۲۴ مئ ۱۹۰۸ء (قبل عصر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ اصل میں وہ شخص ان کے دل کی خیالی تصویر کے مطابق نہیں ہوتا۔
جو کچھ انہوں نے سمجھا ہوتا ہے وہ نہیں بلکہ کچھ اور ہی پاتے ہیں۔ تو بداعتقاد اور بدظن ہو جاتے ہیں ۔
اور اصل میں یہ وہیں ہوتا ہے جہاں ایسے امور میں اوّل غلو سے کام لیا جاوے مگر انبیاء ایسی ذات
اور وجود ہوتے ہیں کہ وہ اپنا وجود دکھا کر اپنی عظمت قائم کرتے ہیں ۔
۲۴ رمتی ۱۹۰۸ء (قبل عصر )
لو
۲۳ رمتی ۱۹۰۸ء کو بعد نماز عصر چند ہندو ہند و مستورات کو شرک ترک کرنے کی تلقین مستورات حضرت امام الزمان مسیح موعود
مہدی مسعود علیہ الصلاۃ والسلام کے در دولت پر آئیں اور بیان کیا کہ ہم مہاراج کے درشن کے واسطے آئی
ہیں حضور علیہ السلام کی خدمت میں اطلاع کی گئی۔ چنانچہ آپ نے نہایت لطف اور مہربانی سے ان کو
اجازت دی اور وہ گھر میں جا کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوئیں ۔
حضرت اقدس چونکہ ان دنوں مضمون رسالہ پیغام صلح کے لکھنے میں مصروف تھے تھوڑی دیر کے بعد
آپ نے فرمایا کہ
lal
اب درشن ہو گئے اب تم جاؤ۔
مگر انہوں نے عرض کی کہ ہم کو آپ کوئی وعظ سناویں ہم اسی واسطے حاضر خدمت ہوئی ہیں ۔ چنانچہ
آپ نے ان کے اصرار اور اخلاص کی وجہ سے ان کو یوں مخاطب کیا ( جو کہ آپ نے ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء کو
قبل عصر بیان فرمایا )
فرمایا۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ لوگوں میں اگر دو ایک باتیں نہ ہوں تو آپ لوگ آریہ وغیرہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۳ مورخه ۶ جون ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵ نیز بدرجلد ۷ نمبر ۲۴ مورخه ۱۸ رجون ۱۹۰۸ صفر ۱۹۰۱ صفحه ۱۰۰۹
ے ہند و مستورات حضور علیہ السلام کی زیارت کے لیے ۲۳ رمئی کو بعد نماز عصر آئیں اور حضور علیہ السلام نے ۲۴ رمئی کو
قبل نماز عصر ان سے اپنی گفتگو کا ذکر فرمایا۔ اس لیے ان ملفوظات پر ۲۴ رمئی کی تاریخ درج ہے۔ (خاکسار مرتب )

لوگوں سے سو درجہ بہتر اور اچھے ہو۔ ان میں سے پہلی بات تو یہی ہے کہ خدا کو جو کہ ہمارا تمہارا
پیدا کنندہ اور پروردگار حقیقی ہے اس کو واحد لاشریک جان کر اس کی عبادت کرو۔ اس کی عبادت میں
کسی دوسرے دیوی دیوتا ، پتھر یا پہاڑ ، سانپ یا کسی دوسرے ہیبت ناک درندے، گنگا مائی یا جمنا،
کوئی درخت ہو یا نباتات غرض کوئی بھی بہت اس کے ساتھ شریک نہ کیا جاوے اور اسے ایک اکیلا خدا
کر کے پوجا کرو۔ یہ جو تم لوگوں نے تینتیس کروڑ دیوتا بنارکھے ہیں ان کی کیا ضرورت تھی اور یہ کیوں
بنائے گئے ہیں؟ اتنے خدا تمام دنیا میں اور تو کسی کے بھی نہیں ہیں۔
( حضرت اقدس کا اتنا بیان سن کر ان مستورات نے طلب حق کی غرض سے عرض کی کہ یہ بات آپ
ہمیں سمجھاویں )
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دیکھو! گدا دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو نر گدا، دوسرے خر گدا۔ نر گدا کا تو قاعدہ ہوتا ہے کہ
ایک آواز کی اور اگلے دروازے پر چل دیئے۔ کسی نے کچھ دے دیا تو ٹھیک ورنہ خیر بلکہ ایسے لوگوں کو
بعض لوگ پیچھے سے آ آ کر بھی خیرات دیتے ہیں۔ ان کا کام صدا کرنا اور آگے بڑھنا ہوتا ہے مگر
برخلاف ان کے خر گدا دھرنا مار کر بیٹھ جاتے ہیں اور ایک ہی دروازے پر بیٹھے رہتے ہیں جب تک ان
کا سوال پورا نہ کیا جاوے اور آخر ایسے گدا کو ملتا ہے اور ضرور ملتا ہے۔ یہی حال خدا سے مانگنے والوں کا
ہے۔ خدا سے بھی وہی پاتے ہیں جو خر گدا بن کر خدا ہی کے دروازے کے ہو رہتے ہیں اور پکے ہو کر
استقلال سے خدا کے حضور سے مانگتے ہیں۔ غیر مستقل اور جلد باز جو جلدی ہی نا امید یا یا بدظن
ہو جاتے ہیں وہ ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔ صدق اور ثبات کے ساتھ خدا کی ذات پر کامل ایمان اور
یقین بھی ضروری ہے۔ یہ امر صدق اور اخلاص کے خلاف ہے کہ جلدی ہی خدا سے مایوس ہو کر
اوروں کی طرف اپنی حاجت کو لے جانا اور در بدر مارے مارے پھرنا، کبھی کسی بت کے حضور
التجائیں کرنا ، کبھی کسی دیوتا ، پتھر، پہاڑ ، جنگل کے درخت یا گنگا مائی کی طرف حاجت کو لے جانا اس
امر کی دلیل ہے کہ ایک خدا پر بھروسہ نہیں اور اس کو ساری حاجتوں کا پوری کرنے والا ہونے پر

کامل ایمان نہیں یا جلدی سے تھک کر اس سے نا امید ہو کر اوروں کی طرف دامن حاجت پھیلانا
خر گدائی کے بالکل خلاف ہے۔ ایک چھوڑ کر دوسرا اور دوسرا چھوڑ تیسرا خدا بنانا اور ان سے اپنی حاجتیں
چاہنا بالکل غلط راہ ہے بلکہ چاہیے کہ ایک کو پکڑو اور اسی سے اپنی ساری حاجتیں چاہو اور وہ سب کا
حاجت روا ہے شرط صبر اور استقلال اور ایمان ہے۔
اتنا حصہ سن کر انہوں نے عرض کی کہ بات تو سچی ہے مگر حضرت اقدس کے منشا کو پا کر حضرت اقدس
چاہتے ہیں کہ چلی جائیں پھر نرمی سے عرض کی کہ ہم دور سے آئی ہیں ۔ پنکھا ہلانے کی خواہش ہے اور صرف
درشن اور باتیں سننے کو آئی ہیں ۔ اب فرمائیے کہ پرمیشر سے پرارتھنا کیسے کیا کریں؟)
فرمایا۔ پرارتھنا بے شک اپنی زبان میں کر لیا کرو۔ یوں کہا کرو کہ اے سچے اور واحد خدا!
اے کہ تو ساری مخلوق کا پیدا کرنے والا اور پالنے والا ہے اور سب کے حالات سے واقف ہے!
تجھ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں اور ہر ذرہ تیرے تصرف میں ہے تو جو چاہے سو کر سکتا ہے۔ تو ہمیں گناہ
اور بھرشٹ زندگی سے نکال کر سیدھا راستہ بتا۔ ایسا ہو کہ ہم تیری مرضی کے موافق ہو جاویں۔ بدیوں
سے ہمیں بچا۔ بدیاں ہمارے اختیار میں نہیں ہیں ۔ ہم چاہتی ہیں کہ یہ ہم سے دور ہو جاویں۔ ان کا تو
آپ ہی کوئی علاج فرما۔ ان کا دُور کرنا ہماری طاقت سے دُور ہے اور ایسا ہو کہ ہم تیری رضا کی راہوں
پر چل کر ہمیشہ کی نجات اور سکھ کی وارث ہو جاویں اور کوئی دکھ ہمارے نزدیک نہ آوے۔ پہلے
بدکرموں کے پھل سے بچا اور آئندہ نیک کرموں کی توفیق عطا فرما۔ اس طرح سے خدا سے سچے دل سے
اور نیک نیتی سے خر گدا کی طرح پتی بن کر اسی سے نہ کسی اور سے دعا کیا کرو اور سب دیوی دیوتے
ترک کر دو۔ آخر اس طرح کی سچی تڑپ اور دعا سے ایسا دن آجاوے گا کہ دلوں کے سب گند دھو دیئے
جاویں گے اور شانتی اور سکھ کی زندگی شروع ہو جاوے گی ۔ فقط
فرمایا۔ ان عورتوں کی حالت سے ٹپکتا تھا کہ شریف اور مخلص عورتیں تھیں ۔ لاہور جیسے شہر میں
ایسی شریف اور نیک عورتوں کا وجود غنیمت ہے۔ فقط
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۳ مورخہ ۶ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۶ ۷ نیز بدر جلدے نمبر ۲۴ مورخہ ۱۸ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۱،۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی