یکم اگست ۱۸۹۹ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آسودۂ روزگار اور بفضل الہی مالی حالتوں میں دوسروں کے محتاج نہیں ہیں۔ اگر اُنھوں نے پورے
طور پر میرے دعوے پر یقین حاصل نہیں کیا اور پوری تسلی نہیں پائی تو کیوں وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر
اور عزیزوں سے علیحدہ ہو کر غربت اور مسافری میں اس جگہ میرے پاس بسر کرتے ہیں اور اپنی اپنی
مقدرت کے موافق مالی امداد میں میرے سلسلہ کے لیے فدا اور دلدادہ ہیں۔
ہر ایک بات کا وقت ہے ۔ بہار کا بھی وقت ہے اور برسات کا بھی وقت ہے اور کوئی نہیں جو خدا
کے ارادے ٹال دے۔
یکم اگست ۱۸۹۹ء
معرفت الہی کے موضوع پر ایک ہندو سادھو سے مکالمہ
یکم اگست ۱۸۹۹ء کو بعد مغرب حضرت اقدس کی ملاقات کے لیے ایک ہندو سادھو صاحب جو
اپنے طبقہ میں مشہور گرو ہیں تشریف لائے اور حضور سے باتیں کرتے رہے۔ یہ اس گفتگو کا خلاصہ
یا مفہوم ہے جس کو حافظہ کی مدد سے ہم نے اپنے الفاظ میں قلم بند کیا ہے۔ (ایڈیٹر الحکم )
حضرت اقدس ۔ آپ کے ہاں جوگ کا طریق سناتن دھرم کے اُصول پر ہے یا آریہ سماج کے
اصول پر۔
سادھو ۔ سناتن دھرم کے موافق ۔
حضرت اقدس ۔ آریہ سماج ایک ایسا فرقہ ہے جس میں صرف کہنا ہے کرنا نہیں۔
سادھو ۔ بے شک یہ لوگ گرو کی ضرورت نہیں سمجھتے اور یہاں تک کہ دیانند کو بھی گرو کی حیثیت سے نہیں
مانتے۔ کہتے ہیں کہ وہ ایک راہ بتا گیا ہے، اس پر چلنا چاہیے۔
حضرت اقدس ۔ آپ کے جوگ کے لئے بڑی بڑی مشقتیں ہیں۔
سادھو ۔ جی ہاں ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۸۹۹ صفحه ۵ تا ۷

ہے۔
حضرت اقدس ۔ اس مشقت کے بعد کیا کوئی ایسی قوت اور طاقت پیدا ہو جاتی ہے جس سے
اس پر یم کا پتا لگ جاوے جو اس ریاضت کرنے والے کو خدا کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ محبت کا پتا اور
وجود اس وقت تک نہیں ملتا جب تک کہ دونوں طرف سے کامل محبت کا اظہار نہ ہو۔ ادھر سے محبت کے
جوش میں ہر قسم کے دکھ اور تکلیف کو برداشت کرنے کے لئے طیار ہو اور اُدھر سے یعنی پرمیشر کی طرف
سے ایسا پرکاش ( روشنی یا نور ) اس کو ملے کہ وہ عام طور پر لوگوں میں متمیز ہو جاوے۔
سادھو ۔ ہاں کچھ بل اور طاقت آہی جاتا ہے۔
حضرت اقدس ۔ بھلا کوئی ایسی طاقت اور بل کی بات آپ سنائیں جو آپ کی سنی ہوئی نہ ہو بلکہ
دیکھی ہوئی ہو۔ یعنی آپ کے گرو میں یا ان کے گرو میں ۔ کیونکہ بات یہ ہے کہ سنی ہوئی بات کچھ ایسی
مؤثر نہیں ہوتی خواہ وہ کتنی ہی صحیح کیوں نہ ہو قصے کہانی کے ذیل میں سمجھی جاتی ہے۔ جیسے مثلاً کوئی کہے
کہ ایک دیش ہے، وہاں آدمی اڑا کرتے ہیں ۔ اب ہم کو اس کے ماننے میں ضرور تامل ہوگا کیونکہ ہم
نے نہ تو ایسے اُڑتے دیکھے ہیں اور نہ خود اُڑے ہیں ۔ پس قوت ایمان اور یقین کے بڑھانے کے لئے
سنی سنائی باتیں فائدہ نہیں پہنچاتی ہیں بلکہ تازہ بتازہ جو سامنے دیکھی جاویں اور اس سے بھی بڑھ کر وہ
جو خود انسان کی اپنی حالت پر وارد ہوں۔ پس میرے اس سوال سے یہ غرض ہے کہ آپ کوئی ایسی
بتلائیں جو اس ریاضت کرنے والوں میں آپ نے دیکھی ہوں یا سنی ہوں ۔
سادھو ۔ ہاں ہمارے جو گرو تھے ان میں بعض بعض باتیں ایسی تھیں جو دوسرے کے من کی بات بوجھ
