو۔ وہ کس محنت سے
قلبہ رانی کرتا ہے اور بیج بوتا اور پانی دینے وغیرہ کی محنت برداشت کرتا ہے۔ کیا اسے کسی کفارہ کی
ضرورت ہے؟ نہیں بلکہ اسے محنت اور عمل کی ضرورت ہے۔ اس بات کو ہم مانتے ہی نہیں کہ بجز کفارہ
کے کوئی راہ نجات ہی نہیں ۔ کفارہ تو بلکہ انسانی ترقیات کی راہ میں ایک روک اور پتھر ہے ۔
پاکیزگی سے یہ مراد ہے کہ انسان کو جو اس کے جذبات نفسانیہ خدا سے روگرداں کر کے اپنی خواہشات

آج 10 میں سے 10 باقی