۲ ؍جنوری ۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ۔ کیونکہ ہر ایک کام کے لیے خواہ دینی ہو خواہ دنیوی دعا کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ
نے اسے موزوں اور طبیب بنا دیا ہے۔
عربی تصنیفات میں ایک ایک لفظ دعا ہی کا اثر عربی تصنیفات میں دعا کے اثرات ہے ورنہ انسانی طاقت کا کام نہیں کہ محمدی
کرے۔ اگر دعا کا اثر نہیں تو پھر کیوں کوئی مولوی یا اہل زبان دم نہیں مار سکتا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص
فضل ہے کہ اہل زبان کے رنگ اور محاورہ پر ہماری کتب تصنیف ہوئی ہیں ورنہ اہل زبان بھی سارے اس
پر قادر نہیں ہوتے کہ گل مسلم محاورات زبان پر اطلاع رکھتے ہوں پس یہ خدا ہی کا فضل ہے۔ لے
۲ جنوری ۱۸۹۹ء
V
رسالہ کشف الغطاء کی تصنیف کا مقصد ۸ بجے دن کے حضرت اقدس امام حمام ایک
لے گئے ۔ اثنائے راہ میں فرمایا۔
كثير التعداد ا حباب کے ہمراہ سیر کو تشریف
یہ تکالیف اور ایذائیں جو مخالف کبھی بد زبانیوں کے رنگ میں اور جھوٹ اور افترا سے بھرے
ہوئے اشتہاروں کے ذریعے اور کبھی گورنمنٹ اور حکومت کو خلاف واقعہ اور محض جھوٹی باتوں کے بیان
کرنے سے بدظن کر کے ہم کو پہنچاتے ہیں۔ اگر ہماری اپنی ہی ذات تک محدود اور مخصوص ہوتی ہیں تو
خدائے تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ہم کو ذرا بھی خیال نہ ہوتا کیونکہ ہم تو قربانی کے بکرے کی طرح اللہ تعالیٰ
کی راہ میں ہر وقت تیار ہیں مگر اس کا اثر ہماری قوم پر پہنچتا ہے۔ اور بعض لوگ ابھی ایسے کمزور بھی ہیں
جو ابتلا برداشت نہیں کر سکتے اس لیے ہم نے مناسب سمجھا ہے کہ ان گل حالات کو چھاپ کر گورنمنٹ
کے پاس بھیج دیں کیونکہ اگر ہم خاموش رہیں تو ادھر مخالف ریشہ دوانیاں کرتے ہیں۔ پھر اس کا اثر اچھا
نہیں پڑتا۔ چونکہ ہمارے دل صاف ہیں اور ہم بد باطن لوگوں کی طرح نفاق اور مداہنت سے کام نہیں
الحکم جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۸ اکتوبر ۱۸۹۸ صفحه ۶
لیتے اس لیے ہم کو کامل امید ہے کہ یہ رسالہ کشف الغطاء گورنمنٹ عالیہ کو ہمارے حالات اور ہماری
تعلیمات سے اطلاع دے گا اور ہمارے ہر دوست کے پاس بطور سارٹیفکٹ کے رہے گا۔
۱۵ جنوری ۱۸۹۹ء
صبح مہر نبوت کی اصل حقیقت بعد نماز منح مولوی قطب الدین صاحب ساکن بدوملہی نے
وو
سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کنفینِ مبارک
کے درمیان جو مہر نبوت بتلائی جاتی ہے اور کہتے ہیں کہ رسولی کی طرح تھی۔ اس کی اصل حقیقت کیا ہے؟
فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کے متعلق جو اعتراض کیا جاتا ہے ہمارے خیال میں
یہ ایک فروعی بات ہے مگر میں یہ بات اپنے سچے جوش اور اخلاص سے کہتا ہوں کہ میرا ایمان یہ ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی نشان نبوت کو رسولی وغیرہ الفاظ سے نسبت دینا ایک مومن اور ۔ مومن اور سچے مسلمان
کا کام نہیں ۔ یہ گستاخی اور شوخی ہے جو کفر کی حد تک پہنچ جاتی ہے۔ ہم کو ایسے معاملات میں زیادہ تفتیش
اور چھان بین کی ضرورت نہیں کہ وہ مہر نبوت کیا تھی ؟ اور کیسی تھی؟ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار نشانات بین اور واضح طور پر رکھے تھے۔ ان میں سے ایک
مہر نبوت بھی تھی ۔
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود سے انبیاء علیہم السلام کو ایسی
ہی نسبت ہے جیسی کہ ہلال کو بدر سے ہوتی ہے ۔ ہلال کا وجود ایک تاریکی میں ہوتا ہے لیکن جب وہ
اپنے کمال کو پہنچ کر بدر بن جاتا ہے تو وہ بدر اپنی پہلی حالت ہلال کا مثبت اور مصدق ہو جاتا ہے۔ پس
یقیناً سمجھو کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے تو پہلے نبی اور ان کی نبوتوں کے پہلو مخفی رہتے۔
اب سوچو اور بتلاؤ کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مسیح علیہ السلام پر احسان موجودہ اناجیل سے انسان
طریق توحید کا پتا لگا سکتا ہے۔ کیسی حیران کرنے والی بات ہے کہ خدائے تعالیٰ کا نبی اس کی توحید کو قائم کرنے آیا
روه
کرتا ہے یا اپنی خدائی منوانے ؟ پس اب موجودہ انجیل نے یہی نہیں کہ طریق توحید کوگم کیا بلکہ ساتھ ہی حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت اور نبوت کو اڑا دیا اور چہ جائیکہ وہ خدا یا ابن خدا بنتے ان کو نبی کے درجہ
سے بھی گرا کر معاذ اللہ بہت بڑے درجہ کا آدمی بنا دیا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات نے
آکر ان کی تعلیم کو زندہ کیا اور خود مسیح کی اپنی ذات اور وجود کے لئے مسیحائی کی کہ اس کو مردوں سے نکال
کر اس زندگی میں داخل کیا جو اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں اور رسولوں کو دی جاتی ہے۔
تعلیم وہی کامل ہو سکتی ہے جو انسانی قوی کی پوری مربی اور متکفل ہو نہ یہ
اسلام کی برتری کہ ایک پہلو پر واقع ہوئی ہو۔ جیل کی علم کو دیکھو کہ کیا کہتی ہےاور
اس کے بالمقابل قومی کیا تعلیم دیتے ہیں؟ انسانی قوی اور فطرت خدائے تعالیٰ کی فعلی کتاب ہے۔
پس اس کی قولی کتاب جو کتاب اللہ کہلاتی ہے یا اسے تعلیم الہی کہو اس کی ساخت اور بناوٹ کے
مخالف اور متضاد کیوں کر ہو گی ۔ اسی طرح پر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے تو انبیاء سابقین
کے اخلاق ، ہدایات ، معجزات اور قوت قدسیہ پر اعتراض ہوتے مگر حضور نے آکر ان سب کو پاک
ٹھہرایا۔ اس لئے آپ کی نبوت کے نشانات سورج سے زیادہ روشن ہیں اور بے انتہا اور بے شمار
ہیں۔ پس آپ کی نبوت یا نشانات نبوت پر اعتراض کرنا ایسا ہی ہے جیسے کہ دن چڑھا ہوا ہوا اور کوئی
احمق نابینا کہہ دے کہ ابھی تو رات ہی ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ دوسرے مذاہب تاریکی ہی میں
رہتے اگر اب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے ۔ ایمان تباہ ہو جاتا اور زمین لعنت اور ۔
عذاب الہی سے تباہ ہو جاتی ۔ اسلام شمع کی طرح منور ہے جس نے دوسروں کو بھی تاریکی
ہے۔ توریت کو پڑھو تو بہشت اور دوزخ کا پتا ہی ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انجیل کو دیکھو تو توحید کا نشان
نہیں ملتا ۔ اب بتلاؤ کہ اس میں تو شک نہیں کہ یہ دونوں کتابیں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے تھیں اور
ہیں ۔ لیکن ان میں کون سی روشنی مل سکتی ہے۔ سچی روشنی اور حقیقی نور جو نجات کے لئے مطلوب ہے
وہ اسلام ہی میں ہے۔ توحید ہی کو دیکھو کہ جہاں سے قرآن کو کھولو وہ ایک شمشیر برہنہ نظر آتا ہے کہ
شرک کی جڑ کاٹ رہا ہے۔ ایسا ہی نبوت کے تمام پہلو ایسے صاف اور روشن نظر آتے ہیں کہ ان سے
سے نکالا
بڑھ کر ممکن نہیں ۔
جلد اول
ختم نبوت کی حقیقت ختم نبو کو یوں مجھ سکتےہیں کہ جہاں تک دلال اور معرفت طبعی طور پر
ختم ہو جاتے ہیں وہ وہی حد ہے جس کو ختم نبوت کے نام سے موسوم کیا
گیا ہے۔ اس کے بعد ملحدوں کی طرح نکتہ چینی کرنا بے ایمانوں کا کام ہے۔ ہر بات میں بینات
ہوتے ہیں اور ان کا سمجھنا معرفت کاملہ اور نور بھر پر موقوف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تشریف آوری سے ایمان اور عرفان کی تکمیل ہوئی ، دوسری قوموں کو روشنی پہنچی۔ کسی اور قوم کو بین اور
روشن شریعت نہیں ملی ۔ اگر ملتی تو کیا وہ عرب پر اپنا کچھ بھی اثر نہ ڈال سکتی ۔ عرب سے وہ آفتاب نکلا
کہ اس نے ہر قوم کو روشن کیا اور ہر بستی پر اپنا نور ڈالا۔ یہ قرآن کریم ہی کو فخر حاصل ہے کہ وہ توحید
اور نبوت کے مسئلہ میں گل دنیا کے مذاہب پر فتحیاب ہو سکتا ہے۔ یہ فخر کا مقام ہے کہ ایسی کتاب
مسلمانوں کو ملی ہے ۔ جو لوگ حملہ کرتے ہیں اور تعلیم و ہدایت اسلام پر معترض ہوتے ہیں وہ بالکل
کور باطنی اور بے ایمانی سے بولتے ہیں ۔
مثلاً کثرت ازدواج پر اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے تعدد ازدواج کی اجازت بہت عورتوں کی اجازت دی ہے ۔ ہم کہتے ہیںکہ کیا کوئی ایسا
دلیر اور مرد میدان معترض ہے جو ہم کو یہ دکھلا سکے کہ قرآن کہتا ہے ضرور ضرور ایک سے زیادہ عورتیں
کرو۔ ہاں یہ ایک سچی بات ہے اور بالکل طبعی امر ہے کہ اکثر اوقات انسان کو ضرورت پیش آجاتی
ہے کہ وہ ایک سے زیادہ عورتیں کرے۔ مثلاً عورت اندھی ہو گئی یا کسی اور خطر ناک مرض میں مبتلا
ہوکر اس قابل ہو گئی کہ خانہ داری کے امور سر انجام نہیں دے سکتی اور مرد از راہ ہمدر اور مرد از راہ ہمدردی یہ بھی نہیں
چاہتا کہ اسے علیحدہ کرے یا رحم کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو کر مرد کی طبعی ضرورتوں کو پورا نہیں کر
سکتی تو ایسی صورت میں اگر نکاح ثانی کی اجازت نہ ہو تو بتلاؤ کیا اس سے بدکاری اور بداخلاقی کو ترقی
نہ ہوگی ؟ پھر اگر کوئی مذہب یا شریعت کثرت ازدواج کو روکتی ہے تو یقینا وہ بدکاری اور بداخلاقی کی مؤید
ہے لیکن اسلام جو دنیا سے بداخلاقی اور بدکاری کو دور کرنا چاہتا ہے اجازت دیتا ہے کہ ایسی ضرورتوں
کے لحاظ سے ایک سے زیادہ بیویاں کرے ۔ ایسا ہی اولاد کے نہ ہونے پر جبکہ لا ولد کے پسِ مرگ
خاندان میں بہت سے ہنگامے اور کشت و خون ہونے تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ ایک ضروری امر ہے
کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں کر کے اولاد پیدا کرے بلکہ ایسی صورت میں نیک اور شریف بیبیاں
خود اجازت دے دیتی ہیں پس جس قدر غور کرو گے یہ مسئلہ صاف اور روشن نظر آئے گا۔ عیسائی کو تو
حق ہی نہیں پہنچتا کہ اس مسئلہ پر نکتہ چینی کرے کیونکہ ان کے مسلمہ نبی اور مہم بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام
کے بزرگوں نے سات سات سو اور تین تین سو بیبیاں کیں اور اگر وہ کہیں کہ وہ فاسق فاجر تھے
تو پھر ان کو اس بات کا جواب دینا مشکل ہوگا کہ ان کے الہام خدا کے الہام کیوں کر ہو سکتے ہیں؟
عیسائیوں میں بعض فرقے ایسے بھی ہیں جو نبیوں کی شان میں ایسی گستاخیاں جائز نہیں رکھتے ۔
علاوہ ازیں انجیل میں صراحت سے اس مسئلہ کو بیان ہی نہیں کیا گیا۔ لنڈن کی عورتوں کا زور ایک
