عفوو در گزر
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۶ جنوری ۱۹۰۰ء
محسن معاشرت عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت کے بارے میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔
فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برداشت کرنی چاہئیں۔
اور فرمایا۔ ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ کریں۔ ہم کو خدا نے
مرد بنایا اور یہ در حقیقت ہم پر اتمام نعمت ہے۔ اس کا شکر یہ ہے کہ عورتوں سے لطف اور نرمی کا
برتاؤ کریں۔
ایک دفعہ ایک دوست کی درشت مزاجی اور بد زبانی کا ذکر ہوا اور شکایت ہوئی کہ وہ اپنی بیوی سے
سختی سے پیش آتا ہے۔ حضور اس بات سے بہت کبیدہ خاطر ہوئے اور فرمایا۔
ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہیے۔
حضور بہت دیر تک معاشرت نسواں کے بارہ میں گفتگو فرماتے رہے اور آخر پر فرمایا۔
میرا یہ حال ہے کہ ایک دفعہ میں نے اپنی بیوی پر آوازہ کسا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ وہ بانگ
بلند دل کے رنج سے ملی ہوئی ہے اور بائیں ہمہ کوئی دل آزار اور درشت کلمہ منہ سے نہیں نکالا تھا۔ اس
کے بعد میں بہت دیر تک استغفار کرتا رہا اور بڑے خشوع و خضوع سے نفلیں پڑھیں اور کچھ صدقہ بھی
دیا کہ یہ درشتی زوجہ پر کسی پنہانی معصیت الہی کا نتیجہ ہے۔
ا
عفو و درگزر ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ محمد چار ایک برس کا تھا۔ حضرت معمولاً اندر بیٹھے کھو رہے
تھے اور مسودات لکھے ہوئے سارے رکھے تھے ۔ میاں محمود دیا سلائی لے کر
وہاں تشریف لائے اور آپ کے ساتھ بچوں کا ایک غول بھی تھا۔ پہلے کچھ دیر تک آپس میں کھیلتے جھگڑتے
رہے پھر جو کچھ دل میں آئی ان مسودات کو آگ لگا دی اور آپ لگے خوش ہونے اور تالیاں بجانے ۔ اور
حضرت لکھنے میں مصروف ہیں۔ سر اٹھا کر دیکھتے بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ اتنے میں آگ بجھ گئی اور قیمتی
ا
لے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد اصلح الموعود رضی اللہ عنہ
مسودے راکھ کا ڈھیر ہو گئے اور بچوں کو کسی اور مشغلہ نے اپنی طرف کھینچ لیا۔ حضرت کو کسی عبارت کا
سیاق ملانے کے لئے کسی گزشتہ کاغذ کے دیکھنے کی ضرورت ہوئی ۔ اس سے پوچھتے ہیں ۔ خاموش ۔ اُس
سے پوچھتے ہیں دبکا جاتا ہے۔ آخر ایک بچہ بول اُٹھا کہ میاں صاحب نے کاغذ جلا دیئے ۔ عورتیں بچے
اور گھر کے سب لوگ حیران اور انگشت بدنداں کہ اب کیا ہو گا ۔۔۔۔۔ حضرت مسکرا کر فرماتے ہیں۔
خوب ہوا۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی بڑی مصلحت ہوگی اور اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس سے
بہتر مضمون ہمیں سمجھائے ۔
اسی طرح ایک دفعہ حضرت مولوی نور الدین صاحب سے ایک مضمون حضرت مسیح موعود کا گم ہو گیا۔
جس کی تلاش میں انہیں بڑی تشویش ہوئی ۔ جب حضرت کو خبر ملی تو حضور نے آکر مولوی صاحب سے
بڑا عذر کیا کہ کاغذ کے گم ہو جانے سے انہیں بڑی تشویش ہوئی ۔ پھر فرمایا۔
مجھے افسوس ہے کہ اس کی جستجو میں اس قدر دوا دو اور تکاپو کیوں کیا گیا۔ میرا تو یہ اعتقاد ہے کہ
