ہفتہ مختتمہ ۱۱؍اگست۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
هفته مختتمه ۱۱ اگست ۱۸۹۹ء
بعض لوگ حضرت مسیح موعود کی خدم خدمت میں دعا کے لئے لکھا کرتے تھے ۔ جس
تے تھے۔ جس کے جواب میں
ان کو تحریر کیا جاتا تھا کہ دعا کی گئی، مگر بعد ازاں وہ دوبارہ لکھ دیا کرتے کہ کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ اور
جلد اول
دو حال سے خالی نہیں ۔ یا تو آپ نے دعا نہیں کی یا اگر کی ہے تو توجہ سے نہیں کی ۔“
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک دن عرض کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا۔
سخت ضرورت معلوم ہوتی ہے کہ دعا کے مضمون پر پھر قلم اٹھایا جائے اور پہلے دعا کی حقیقت من مضمون کافی ثابت نہیں ہوئے ۔ دعا نہایت نازک امر ہے اس کے لئے ، امر ہے اس ۔
شرط ہے کہ مستدعی اور داعی میں ایسا رابطہ مستحکم ہو جائے کہ اس کا درد اس کا درد ہو جائے اور اس کی
خوشی اس کی خوشی ہو جائے ۔ جس طرح شیر خوار بچہ کا رونا ماں کو بے اختیار کر دیتا اور اس کی چھاتیوں
میں دودھ اتر آتا ہے ویسے ہی مستدعی کی حالت زار اور استغاثہ پر داعی سراسر رقت اور عقد ہمت
بن جائے ۔
توجہ اور رقت بھی خدا تعالیٰ کے ہاں سے نازل ہوتی ہے فرمایا۔ اصل بات یہ
ہے کہ یہ سب امور
خدا تعالیٰ کی موہبت ہیں اکتساب کو ان میں دخل نہیں۔ توجہ اور رقت بھی خدا کے ہاں سے نازل ہوتی
ہے جب خدا چاہتا ہے کہ کسی کے لئے کامیابی کی راہ نکال دے۔ مگر سلسلہ اسباب میں ضروری ہوتا
ہے کہ داعی کو کوئی محرک شدید جنبش دے سکنے والا ہو۔ اس کی تدبیر بجز اس کے نہیں کہ مستدعی اپنی حالت
ایسی بنائے کہ اضطراراً داعی کو اس کی طرف توجہ ہو جائے ۔
فرمایا کہ جو حالت میری توجہ کو جذب کرتی اور جسے دیکھ کر میں دعا
دعا اور خدمت دین کے لئے اپنے اندر تحریک پاتا ہوں۔ وہ ایک ہی بات ہے کہ میں کسی
شخص کو معلوم کرلوں کہ یہ خدمت دین کے سزاوار ہے اور اس کا وجود خدا کے لئے، خدا کے رسول کے
لئے ، خدا کی کتاب کے لئے اور خدا کے بندوں کے لئے نافع ہے۔ ایسے شخص کو جو درد و الم پہنچے وہ
در حقیقت مجھے پہنچتا ہے۔
فرمایا۔ ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے دلوں میں خدمت دین کی نیت باندھ لیں
جس طرز اور رنگ کی خدمت جس سے بن پڑے۔
پھر فرمایا۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک قدر و منزلت اس شخص کی ہے جو دین کا
خادم اور نافع الناس ہے۔ ورنہ وہ کچھ پروا نہیں کرتا کہ لوگ کتوں اور بھیڑوں کی موت مر جائیں۔
خدا تعالیٰ اور بندہ کا رابطہ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے فرمایا کہ
دو دوستوں میں دوستی اسی صورت میں نبھ سکتی ہے کہ کبھی وہ
اس کی مان لے اور کبھی یہ اس کی ۔ اگر ایک سدا اپنی ہی منوانے کے درپے ہو جائے تو معاملہ بگڑ جاتا
ہے۔ یہی حال خدا اور بندہ کے رابطہ کا ہونا چاہیے۔ کبھی اللہ تعالیٰ اس کی سن لے اور اس پر فضل کے