باعث ہو گیا کہ دوسری عورت نہ کریں۔ پھر اس کے نتائج خود دیکھ لو کہ لنڈن اور پیرس میں عفت اور
تقوی کی کیسی قدر ہے۔
اسلام کی لڑائیاں دفاعی تھیں ایسا ہی دوسرے مسائل غلامی اور جہاد پر بھی ان کے
اعتراض درست نہیں کیونکہ توریت میں ایک لمبا سلسلہ
ایسی جنگوں کا چلتا ہے حالانکہ اسلام کی لڑائیاں ڈیفنسون ( دفاعی ) تھیں اور وہ صرف دس سال ہی
کے اندر ختم ہو گئیں۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ یہ مسائل ان کی کتابوں میں نکال سکتا ہوں ۔ اور
ایسا ہی میرا دعویٰ ہے کہ تمام صداقتیں قرآن کریم میں موجود ہیں ۔ اگر کوئی مدعی ایسی صداقت پیش
کرے کہ وہ قرآن میں نہیں۔ میں اسے نکال کر دکھانے کو تیار ہوں ۔ اسلامی شریعت نے وہ مسائل
لئے ہیں جو طبعی اور فطرتی طور پر انسان کے لئے مطلوب ہیں اور جو ہر پہلو سے اس کے قومی کی
تربیت کرتے ہیں۔ ان پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ ہاں ! اسلام کے جو اعتراض غیر مذاہب پر
ہیں وہ ان کا جواب نہیں دے سکتے ۔
DEFENSIVE
پس میں پھر کہتا ہوں کہ میری باتوں کو استخفاف اور استہزا کی نظر سے سعید اور شقی کا چہرہ نہ دیکھیں۔ استہزا سے کفر کا اندیشہ ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی آیات کا
ادب اور خوف ہونا چاہیے۔ ہر ایک عارف ان باتوں کے ہزار ہا جواب دے سکتا ہے۔ کیا چہروں
میں ایسی علامات نہیں ہوتیں جن کو دیکھ کر ہم ایک سعید اور شقی ، بدمعاش اور خوش اطوار میں تمیز کر سکتے
ہیں اور پہچان لیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت لکھا ہے کہ ایک شخص نے آپ کو دیکھ کر کہا
کہ یہ جھوٹوں کا منہ نہیں ۔ اب وہ کونسا نشان تھا جو جھوٹوں میں ہوتا ہے اور آپ میں نہ تھا۔ ایک امتیاز
تو تھا جس کو بصیرت والا انسان دیکھ سکتا ہے۔ ایسا ابلہ اور احمق کون ہے جو نیک اور بد کو چہرہ سے دیکھ
کر تمیز نہیں کر سکتا۔ مومن کا چہرہ اور ہر عضو اس کو ایک امتیاز بخشتا ہے اور اس کے باخدا ہونے پر
دلالت کرتا ہے۔ پھر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت میں ایک خصوصیت ہو تو بتلاؤ اس سے
کیا استبعاد لازم آتا ہے۔ سب کچھ ممکن ہے۔
بالآخر یہ صرف امور ایمانی پر ایمان لانا ضروری ہے بالا آخر یاد رکھو کہ ید یک فروعی بات ہے ہم کو ضرورت نہیں کہ ان باتوں
میں پڑیں۔ اصول پر بحث ہونی چاہیے اصول کے اثبات پر فرع خود ہی ثابت ہو جاتی ہے۔
ایمان لانا ضروری ہے۔ اس کی کیفیت اور کنہ تک پہنچنے کی کوشش کرنا ضروری نہیں ۔ دشمن اگر گفتگو
کرے تو ہم اس کو روک سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اور اس کی صفات پر ، ملائکہ اور اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور
انبیاء علیہم السلام وغیرہ امور ایمانی پر ایمان لانا ضروری ہے اور ان سب باتوں کا ماننا اصول ہے اور
باقی امور ان پر متفرع ہیں اور یہ سب صفائی کے ساتھ ثابت شدہ صداقتیں ہیں۔ تعلیم اسلام ایسی
صاف ہے کہ ہر قوت کو اعتدال اور عین محل پر رکھتی اور تربیت کرتی ہے اور یہ عظیم الشان معجزہ ہے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ۔ دوسری تعلیمیں ایسی نہیں ۔ کسی کا ناک نہیں تو کسی کے کان نہیں ہیں۔
غرض وہ ناقص اور ادھوری ہیں۔ مکمل خلقت تعلیم اسلام ہی کی ہے۔ توحید، صفات باری تعالیٰ ، نبوت
اور اخلاق فاضلہ، تکمیل نفس وغیرہ ضروری امور جن کا انسان محتاج ہے وہ ایسے کامل اور روشن طور پر
۔
بیان ہوئے ہیں کہ ان میں زیادہ بحث کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ باقی امور کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کیوں کر کھاتے تھے۔ کتنے بڑے نوالے لیتے تھے۔ ان جھگڑوں میں پڑنے کی مومن کو کیا ضرورت
ہے؟ مدار نجات ان باتوں پر نہیں ہے۔ ایسی باتیں جو اثر کے طور پر لکھی گئی ہیں۔ اگر وہ نبوت حقہ کے
خلاف نہیں بلکہ مشابہ ہیں تو ایمان لائیں ورنہ تاویل کریں ۔ کچھ ضرورت نہیں کہ اس پر چناں اور چنیں
کر کے لمبی اور فضول بحثوں میں پڑیں۔
خاتم النبیین کے معنی ختم نبوت کے متعلق میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ختم الیقین کے
بڑے معنی یہی ہیں کہ نبوت کے امور کو آدم علیہ السلام سے لے کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کیا۔ یہ تو موٹے اور ظاہر معنی ہیں۔ دوسرے یہ معنی ہیں کہ کمالات نبوت
کا دائرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گیا۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ قرآن نے ناقص باتوں کا کمال
کیا اور نبوت ختم ہو گئی ، اس لئے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدۃ: ۴) کا مصداق اسلام ہو گیا۔
غرض یہ نشانات نبوت ہیں۔ ان کی کیفیت اور کنہ پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اصول صاف
اور روشن ہیں اور وہ ثابت شدہ صداقتیں کہلاتی ہیں۔ ان باتوں میں پڑنا مومن کو ضروری نہیں ایمان
لانا ضروری ہے۔ اگر کوئی مخالف اعتراض کرے تو ہم اس کو روک سکتے ہیں۔ اگر وہ بند نہ ہو تو ہم اس
کو کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اپنے جزئی مسائل کا ثبوت دے۔ الغرض مہر نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے نشانات نبوت میں سے ایک نشان ہے جس پر ایمان لانا ہر مسلمان مومن کو ضروری ہے۔
۵ ر جنوری ۱۸۹۹ء
(سوال مولوی قطب الدین صاحب ) روح کا جو تعلق قبور سے بتلایا گیا
سے سے
قبر سے روح کا تعلق ہے۔ اس کی اصلیت کیا ہے؟ ہے۔ کی
فرمایا۔ اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلق قبور کے متعلق احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ صفحه ۷ تا ۹
میں آیا ہے وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ ہاں یہ دوسرا امر ہے کہ اس تعلق کی کیفیت اور کنہ کیا ہے؟ جس
کے معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں البتہ یہ ہمارا فرض ہو سکتا ہے کہ ہم یہ ثابت کر دیں کہ اس قسم کا
تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی محال عقلی لازم نہیں آتا۔
اور اس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں ۔ در حقیقت یہ امر اسی
قسم کا ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض امور کی سچائی اور حقیقت صرف زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور
اس کو ذرا وسیع کر کے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
مختلف طریقے رکھے ہیں ۔ بعض خواص آنکھ کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتا
صرف کان لگاتا ہے اور بعض ایسی ہیں کہ حس مشترک سے ان کا سراغ چلتا ہے اور کتنی ہی سچائیاں
ہیں کہ وہ مرکز قوت یعنی دل سے معلوم ہوتی ہیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے صداقت کے معلوم کرنے کے
لئے مختلف طریق اور ذریعے رکھے ہیں ۔ مثلاً مصری کی ایک ڈلی کو اگر کان پر رکھیں تو وہ اس کا مزہ
معلوم نہ کر سکیں گے اور نہ اس کے رنگ کو بتلا سکیں گے۔ ایسا ہی اگر آنکھ کے سامنے کریں گے تو وہ
اس کے ذائقہ کے متعلق کچھ نہ کہہ سکے گی ۔ اس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حقائق الاشیاء کے
معلوم کرنے کے لئے مختلف قومی اور طاقتیں ہیں ۔ اب آنکھ کے متعلق اگر کسی چیز کا ذائقہ معلوم کرنا ہو
اور وہ آنکھ کے سامنے پیش ہو تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ اس چیز میں کوئی ذائقہ ہی نہیں یا آواز نکلتی ہو اور
کان بند کر کے زبان سے وہ کام لینا چاہیں تو کب ممکن ہے۔ آج کل کے فلسفی مزاج لوگوں کو یہ بڑا
دھوکا لگا ہوا ہے کہ وہ اپنے عدم علم کی وجہ سے کسی صداقت کا انکار کر بیٹھتے ہیں۔ روز مرہ کے کاموں
میں دیکھا جاتا ہے کہ سب کام ایک شخص نہیں کرتا بلکہ جدا گانہ خدمتیں مقرر ہیں۔ سقہ پانی لاتا
ہے۔ دھوبی کپڑے صاف کرتا ہے۔ باورچی کھانا پکاتا ہے ۔ غرض کہ تقسیم محنت کا سلسلہ ہم انسان
کے خود ساختہ نظام میں بھی پاتے ہیں ۔ پس اس اصل کو یاد رکھو کہ مختلف قوتوں کے مختلف کام
ہیں ۔ انسان بڑے قومٹی لے کر آیا ہے اور طرح طرح کی خدمتیں اس کی تکمیل کے لئے ہر ایک قوت
کے سپرد ہیں ۔ نادان فلسفی ہر بات کا فیصلہ اپنی عقلِ خاص سے چاہتا ہے حالانکہ یہ بات غلط محض
ہے۔ تاریخی امور تو تاریخ ہی سے ثابت ہوں گے اور خواص الاشیاء کا تجربہ بدوں تجربہ صحیحہ کے کیوں کر
لگ سکے گا۔ امور قیا سیہ کا پتا عقل دے گی ۔ اسی طرح پر متفرق طور پر الگ الگ ذرائع ہیں ۔ انسان
دھو کا میں مبتلا ہو کر حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے سے تب ہی محروم ہو جاتا ہے جب کہ وہ ایک ہی چیز
کو مختلف امور کی تکمیل کا ذریعہ قرار دے لیتا ہے ۔ میں اس اصول کی صداقت پر زیادہ کہنا ضروری
نہیں سمجھتا کیونکہ ذرا سے فکر سے یہ بات خوب سمجھ میں آجاتی ہے اور روز مرہ ہم ان باتوں کی سچائی کو
دیکھتے ہیں ۔ پس جب روح جسم سے مفارقت کرتا ہے یا تعلق پکڑتا ہے تو ان باتوں کا فیصلہ معقل سے
نہیں ہو سکتا ۔ اگر ایسا ہوتا تو فلسفی اور حکماء ضلالت میں مبتلا نہ ہوتے۔
اسی طرح پر قبور کے ساتھ جو رُوح کے متعلق علوم چشمۂ نبوت سے ملتے ہیں تعلق ارواح کا ہوتا ہے یہ ایک
صداقت تو ہے مگر اس کا پتا دینا اس آنکھ کا کام نہیں ۔ یہ کشفی آنکھ کا کام ہے کہ وہ دکھلاتی ہے۔ اگر
محض عقل سے اس کا پتا لگانا چاہو تو کوئی عقل کا پتلا اتنا ہی بتلائے کہ روح کا وجود بھی ہے یا نہیں؟
ہزار اختلاف اس مسئلہ پر موجود ہیں اور ہزار فلاسفر د ہر یہ مزاج موجود ہیں جو منکر ہیں ۔ اگر نری
عقل کا یہ کام تھا تو پھر اختلاف کا کیا کام؟ کیونکہ جب آنکھ کا کام دیکھنا ہے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ
زید کی آنکھ تو سفید چیز کو دیکھے اور بکر کی ویسی ہی آنکھ اس سفید چیز کا ذائقہ بتلائے ۔ میرا مطلب یہ
ہے کہ نری عقل روح کا وجود بھی یقینی طور پر نہیں بتلا سکتی چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم
پیدا کر سکے ۔ فلاسفر تو روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور روح في الخارج ان کے نزدیک
کوئی چیز ہی نہیں ۔ یہ تفاسیر روح کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمہ نبوت سے ملی ہیں اور
یرے عقل والے تو دعوی ہی نہیں کر سکتے ۔ اگر کہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے تو یا درکھو کہ
اُنہوں نے منقولی طور پر چشمہ نبوت سے کچھ لے کر کہا ہے ۔ پس جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ رُوح
کے متعلق علوم چشمہ نبوت سے ملتے ہیں تو یہ امر کہ ارواح کا قبور کے ساتھ تعلق ہوتا ہے اُسی چشم
سے دیکھنا چاہیے اور کشفی آنکھ نے بتلایا ہے کہ اس تو دہ خاک سے رُوح کا ایک تعلق ہوتا ہے اور
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ کہنے سے جواب ملتا ہے۔ پس جو آدمی ان قوئی سے کام لے جن سے
کشف قبور ہو سکتا ہے وہ اُن تعلقات کو دیکھ سکتا ہے ۔
ہم ایک بات مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ ایک نمک کی ڈلی اور ایک مصری کی ڈلی رکھی ہو۔
اب عقل محض ان پر کیا فتوی دے سکے گی ۔ ہاں ! اگر اُن کو چکھیں گے تو دو جدا گانہ مزوں سے معلوم ہو
جاوے گا کہ یہ نمک ہے اور وہ مصری ہے لیکن اگر حس لسان ہی نہیں تو نمکین اور شیریں کا فیصلہ کوئی کیا
کرے گا؟ پس ہمارا کام صرف دلائل سے سمجھا دینا ہے۔ آفتاب کے چڑھنے میں جیسے ایک اندھے
کے انکار سے فرق نہیں آسکتا اور ایک مسلوب القوة کے طریق استدلال سے فائدہ نہ اٹھانے سے اس
کا ابطال نہیں ہو سکتا اسی طرح پر اگر کوئی شخص کشفی آنکھ نہیں رکھتا تو وہ اُس تعلق ارواح کو کیونکر دیکھ سکتا
ہے؟ پس اس کے انکار سے محض اس لیے کہ وہ دیکھ نہیں سکتا اس کا انکار جائز نہیں ہے۔ ایسی باتوں کا
پتا نری عقل اور قیاس سے کچھ نہیں لگتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس لیے انسان کو مختلف قومی دیئے ہیں ۔ اگر
ایک ہی سب کام دیتا تو پھر اس قدر قوی کے عطا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بعض کا تعلق آنکھ سے ہے
اور بعض کا کان سے ، بعض زبان ۔ بعض زبان سے متعلق ہیں اور بعض ناک سے مختلف قسم کی حسیں انسان رکھتا
ہے۔ قبور کے ساتھ تعلق ارواح کے دیکھنے کے لئے کشفی قوت اور جس کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی کہے
کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو وہ غلط کہتا ہے ۔ انبیا علیہم السلام کی ایک کثیر تعداد کروڑ ہا اولیاء وصلحاء کا سلسلہ دنیا
میں گزرا ہے اور مجاہدات کرنے والے بے شمار لوگ ہو گزرے ہیں اور وہ سب اس امر کی زندہ شہادت
ہیں ۔ گو اس کی اہمیت اور تعلقات کی وجہ عقلی طور پر ہم معلوم کر سکیں یا نہ مگر نفس تعلق سے انکار نہیں
ہو سکتا۔ غرض کشفی دلائل ان ساری باتوں کا فیصلہ کئے دیتے ہیں۔ کان اگر دیکھ نہ سکیں تو ان کا کیا
قصور؟ وہ اور قوت کا کام ہے۔ ہم اپنے ذاتی تجربہ سے گواہ ہیں کہ رُوح کا تعلق قبر کے ساتھ ضرور ہوتا
ہے۔ انسان میت سے کلام کر سکتا ہے روح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتا ہے جہاں اس کے لئے ایک
مقام ملتا ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ ایک ثابت شدہ صداقت ہے۔ ہندوؤں کی کتابوں میں بھی اس کی
گواہی موجود ہے ۔ یہ مسئلہ عام طور پر مسلّمہ مسئلہ ہے۔ بجز اس فرقہ کے جو نفی بقائے رُوح کرتا ہے
اور