اللہ تعالیٰ اس سے بھی بہتر ہمیں عطا فرمائے گا۔
حیا
ایک دفعہ کا ذکر ہے آپ کو سخت سر درد ہو رہا تھا ۔ پاس عورتوں اور بچوں کا شوروغل بر پا تھا۔
مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کی کہ جناب کو اس شور سے تکلیف تو نہیں ہوتی ۔
حضور نے فرمایا۔
ہاں اگر چپ ہو جا ئیں تو آرام ملتا ہے۔
مولوی صاحب نے عرض کی کہ پھر حضور کیوں حکم نہیں فرماتے ۔ حضور نے فرمایا۔
آپ ان کو نرمی سے کہہ دیں ۔ میں تو کہہ نہیں سکتا۔
چشم پوشی ایک خادمہ نے گھر سے چاول چرائے اور پکڑی گئی گھر کے سب لوگوں نے اس کو ملامت
شروع کر دی۔ اتفاقاً حضور اقدس کا بھی اس طرف سے گزر ہوا۔ واقعہ سنائے جانے پر
حضور نے فرمایا۔
محتاج ہے۔ کچھ تھوڑے سے اسے دے دو اور فضیحت نہ کرو۔ اور خدا تعالیٰ کی ستاری کا شیوہ
اختیار کرو۔
لدا۔
جلد اول
خدمت خلق دہقانی عورتیں ایک دن بچوں کی دوائی وغیرہ لینے کے لئے آئیں۔ حضور ان کو دیکھنے اور دوائی دینے میں مصروف رہے۔ اس پر مولوی عبدالکریم صاحب نے
عرض کیا کہ حضرت یہ تو بڑی زحمت کا کام ہے اور اس طرح حضور کا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کے
جواب میں حضور نے فرمایا۔
یہ بھی تو ویسا ہی دینی کام ہے۔ یہ مسکین لوگ ہیں۔ یہاں کوئی ہسپتال نہیں ۔ میں ان لوگوں کی
خاطر ہر طرح کی انگریزی اور یونانی دوائیں منگوا رکھا کرتا ہوں جو وقت پر کام آجاتی ہیں۔ یہ بڑا ثواب
کا کام ہے۔ مومن کو ان کاموں میں سست اور بے پروانہ ہونا چاہیے۔
بچوں کو مارنا شرک میں داخل ہے ایک مرتبہ ایک دوست نے اپنے بچے کو مارا ۔ آپ اہے اس سے بہت متاثر ہوئے اور انہیں بلا کر بڑی دردانگیز
تقریر فرمائی اور فرمایا۔
ا
میرے نزدیک بچوں کو یوں مارنا شرک میں داخل ہے۔ گویا بد مزاج مارنے والا ہدایت اور ربوبیت
میں اپنے تئیں حصہ دار بنانا چاہتا ہے۔ ایک جوش والا آدمی جب کسی بات پر سزا دیتا ہے اشتعال میں
بڑھتے بڑھتے ایک دشمن کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور جرم کی حد سے سزا میں کوسوں تجاوز کر جاتا ہے۔ اگر
کوئی شخص خود دار اور اپنے نفس کی باگ کو قابو سے نہ دینے والا اور پورا متحمل اور بردبار اور باسکون اور
باوقار ہو تو اسے البتہ حق پہنچتا ہے کہ کسی وقت مناسب پر کسی حد تک بچہ کو سزادے یا چشم نمائی کرے مگر
مغلوب الغضب اور سبک سر اور طائش العقل ہر گز سزاوار نہیں کہ بچوں کی تربیت کا متکفل ہو۔ جس طرح اور
جس قدر سزا دینے میں کوشش کی جاتی ہے کاش دعا میں لگ جائیں اور بچوں کے لئے سوز دل سے دعا
کرنے کو ایک حزب مقرر ٹھیرا لیں۔ اس لئے کہ والدین کی دعا کو بچوں کے حق میں خاص قبول بخشا گیا ہے۔
حضور کی چند دعا ئیں فرمایا میں اتزان چندعا میں ہرو مانگ کرتا ہوں۔ اول اپنے نفس
کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خدا وند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے
اس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔
دوم ۔ پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ان سے قرۃ عین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی
مرضیات کی راہ پر چلیں۔
سوم ۔ پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں ۔
چہارم ۔ پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام ۔
جانتے۔
پنجم ۔ اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جا
فرمایا۔ حرام ہے مشیخی کی گدی پر بیٹھنا اور پیر بننا اس شخص کو لے جو ایک منٹ بھی
تربیت اولاد اپنے متوسلین سے غافل رہے۔ فرمایا۔ ہدایت اور تربیت حقیقی خدا کا کا فعل فعل ہے۔
سخت پیچھا کرنا اور ایک امر پر اصرار کو حد سے گزار دینا یعنی بات بات پر بچوں کو روکنا اور ٹوکنا یہ ظاہر
کرنا ہے کہ گویا ہم ہی ہدایت کے مالک ہیں اور ہم اس کو اپنی مرضی کے مطابق ایک راہ پر لے
آئیں گے ۔ یہ ایک قسم کا شرک خفی ہے۔ اس سے ہماری جماعت کو پر ہیز کرنا چاہیے۔ آپ نے قطعی
طور پر فرمایا اور لکھ کر بھی ارشاد کیا کہ ہمارے مدرسہ میں جو استاد مارنے کی عادت رکھتا اور اپنے اس
ناسز افعل سے باز نہ آتا ہوا سے یکلخت موقوف کر دو۔ فرمایا۔ ہم تو اپنے بچوں کے لئے دعا کرتے ہیں
اور سرسری طور پر قواعد اور آداب تعلیم کی پابندی کراتے ہیں ۔ بس اس سے زیادہ نہیں اور پھر اپنا پورا
بھروسہ اللہ تعالیٰ پر رکھتے ہیں۔ جیسا کسی میں سعادت کا تخم ہو گا وقت پر سرسبز ہو جائے گا۔
جب مہمانوں کی ضرورت کے لئے مکان بنوانے کی ضرورت پیش آئی تو
تکلفات
ت سے پر ہیز بار بار یہی تاکید فرمائی کہ اینٹوں اور پتھروں پر پیسہ خرچ کر ناعبث ہے۔
اتنا ہی کام کرو جو چند دن بسر کرنے کی گنجائش ہو جائے ۔ نجار تیر بندیاں اور تختے رندے سے صاف کر رہا
تھا۔ حضور نے اسے روک دیا اور فرمایا ۔
ی محض تکلف ہے اور ناحق کی دیر لگانا ہے۔ مختصر کام کرو۔
یہ
فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ہمیں کسی مکان سے کوئی اُنس نہیں ۔ ہم اپنے مکانوں کو اپنے
الحکم جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۰ء صفحه ۳ تا اخط نمبر ۶ مولا نا عبدالکریم صاحب ۔
اور اپنے دوستوں میں مشترک جانتے ہیں اور بڑی آرزو ہے کہ مل کر چند روز گزارہ کر لیں ۔
اور فرمایا ۔ میری بڑی آرزو ہے کہ ایسا مکان ہو کہ چاروں طرف ہمارے احباب کے گھر
ہوں اور درمیان میرا گھر ہو اور ہر ایک گھر میں میری ایک کھڑکی ہو کہ ہر ایک سے ہر ایک وقت
واسطہ و رابطہ رہے۔
تکلفات میں وقت ضائع کرنا حضور کو نا پسند تھا۔ اس کے متعلق حضور نے فرمایا۔
وقت کی قدر میرا تو یہ حال ہے کہ پاخانہ اور پیشاب پر بھی مجھے افسوس آتا ہے کہ اتناوقت ضائع
جاتا ہے یہ بھی کسی دینی کام میں لگ جائے اور فرمایا۔ کوئی مشغولی اور تصرف جو دینی کاموں میں
حارج ہو اور وقت کا کوئی حصہ لے مجھے سخت ناگوار ہے۔ اور فرمایا۔ جب کوئی دینی ضروری کام آ پڑے تو
میں اپنے اوپر کھانا پینا اور سونا حرام کر لیتا ہوں جب تک وہ کام نہ ہو جائے ۔ فرمایا۔ ہم دین کے
لئے ہیں اور دین کی خاطر زندگی بسر کرتے ہیں۔ بس دین کی راہ میں ہمیں کوئی روک نہ ہونی چاہیے۔
خدمت گزاری ایک دفعہ نئے مکان میں چار پائی پڑی ہوئی تھی جس پر مولوی عبدالکریم صاد
ا صاحب
سو رہے تھے۔ وہاں حضور ٹہل رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد جاگا تو دیکھا کہ حضور