دروازے کھول دے اور کبھی بندہ اس کی قضاء و قدر پر راضی ہو جائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حق خدا تعالیٰ
کا ہی ہے کہ وہ بندوں پر امتحان ڈالے اور یہ امتحان اس کی طرف سے انسان کے فوائد کے لئے
ہوتے ہیں۔ اس کا قانون قدرت ایسا ہی واقع ہوا ہے کہ امتحان کے بعد جو اچھے نکلیں انہیں اپنے
فضلوں کا وارث بنا تا ہے۔
دنیاوی امور میں کھویا جانا خسارت آخرت کا موجب ہوتا ہے
ایک نوجوان شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر دنیاوی مصائب کی کہانی
شروع کی اور اپنے طرح طرح کے ہم و غم بیان کئے ۔ حضرت مسیح موعود نے بہت سمجھایا اور فرمایا کہ
ہمہ تن ان امور میں کھویا جانا خسارت آخرت کا موجب ہوتا ہے۔ اس قدر جزع فزع مومن کو نہیں
چاہیے۔
آخر وہ زور زور سے رونے لگا۔ جس پر آپ نے سخت ناراضگی اور ناپسندیدگی کا اظہار فرما کر کہا کہ
بس کرو۔ میں ایسے رونے کو جہنم کا موجب جانتا ہوں۔ میرے نزدیک جو آنسو دنیا کے ہم وغم
میں گرائے جاتے ہیں وہ آگ ہیں جو بہانے والے کو ہی جلا دیتے ہیں۔ میرا دل سخت ہو جاتا ہے
ایسے شخص کے حال کو دیکھ کر جو ایسے جیفہ کی تڑپ میں کڑھتا ہے۔
مثالی تو کل کی کیفیت ایک دن مجلس مسیح موعود میں تو کل کی بات چل پڑی ، جس پر آپ نے فرمایا ۔
میں اپنے قلب کی عجیب کیفیت پاتا ہوں جیسے سخت جبس ہوتا اور گرمی
کمال شدت کو پہنچ جاتی ہے لوگ وثوق سے امید کرتے ہیں کہ اب بارش ہوگی ۔ ایسا ہی جب اپنی صندوقچی
کو خالی دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کے فضل پر یقین واثق ہوتا ہے کہ اب یہ بھرے گی اور ایسا ہی ہوتا ہے۔
اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر فرمایا کہ
جب میرا کیسہ خالی ہوتا ہے جو ذوق و سرور خدا تعالیٰ پر توکل کا اس وقت مجھے حاصل ہوتا ہے میں
اس کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا اور وہ حالت بہت ہی زیادہ راحت بخش اور طمانیت انگیز ہوتی ہے یہ
نسبت اس کے کہ کیسہ بھرا ہوا ہو۔
اور فرمایا۔ ان دنوں میں جبکہ دنیوی مقدمات کی وجہ سے والد صاحب اور بھائی صاحب طرح
طرح کے ہموم و عموم میں مبتلا رہتے تھے وہ بسا اوقات میری حالت دیکھ کر رشک کھاتے اور فرماتے
تھے کہ یہ بڑا ہی خوش نصیب آدمی ہے۔ اس کے نزدیک کوئی غم نہیں آتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما کا مقام ایک دفعہ ایک دوست
جوم
میں فنا شدہ ہیں آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ کیوں نہ ہم آپ کو مدارج میں شیخین سے افضل سمجھا کریں
اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب قریب مانیں؟ اللہ اللہ ! اس بات کو سن کر حضرت اقدس علیہ السلام
کا رنگ اڑ گیا اور آپ کے سراپا پر عجیب اضطراب و بیتابی مستولی ہوگئی ۔ میں خدائے غیور قدوس کی قسم کھا کر
کہتا ہوں کہ اس گھڑی نے میرا ایمان حضور اقدس کی نسبت اور بھی زیادہ کر دیا۔ آپ نے برابر چھ گھنٹے
کامل تقریر فرمائی بولتے وقت میں نے گھڑی دیکھی تھی اور جب آپ نے تقریر ختم کی۔ جب بھی دیکھی۔