۲۵ مئ ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور۔ بوقتِ ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۵ رمئی ۱۹۰۸ء ( بمقام لاہور ۔ بوقتِ ظہر ) (وفات سے قریباً ۲۰ گھنے پہلے کی تقریر ) ۔
نبوت کی حقیقت
ایک شخص سرحدی آیا۔ بہت شوخی سے کلام کرنے لگا۔ اس پر فرمایا۔
میں نے اپنی طرف سے کوئی اپنا کلمہ نہیں بنایا۔ نہ نماز علیحدہ بنائی ہے بلکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کو دین و ایمان سمجھتا ہوں ۔ یہ نبوت کا لفظ جو اختیار کیا گیا ہے
صرف خدا کی طرف سے ہے۔ جس شخص پر پیشگوئی کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی بات
کا اظہار بکثرت ہوا سے نبی کہا جاتا ہے۔ خدا کا وجود خدا کے نشانوں کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔
اسی لئے اولیاء اللہ بھیجے جاتے ہیں مثنوی میں لکھا ہے
ع
آل نبی وقت باشد اے مرید
محی الدین ابن عربی نے بھی ایسا ہی لکھا ہے۔ حضرت مجدد نے بھی یہی عقیدہ ظاہر کیا ہے پس کیا
سب کو کافر کہو گے؟ یا درکھو کہ یہ سلسلہ نبوت قیامت تک قائم رہے گا۔
اس پر اس سرحدی نے سوال کیا کہ دین میں کیا نقص رہ گیا تھا جس کی تکمیل کے
مجدد کی ضرورت لئے آپ تشریف لائے؟
فرمایا۔ احکام میں کوئی نقص نہیں ۔ نماز ، قبلہ، زکوٰۃ ، کلمہ وہی ہے۔ کچھ مدت کے بعد ان احکام
کی بجا آوری میں سستی پڑ جاتی ہے۔ بہت سے لوگ توحید سے غافل ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی طرف
سے ایک بندے کو مبعوث کرتا ہے جو لوگوں کو از سرِ نو شریعت پر قائم کرتا ہے۔ سو برس تک سستی واقع
ہو جاتی ہے۔ ایک لاکھ کے قریب تو مسلمان مرتد ہو چکا ہے۔ ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت
نہیں؟ لوگ قرآن چھوڑتے جاتے ہیں سنتِ نبوی سے کچھ غرض نہیں ۔ اپنی رسوم کو اپنا دین قرار
دے لیا ہے اور ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت نہیں۔
اس پر اس شخص نے کہا کہ اس وقت تو سب کا فر ہوں گے کوئی تیس چالیس مومن رہ جائیں گے۔
فرمایا۔ کیا مہدی کے ساتھ جو مل کر لڑائی کریں گے وہ سب کا فر ہی ہوں گے۔

پھر اس شخص نے پوچھا کہ آپ نے کیا اصلاح فرمائی ؟ آپ نے کیا اصلاح کی؟ فرمایا۔ دیکھو چار لاکھ سے زیادہ آدمیوں نے میرے ہاتھ پر
فسق و فجور اور دیگر گناہوں اور فاسد عقیدوں سے توبہ کی ۔ انسان جب فسق و فجور میں پڑتا ہے تو
کافر کا حکم رکھتا ہے۔ کوئی دن نہیں گزرتا جب کئی اشخاص تو بہ کرنے کے لئے نہیں آتے ۔ ہر امر میں
اللہ کی طرف رجوع کرنا ایک بڑی بات ہے۔ مسلمانی صرف یہی نہیں جیسے تم سمجھتے ہو۔ نیکی کرنا
نہایت مشکل کام ہے۔ ریا کاری کے ساتھ عمل باطل ہو جاتا ہے۔ یہ زمانہ ایسا زمانہ ہے کہ اخلاص
کے ساتھ عمل کرنا مشکل ہے۔ دنیا کی طرف لوگوں کی توجہ ہے۔ ہر صدی کے سر پر اسی قسم کی غلطیوں
کو مٹانے اور توجہ الی اللہ دلانے کے لئے مجدد کا وعدہ دیا گیا ہے۔ اگر ہر صدی پر مجدّد کی
ضرورت نہ تھی بلکہ بقول آپ کے قرآن کریم اور علماء کافی تھے تو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر
اعتراض آتا ہے حج کرنے والے حج جاتے ہیں۔ زکوۃ بھی دیتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں۔
پھر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سو برس کے بعد مجدد آئے گا۔ مخالفین بھی اس بات کے
قائل ہیں۔ پس اگر میرے وقت میں ضرورت نہ تھی تو پیشگوئی باطل جاتی ہے۔ ظاہری حالت پر ہی
نہیں جانا چاہیے۔ غیب کا حال تو اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ۔ وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ
صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : ۶،۵) یعنی لعنت ہے ان نمازیوں پر جو اپنی صلوٰۃ کی حقیقت سے
بے خبر ہیں ۔
پس فلاح وہی پاتا ہے اور وہی سچا مومن کہلاتا ہے جو نیکی کو اس کے لوازم کے ساتھ کرتا ہے۔
یہ بات اس زمانہ میں بہت کم لوگوں میں موجود ہے۔ پس ان اندرونی بیرونی کمزوریوں کو دور کرنے
کے لئے میں اپنے وقت پر آیا۔ اگر میں خدا کی طرف سے نہیں تو یہ سلسلہ تباہ ہو جاوے گا۔ اگر میں خدا
کی طرف سے ہوں تو یا درکھو کہ پھر مخالف ناکام رہیں گے۔
۱ بدر جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۱۱ جون ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷

( قبل نماز عصر )
حضرت اقدس علیہ السلام کی آخری تقریر
مولوی ابراہیم صاحب سیالکوٹی نے حضرت اقدس کی خدمت میں بذریعہ اپنے کسی خاص قاصد کے
ایک خط بھیجا جس میں بعض مسائل مختلفہ فیہ پر زبانی گفتگو کرنے کی اجازت چاہی اور وعدہ کیا کہ میں
بہت نرمی اور پاس ادب سے گفتگو کروں گا۔
حضرت اقدس نے قبل عصر حضرت مولنا مولوی سید محمد احسن صاحب سے ان کے متعلق دریافت
کیا کہ
وہ اخلاق کے کیسے ہیں۔ مغلوب الغضب اور فوراً جوش میں آجانے والے یا بھڑک اٹھنے والی
طبیعت کے تو نہیں ہیں؟
اس کے جواب میں بعض اصحاب نے عرض کیا کہ حضور ایسے تو نہیں ۔ ان کی طبیعت میں نرمی پائی جاتی ہے۔
البتہ اگر بعض عوام کا ہجوم ان کے ہمراہ ہو گا تو اندیشہ ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام خود چونکہ ”پیغام صلح
لکھنے میں مصروف تھے اور فرصت نہ تھی۔ اس لئے حضرت اقدس نے مولنا مولوی سید محمد احسن صاحب
سے فرمایا کہ
آپ ان کو خط کا جواب لکھ دیں۔ اصل خط ان کا ہم بھیج دیں گے اور بے شک نرمی سے اور آہستگی
سے ان سے ان مسائل میں گفتگو کریں ۔ البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے ہمراہ سوا دو چار معزز
اور شریف آدمیوں کے اور زیادہ ہجوم نہ ہو اور آپ بھی علیحدگی میں بیٹھ کر گفتگو کریں۔ اس میں کوئی حرج
کی بات نہیں۔
اسی دوران میں کسی دوست نے ان کا یہ عقیدہ پیش کر دیا کہ وہ حضرت عیسی کے سولی پر لٹکائے
جانے کے ہی قائل نہیں اور کہ وہ اپنے اس دعوے کی دلیل میں آیت کریمہ إِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ
عنك ( المائدة : ۱۱۱) پیش کرتے ہیں ۔

حضرت مسیح علیہ السلام کا صلیب پر چڑھایا جانا اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
