بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو ہلاک کر دیا۔ پھر کپڑے بیچ کر تلواروں کے مول لینے کا حکم دیا۔
بلا تاریخ
جلد دہم
ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل
پٹواریوں کے لئے زمینداروں کے نذرانے ہیں اور پٹواری میں بذریعہ خط حضرت
کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم
ایسی پڑگئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی
خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دیئے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟
فرمایا۔ اگر ایسے لینے کی خبر با ضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ
اٹھنے کا خوف ہو سکتا ہو تو یہ نا جائز ہے۔
ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا جائز ہے کہ حضور کی نظمیں حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ فونوگراف میں بندکرکے لوگوںکو تائی جائیں؟
فرمایا۔ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے۔
کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رفت حاصل ہوتی ہے۔ ہے
۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء ( بمقام لاہور قبل نماز ظہر )
ہمیں ایسے آدمیوں کی تبلیغ سلسلہ کے لیے قناعت شعار آدمیوں کی ضرورت ضرورت ہے جو نہ صرف
زبانی بلکہ عملی طور سے کچھ کر کے دکھانے والے ہوں ۔ علمیت کا زبانی دعوی کسی کام کا نہیں۔ ایسے ہوں
۱ بدر جلد نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ ۲ بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۸

کہ نخوت اور تکبر سے بکلی پاک ہوں اور ہماری صحبت میں رہ کر یا کم از کم ہماری کتابوں کا کثرت
سے مطالعہ کرنے سے ان کی علمیت کامل درجہ تک پہنچی ہوئی ہو۔ البتہ شیخ غلام احمد اس کام کے واسطے
اچھا آدمی معلوم ہوا ہے۔ اس کے کلام میں بھی تاخیر ہے اور اخلاص ومحبت سے اس نے اپنے اوپر
اس شدت گرمی میں اتنا وسیع دورہ کرنے کا بوجھ اٹھایا ہے۔ کچھ خدا کی حکمت ہے کہ لوگ اس کا کلام
سننے کے واسطے جمع بھی ہو ہی جاتے ہیں ایک جگہ اس کو پتھر بھی پڑے مگر خدا کی قدرت سے وہ پتھر
بجائے ان کے کسی دوسرے کو لگا اور وہ زخمی ہوا۔
تبلیغ سلسلہ کے واسطے ایسے آدمیوں کے دوروں کی ضرورت ہے مگر ایسے لائق آدمی مل جاویں
رض
کہ وہ اپنی زندگی اس راہ میں وقف کر دیں ۔ آنحضرت کے صحابہ بھی اشاعت اسلام کے واسطے
دور دراز ممالک میں جایا کرتے تھے۔ یہ جو چین کے ملک میں کئی کروڑ مسلمان ہیں ۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہاں بھی صحابہ میں سے کوئی شخص پہنچا ہوگا۔
اگر اسی طرح ہیں یا تیس آدمی متفرق مقامات میں چلے جاویں تو بہت جلدی تبلیغ ہو سکتی ہے مگر
جب تک ایسے آدمی ہمارے منشا کے مطابق اور قناعت شعار نہ ہوں۔ تب تک ہم ان کو پورے پورے
اختیارات بھی نہیں دے سکتے ۔ آنحضرت کے صحابہ ایسے قانع اور جفاکش تھے کہ بعض اوقات
صرف درختوں کے پتوں پر ہی گذر کر لیتے ۔
تمام ہندوستان ہمارے دعاوی سے ایسا بے خبر پڑا ہے کہ گویا کسی کو خبر ہی نہیں ۔ میرے
