۲۱؍اپریل ۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۱ را پریل ۱۸۹۹ء (یوم عید اضحی)
والدہ کی خدمت پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی ہے کہ والدہ کی عزت کرے۔ اویس قرنی
کے لئے بسا اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یمن کی طرف کو منہ کر کے کہا
کرتے تھے کہ مجھے یمن کی طرف سے خدا کی خوشبو آتی ہے ۔ آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ وہ
اپنی والدہ کی فرمانبرداری میں بہت مصروف رہتا ہے اور اسی وجہ سے میرے پاس بھی نہیں آ سکتا۔
بظاہر یہ بات ایسی ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں مگر وہ ان کی زیارت نہیں کر سکتے ۔ صرف
اپنی والدہ کی خدمت گزاری اور فرمانبرداری میں پوری مصروفیت کی وجہ سے ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ہی آدمیوں کو السلام علیکم کی خصوصیت سے وصیت فرمائی ۔ یا اولیس
کو یا مسیح کو ۔ یہ ایک عجیب بات ہے جو دوسرے لوگوں کو ایک خصوصیت کے ساتھ نہیں ملی چنانچہ لکھا
ہے کہ جب حضرت عمر ان سے ملنے کو گئے تو اویس نے فرمایا کہ والدہ کی خدمت میں مصروف رہتا
ہوں اور میرے اونٹوں کو فرشتے چرایا کرتے ہیں۔ ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے والدہ کی خدمت
میں اس قدر سعی کی اور پھر یہ قبولیت اور عزت پائی ۔ ایک وہ ہیں جو پیسہ پیسہ کے لئے مقدمات کرتے
ہیں اور والدہ کا نام ایسی بری طرح لیتے ہیں کہ رذیل قو میں چوہڑے چمار بھی کم لیتے ہوں
گے۔ ہماری تعلیم کیا ہے؟ صرف اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ہدایت کا بتلا دینا
ہے۔ اگر کوئی میرے ساتھ تعلق ظاہر کر کے اس کو مانا نہیں چاہتا تو وہ ہماری جماعت میں کیوں داخل
ہوتا ہے؟ ایسے نمونوں سے دوسروں کو ٹھو کر لگتی ہے اور وہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے لوگ ہیں جو
ماں باپ تک کی بھی عزت نہیں کرتے ۔
مادر پدر آزاد کبھی خیر و برکت کا منہ نہ دیکھیں گے میں تم سے بھی یہی کہتا ہوں کہ سچ
مادر پدر آزاد کبھی خیر و برکت کا
منہ نہ دیکھیں گے۔ پس نیک نیتی کے ساتھ اور پوری اطاعت اور وفاداری کے رنگ میں خدا رسول
کے فرمودہ پر عمل کرنے کو طیار ہو جاؤ۔ بہتری اسی میں ہے ورنہ اختیار ہے۔ ہمارا کام صرف نصیحت
کرنا ہے۔
میں یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ وہ عربی
عربی اور انگریزی سیکھنے کی تلقین سیکھیں کیونکہ عربی کی تعلیم کے بدوں قرآن کریم کا مزا
نہیں آتا پس ترجمہ پڑھنے کے لئے جو ضروری ہے مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا عربی زبان کو سیکھنے کی
کوشش کریں ۔ آج کل تو آسان آسان طریق عربی پڑھنے کے نکل آئے ہیں۔ قرآن شریف کا
پڑھنا جبکہ ہر مسلمان کا فرض ہے پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش نہ کی جاوے
اور ساری عمر انگریزی اور دوسری زبانوں کے حاصل کرنے میں کھو دی جاوے۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھو
که چونکه استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے قو می گورنمنٹ
کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔ پس ضروری ہوا کہ اپنے مطالب و اغراض کو حکام کے
پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھو تا کہ تم گورنمنٹ کو فائدہ اور مدد پہنچا سکو۔
فونوگراف
پھر مرزبانوں کے تذکرے پر فرمایا۔
فونوگراف کیا ہے؟ گو یا مطبع ناطق ہے۔
کوئی تکلیف نہیں پہنچتی جب تک آسمان پر فتوی نہ ہو اگر چہ تکالیف تکلیف کی دو حیثیتیں تو
تو پیغمبروں کو بھی پہنچتی ہیں مگر وہ از راہ محبت کے ہوتی ہیں اور ان
میں ایک قسم کی تعلیم مخفی ہوتی ہے جو ان مشکلات میں انبیاء علیہم السلام کا پاک گروہ اپنے طرز عمل اور
چال چلن سے دیتا ہے اور بعض لوگوں پر دکھ کی مار ہوتی ہے اور وہ ان کی اپنی ہی کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔
مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة (الزلزال : (۹) پس آدمی کو لازم ہے کہ تو بہ واستغفار میں لگا ر ہے اور
دیکھتا رہے کہ ایسا نہ ہو بداعمالیاں حد سے گزر جاویں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں۔
تو به و استغفار جب خدا تعالی کی پرفضل کے ساتھ آگاہ کرتا ہے تو ا طور پر دلوں میں اس کی
محبت کا القا کر دیتا ہے لیکن جس وقت انسان کا شر حد سے گزر جاتا ہے اس وقت