خلاف تواتر امور محسوسہ مشہورہ کی پروانہ کر کے ایسی ایک راہ اختیار کرنا جس کی کوئی بھی دلیل
نہیں یہ عقل اور ایمان کے سراسر خلاف ہے۔ میں کوئی نئی بات پیش نہیں کرتا اور نہ ہی میں کسی ایسی
بے دلیل بات کے منوانے کی کوشش کرتا ہوں جس کا قوی ثبوت اور بین شہادت میرے ہاتھ میں
نہیں۔ میرے ساتھ میری شہادت کے واسطے اس وقت لاکھوں انسان موجود ہیں ۔ قوموں کی قومیں
اپنی متواتر اور متفقہ شہادت پیش کر رہی ہیں ۔ اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہو تو یہودی موجود ہیں، نصرانی
موجود ہیں۔ ان سے پوچھ لو کہ ان کا اس بارہ میں کیا عقیدہ ہے؟ دونوں متخاصم موجود ہیں، ان سے پوچھ
لو کہ آیا وہ بھی اس بات کے قائل ہیں جو تم پیش کرتے ہو؟ دیکھو! تو اتر قومی کو بغیر کسی زبر دست دلیل
اور حجت نیرہ کے توڑ دینا اور اس کی پروانہ کرنا یہ بڑی بھاری غلطی ہے۔
تعجب کی بات ہے اور یہ کیوں کر ہو سکتا تھا کہ کسی دوسرے آدمی کو پکڑ کر خواہ نخواہ بے قصور شولی
پر چڑھا دیا جاوے اور وہ چوں بھی نہ کرے اور دو ہائی بھی نہ دیوے کہ میں تو تمہارا ساتھی ہوں مجھے
کیوں بے گناہ سولی پر چڑھاتے ہو؟ تمہارا اصل ملزم تو بچ گیا اور میں جو کہ تمہارا ہی ساتھی ہوں یہ
میرا نام فلا نے ماں باپ کا بیٹا ہوں ۔ یہ میرے رشتہ دار ہیں ۔ مجھے کیوں مارتے ہو؟ جان کا معاملہ
اور لعنتی موت کا نشانہ بننا ہے اصل ملزم بچا جاتا ہے ایک بے گناہ، بے قصور ، بے تعلق آدمی سولی چڑھایا
جاتا ہے اور پھر تعجب یہ کہ بولتا تک نہیں ۔ یہ بھید تو ہماری سمجھ میں نہیں آتا ۔ علاوہ وحی اور علم غیب کے
جو ہمیں خدا نے محض اپنے فضل سے بخشا اور مکالمہ مخاطبہ کا خاص فیضان جاری کر کے ہمیں اس نے ان
امور میں حقیقی علم عطا کیا۔ ہمارا ضمیر اس کو ہرگز ہرگز قبول نہیں کرتا کہ اتنا بھاری تو اتر اور کروڑوں
انسانوں کی متفقہ شہادت بالکل غلط ہے اور یہ سب جو سمجھے بیٹھے تھے ایک وہم تھا اور خیال غلط ۔
دیکھو
ع
تا نه باشد چیز کے مردم نه گویند چیزها

میں نہیں سمجھتا کہ خدا کو ایسی کمزوری کی کیا ضرورت تھی۔ کیا وہ علی رؤس الا شہا د مسیح کو بچانے پر
قادر نہ تھا کہ اس کو ایسا ظلم روا رکھنا پڑا۔ اور ایک بے گناہ انسان کی جان خواہ نخواہ ہلاکت میں ڈالی ؟
قرآن اور حدیث کے خلاف ایک نئی راہ نکال کر پیش کرنا اس کا بار ثبوت مدعی کے ذمے ہے۔
رڈ
توفی کے معنی میرا مطلب اس سے یہ ہے کہ یہ سب امور ایسے ہیں کہ آسانی سے ان کو رد کیا
جاوے۔ قرآن شریف میں صرف لفظ توفی ہی کو لے کر اس کو دیکھ لو کہ بھلا کسی مقام
پر اس کے معنی بجز موت کے کچھ اور بھی ہیں یا معہ جسم عنصری کے آسمان پر اٹھائے جانے کے ہیں؟
یہی توفی کا لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ آیت کریمہ
إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) پر غور کر کے دیکھ لو۔ پھر یہی توفی کا
لفظ ہے جو حضرت یوسف کے حق میں وارد ہے ۔ پھر ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ بر خلاف نص قرآنی کے