نزدیک یہ مدرسہ یا کالج وغیرہ کا بنانا اول سلسلہ کی مضبوطی پر موقوف ہے۔ اوّل چاہیے کہ سلسلہ میں
ایسے لوگ ہوں جو سلسلہ کی ضروریات کی مدد کرنے والے ہوں۔ جب سلسلہ کی ضروریات مثل لنگر
وغیرہ ہی پوری نہیں ہوتیں تو اور کاموں میں بہت توجہ کرنا بھی بے فائدہ ہے۔ اگر کچھ ایسے لائق اور
قابل آدمی سلسلہ کی خدمات کے واسطے نکل جاویں جو فقط لوگوں کو اس سلسلہ کی خبر ہی پہنچا دیں تو بھی
بہت بڑے فائدہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔

پروفیسر ریگ اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا تذکرہ
مسٹر ریگ ( جس کے نام نامی سے الحکم کے ناظرین کو میں قبل ازیں بذریعہ دو مضامین بطور سوال و جواب
انٹروڈیوس کرا چکا ہوں ان کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دیکھو! وہ ہمارے پاس آیا تو آخر کچھ نہ کچھ تو تبادلہ خیالات کر ہی گیا۔
اس پر حضرت مفتی محمد صادق صاحب جن کو تبلیغ سلسلہ احمدیہ کی ایک قسم کی کو اور دھت لگی ہوئی ہے
اور بہت کم ایسے مقام ولایت میں ہوں گے جہاں کے محقق انگریزوں اور اخبارات کے ایڈیٹران وغیرہ کی
اطلاع پاکر انہوں نے ان معاملات میں خط و کتابت نہ کی ہو اور مسیح موعود علیہ الف الف الصلوۃ والسلام
کے دعاوی کی تبلیغ ان کو نہ کی ہو۔ امریکہ کے ڈوئی کی حسرت ناک تباہی اور لنڈن کے پکٹ کی مایوسانہ
نامرادی بھی حضرت مفتی صاحب ممدوح ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے جس طرح ڈوئی اور پکٹ کا
بیڑا غرق کر دیا اسی طرح کئی سعید روحوں کے واسطے باعث ہدایت بھی آپ ہی ہوئے اور آپ ہی کی سچی
مخلصانہ کوششیں اور جوش تبلیغ حق کا یہ نتیجہ ہوا کہ یورپ اور امریکہ کے بعض انگریزوں اور لیڈیوں نے
حضرت اقدس کی صداقت کو مان لیا اور اپنے خیالات فاسدہ سے تو بہ کی ۔ غرض مفتی صاحب موصوف کسی
تعریف کے محتاج نہیں۔ ساری احمدی دنیا ان کے نام نامی سے واقف اور ان کے اخلاص صدق و وفا سے
آگاہ ہے۔ شخص جو پروفیسر ریگ کے نام نامی سے مشہور ہے یہ بھی آپ ہی کی سعی اور جوش کا نتیجہ ہے۔
آپ نے آج کے تذکرہ پر حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی کہ حضور اس کے خیالات میں حضور کی
ملاقات کے بعد عظیم الشان انقلاب پیدا ہو گیا ہے۔ چنانچہ پہلے وہ ہمیشہ جب اپنے پنے لیکچروں میں اجرام سماوی
وغیرہ کی تصاویر دکھاتا اور کبھی مسیح کی مصلوب تصویر پیش کیا کرتا تھا تو یہ کہا کرتا تھا کہ یہ مسیح کی تصویر ہے
جس نے دنیا پر رحم کر کے تمام دنیا کے گناہوں کے بدلے میں ایک اپنی اکلوتی جان خدا کے حضور پیش
کی اور تمام دنیا کے گناہوں کا کفارہ ہو کر دنیا پر اپنی کامل محبت اور رحم کا ثبوت دیا مگر اب جبکہ اس نے
حضور سے ملاقات کی اور پھر لیکچر دیا تو مسیح کی مصلوب تصویر دکھاتے ہوئے صرف یہ الفاظ کہے کہ یہ
تصویر صرف عیسائیوں کے واسطے موجب خوشی ہو سکتی ہے سچی تعریف اور ستائش کے لائق وہی سب سے بڑا

خدا ہے۔ پہلے اپنے لیکچر میں بیان کیا کرتا تھا کہ نسل انسانی آہستہ آہستہ ترقی کر کے ادنیٰ حالت سے بندر
اور پھر بند ر سے ترقی پا کر انسان بنا۔ مگر اس دفعہ کے لیکچر میں اس نے صاف اقرار کیا کہ یہ ڈارون کا
