جولائی ۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سلسلہ احمدیہ کے قیام کا مقصد
جولالی ۱۸۹۹ء
ایک معزز افسر جو کسی تقریب پر اگلے دن قادیان تشریف لائے تو حضرت اقدس امامنا مرزا غلام احمد
صاحب رئیس قادیان نے بھی ان کی دعوت کی جب کہ سب مہمان کھانے کے واسطے جمع ہوئے تو دستر خوان کے
بچھائے جانے سے پہلے حضرت اقدس نے اس مہمان کو اور دوسرے احباب کو مخاطب کر کے فرمایا ۔ اے
جب کبھی آپ اس جگہ قادیان میں تشریف لاویں بے تکلف ہمارے گھر میں تشریف لایا
کریں۔ ہمارے ہاں مطلقاً تکلف نہیں ہے۔ ہمارا سب کا روبار دینی ہے اور دنیا اور اس کے تعلقات
اور تکلفات سے ہم بالکل جدا ہیں ۔ گویا کہ ہم دنیا داری کے لحاظ سے مثل مردہ کے ہیں ۔ ہم محض
دین کے ہیں اور ہمارا سب کارخانہ دینی ہے جیسا کہ اسلام میں ہمیشہ بزرگوں اور اماموں کا ہوتا آیا
ہے۔ اور ہمارا کوئی نیا طریق نہیں بلکہ لوگوں کے اس اعتقادی طریق کو جو کہ ہر طرح سے ان کے لئے
خطرناک ہے دور کرنا اور ان کے دلوں سے نکالنا ہمارا اصل منشا اور مقصود ہے مثلاً بعض نادان یہ عقیدہ
رکھتے ہیں کہ غیر قوموں کے لوگوں کی چیزیں چرا لینا جائز ہے اور کافروں کا مال ہمارے لئے حلال ہے
اور پھر اپنی ان نفسانی خواہشوں کی خاطر اس کے مطابق حدیثیں بھی گھڑ رکھی ہیں۔ پھر وہ یہ عقیدہ رکھتے
ہیں کہ حضرت عیسیٰ جو دوبارہ دنیا میں آنے والے ہیں تو ان کا کام لاٹھی مارنا اور خونریزیاں کرنا ہے
حالانکہ جبر سے کوئی دین دین نہیں ہو سکتا۔ غرض اسی قسم کے خوفناک عقیدے اور غلط خیالات ان لوگوں
کے دلوں میں پڑے ہوئے ہیں جن کو دور کرنے کے واسطے اور پر امن عقائد ان کی جگہ قائم کرنے
لے جناب مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں۔ یہ گفتگو ایسی مفید اور کارآمد باتوں پر مشتمل تھی کہ میں نے اکثر فقروں کو
اپنی عادت کے موافق اسی وقت اپنی نوٹ بک میں جمع کیا اور بعد میں مجھے خیال آیا کہ بذریعہ اخبار الحکم
میں دوسرے احباب کو بھی اس پر لطف تقریر کے مضمون سے حظ اٹھانے کا موقع دوں لہذا ان فقرات کی مدد سے اور
اپنی یادداشت کے ذریعہ میں نے مفصلہ ذیل عبارت ترتیب دی ہے۔
کے واسطے ہمارا سلسلہ ہے۔ جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے کہ مصلحوں کی اور اولیاء اللہ کی اور نیک باتیں
سکھانے والوں کی دنیا دار مخالفت کرتے ہیں ایسا ہی ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے اور مخالفوں نے غلط
خبریں محض افترا اور جھوٹ کے ساتھ ہمارے بر خلاف مشہور کیں یہاں تک کہ ہم کو ضرر پہنچانے کے
واسطے گورنمنٹ تک غلط رپورٹیں کیں کہ یہ مفسد آدمی ہیں اور بغاوت کے ارادے رکھتے ہیں اور ضرور
تھا کہ یہ لوگ ایسا کرتے کیونکہ نادانوں نے اپنے خیر خواہوں یعنی انبیاء اور ان کے وارثین کے ساتھ
ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ایسا ہی سلوک کیا ہے مگر خدا تعالیٰ نے انسان میں ایک زیر کی رکھی ہے اور
گورنمنٹ کے کارکن ان لوگوں کو خوب جانتے ہیں۔
کپتان ڈگلس کی دانائی اور انصاف چنانچہ کپتان ڈیکس صاحب کی دانائی کی طرف خیال کرنا چاہیے کہ جب مولوی محمد حسین صاحب
سے یہ سب
بٹالوی نے میری نسبت کہا کہ یہ بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اشتہار اس کے سامنے پڑھا گیا
تو اس نے بڑی زیر کی سے پہچانا کہ یہ سب ان لوگوں کا افترا ہے اور ہمارے مخالف کی کسی بات پر
توجہ نہ کی کیونکہ اس میں شک نہیں کہ ازالہ اوہام وغیرہ دوسری کتب میں ہمار ا لقب سلطان لکھا ہے مگر
یہ آسمانی سلطنت کی طرف اشارہ ہے اور دنیوی بادشاہوں سے ہمارا کچھ سروکار نہیں ایسا ہی ہمارا نام
حکم عام بھی ہے۔ جس کا ترجمہ اگر انگریزی میں کیا جائے تو گورنر جنرل ہوتا ہے اور شروع سے ا
باتیں ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں میں موجود ہیں کہ آنے والے مسیح کے یہ نام
ہیں ۔ یہ سب ہمارے خطاب کتابوں میں موجود ہیں اور ساتھ ہی ان کی تشریح بھی موجود ہے کہ یہ
آسمانی سلطنتوں کی اصطلاحیں ہیں اور زمینی بادشاہوں سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ اگر ہم شر کو چاہنے
والے ہوتے تو ہم جہاد وغیرہ سے لوگوں کو کیوں روکتے اور درندگی سے ہم مخلوقات کو کیوں منع کرتے ۔
غرض کپتان ڈگلس صاحب عقل سے ان سب باتوں کو پا گیا اور پورے پورے انصاف سے کام لیا
اور دونوں فریق میں سے ذرا بھی دوسرے فریق کی طرف نہیں جھکا اور ایسا نمونہ انصاف پروری اور
دادرسی کا دکھلایا کہ ہم بدل خواہش مند ہیں کہ ہماری گورنمنٹ کے تمام معزز حکام ہمیشہ اسی اعلیٰ درجہ
کے نمونہ انصاف کو دکھلاتے رہیں جو نو شیروانی انصاف کو بھی اپنے کامل انصاف کی وجہ سے ادنی درجہ
کا ٹھیراتا ہے اور یہ کس طرح سے ہو سکتا ہے کہ کوئی اس گورنمنٹ کے پر امن زمانہ کو برا خیال
کرے اور اس کے برخلاف منصوبہ بازی کی طرف اپنا ذہن لے جاوے۔
سکھ
مظالم
حالانکہ یہ ہمارے دیکھنے کی باتیں ہیں کہ لکھوں کے زمانے میں مسلمانوں پر مظالم زمانہ میں مسلمانوں کو کس قدر
سکھوں
تکلیف ہوتی تھی ۔ صرف ایک گائے کے اتفا قا ذبح کیے جانے پر سکھوں نے چھ سات ہزار آدمیوں
کو تہ تیغ کر دیا تھا اور نیکی کی راہ اس طرح پر مسدود تھی کہ ایک شخص مستمی کئے شاہ اس آرزو میں ہاتھ
اُٹھا اُٹھا کر دعائیں مانگتا تھا کہ ایک دفعہ صحیح بخاری کی زیارت ہو جائے اور دعا کرتا کرتا رو پڑتا تھا اور
زمانہ کے حالات کی وجہ سے نا امید ہو جاتا تھا۔ آج گورنمنٹ کے قدم کی برکت سے وہی صحیح بخاری
چار پانچ روپے میں مل جاتی ہے۔ اور اُس زمانہ میں لوگ اس قدر دُور جا پڑے تھے کہ ایک مسلمان
نے جس کا نام خدا بخش تھا اپنا نام خدا سنگھ رکھ لیا تھا۔ بلکہ اس گورنمنٹ کے ہم پر اس قدر احسان
ہیں کہ اگر ہم یہاں سے نکل جائیں تو نہ ہمارا مکہ میں گزارہ ہو سکتا ہے اور نہ قسطنطنیہ میں تو پھر کس
طرح سے ہو سکتا ہے کہ ہم اس کے برخلاف کوئی خیال اپنے دل میں رکھیں ۔ اگر ہماری قوم کو خیال
ہے کہ ہم گورنمنٹ کے برخلاف ہیں یا ہمارا مذہب غلط ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ ایک مجلس قائم کریں
اور اس میں ہماری باتوں کو ٹھنڈے دل سے سنیں تا کہ ان کی تسلی ہو اور اُن کی غلط فہمیاں دور ہوں۔
جھوٹے کے منہ سے بدبو آتی ہے اور فراست والا اُس کو پہچان جاتا ہے۔ صادق کے کام سادگی
اور یک رنگی سے ہوتے ہیں اور زمانہ کے حالات اس کے مؤید ہوتے ہیں۔
آج کل دیکھنا چاہیے کہ لوگ کس طرح عقائد حقہ سے پھر گئے ہیں۔ ۲۰ کروڑ
ضرورت زمانه این
کتاب اسلام کے برخلاف شائع ہوئی ہیں اور کئی لاکھ آدمی عیسائی ہو گئے ہیں۔
ہر ایک بات کے لیے ایک حد ہوتی ہے اور خشک سالی کے بعد جنگل کے حیوان بھی بارش کی امید میں
آسمان کی طرف منہ اُٹھاتے ہیں ۔ آج ۱۳۰۰ برس کی دھوپ اور امساک باراں کے بعد آسمان
سے بارش اُتری ہے ۔ اب اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ برسات کا جب وقت آ گیا ہے تو کون ہے جو
اُس کو بند کرے۔ یہ ایسا وقت ہے کہ لوگوں کے دل حق سے بہت ہی دُور جا پڑے ہیں ۔ ایسا کہ خود
خدا پر بھی شک ہو گیا ہے۔
حالانکہ تمام اعمال کی طرف حرکت صرف ایمان سے ہوتی ہے۔ مثلاً ایمان باللہ کی اہمیت سم الفار کو اگر کوئی شخص طبا شیر سمجھ لے تو بلا خوف و خطر کئی ماشوں
تک کھا جاوے گا۔ اگر یقین رکھتا ہو کہ یہ زہر قاتل ہے تو ہرگز اس کو منہ کے قریب بھی نہ لائے گا۔
حقیقی نیکی کے واسطے یہ ضروری ہے کہ خدا کے وجود پر ایمان ہو کیونکہ مجازی حکام کو یہ معلوم نہیں کہ
کوئی گھر کے اندر کیا کرتا ہے اور پسِ پردہ کسی کا کیا فعل ہے۔ اور اگر چہ کوئی زبان سے نیکی کا اقرار
کرے مگر اپنے دل کے اندر وہ جو کچھ رکھتا ہے اس کے لیے اُس کو ہمارے مؤاخذہ کا خوف نہیں اور
دنیا کی حکومتوں میں سے کوئی ایسی نہیں جس کا خوف انسان کو رات میں اور دن میں ، اندھیرے میں
اور اُجالے میں ، خلوت میں اور جلوت میں ، ویرانے میں اور آبادی میں ، گھر میں اور بازار میں ہر
حالت میں یکساں ہو۔ پس درستی اخلاق کے واسطے ایسی ہستی پر ایمان کا ہونا ضروری ہے جو ہر حال
اور ہر وقت میں اس کی نگران اور اس کے اعمال اور افعال اور اس کے سینہ کے بھیدوں کی شاہد ہے۔
کیونکہ دراصل نیک وہی ہے جس کا ظاہر اور باطن ایک ہو اور جس کا دل اور باہر ایک ہے۔ وہ زمین پر
فرشتہ کی طرح چلتا ہے۔ دہر یہ ایسی گورنمنٹ کے نیچے نہیں کہ وہ حُسنِ اخلاق کو پا سکے ۔ تمام نتائج
ایمان سے پیدا ہوتے ہیں چنانچہ سانپ کے سوراخ کو پہچان کر کوئی انگلی اس میں نہیں ڈالتا۔ جب ہم
جانتے ہیں کہ ایک مقدار اسٹرکنیا کی قاتل ہے تو ہمارا اس کے قاتل ہونے پر ایمان ہے اور اس
ایمان کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اس کو منہ نہیں لگا ئیں گے اور مرنے سے بچ جائیں گے۔
خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت تقدیر یعنی دنیا کے اندر تمام اشیاء کا ایک اندازہ اور
قانون کے ساتھ چلنا اور ٹھیرنا اس بات پر دلالت کرتا
ہے کہ اس کا کوئی مقد ریعنی اندازہ باندھنے والا ضرور ہے۔ گھڑی کو اگر کسی نے بالا رادہ نہیں بنایا تو وہ
کیوں اس قدر ایک با قاعدہ نظام کے ساتھ اپنی حرکت کو قائم رکھ کر ہمارے واسطے فائدہ مند ہوتی
ہے۔ ایسا ہی آسمان کی گھڑی کہ اُس کی ترتیب اور باقاعدہ اور باضابطہ انتظام یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ
بالا رادہ خاص مقصد اور مطلب اور فائدہ کے واسطے بنائی گئی ہے ۔ اس طرح انسان مصنوع سے
صانع کو اور تقدیر سے مقدر کو پہچان سکتا ہے۔
لیکن اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے اپنی ہستی کے ثبوت کا ایک اور ذریعہ قائم کیا ہوا ہے اور وہ
یہ ہے کہ وہ قبل از وقت اپنے برگزیدوں کو کسی تقدیر سے اطلاع دے دیتا ہے اور اُن کو بتلا دیتا ہے کہ
فلاں وقت اور فلاں دن میں میں نے فلاں امر کو مقدر کر دیا ہے چنانچہ وہ شخص جس کو خدا نے اس کام
کے واسطے چنا ہوا ہوتا ہے پہلے سے لوگوں کو اطلاع دے دیتا ہے کہ ایسا ہوگا اور پھر ایسا ہی ہو جاتا
ہے جیسا کہ اُس نے کہا تھا۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت کے واسطے یہ ایسی دلیل ہے کہ ہر ایک دہریہ
اس موقع پر شرمندہ اور لاجواب ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کو ہزاروں ایسے نشانات عطا کیے
ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر لذیذ ایمان پیدا ہوتا ہے۔ ہماری جماعت کے اس قدر لوگ اس جگہ
موجود ہیں۔ کون ہے جس نے کم از کم دو چار نشان نہیں دیکھے اور اگر آپ چاہیں تو کئی سو آدمی کو باہر سے
بلوائیں اور اُن سے پوچھیں ۔ اس قدر احبار اور اختیار اور متقی اور صالح لوگ جو کہ ہر طرح سے عقل اور
فراست رکھتے ہیں اور دنیوی طور پر اپنے معقول روز گاروں پر قائم ہیں ۔ کیا ان کو تسلی نہیں ہوئی ۔ کیا
انھوں نے ایسی باتیں نہیں دیکھیں جن پر انسان کبھی قادر نہیں ہے۔ اگر ان سے سوال کیا جائے تو ہر ایک
اپنے آپ کو اول درجہ کا گواہ قرار دے گا۔ کیا ممکن ہے کہ ایسے ہر طبقہ کے انسان جن میں عاقل اور
فاضل اور طبیب اور ڈاکٹر اور سوداگر اور مشائخ سجادہ نشین اور وکیل اور معز ز عہدہ دار ہیں بغیر پوری تسلی
پانے کے یہ اقرار کر سکتے ہیں کہ ہم نے اس قدر آسمانی نشان بچشم خود دیکھے؟ اور جبکہ وہ لوگ واقعی طور
پر ایسا اقرار کرتے ہیں جس کی تصدیق کے لیے ہر وقت شخص مکذب کو اختیار ہے تو پھر سوچنا چاہیے کہ
ان مجموعه اقرارات کا طالب حق کے لیے اگر وہ فی الحقیقت طالب حق ہے کیا نتیجہ ہونا چاہیے۔ کم سے کم
ایک نا واقف اتنا تو ضرور سوچ سکتا ہے کہ اگر اس گروہ میں جو لوگ ہر طرح سے تعلیمیافتہ اور دانا اور