اور تمام انبیاء کے کیوں حضرت عیسی کو یہ خصوصیت دی جاتی ہے؟
کتب احادیث میں قریباً تین سو مرتبہ یہی لفظ توفی کا آیا ہے مگر کہیں بھی بجسد عنصری آسمان
پر اٹھائے جانے کے معنے نہیں ہیں ۔ جہاں دیکھو یہ لفظ موت ہی کے معنوں میں وارد ہوتا ہے۔ وی وارد
اصل میں جو شخص طالب حق نہیں اور محض ایک قسم کی شیخی اور تکبر کے واسطے ایسی خواہش کرتا کرتا ہے ہے
اس سے مجھے بد بو آ جاتی ہے۔ میں ایسے آدمی پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ جس کو حق کی سچی پیاس
نہیں اور جس کی تڑپ خدا اور خدا کے دین کے واسطے نہیں بلکہ نفس کا بندہ اور نفس کی عزت وجاہ کے
واسطے مرتا ہے۔ میرے پاس اگر کوئی شخص طلب حق اور خدا جوئی کی پیاس اور سچی تڑپ لے کر آتا
ہے تو مجھے اس سے ایک قسم کی خوشبو آ جاتی ہے اور پھر میں اس کے واسطے اپنے باز و بچھا دیتا دیتا ہوں
اور اس کو اپنی آنکھوں سے قبول کرتا ہوں اور جہاں تک مجھ سے بن پڑتا ہے میں اس کی خدمت کو
اپنا فخر سمجھتا ہوں مگر ایک نا پاک دل انسان جس میں شرارت پوشیدہ ہوتی ہے اور وہ حق جو نہیں بلکہ
دنیا طلب ہوتا ہے تو ہمیں اس سے بد بو آ جاتی ہے اور پھر اس کے بعد ہم اس سے کلام کرنا بھی پسند
نہیں کرتے ۔

خدا نے جس بات پر ہمیں قائم کیا ہے وہ یہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات اللہ تعالی نے اپنی کلام مجید میں حضرت مسیح کی موت
کو صراحت سے ایک نہیں بلکہ بیسیوں مقام پر ظاہر کر دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلا وسلم نے
اپنے فعل سے شہادت دے دی کہ اس کو مردوں کی ذیل میں دیکھا اور کوئی ما بہ الامتیاز اس میں اور
اس کے غیروں میں بیان نہیں فرمایا۔
آج ہندوستان میں ایک لاکھ سے بھی زیادہ مرتد صرف اسی بات سے ہو چکا ہے کہ نام کے
مسلمانوں کے عقائد غلط سے عیسائیوں نے مسیح کی فضیلت ثابت کر کے اپنے مذہب سے نا واقف
لوگوں کے سامنے اسے پیش کیا اور ان کے اپنے ہی معتقدات میں سے ان پر ایسے ایسے الزام دیئے
جن کا جواب ان میں سے کسی سے بھی بن نہ پڑا۔ مگر یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی کسی بھی خصوصیت
کو قائم نہیں رہنے دیا بلکہ ان کی ہر بات کا جواب دے کر خودان کو ہی خوار کیا ہے۔
نصاری نے ایک عقیدہ پکڑا تھا کہ حضرت عیسی چونکہ بن باپ کے ہیں لہذا یہ خصوصیت ان کی خدائی
کی پختہ دلیل ہے اور یہ ان کا مسلمانوں پر ایک بھاری اعتراض تھا اور اس سے وہ حضرت عیسی میں
ایک خصوصیت ثابت کر کے ان کی خدائی کی دلیل پکڑتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے جواب میں ان
کا یوں منہ توڑا۔ اور ان کا رڈ یوں بیان کیا کہ اِنَّ مَثَلَ عِيسَی عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ ( آل عمران : ٦٠ )
یعنی اگر حضرت عیسی کی پیدائش اعجازی رنگ میں پیش کر کے تم اس کی خدائی کی دلیل ٹھہراتے ہو تو
پھر آدم بطریق اولی خدا ہونا چاہیے کیونکہ اس کا نہ باپ نہ ماں ۔ اس طرح سے اول آدم کو بڑا خدا و