قول ہے۔ اگر چہ اس قابل نہیں کہ اس سے اتفاق کیا جاوے بلکہ انسان اپنی حالت میں خود ہی ترقی
کرتا ہے۔ غرضیکہ اس پر بہت بڑا اثر ہوا ہے اور وہ حضور کی ملاقات کے بعد ایک نئے خیالات کا انسان
بن گیا ہے اور ان خیالات کو جرات سے بیان کرتا ہے ۔
پھر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اصل تقریر کی طرف رجوع کیا اور فرمایا کہ
ابھی ایسے لمبے سفروں کی چنداں ضرورت نہیں کہ ممالک یورپ اور امریکہ میں جاویں بلکہ ابھی
تو خود ہندوستان ہی اس بات کا از بس محتاج ہے۔
تو کار زمین را نکو ساختی
که با آسمان نیز پرداختی
ان ممالک میں جانا ایسے لوگوں کا کام ہے جو ان کی زبان سے بخوبی واقف ہوں اور ان کے
طرز بیان اور خیالات سے خوب آگاہ ، سفر کے شدائد اٹھا سکیں اور ان کی صحت کی حالت بھی بہت
اچھی ہو۔ بصورت موجودہ یہ کام بھی بہت بڑا بھاری ہے کہ چند ایسے آدمی ہوں کہ وہ اسی ملک میں
اچھی طرح سے گاؤں گاؤں پھر کر لوگوں کو ہماری بعثت کی اطلاع دے دیں ۔
کسی لیکچر کے متعلق ذکر تھا
اسلام کی زندگی کا ثبوت دینے کے لئے مامور کی ضرورت کہ انہوں نے اپنے لیکچر
میں بیان کیا کہ اسلام بذریعہ اخلاق کے پھیلا ہے نہ تلوار سے۔ جنہوں نے اپنے اخلاق کریمہ کی وجہ
سے دنیا میں اسلام کو پھیلایا ہے وغیرہ ۔ مگر موجودہ زمانہ کے متعلق بجز خاموشی کچھ پیش نہیں کر سکتے ۔
فرمایا - تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُم مَّا كَسَبْتُم (البقرۃ: ۱۳۵) ان اولیاء اور
بزرگوں کو اس موجودہ زمانہ سے تعلق ہی کیا ؟ وہ اپنے وقت پر آئے اور اپنا کام کر کے چلے گئے۔
اب زمانہ موجودہ میں بھی کسی مجدد یا خادم دین کی ضرورت ہے یا کہ بخیال ان کے یہ زمانہ دجالوں

ہی کے آنے کا زمانہ ہے؟ ضرورت کا احساس تو دلوں میں موجود ہے۔ حالات موجودہ پکار کر کہہ
رہے ہیں کہ کسی مصلح کی ضرورت ہے۔ چنانچہ آج ہی پیسہ اخبار میں ایک انگریز کا مضمون تھا۔ اس نے
کسی جگہ پر اپنے لیکچر میں بیان کیا کہ زمانہ پکار کر کہہ رہا ہے کہ ہندو، مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں
کو اتفاق کی ضرورت ہے چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ مسلمان، یہودی اور نصرانی سب کے سب بلا امتیاز
انسانی گروہ میں اتحاد و اتفاق دیکھنے کے مشتاق ہیں اور مہدی موعود کے آنے کا انتظار دیکھ رہے ہیں جو
کہ دیر یا سویر عالم وجود میں آکر تمام انسانوں میں یگانگت کا رشتہ قائم کر دے گا۔ میں اس مہدی
کے متعلق اپنی ذاتی رائے یہ رکھتا ہوں کہ وہ اہل قلم میں سے ہوگا اور اسی زبر دست آلہ کے ذریعہ سے
اقوام عالم کے دلوں میں تخم یگانگت ہو سکے گا ۔"
غرض اس امر کا احساس تو ہر ملک وملت کے لوگوں میں پایا جاتا ہے مگر چاہیے تھا کہ ضرورت
کے مطابق کوئی پیدا بھی ہوتا اور وہ اسلام کا نور اور برکات دکھا کر زندہ معجزات سے اسلام کے فیوض
اور زندگی کا ثبوت دیتا نہ یہ کہ اس زمانہ پر پہنچ کر خاموشی اختیار کی جاتی اور کہا جاتا ہے کہ اب اسلام
زندہ نہیں بلکہ مردہ ہے اور کوئی ولی یا بزرگ موجود نہیں جو نشانات دکھا کر اسلام کی زندگی کا ثبوت