فرش پر چار پائی کے نیچے لیٹے ہوئے ہیں ۔ مولوی صاحب ادب سے اٹھ کھڑے ہوئے ۔
حضور نے بڑی محبت سے پوچھا کہ کیوں اٹھ کھڑے ہوئے؟
انہوں نے پاس ادب کا عذر کیا۔ اس پر حضور نے فرمایا۔
میں تو آپ کا پہرہ دے رہا تھا۔ لڑکے شور کرتے تھے انہیں روکتا تھا کہ آپ کی نیند میں خلل
نہ آوے۔
خاکساری لوگوں کو حضور سے بات کرنے میں کمال آزادی تھی اور ہر شخص بلا روک ٹوک حضور سے
بات چیت کر سکتا تھا۔ اس بارے میں حضور نے فرمایا کہ
میرا یہ مسلک نہیں کہ میں ایسا تند خو اور بھیانک بن کر بیٹھوں کہ لوگ مجھ سے ایسے ڈریں جیسے
درندہ سے ڈرتے ہیں اور میں بت بننے سے سخت نفرت رکھتا ہوں ۔ میں تو بت پرستی کے رد کرنے کو آیا
ہوں نہ یہ کہ میں خود بت بنوں اور لوگ میری پوجا کریں۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ میں اپنے نفس کو
دوسروں پر ذرا بھی ترجیح نہیں دیتا۔ میرے نزدیک متکبر سے زیادہ کوئی بت پرست اور خبیث نہیں۔
متکبر کسی خدا کی پرستش نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی پرستش کرتا ہے۔
حضرت اقدس خلوت کو بہت پسند فرماتے تھے۔ اس بارہ میں فرمایا۔
خلوت پسندی اگر خدا تعالیٰ مجھے اختیار دے کہ خلوت اور جلوت میں سے تو کس کو
لو پیر پسند
کرتا ہے۔ تو اس پاک ذات کی قسم ہے کہ میں خلوت کو اختیار کروں ۔ مجھے تو کشاں کشاں میدانِ عالم میں
انہوں نے نکالا ہے جو لذت مجھے خلوت میں آتی ہے اس سے بجز خدا تعالیٰ کے کون واقف ہے۔ میں
قریب ۲۵ سال تک خلوت میں بیٹھا رہا ہوں اور کبھی ایک لحظہ کے لئے بھی نہیں چاہا کہ دربار شہرت
میں کرسی پر بیٹھوں ۔ مجھے طبعاً اس سے کراہت ہے کہ لوگوں میں مل کر بیٹھوں مگر امر آمر سے مجبور ہوں۔
فرمایا ۔ میں جو باہر بیٹھتا ہوں یا سیر کرنے جاتا ہوں اور لوگوں سے بات چیت کرتا ہوں
یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے امر کی تعمیل کی بنا پر ہے۔
خادم دین ہی ہماری دعاؤں کا مستحق ہے تائید الہی پر اگر کوئی قم اٹھائے یا کوشش کرے تو حضور بڑی قدر کرتے تھے۔ اس
بارہ میں فرمایا۔
اگر کوئی تائید دین کے لئے ایک لفظ نکال کر ہمیں دے تو ہمیں موتیوں اور اشرفیوں کی جھولی سے
بھی زیادہ بیش قیمت معلوم ہوتا ہے۔ جو شخص چاہے کہ ہم اس سے پیار کریں اور ہماری دعا ئیں نیاز مندی
اور سوز سے ا سے اس کے حق میں آسمان پر جائیں ۔ وہ ہمیں اس بات کا یقین دلا وے کہ وہ خادم دین
ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بار ہا قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہم ہر ایک شے سے محض خدا تعالیٰ کے لئے
پیار کرتے ہیں ۔ بیوی ہو، بچے ہوں دوست ہوں ۔ سب سے ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔ لے
عہد دوستی کی
او
لی رعایت میرا یہ مذہب ہے کہ جو شخص ایک دفعہ مجھ سے عہد دوستی باند ھے۔
مجھے اس عہد کی اتنی رعایت ہوتی ہے کہ وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو اور کچھ
ہی کیوں نہ ہو جائے میں اس سے قطع نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر وہ خود قطع تعلق کر دے تو ہم لا چار ہیں
الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۱ تا ۴