مان لو پھر اس بات کو عیسی کی خدائی کی دلیل ٹھہرانا۔
پس اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے ان کے اس استدلال کو غلط ثابت کر دیا ۔ غرض نصاری کے مسیح
کو بن باپ کی پیدائش سے ان کی خدائی کی دلیل اور استدلال پکڑنے کو اللہ تعالیٰ نے آدم کی نظیر پیش
کر کے باطل ٹھہرا دیا۔
ایک دوسری دلیل نصاری نے مسیح کی خدائی کی یہ پیش کی تھی کہ وہ زندہ ہیں اور معۂ جسم عنصری

آسمان پر خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھے ہیں اور اس امر سے انہوں نے مسیح کی ایک خصوصیت ثابت کر کے
اسی کو ان کی خدائی کی ایک زبردست دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔ اب ہمیں کوئی بتادے کہ اگر توفی
کے معنے مع جسم عنصری آسمان پر ہی اٹھائے جانے کے ہیں اور اس کے معنے حضرت عیسی کے لئے
موت کے نہیں ہیں تو پھر نصاری کے اس اعتراض کا قرآن نے کہاں جواب دیا ہے؟ یا جس طرح ان
کی دلیل اوّل کو ایک نظیر پیش کر کے توڑا تھا اسی طرح کہیں سے ہمیں یہ بھی نکال کر بتاؤ کہ حضرت مسیح
سے پہلے یا پیچھے اور کوئی ایسی بھی نظیر پائی جاتی ہے؟ اور اگر کوئی نظیر نہیں تو یا درکھو کہ اسلام آج بھی گیا
اور کل بھی گیا۔ نصاری تم کو خود تمہارے اپنے عقیدہ سے ملزم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم خود
حضرت عیسی کو زندہ اور جسم عنصری سے آسمان پر مانتے ہو حالانکہ تمہارے رسول خاکِ مدینہ
میں مدفون ہیں ۔ اب بتاؤ! کون افضل ہے عیسی یا محمد!
افسوس ہے ان نام کے مسلمانوں پر کہ اپنی ناک کاٹنے کے واسطے آپ ہی دشمن کے ہاتھ میں
چھری دیتے ہیں۔ یا د رکھو کہ اگر خدا تعالیٰ کا یہی منشا ہوتا اور قرآن وحدیث میں حقیقتاً یہی امر اس نے
بیان کیا ہوتا کہ واقع میں حضرت مسیح زندہ ہیں اور وہ مع جسم عنصری آسمان پر بیٹھے ہیں اور یہ عقیدہ بھی
حضرت مسیح کے بن باپ کے پیدا ہونے کی طرح خدا کے نزدیک سچا عقیدہ ہوتا تو ضرور تھا کہ اللہ تعالیٰ
اس کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر پیش کر کے قوم نصاری کو اس امر کے حضرت مسیح کی خدائی کی دلیل پکڑ نے
سے بند اور لاجواب کر دیتا ۔ مگر خدا تعالیٰ کے اس امر کی دلیل پیش نہ کرنے سے صاف عیاں ہے کہ دیتا۔
اللہ تعالیٰ کا ہرگز : ہرگز ہرگز یہ منشا نہیں جو تم محض افترا سے خدا کے کلام پر تھوپ رہے لے ہو بلکہ توفی کا
لفظ خدا تعالیٰ نے محض موت ہی کے معنوں کے واسطے وضع کیا ہے اور یہی حقیقت اور اصل حال ہے۔
وہ
لے بدر سے ۔ پس ایسا ہی زندہ آسمان پر موجود ہونے کو عیسائی دلیل ابن اللہ ہونے کی قرار دیتے ہیں اس کی مثال
کیوں نہ بیان کی تا عیسی کسی بات میں وحدہ لاشریک نہ ٹھہرے۔
تم عیسیٰ کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے۔ ایسا ہی عیسی موسوی کی بجائے عیسی محمدی آنے دو کہ اس میں
اسلام کی عظمت ہے۔ میں سچ کہتا ہوں اگر اسلام میں وحی والہام کا سلسلہ نہیں تو اسلام مر گیا ۔
( بدر جلدے نمبر ۲۲ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی