۲۲؍اپریل ۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں کہ پرمیشر اور آث میں ویر ہے۔ یعنی خدا حد سے بڑھی ہوئی بات کو عزیز نہیں رکھتا۔ بایں ہمہ بھی
وہ ایسا رحیم کریم ہے کہ ایسی حالت میں بھی اگر انسان نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ آستانہ الہی پر
جا گرے تو وہ رحم کے ساتھ اس پر نظر کرتا ہے۔ غرض یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ ہماری خطاؤں پر معاً نظر
نہیں کرتا اور اپنی ستاری کے طفیل رسوا نہیں کرتا تو ہم کو بھی چاہیے کہ ہر ایسی بات پر جو کسی دوسرے
کی رسوائی یا ذلت پر مبنی ہو فی الفور منہ نہ کھولیں ۔
بعض لوگوں کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ ان کو ایسے اسباب غفلت کا علاج استغفار ہے۔ پیش آجاتے ہیں مثل ملازمت یا کوئی اور وہ کہ انکی عمر کا
ایک بڑا حصہ ظلمانی حالت میں گزرتا ہے۔ نہ پابندی نماز کی طرف توجہ کرتے ہیں نہ قال اللہ اور
قَالَ الرَّسُول سننے کا موقع ملتا ہے۔ کتاب اللہ پر غور کرنے کا ان کو خیال تک بھی نہیں آتا ۔ ایسی
صورت میں جب ایک زمانہ ظلمت کا گزر جاوے تو یہ خیالات راسخ ہو کر طبیعت ثانیہ کا رنگ پکڑ
جاتے ہیں۔ پس اس وقت اگر انسان تو بہ اور استغفار کی طرف توجہ نہ کرے تو سمجھو کہ بڑا ہی بد قسمت
ہے۔ غفلت اور سستی کا بہترین علاج استغفار ہے۔ سابقہ غفلتوں اور سستیوں کی وجہ سے کوئی ابتلا
بھی آجاوے تو راتوں کو اٹھ اٹھ کر سجدے اور دعائیں کرے اور خدائے تعالیٰ کے حضور ایک سچی اور
پاک تبدیلی کا وعدہ کرے۔
۲۲ را پریل ۱۸۹۹ء
ہمارے دعوئی الہام و مکالمہ الہیہ کی اشاعت افترا کرنے والا کبھی مہلت نہیں پا سکتا ایک سال کے لین کاری
ہت سر
لزرے
لر براہین
کی اشاعت سے بھی لیا جائے تو ہمیں سال ہو چکے ۔ ہمارے مخالف جو ہم کو جھوٹا اور اپنے دعوے میں
مفتری قرار دیتے ہیں ان سے کوئی سوال کرے کہ خدائے تعالیٰ تو کسی ایسے مفتری کو جو اس پر الہام
اور مکالمہ کا افترا کرے مہلت نہیں دیتا۔ یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فرمایا کہ اگر تو
بعض باتیں اپنی طرف سے کہتا تو ہم شاہ رگ سے پکڑ لیتے ۔ پھر کسی اور کی کیا خصوصیت ہو سکتی ہے؟
اس سے صاف سمجھ میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر الہام کا افترا کرنے والا کبھی بھی مہلت نہیں پاسکتا۔ اب ہم
پوچھتے ہیں کہ اگر یہ ہمارا سلسلہ خدائے تعالیٰ کا قائم کردہ نہیں ہے تو کسی قوم کی تاریخ سے ہم کو بتا دو کہ
خدائے تعالیٰ پر کسی نے افترا کیا ہوا اور پھر اسے مہلت دی گئی ہو۔ ہمارے لئے تو یہ معیار صاف ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ۲۳ سال تک کا ایک دراز زمانہ ہے۔ اس صادق اور کامل نبی کے زمانہ سے
قریباً ملتا ہوا زمانہ اللہ تعالیٰ نے اب تک ہم کو دیا ۔ کیونکہ براہین کی اشاعت پر بیس سال ہو لئے جو
ناعاقبت اندیش معترضوں کے نزدیک افترا کا پہلا زمانہ ہے۔ اب ہم تو ایک مسلم صادق بلکہ جملہ صادقوں
کے سرتاج صادق کے زمانہ سے ملتا ہوا زمانہ پیش کرتے ہیں اور یہ ظالم اب تک بھی کہے جاتے ہیں کہ جھوٹ
ہے۔ افسوس ہماری تکذیب کے خیال میں یہ لوگ یہاں تک اندھے ہو گئے ہیں کہ ان کو یہ بھی نظر نہیں
آتا کہ اس انکار کی زد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسی پڑتی ہے۔ کیونکہ اگر میں بائیس سال تک بھی
خدا کسی مفتری کو مدد دے سکتا ہے تو پھر مجھے تو تعجب ہی آتا ہے۔ نہیں بلکہ دل کانپ اٹھتا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر یہ کیا دلیل پیش کریں گے ؟ ایک مسلمان ، رسول اللہ اللہ صہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے سچے متبع کے منہ سے جب وہ اتنا در از عرصہ ایک مدعی کو مہلت پاتے ہوئے دیکھ لے
کبھی یہ نہیں نکل سکتا کہ جھوٹا اور کاذب بھی اس قدر عرصہ دراز کی مہلت پالیتا ہے۔ اگر اور کوئی بھی نشان
اور دلیل ایسے مدعی کی صداقت کی نہ ملے تب بھی ایک سچے مسلمان کو حسن ظن اور ایمانداری کے رو سے
لازم آتا ہے کہ انکار نہ کرے کیونکہ اس کا زمانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے۔ نے سے مشابہ ہو گیا ہے۔
اگر کوئی عیسائی کہے کہ مفتری کو مہلت مل سکتی ہے تو وہ اس امر کا ثبوت دے مگر مسلمان تو ایسا کہہ
ہی نہیں سکتا ۔ پس اب ہمارے مخالف بتلائیں کہ ایک کا ذب دجال ، مفتری علی اللہ طرز استدلال نبوت
میں شریک ہو سکتا ہے؟ ماننا پڑے گا کہ ہر گز نہیں۔ پھر وہ ہمارے دعوے کو سوچیں اور اس زمانہ پر غور
کریں جو استدلال نبوت کا زمانہ ہے۔ غرض ہر پہلو میں بہت سی باتیں ہیں جو سوچنے والے کو مل سکتی
ہیں اور ایک دور اندیش ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ لے
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۱ مورخه ۱۶ رجون ۱۸۹۹ صفحه ۲،۱