۱۰؍جولائی ۱۸۹۹ء سے قبل
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۰ جولائی ۱۸۹۹ء سے قبل
جلد اول
مجھے خوب یاد ہے کہ جس روز ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ صاحب قادیان میں حضرت کے مکان کی تلاشی
کے لئے آئے تھے اور قبل از وقت اس کا کوئی پتہ اور خبر نہ تھی اور نہ ہو سکتی تھی۔
اللہ تعالیٰ مامورین کی رسوائی پسند نہیں کرتا اس کی صبح کو کہیں سے ہمارے میر صاحب
نے سن لیا کہ آج وارنٹ ہتھکڑی سمیت
آوے گا۔ میر صاحب حواس باختہ سر از پا نشناختہ حضرت کو اس کی خبر کرنے اندر دوڑے گئے اور غلبہ
رقت کی وجہ سے بصد مشکل اس ناگوار خبر کے منہ سے برقع اتارا۔ حضرت اس وقت نور القرآن لکھ رہے
تھے اور بڑا ہی لطیف اور نازک مضمون در پیش تھا۔ سر اٹھا کر اور مسکرا کر فرمایا کہ
میر صاحب ! لوگ دنیا کی خوشیوں میں چاندی ، سونے کے کنگن پہنا ہی کرتے ہیں۔ ہم سمجھ لیں
گے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں لوہے کے کنگن پہن لئے ۔
پھر ذرا تامل کے بعد فرمایا۔
مگر ایسا نہ ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ کی اپنی گورنمنٹ کے مصالح ہوتے ہیں وہ اپنے خلفائے مامورین
کی ایسی رسوائی پسند نہیں کرتا ۔ کے
۱۰ جولائی ۱۸۹۹ء (بختی)
اس ہفتہ میں سب سے عجیب اور دلچسپ بات
ایک دینی خوشخبری ری پر بے پایاں مسرت جو واقع ہوئی اور جس نے ہمارے ایمانوں
کو بڑی قوت بخشی وہ ایک چٹھی کا حضرت کے نام آنا تھا۔ اس میں پختہ ثبوت اور تفصیل سے لکھا ہے کہ
جلال آباد ( علاقہ کابل ) کے علاقے میں یوز آسف نبی کا چبوترہ موجود ہے اور وہاں مشہور ہے کہ دو ہزار برس
ہوئے کہ یہ نبی شام سے یہاں آیا تھا اور سر کار کابل کی طرف سے کچھ جاگیر بھی اس چبوترہ کے نام ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ صفحه ۲،۱
زیادہ تفصیل کا محل نہیں ۔ اس خط سے حضرت اقدس اس قدر خوش ہوئے کہ فرمایا۔
اللہ تعالیٰ گواہ اور علیم ہے کہ اگر مجھے کوئی کروڑوں روپے لا دیتا تو میں کبھی اتنا خوش نہ ہوتا جیسا
اس خط نے مجھے خوشی بخشی ہے۔
برادران ! دینی بات پر یہ خوشی کیا یہ منجانب اللہ ہونے کا نشان نہیں؟ کون ہے آج جو اعلائے کلمۃ اللہ
کی باتوں پر ایسی خوشی کرے؟
ایک رؤیا اور اس کی تعبیر ہمارے ایمان کی تجدید و تقویت کے لئے ایک نشان یہ ظاہر ہوا کہ
ظہر کے وقت اچانک یہ خط آتا ہے اور صبح حضرت اقدس کو
یہ رویا ہوتی ہے کہ حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند سلمہا اللہ تعالی گو یا حضرت اقدس کے گھر میں رونق افروز ہوئی
ہیں۔ حضرت اقدس رویا میں عاجز راقم عبد الکریم کو جو اس وقت حضور اقدس کے پاس بیٹھا ہے۔ فرماتے
ہیں کہ حضرت ملکہ معظمہ کمال شفقت سے ہمارے ہاں قدم رنجہ فرما ہوئی ہیں اور دو روز قیام فرمایا ہے۔
ان کا کوئی شکر یہ بھی ادا کرنا چاہیے۔
اس رویا کی تعبیر یہ تھی کہ حضرت کے ساتھ کوئی نصرت الہی شامل ہوئی چاہتی ہے اس لئے کہ
حضرت ملکہ معظمہ کا اسم مبارک وکٹوریہ ہے جس کے معنی ہیں مظفرہ منصورہ اور نیز چونکہ اس وقت
حضرت ملکہ معظمہ گل روئے زمین کے سلاطین میں سب سے زیادہ کامیاب اور خوش نصیب ہیں اس لئے
آپ کا مہر بانی کے لباس میں آپ کے مکان میں تشریف لانا بڑی برکت و کامیابی کا نشان ہے۔خدا کا
علم و قدرت دیکھیے۔ ظہر کے وقت اس رویا کی صحیح تعبیر پوری ہو گئی ۔ اللہ اللہ ! اس سے زیادہ نصرت کیا ہے کہ اس کی ہوگئی اللہ سے کیا
ایسے سامان مل رہے ہیں کہ جن سے دنیا کے کل نصاری پر خدا کی روشن حجت پوری ہوتی ہے۔
مسیح موعود کا مشن حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ ان کا کا فرضی مسیح اور
کام کیا کرتا یا کرے گا ؟ اس کی اوقات زندگی کی یہی تقسیم بتاتے ہیں کہ
دن کا ایک حصہ تو لکڑی یا لو ہے یا پیتل یا سونے چاندی کی صلیبوں کے توڑنے میں بسر کرے گا اور
ایک حصہ سوروں کے قتل کرنے میں صرف کرے گا۔ بس یہی کہ کچھ اور بھی ؟
فرمایا۔ یہ لوگ نہیں سوچتے کہ وہ بات کیا ہو جس سے اتنے کروڑ نصاری پر حجت حق پوری ہو
کیونکہ اگر نری تلوار ہو تو وہ تو احقاق حق کے لئے کبھی آلہ بن نہیں سکتی۔ کیا ایمان کبھی درشتی سے دلوں میں