دے ۔ مانا کہ اخلاق فاضلہ بھی کسی مذہب کی صداقت کی کسی قدر دلیل ہو سکتے ہیں اور ان کا بھی
کسی قدر اثر بیرونی لوگوں پر ہوتا ہے۔ مگر صرف اخلاق فاضلہ ہی حقیقی اور زندہ ایمان نہیں دے سکتے
بلکہ وہ درجہ ایمان جو انسان کو خدا تعالیٰ پر کامل ایمان عطا کرتا ہے اور گناہ سوز زندگی کا آغاز ہوتا
ہے۔ وہ صرف خدا کے اپنے تازہ نشانوں سے ہی پیدا ہوتا ہے جو وہ اپنے ماموروں کی معرفت دنیا
میں ظاہر کرتا ہے۔
فرمایا۔ موجودہ صورت ہندوؤں اور مسلمانوں میں خوشگوار تعلقات کی خواہش میں تو بہ نسبت مسلمانوں
کے ہمیں ہندوؤں سے زیادہ امید نظر آتی ہے کیونکہ وہ تعلیم کی ترقی کی وجہ سے اور کچھ تجربہ کی وجہ
ے پیسہ اخبار ۲۲ رمئی ۱۹۰۸ء

سے بہت کچھ سمجھ گئے ہیں ۔ ہمارا تو خود کبھی بھی یہ منشا نہیں کہ ان لوگوں کے مسلمہ بزرگوں کو گالیاں
دی جائیں یا ان کی عزت نہ کی جاوے اور اسی طرح ہم ان سے بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ لوگ بھی اتنا
ہی کریں خواہ ایمان نہ لاویں مگر ان کو برا بھی نہ کہیں اور کہہ دیں کہ سچا مانتے ہیں ۔ یہ (جو ) موجودہ زمانہ
میں پھوٹ اور نفاق کا سلسلہ جاری ہے اس کو بند کر دیں اور بالکل ممانعت کر دیں کہ باہم ایک دوسرے
مذہب کی مخالفت میں ہتک آمیز کلمات اور کتابیں بالکل بند کر دی جاویں اور چھاپی ہی نہ جاویں اور
ایک ایسی ہوا چل جاوے کہ آپس میں محبت ہو اور اتفاق بڑھے۔ جس طرح سے ایک ہوا پہلے چل گئی
تھی کہ بچہ بچہ بھی اسلام سے متنفر تھا۔ اس طرح کی ایک ایسی ہوا چل جاوے کہ باہمی اخوت اور اتحاد
بڑھے اور نفاق اور بغض و تعصب دلوں سے نکل جاوے۔
فرمایا۔ قاعدہ کی بات ہے انسان کو ایک مخفی امر پر جتنا اعتقاد ہوتا ہے
عقیدت اور اعتقاد اس پر اتنا اعتقاد نہیں رہتا جب وہ ظاہر ہوکر سامنے آجاوے۔ مثلاً ان
ہندوؤں کے دیوی دیوتا جتنے بھی ہیں اور ان پر ان کو کامل اعتقاد ہے اگر وہ ان کے روبرو آ جاویں
تو ان لوگوں کے دلوں میں ہرگز ان کی اتنی وقعت نہ رہے۔ یہ نبیوں ہی کا کام ہے کہ وہ اپنی شکل بھی
دکھا دیتے ہیں اور اپنی عظمت بھی دلوں میں قائم کر جاتے ہیں ۔ مسیح جن کو آجکل لوگ خدا مانتے ہیں
اگر وہ یہاں آجاویں اور لوگوں کے حلقے میں بیٹھیں تو ممکن نہیں کہ ان کی پرانی خدائی کی عظمت بھی
لوگوں کے دلوں میں رہ سکے چہ جائیکہ وہ کچھ اور خدائی کا دبد بہ بٹھا سکیں کیونکہ لوگوں نے جس خیال
سے ان کو خدا تسلیم کیا ہوا ہے ظاہر ہو جانے پر ان میں وہ باتیں نہ پا کر ضرور ہے کہ انکار کر دیں۔
قاعدہ کی بات ہے کہ انسان جب کسی خاص شخص کے متعلق کوئی اعتقاد پیدا کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کی
ایک خیالی تصویر بھی اس کے ذہن میں آ جاتی ہے ۔ جب تک وہ اس کی نظروں سے غائب تھی
جب تک تو خیر مگر جب وہ شخص یا چیز اس کے سامنے آجاتی ہے اور انسان اس کو اپنے خیالی ثبت یا
تصویر کے خلاف پاتا ہے تو اس کے دل سے اس کی عظمت اُٹھ جاتی ہے یا کم از کم وہ عزت نہیں رہتی ۔
چنانچہ یہی حال ان لوگوں کے مصنوعی خدا کا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی