۲۶؍جنوری ۱۸۹۹ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہ امر کہ کس جگہ تعلق ہے کشفی قوت خود ہی بتلا دے گی۔ جیالوجسٹ ( عالم علم طبقات الارض ) بتلا دیتے
ہیں کہ یہاں فلاں دھات ہے اور وہاں فلاں کان ہے۔ دیکھو! ان میں یہ ایک قوت ہوتی ہے جو
فی الفور بتلا دیتی ہے۔ پس یہ بات ایک سچی بات ہے کہ ارواح کا تعلق قبور سے ضرور ہوتا ہے۔
یہاں تک کہ اہل کشف تو جہ سے میت کے ساتھ کلام بھی کر سکتے ہیں اور اوہام اور اعتراضوں کا سلسلہ تو
ایسا لمبا ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتا ۔ اے
دعا کی برکات اگر دعا نہ ہوتی تو کوئی انسان خداشناسی کے بارے میں حق الیقین تک نہ
پہنچ سکتا۔ دعا سے الہام ملتا ہے ۔ دعا سے ہم خدا تعالیٰ سے کلام کرتے ہیں ۔
جب انسان اخلاص اور توحید اور محبت اور صدق اور صفا کے قدم سے دُعا کرتا کرتا فنا کی حالت تک
پہنچ جاتا ہے تب وہ زندہ خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے جولوگوں سے پوشیدہ ہے ۔
مبارک وہ جو سمجھے خدا سے صلح کرو۔ کچی پر ہیز گاری سے کام لو۔ آسمان اپنے غیر معمولی
حوادث سے ڈرا رہا ہے۔ زمین بیماریوں سے انذار کر رہی ہے۔ مبارک
وہ جو سمجھے ۔ کے
۲۶ جنوری ۱۸۹۹ء
ایڈیٹر صاحب اخبار الحکم لکھتے ہیں۔ جب لیل ( دھاریوال کے پاس ایک گاؤں ہے ) جہاں
حضرت اقدس نے بغرض پیروی مقدمہ ضمانت برائے حفظ امن منجانب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی،
دھار یوال تشریف لے جاتے ہوئے قیام فرمایا تھا۔ (مرتب) سے روانہ ہو کر گھنڈہ ( جہاں حضرت اقدس
تشریف فرماتے تھے۔ (مرتب) آپہنچے ۔ تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں مصلحت ہے ۔ چونکہ سنا گیا ہے کہ محمد حسین بھی وہیں اُترنے والا تھا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۸۹۹ صفحه ۲، ۳
الحکم جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۸۹۹ء صفحه ۲

اس لیے اچھا ہوا کہ ہم وہاں نہیں ٹھہرے ۔ ایسے لوگوں سے دور ہی رہنا اچھا ہے۔
( نوٹ از مرتب ) تبدیل فرودگاہ کا باعث یہ ہوا کہ حضرت اقدس بسواری پالکی روانہ ہوئے تھے
اور حضرت مولانا نورالدین صاحب اور چند اور دوست بٹالہ کے راستہ سے گاڑی پر سوار ہوئے تھے اور
یہ امر مقرر شدہ تھا کہ مقام نزول لیل ہی ہوگا ، مگر حضرت اقدس کو راستہ میں رانی ایشر کور ( سکنہ دھام ۔
سردار جیمل سنگھ کی بیوہ بہو ) کا خاص آدمی پیغام لے کر ملا کہ آپ میرے ہاں قیام فرماویں؛ چنانچہ
حضرت اقدس نے اس کا پیغام منظور فرمالیا اور وہیں قیام فرما ہوئے ، مگر گاڑی والے دوستوں کو اطلاع نہ
ہوئی اس لیے وہ لیل ہی پہنچے۔ بعد میں حضرت اقدس کے بُلوانے پر سب وہیں اکٹھے ہو گئے ۔ )
غیر مسلم کی دعوت اور نذر تھوڑی دیر کے بعد رانی ایشرکور نے اپنے اہلکاروں کے ہاتھ ایک تھال مصری کا اور ایک باداموں کا بطور نذر پیش کیا اور کہلا
بھیجا، بڑی مہربانی فرمائی ۔ میرے واسطے آپ کا تشریف لانا ایسا ہے جیسے سردار جیسے سردار جیمیل سنگھ آنجہانی کا آنا۔
حضرت اقدس نے نہایت سادگی اور اُس لہجہ میں جو ان لوگوں میں خدا داد ہوتا ہے فرمایا کہ
اچھا آپ نے چونکہ دعوت کی ہے ہم یہ نذر بھی لے لیتے ہیں۔
استقلال
کھانا کھا چکنے کے بعد ایک سفید ریش شخص کی بابت عرض کیا گیا کہ وہ کچھ عرض کرنا چاہتا
ہے۔ حضرت اقدس نے نہایت فراخدلی سے فرمایا ”ہاں“ چنانچہ وہ شخص پیش
ہوا اور اس نے اپنی درخواست منظوم پیش کی ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
استقلال سے اگر طبیب کا علاج کیا جاوے وہ بہت مہربان ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ فائدہ بھی دیتا ہے۔
آپ سے دریافت کیا گیا کہ سفر کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ آپ نے
سفر میں روزہ فرمایا کہ
قرآن کریم سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ أُخَرَ (البقرة : ۱۸۵) یعنی مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے ۔ اس میں امر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ نے
نہیں فرمایا کہ جس کا اختیار ہو رکھ لے، جس کا اختیار ہو نہ رکھے۔ میرے خیال میں مسافر کو روزہ نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی