۲۱؍اکتوبر ۱۸۹۹ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس ذکر سے میری دو غرضیں ہیں ۔ ایک یہ کہ اپنی جماعت کا ایمان بڑھے اور انہیں وہی ذوق اور سرور
حاصل ہو جو یہاں کے خوش قسمت حاضرین کو اس گھڑی حاصل ہوا اور انہوں نے سچے دل سے اعتراف کیا
کہ ان کو نیا ایمان ملا ہے اور دوسرے یہ کہ منکرین اور بدظن اس علی بصیرة قسم میں ٹھنڈے دل سے غور کریں
اور سوچیں کہ متعمد کذاب اور مفتری مُخْتَلِقُی کی یہ شان اور اسے یہ جرات ہو سکتی ہے کہ ذوالجلال خدا کی
ایسی اور اس طرح اور ایسے مجمع میں قسم کھائے ۔ اللہ اکبر اللہ اکبر !! اللہ اکبر !!!!
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۹ء
لالہ کیشو د اس صاحب تحصیلدار بٹالہ اتفاق حسنہ سے قادیان میں وارد ہوئے اور حضرت اقدس کی
ملاقات کے لئے تشریف لائے اور عرض کیا کہ مجھے فقراء سے ملنے کا کمال شوق ہے۔ اور اسی شوق کی وجہ
سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی بے شک اگر آپ کے دل میں اہلِ دل
لوگوں کے ساتھ محبت نہ ہوتی تو آپ
غرض ۔ زندہ خدا پر زندہ ایمان پیدا کرنا ہمارے پاس کیوں آتے اور ایک دنیا در کو
کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ ایک دنیا سے الگ گوشہ نشین کے پاس جاوے۔ مناسبت ایک ضروری شے
ہے اور اصل تو یہ ہے کہ جب کہ انسان ایک فنا ہونے والی ہستی ہے اور موت کا کچھ بھی پتا نہیں کہ کب
آجاوے اور عمر ایک نا پائیدار شے ہے پھر کس قدر ضروری ہے کہ اپنی اصلاح اور فلاح کی فکر میں
لگ جاوے مگر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا اپنی دھن میں ایسی لگی ہے کہ اس کو آخرت کا کچھ فکر اور خیال ہی
نہیں۔ خدا تعالیٰ سے ایسے لا پروا ہو رہے ہیں گویا وہ کوئی ہستی ہی نہیں ۔ ایسی حالت میں جبکہ دنیا کی
ایمانی حالت اس حد تک کمزور ہو چکی ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے تا کہ میں زندہ ایمان
زندہ خدا پر پیدا کرنے کی راہ بتلاؤں ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ کا عام قانون ہے ۔ بہت لوگوں نے
الحکم جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۹ ر ستمبر ۱۸۹۹ صفحه ۴، ۵
جو سعادت اور رشد سے حصہ نہ رکھتے تھے۔ خدا ترسی اور انصاف سے بے بہرہ تھے۔ مجھے جھوٹا
اور مفتری کہا اور ہر پہلو سے مجھے دکھ دینے اور تکلیف پہنچانے کی کوشش کی ۔ کفر کے فتوے دے کر
مسلمانوں کو بدظن کرنا چاہا اور خلاف واقعہ امور کو گورنمنٹ کے سامنے پیش کر کے اس کو بھڑکانے کی
کوشش کی ۔ جھوٹے مقدمات بنائے ۔ گالیاں دیں قتل کرنے کے منصوبے کئے ۔ غرض کون سا امر
تھا جو اُنھوں نے نہیں کیا مگر میرا خدا ہر وقت میرے ساتھ ہے۔ اُس نے مجھے اُن کی ہر شرارت سے
پہلے اُن کے فتنہ اور اس کے انجام کی خبر دی اور آخر وہی ہوا جو اُس نے ایک عرصہ پہلے مجھے بتلایا تھا۔