لیتے تھے اور پھر جو منہ سے کہہ دیتے تھے ہو جاتا تھا اور جو اُن کے گرو تھے ان میں بھی بہت سی باتیں ایسی
ہوتی تھیں مگر ان کو دیکھا نہیں ، تاہم دیکھنے کے برابر ہے، کیونکہ ان کو مرے کوئی اسی برس کے قریب ہوئے
اور ان کے دیکھنے والے ابھی موجود ہیں ۔
بات
حضرت اقدس ۔ آپ نے بھی کوئی ریاضتیں کی تھیں؟
سادھو ۔ جی ہاں ۔ میں نے بھی کی ہیں ۔
حضرت اقدس کیا کیا ؟
سادھو ۔ پہلے چلہ کشی کیا کرتے تھے یہاں تک کہ آٹھ مہینے کا ایک ہی چلہ تھا۔

حضرت اقدس ۔ اس میں کیا کھاتے تھے؟
سادھو ۔ پہلے چاولوں کا آٹا کھایا کرتے تھے۔ پھر صرف پانی جو پکا کر رکھا ہوا تھا یعنی ایک گا گر کا نصف
جب رہ جاوے تو وہ رکھ لیا کرتے تھے اور اس میں سے سیر کچا صبح کو پی لیا کرتے تھے اور اسی وقت پیشاب
کر لیا کرتے تھے اور پھر کچھ نہیں۔
حضرت اقدس - کیا اس میں لوہا وغیرہ تو نہ ہوتا تھا ؟
سادھو نہیں ۔
حضرت اقدس ۔ پھر کیا اس ریاضت کی حالت میں آپ کو کچھ عجیب و غریب نظارے نظر آئے ؟
سادھو ۔ ہاں کبھی روشنی نظر آتی تھی جو اندر ہو جاتی تھی اور دور دور سے آتے جاتے آدمی نظر آ جاتے
تھے۔ (اس کے بعد چند منٹ خاموشی رہی۔ پھر اس مہر سکوت کو سادھو صاحب نے اپنے اس ایک سوال
سے توڑا)
(ایڈیٹر )
سادھو ۔ کیا آپ پر میشر کوا کار مانتے ہیں یا نرا کار؟
( حضرت مولوی نور الدین صاحب نے اس موقع پر بطور تشریح عرض کیا کہ مورتی کے قابل یا ایسا خدا
کہ مورتی کی ضرورت نہ ہو )
حضرت اقدس ۔ ہم جس خدا کو مانتے ہیں اس کی عبادت اور پرستش کے لئے نہ تو
اسلام کا خدا ان مشقتوں اور ریاضتوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی مورتی کی حاجت ہے۔ اور
ہمارے مذہب میں خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے اور اس کی قدرت نمائیوں کے نظارے دیکھنے کے لئے
ایسی تکالیف کے برداشت کرنے کی کچھ بھی حاجت نہیں بلکہ وہ اپنے سچے پر یمی بھگتوں کو آسان
طریق سے جو ہم نے خود تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے بہت جلد ملتا ہے ۔ انسان اگر اس کی طرف ایک قدم
اٹھاتا ہے تو وہ دو قدم اٹھاتا ہے ۔ انسان اگر تیز چلتا ہے تو وہ دوڑ کر اس کے ہر دے میں پر کاش
کرتا ہے۔

والوں
اللہ تعالیٰ کی حالت غیب میں رہنے کی حکمت میرے نزدیک مورتی بنانے والوں نے
نے خدا تعالیٰ کی اس حکمت اور راز کو
نہیں سمجھا جو اس نے اپنے آپ کو بظاہر ایک حالت غیب میں رکھا ہے۔ خدا تعالیٰ کا غیب میں ہی ہونا
انسان کے لئے تمام تلاش ! تلاش اور جستجو اور کل تحقیقاتوں کی راہوں کو کھولتا ہے۔ جس قدر علوم اور معارف
انسان پر کھلے ہیں وہ گو موجود تھے اور ہیں لیکن ایک ایک وقت میں وہ غیب میں تھے۔ انسان کی سعی
اور کوشش کی قوت نے اپنی چمکار دکھائی اور گوہر مقصود کو پالیا ۔ جس طرح پر ایک عاشق صادق ہوتا
ہے۔ اس کے محبوب اور معشوق کی غیر حاضری اور آنکھوں سے بظاہر دور ہونا اس کی محبت میں کچھ فرق
نہیں ڈالتا بلکہ وہ ظاہری ہجر اپنے اندر ایک قسم کی سوزش پیدا کر کے اس پریم بھاؤ کو اور بھی ترقی دیتا
ہے۔ اسی طرح پر مورتی لے کر خدا کو تلاش کرنے والا کب سچی اور حقیقی محبت کا دعویدار بن سکتا ہے
جبکہ مورتی کے بدوں اس کی توجہ کامل طور پر اس پاک اور کامل حسن ہستی کی طرف نہیں پڑ سکتی ۔
انسان اپنی محبت کا خود امتحان کرے۔ اگر اس کو اس سوختہ دل عاشق کی طرح چلتے پھرتے ، بیٹھتے
اٹھتے غرض ہر حالت میں بیداری کی ہو یا خواب کی ، اپنے محبوب کا ہی چہرہ نظر آتا ہے اور کامل توجہ
اسی طرف ہے تو سمجھ لے کہ واقعی مجھے خدا تعالیٰ سے ایک عشق ہے اور ضرور ضرور خدا تعالیٰ کا پر کاش
اور پریم میرے اندر موجود ہے لیکن اگر درمیانی امور اور خارجی بندھن اور رکاوٹیں اس کی توجہ کو
پھر اسکتی ہیں اور ایک لحظہ کے لئے بھی وہ خیال اس کے دل سے نکل سکتا ہے تو میں سچ کہتا ہوں کہ وہ
خدا تعالیٰ کا عاشق نہیں اور اس سے محبت نہیں کرتا اور اسی لئے وہ روشنی اور نور جو سچے عاشقوں کو ملتا
ہے اسے نہیں ملتا۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں آکر اکثر لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے اور خدا کا انکار کر بیٹھے
ہیں۔ نادانوں نے اپنی محبت کا امتحان نہیں کیا اور اس کا وزن کئے بدوں ہی خدا پر بدظن ہو گئے
ہیں۔ پس میرے خیال میں خدا تعالیٰ کا غیب میں رہنا انسان کی سعادت اور رشد کو ترقی دینے کی
خاطر ہے اور اس کی روحانی قوتوں کو صاف کر کے جلا دینے کے لئے تا کہ وہ نور اس میں پر کاش ہو۔
ہم جو بار بار اشتہار دیتے ہیں اور لوگوں کو تجربہ کے لئے بلاتے ہیں۔ بعض لوگ ہم کو دوکان دار کہتے

ہیں۔ کوئی کچھ بولتا ہے کوئی کچھ غرض ان بھانت بھانت کی بولیوں کو سن کر جو ہر ملک میں جو اس دنیا
پر آباد ہے یورپ ، امریکہ وغیرہ میں اشتہار دیتے ہیں اس کی غرض کیا ہے ۔
ہماری غرض بجز اس کے اور کچھ نہیں تا کہ لوگوں کو اس خدا کی طرف رہنمائی کریں
ہماری غرض جسے ہم نے خود یکھا ہے سنی سنائی بات اور قصہ کے رنگ میں ہم خدا کو دکھانا نہیں
چاہتے بلکہ ہم اپنی ذات اور اپنے وجود کو پیش کر کے دنیا کو خدا تعالیٰ کا وجود منوانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک
سیدھی بات ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف جس قدر کوئی قدم اٹھاتا ہے خدا تعالیٰ اس سے زیادہ شرعت اور
تیزی کے ساتھ اس کی طرف آتا ہے۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب ایک معزز آدمی کا منظور نظر عزیز
اور واجب التعظیم سمجھا جاتا ہے تو کیا خدا تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے والا اپنے اندر ان نشانات میں
سے کچھ بھی حصہ نہ لے گا جو خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور بے انتہا طاقتوں کا نمونہ ہوں ۔
کہ اس کو
مقربان بارگاہ الہی کا مقام یہ یادرکھ کہ خدا تعالی کی غیر بھی تقاضا ہیں کری کہا ایسی حالت میں چھوڑے کہ وہ ذلیل ہو کر پیا جاوے۔
نہیں بلکہ جیسے وہ خود وحدہ لاشریک ہے وہ اپنے اس بندہ کو بھی ایک فرد اور وحدہ لاشریک بنا دیتا
ہے۔ دنیا کے تختہ پر کوئی انسان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ہر طرف سے اس پر حملے ہوتے ہیں اور ہر
حملہ کرنے والا اس کی طاقت کے اندازہ سے بے خبر ہو کر جانتا ہے کہ میں اسے تباہ کر ڈالوں گا لیکن
آخر اس کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا بچ نکلنا انسانی طاقت سے باہر کسی قوت کا کام ہے کیونکہ اگر اسے
پہلے سے یہ علم ہوتا تو وہ حملہ بھی نہ کرتا ۔ پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے حضور ایک تقرب حاصل کرتے
ہیں اور دنیا میں اس کے وجود اور ہستی پر ایک نشان ہوتے ہیں ۔ بظاہر اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ہر
ایک مخالف اپنے خیال میں یہ سمجھتا ہے کہ میرے مقابلہ میں یہ بیچ نہیں سکتا کیونکہ ہر قسم کی تدبیر اور
کوشش کے نتائج اسے یہیں تک پہنچاتے ہیں لیکن جب وہ اس زد میں سے ایک عزت اور احترام
کے ساتھ اور سلامتی سے نکلتا تھا تو ایک دم کے لئے تو اسے حیران ہونا پڑتا ہے کہ اگر انسانی طاقت کا
ہی کام تھا تو اس کا بچنا محال تھا لیکن اب اس کا صحیح سلامت رہنا انسان نہیں بلکہ خدا کا کام ہے۔

پس اس سے معلوم ہوا کہ مقربان بارگاہ الہی پر جو مخالفانہ حملے ہوتے ہیں وہ کیوں ہوتے ہیں؟
معرفت اور گیان کے کوچہ سے بے خبر لوگ ایسی مخالفتوں کو ایک ذلت سمجھتے ہیں مگر ان کو کیا خبر ہوتی ہے
کہ اس ذلت میں ان کے لئے ایک عزت اور امتیاز نکلتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے وجود اور ہستی پر ایک نشان
ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ وجود آیات اللہ کہلاتے ہیں ۔
غرض ہم جو اشتہار دے دے کر لوگوں کو بلاتے ہیں تو ہماری یہی آرزو ہے کہ ان کو اس خدا کا پتا
دیں جسے ہم نے پایا اور دیکھا ہے اور وہ اقرب راہ بتلائیں جس سے انسان جلد با خدا ہو جاتا ہے۔ پس
ہمارے خیال میں قصہ کہانی سے کوئی معرفت اور گیان ترقی نہیں پا سکتا جب تک کہ خود عملی حالت سے
پاس
انسان نہ دیکھے اور یہ بدوں اس راہ کے جو ہماری راہ ہے میسر نہیں اور اس راہ کے لئے ایسی صعوبتوں
اور مشقتوں کی ضرورت نہیں۔ یہاں دل بکار ہے۔ خدا تعالیٰ کی نگاہ دل پر پڑتی ہے اور جس دل میں
محبت اور عشق ہو اس کو مورتی سے کیا غرض ؟ مورتی پوجا سے انسان کبھی صحیح اور یقینی نتائج پر پہنچ نہیں سکتا۔
خدا تعالی اخلاص و محبت کو دیکھتا ہے خدا تعالی کی نگاہ انسان تقلص کے دل کے ایک ما ہے نقطہ پر ہوتی ہے جسے وہ دیکھتا ہے اور جانتا ہے
کہ اس کی خاطر وہ خوشی دل سے ہر صعوبت و مکروہ کو برداشت کر لے گا ۔ یہ ضرور نہیں کہ کوئی بڑی
بڑی مشقتیں کرے اور دائم حاضر باش رہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ خاکروب ہمارے مکان میں آ کر
بڑی تکلیف اٹھاتا ہے اور جو کام وہ کرتا ہے ہمارا ایک بڑا معزز مخلص دوست وہ کام نہیں کر سکتا تو کیا
ہم اپنے وفادار احباب کو بے قدر سمجھیں اور خاکروب کو معزز و مکرم خیال کریں۔ بعض ہمارے ایسے
بھی احباب ہیں جو مدتوں کے بعد تشریف لاتے ہیں اور انہیں ہر وقت ہمارے پاس بیٹھنا میسر نہیں
آتا، مگر ہم خوب جانتے ہیں کہ ان کے دلوں کی بناوٹ ایسی ہے اور وہ اخلاص ومودّت سے ایسے خمیر
کئے گئے ہیں کہ ایک وقت ہمارے بڑے بڑے کام آسکتے ہیں ۔ نظام قدرت میں بھی ہم ایسا ہی
دیکھتے ہیں کہ جتنا شرف بڑھ جاتا ہے ، محنت اور کام ہلکا ہو جاتا ہے۔ ایک مذکوری کو دیکھ لو ۔ انبار
پروانوں کا اسے دیا جاتا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر حکم ہے کہ تعمیل کر کے حاضر ہو۔ برسات
ت ہو،

آج 10 میں سے 10 باقی