مئی۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کرتے ہیں اور اس کے عطیات سے ممنون منت اور مرہون احسان ہیں اور یہ مبارک سلطنت نیکی اور
ہدایت پھیلانے میں کامل مددگار ہے۔ پس اس کے خلاف محاربہ کے خیالات رکھنے سخت بغاوت ہے
اور یہ قطعی حرام ہے۔ وہ اپنے قلم اور زبان سے جاہلوں کو سمجھائیں اور اپنے دین کو بدنام کر کے دنیا کو
ناحق کا ضرر نہ پہنچائیں ۔ ہم تو گورنمنٹ برطانیہ کو آسمانی برکت سمجھتے ہیں اور اس کی قدر کرنا اپنا فرض ۔
افسوس ہے مولویوں نے خود تو اس کام کو کیا نہیں اور ہم نے جب ان جاہلانہ خیالات کو دلوں
سے مٹانا چاہا تو ہم کو دجال کہا۔ صرف اس واسطے کہ ہم محسن گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں ۔ مگر ان کی
مخالفت ہمارا کیا بگاڑ سکتی تھی ۔ ہم نے بیسیوں رسالے اس مضمون کے عربی، فارسی، اردو، انگریزی
میں شائع کیے اور ہزاروں اشتہار مختلف بلاد وامصار میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اس لئے نہیں کہ
گورنمنٹ سے ہم کوئی عزت چاہتے ہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ہم اس کام کو اپنا ضروری
فرض سمجھتے ہیں اور اگر ہم کو اس خدمت کے بجالانے میں تکلیف بھی ہو تو ہم پروا نہیں کرتے کیونکہ
خدا نے فرمایا ہے کہ احسان کی جزا احسان ہے۔ پس پوری اطاعت اور وفاداری گورنمنٹ برطانیہ کی
مسلمانوں کا فرض ہے ۔
متی ١٩٠٠ء
انبیاء میں ہمدردی کا جو نبی کا آنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ قوت قدی ہوتی ہے اور اُن کے دل میں لوگوں کی ہمدردی ، نفع رسانی اور عام خیر خواہی
کا کراد ا بے تاب کر ا دینے والا جوش ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :(۴) یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس
خیال سے کہ وہ مومن نہیں ہوتے؟ اس کے دو پہلو ہیں ایک کافروں کی نسبت کہ وہ مسلمان کیوں نہیں
ہوتے۔ دوسرا مسلمانوں کی نسبت کہ اُن میں وہ اعلیٰ درجہ کی رُوحانی قوت کیوں نہیں پیدا ہوتی جو
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ء صفحہ ۱۱،۱۰
آپ پاتے ہیں چونکہ ترقی تدریجاً ہوتی ہے اس لیے صحابہ کی ترقیاں بھی تدریجی طور پر ہوئی تھیں مگر
انبیاء کے دل کی بناوٹ بالکل ہمدردی ہی ہوتی ہے اور پھر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو جامع
جمیع کمالات نبوت تھے۔ آپ میں یہ ہمدردی کمال درجہ پر تھی۔ آپ صحابہ کو دیکھ کر چاہتے تھے کہ
پوری ترقیات پر پہنچیں۔ لیکن یہ عروج ایک وقت پر مقدر تھا۔ آخر صحابہ نے وہ پایا جو دنیا نے کبھی نہ
پایا تھا اور وہ دیکھا جو کسی نے نہ دیکھا تھا۔
سارا مدار مجاہدہ پر ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
سارا مدار مجاہدہ پر ہے تنهْدِيَنَّهُمْ سُبُلنا (العنکبوت:۰) جو لوگ ہم میں ہو کر کوشش
کاوو
کرتے ہیں۔ ہم اُن کے لیے اپنی تمام راہیں کھول دیتے ہیں ۔ مجاہدہ کے بدوں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک نظر میں چور کو قطب بناد یا دھو کے میں
پڑے ہوئے ہیں اور ایسی ہی باتوں نے لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کی جھاڑ
پھونک سے کوئی بزرگ بن جاتا ہے۔
جو لوگ خدا کے ساتھ جلدی کرتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں ہر چیز کی ترقی تدریجی
ہے۔ روحانی ترقی بھی اسی طرح ہوتی ہے اور بدوں مجاہدہ کے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اور مجاہدہ بھی وہ ہو جو
خدا تعالیٰ میں ہو کر ۔ یہ نہیں کہ قرآن کریم کے خلاف خود ہی بے فائدہ ریاضتیں اور مجاہدہ جو گیوں کی
طرح تجویز کر بیٹھے ۔ یہی کام ہے جس کے لئے خدا نے مجھے مامور کیا ہے تا کہ میں دنیا کو دکھلا دوں کہ
کس طرح پر انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ قانون قدرت ہے۔ نہ سب محروم رہتے ہیں اور نہ
سب ہدایت پاتے ہیں۔ لے
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۶ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۰ صفحه ۶