اتر سکتا اور حجت اللہ اکراہ سے کسی کے دل کو فریفتہ کر سکتی ہے؟ وہ تو اور بھی الزام کا موجب ہے کہ ان
لوگوں کے ہاتھ میں بھر بٹھم لٹھا ہونے کے دلیل کوئی نہیں ۔
فرمایا۔ آگے تھوڑا اور ناحق کا الزام لگاتے ہیں کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا یا گیا اور اب یوں اسے سچا
کر دینا چاہتے ہیں اور معمولی کرامات و معجزات سے بھی یورپ و دیگر نصاری پر اثر نہیں پڑسکتا اس لئے کہ
ان میں لکھا ہے کہ بہت سے جھوٹے نبی آئیں گے جو نشان دکھائیں گے۔ پھر اب کیا ہے بجز اس کے
کہ کوئی ایسی حجت ظاہر ہو جس کے آگے گردنیں خم ہو جائیں اور وہ وہی راہ ہے جو خدا میرے ہاتھ سے
پوری کرے گا۔
مامور سے مقابلہ کی تین راہیں اور اس ہفتہ میں لاہوری ملہم صاحب کا خط آیا جس میں
انہوں نے حضرت اقدس اور آپ کے سلسلہ کے خلاف
ایک دو پیشگوئیاں کی تھیں ۔ اس کے متعلق آپ نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ان لوگوں کی ہمدردی کے لئے کس قدر میرے دل میں تڑپ اور جوش ہے
اور میں حیران ہوں کہ کس طرح ان لوگوں کو سمجھاؤں ۔ یہ لوگ کسی طرح بھی مقابلہ میں نہیں آتے ۔
تین ہی راہیں ہیں یا گذشتہ کے نشانوں سے میرے اپنے نشانوں کا مقابلہ کر لیں یا آیندہ نشانوں میں
مقابلہ کر لیں یا اور نہیں تو یہی دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الہی وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) در از زندگی پائے۔ پھر عیاں ہو جائے گا کہ خدا کی نگاہ
میں کون مقبول و منظور ہے۔
خدائی الہام کا معیار فرمایا۔ افسوس یہ لوگ چھوٹے چھوٹے معمولی الہامی نکڑوں اور
خوابوں پر اترائے بیٹھے ہیں اور سمجھ نہیں سکتے کہ کسی الہام کے خدا کی
طرف سے ہونے اور دخل شیطان سے پاک ہونے کا معیار کیا ہے؟ معیار یہی ہے کہ اس کے ساتھ
نصرت الہی ہو اور اقتداری علم غیب اور قاہر پیش گوئی اس کے ساتھ ہو ورنہ وہ فضول باتیں ہیں جو
نافع الناس نہیں ہوسکتیں۔
فرمایا۔ اگر کوئی شخص کسی جلسہ کے وقت دور بیٹھا ہوا کسی عظیم الشان بادشاہ کی باتیں معمولاً سن
لے اور آکر کہے کہ میں نے فلاں بادشاہ کی باتیں سنی ہیں تو اس سے اسے اور دوسروں کو کیا حاصل؟
تقرب سلطانی کے بعد کی باتوں کے نشان اور ہی ہوا کرتے ہیں۔ جنھیں دیکھ کر ایک عالم پکار اٹھتا ہے
کہ فلاں در حقیقت بادشاہ کا مہبط کلام و سلام ہے۔
فرمایا۔ اگر میرے الہامات بھی ویسے ہی معمولی اور فضول ٹکڑے ہوتے اور ہر ایک میں علم غیب
اور اقتداری پیشگوئیاں نہ ہوتیں تو میں انہیں محض پیچ سمجھتا۔
فرمایا۔ بھلا کوئی لیکھرام والی پیش گوئی کے برابر کوئی ایک ہی الہام بتاوے۔
فرمایا۔ میرے الہاموں سے قوم کا فائدہ اور اسلام کا فائدہ ہوتا ہے اور یہی معیار بڑا بھاری
معیار ہے جو ان کے منجانب اللہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
فرمایا۔ میرے ساتھ خدا کے معاملات اور تصرفات اور اس کے نشان میری تائید میں عجیب ہیں
کچھ تو میری ذات کے متعلق ہیں۔ کچھ میری اولاد کے متعلق ہیں اور کچھ میرے اہل بیت کے متعلق
ہیں اور کچھ میرے دوستوں کے متعلق ہیں اور کچھ مخالفوں کے متعلق ہیں اور کچھ عامَةُ النَّاس کے
متعلق ہیں ۔
لاہوری مہم کے مکرم دوستوں میں سے ایک حافظ صاحب کا پیغام پہنچا کہ وہ گزشتہ نشانوں کو بے پروائی سے
دیکھتے ہیں اور ان کا حوالہ سننا نہیں چاہتے ۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔
افسوس یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا کی کوئی بات بھی نا قدردانی کے قابل نہیں بار بار ملے کی تلقین ہوتی ۔ ایک قوم کو کیا پہلے بھی خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا او لَمْ يَكْفِهِمْ
أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمُ (العنكبوت : ۵۲) کیا یہ گذشتہ نشان کا حوالہ نہیں ۔
فرمایا۔ اب ایسا وقت ہے کہ ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ بہت دفعہ ملاقات کیا کریں تو کہ نئے
نئے نشانوں کو دیکھنے سے جو روز بروز نازل ہوتے ہیں ان کے ایمان و تقویٰ میں ترقی ہو۔ اے
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ صفحه ۳، ۴