۲۱ ؍اپریل۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آسمان پر اس کی مخالفت کا ارادہ ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کے منشا کے موافق لوگوں کے دل سخت
ہو جاتے ہیں مگر جونہی وہ توبہ واستغفار کے ساتھ خدا کے آستانہ پر گر کر پناہ لیتا ہے تو اندر ہی اندر
ایک رحم پیدا ہو جاتا ہے اور کسی کو پتا بھی نہیں لگتا کہ اس کی محبت کا بیج لوگوں کے دلوں میں بود یا جاتا
ہے۔ غرض تو بہ واستغفار کا ایسا مجرب نسخہ ہے کہ خطا نہیں جاتا۔ کے
۲۱ را پریل ۱۸۹۹ء (قبل مغرب )
مسیح موعود کا کارنامه کسر صلیب یہ کتاب کے جو لکھی گئی ہے، جب شائع ہوگی تو ان لوگوں کو بھی پتا لگ جاوے گا جو بار بار اعتراض کرتے ہیں
کہ آکر کیا بنایا ؟ میں حیران ہو جاتا ہوں جب اس قسم کے اعتراض سنتا ہوں ۔ کیا پھونک مار کر کچھ بنا
دیا جاتا ؟ بھلا یہ تو بتلائیں کہ نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو برس دعوت کی ان کے اعتقاد کے
موافق کیا بنایا ؟ مگر یہ لوگ دیکھیں گے اور خدا تعالٰی نمایاں طور پر دکھا دے گا کہ کیا بنایا ہے ۔ کاش یہ
لوگ موجودہ حالت وقت پر غور کرتے ۔ صدی میں سے سولہ سال گزر گئے ۔ ظلمت انتہا تک پہنچ گئی
اور کوئی نہ آیا جو اصلاح کرتا ۔ یہ لوگ ذرا بھی انصاف نہیں کرتے ۔ مجھ پر اعتراض کرتے کرتے خدا
پر اعتراض جا کرتے ہیں۔ کیونکہ میں نے تو آکر کچھ بنایا نہیں اور خدا نے بنانے والا بھیجا نہیں بلکہ
باوجود اس کے کہ اور ضرورتیں اگر چھوڑ بھی دی جاویں تو ان ناعاقبت اندیش معترضوں کے موافق
ایک گمراہ کرنے والا بھی آگیا اور پھر بھی وہ اصل مہدی نہ آیا اور نہ خدا نے اسے بھیجا۔ چودھویں صدی
کو مبارک سمجھتے تھے پر کیا خاک مبارک نکلی جب کہ ایک دجال آ گیا !!! صدیق حسن اور عبد الحی جو
دعویٰ کرنے والے تھے وہ صدی کے سر پر ہی فوت ہو گئے ورنہ شاید وہی ان لوگوں کا سہارا ہوتے
لیکن خدا نے اپنے فضل سے دکھا دیا کہ یہ کام ان کا نہ تھا بلکہ کسی اور کا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحه ۴، ۵ ے مسیح ہندوستان میں (مرتب)
مجدد جو آیا کرتا ہے وہ ضرورت وقت کے لحاظ سے آیا کرتا ہے نہ استنجے اور وضو کے مسائل بتلانے۔
خدا جو مدبر اور حکیم خدا ہے، کیا وہ نہیں دیکھتا کہ دنیا پر طبیعیات اور فلسفہ کی زہریلی ہوا چلی ہے جس نے
ہزار ہا انسانوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ صلیب پرست عیسائیوں نے کس کس رنگ میں لکھوکھا روحوں کو خدا
سے دور پھینک دیا ہے۔ تو پھر کیا اس وقت ایسے مجدد کی ضرورت نہ تھی جو کسر صلیب کرے اور دلائل و بینات
سے دکھاوے کہ صلیبی مذہب میں حقانیت کا نور نہیں اور ایک لکڑی پر ایمان لا کر انسان نجات کا
وارث نہیں ٹھہر سکتا۔ آئے دن پچاس پچاس ہزار اور ایک ایک لاکھ اشتہار چھاپ چھاپ کر یہ لوگ
تقسیم کرتے ہیں اور ٹڈی دل کی طرح عورتیں، بچے، جوان، بوڑھے لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح پر
اسلام پر حملہ کریں۔ اس وقت اسلام پر وہ حملہ ہوا ہے جس کی انتہا نہیں ۔ ادھر خدا کا یہ وعدہ کہ انا له
لحٰفِظُونَ (الحجر: ۱۰) اور ادھر اُن نا عاقبت اندیش معترضین کی یہ دانائی کہ اسلام میں حفاظت دین
کے لئے معرفت کا نور لے کر کوئی نہیں آیا ، بلکہ دجال آیا ہے ۔ افسوس ! صد افسوس !! آہ ! صد آه !!!
یہی تو وقت تھا کہ خدا اپنی نصرت اور تائید کا روشن ہاتھ دکھاتا ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اس نے دکھایا
اور وہ اپنی چمکار دکھائے گا اور مخالفوں کو شرمندہ کر کے بتلا دے گا کہ آنے والے نے آکر کیا بنایا۔ کے
۲۱ را پریل ۱۸۹۹ء
خدائے تعالیٰ کی ستاری ایسی ہے کہ وہ انسان کے گناہ اور خطاؤں کو دیکھتا ہے لیکن اپنی
ستاری اس صفت کے باعث اس کی غلط کار اس صفت کے باعث اس کی غلط کاریوں کو اس وقت تک جب تک کہ وہ اعتدال کی حد
سے نہ گزر جاویں ڈھانپتا ہے لیکن انسان کسی دوسرے کی غلطی دیکھتا بھی نہیں اور شور مچاتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ انسان کم حوصلہ ہے اور خدائے تعالیٰ کی ذات حلیم وکریم ہے۔ ظالم انسان اپنے
نفس پر ظلم کر بیٹھتا ہے اور کبھی کبھی خدائے تعالیٰ کے حکم پر پوری اطلاع نہ رکھنے کے باعث بے باک
ہو جاتا ہے اس وقت ذو انتقام کی صفت کام کرتی ہے اور پھر اسے پکڑ لیتی ہے۔ ہندولوگ کہا کرتے
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۸ مورخه ۱۹ مئی ۱۸۹۹ء صفحه ۴، ۵