اور کچھ وہ لوگ بھی ہیں کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے سعادت ، خدا ترسی اور نور ایمان سے حصہ دیا ہے
جنھوں نے مجھے پہچانا اور اُس نور کے لینے کے واسطے میرے گرد جمع ہو گئے جو مجھے خدا تعالیٰ نے
اپنی بصیرت اور معرفت بخشی ہے۔ ان لوگوں میں بڑے بڑے عالم ہیں ۔ گریجویٹ ہیں ۔ وکیل
اور ڈاکٹر ہیں۔ معزز عہدہ داران گورنمنٹ ہیں ۔ تاجر اور زمیندار ہیں اور عام لوگ بھی ہیں ۔
افسوس تو یہ ہے کہ نا اہل مخالف اتنا بھی تو نہیں کرتے کہ ایک حق بات جو ہم پیش کرتے ہیں اس کو
آرام سے سن ہی لیں۔ اُن میں ایسے اخلاق فاضلہ کہاں؟ ورنہ حق پرستی کا تقاضا تو یہ ہے
مرد باید که گیرد اندر گوش
گر نوشت ست پند بر دیوار
مذہب حق اور توحید اس زمانہ میں مذہب کے نام سے بڑی نفرت ظاہر کی جاتی ہے اور مذہب حقہ کی طرف آنا تو گویا موت کے منہ میں جانا ہے۔ مذہب حق
وہ ہے جس پر باطنی شریعت بھی شہادت دے اُٹھے ۔ مثلاً ہم اسلام کے اصول تو حید کو پیش کرتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ یہی حقانی تعلیم ہے کیونکہ انسان کی فطرت میں توحید کی تعلیم ہے اور نظارہ اور نظارہ قدرت بھی
اس پر شہادت دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے مخلوق کو متفرق پیدا کر کے وحدت ہی کی طرف کھینچا ہے۔ جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ وحدت ہی منظور تھی۔ پانی کا ایک قطرہ اگر چھوڑیں تو وہ گول ہوگا ۔ چاند، سورج
سب اجرام فلکی گول ہیں اور کرویت وحدت کو چاہتی ہے۔
ہم اس وقت بے انتہا خداؤں کا ذکر چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ یہ تو ہے ہی ایک بیہودہ اور
بے معنی اعتقاد اور بے شمار خدا ماننے سے امان اُٹھ جاتا ہے مگر ہم تثلیث کا ذکر کرتے
ہیں۔ ہم نے جیسا کہ قدرت کے نظائر سے ثابت کیا ہے کہ خدا ایک ہی ہے۔ اس طرح پر اگر خدا
معاذ اللہ تین ہوتے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں تو چاہیے تھا کہ پانی، آگ کے شعلے اور زمین آسمان کے
اجرام سب کے سب سہ گوشہ ہوتے تا کہ تثلیث پر گواہی ہوتی ۔ اور نہ انسانی نور قلب کبھی تثلیث پر
گواہی دیتا ہے۔ پادریوں سے پوچھا ہے کہ جہاں انجیل نہیں گئی وہاں تثلیث کا سوال ہوگا یا تو حید کا
تو انھوں نے صاف اقرار کیا ہے کہ توحید کا ، بلکہ ڈاکٹر فنڈ رنے اپنی تصنیف میں یہ اقرار درج کر دیا
ہے۔ اب ایسی کھلی شہادت کے ہوتے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ تثلیث کا عقیدہ کیوں پیش کر دیا جاتا
ہے۔ پھر یہ سہ گوشہ خدا بھی عجیب ہیں ۔ ہر ایک کے کام الگ الگ ہیں۔ گویا ہر ایک بجائے خود ناقص
اور نا تمام ہے اور ایک دوسرے کا متمم ہے۔
مسیح کی الوہیت اور حج جس کو اور مسیح جس کو خدا بنایا جاتا ہے اس کا تو کچھ پوچھو ہی نہیں ۔ ساری عمر
- پکڑ دھکڑ میں گزری اور ابن آدم کو سر دھرنے کو جگہ ہی نہ ملی ۔ اخلاق کا کوئی
کامل نمونہ ہی موجود نہیں۔ تعلیم ایسی ادھوری اور غیر متفی کہ اس پر عمل کر کے انسان بہت نیچے جا گرتا ہے۔
وہ کسی دوسرے کو اقتدار اور عزت کیا دے سکتا ہے جو اپنی بے بسی کا خودشا کی ہے۔ اور وں کی
دعاؤں کو کیا سن سکتا ہے جس کی اپنی ساری رات کی گریہ وزاری اکارت گئی اور چلا چلا کر ایلی ایلی لما
سبقتانی بھی کہا مگر شنوائی ہی نہ ہوئی اور پھر اس پر طرہ یہ کہ آخر یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر لٹکا دیا
اور اپنے اعتقاد کے موافق ملعون قرار دیا۔ خود عیسائیوں نے لعنتی مانا مگر یہ کہ دیا کہ ہمارے لئے لعنتی
ہوا حالانکہ لعنت ایک ایسی چیز ہے کہ انسان اس سے سیاہ باطن ہو جاتا ہے اور وہ خدا سے دور اور خدا
اس سے دور ہو جاتا ہے۔ گو یا خدا سے اس کو کچھ تعلق ہی نہیں رہتا اس لئے ملعون شیطان کا نام بھی
ہے۔ اب اس لعنت کو مان کر اور مسیح کو ملعون قرار دے کر عیسائیوں کے پاس کیا رہ جاتا ہے۔ سچ تو یہ
ہے کہ لعنت نال لکھ نئیں رہندا ۔ گلے پڑا ڈھول ہے جو یہ لوگ بجارہے ہیں۔ غرض ان لوگوں کے
عقائد کا کہاں تک ذکر کیا جاوے۔ حقیقت وہی ہے جو اسلام لے کر آیا اور خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کیا
کہ میں اس نور کو جو اسلام میں ملتا ہے ان کو جو حقیقت کے جو یاں ہوں دکھاؤں ۔ سچ یہی ہے کہ خدا
ہے اور ایک ہے اور میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر انجیل اور قرآن کریم اور تمام صحف انبیاء بھی دنیا میں نہ
ہوتے تو بھی خدا تعالیٰ کی توحید ثابت تھی کیونکہ اس کے نقوش فطرت انسانی میں موجود ہیں۔
خدا کے لئے بیٹا تجویز کرنا گویا خدا تعالیٰ کی موت کا یقین کرنا ہے کیونکہ بیٹا مسیح کی ابنیت
تو اس لئے ہوتا ہے کہ وہ یادگار ہو۔ اب اگر مسیح خدا کا بیٹا ہے تو پھر سوال ہوگا
کہ کیا خدا کو مرنا ہے؟ مختصر یہ ہے کہ عیسائیوں نے اپنے عقائد میں نہ خدا کی عظمت کا لحاظ رکھا اور نہ
قوائے انسان کی قدر کی ہے اور ایسی باتوں کو مان رکھا ہے کہ جن کے ساتھ آسمانی روشنی کی تائید نہیں
ہے ۔ ایک بھی عیسائی ایسا نظر نہ آیا جو خوارق دکھا سکے اور اپنے ایمان کو ان نشانات سے ثابت کر سکے
جو مومنوں کے ہوتے ہیں ۔ یہ فضیلت اور فخر اسلام ہی کو ہے کہ ہر زمانہ میں تائیدی نشان اس کے
ساتھ ہوتے ہیں اور اس زمانہ کو بھی خدا نے محروم نہیں رکھا ۔ مجھے اسی غرض کے لئے بھیجا ہے کہ
ان تائیدی نشانوں سے جو اسلام کا خاصہ ہے اس زمانہ میں اسلام کی صداقت دنیا پر ظاہر کروں۔
مبارک وہ جو ایک سلیم دل لے کر میرے پاس حق لینے کے لئے آتا ہے اور پھر مبارک وہ جو حق دیکھ
کر اس کو قبول کرتا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۸ مورخه ۹ راگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