۹؍جولائی ۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فطرت اور عقلی حالت اور جذبات کی حالت میں اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل ہو جاوے تو کچھ بات
ہے ورنہ کچھ بھی نہیں ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ دنیا کے اشغال چھوڑ دو ۔ خدا تعالیٰ نے دنیا کے شغلوں
کو جائز رکھا ہے کیونکہ اس راہ سے بھی ابتلا آتا ہے اور اسی ابتلا کی وجہ سے انسان چور، قمار باز،
ٹھگ ، ڈکیت بن جاتا ہے اور کیا کیا بری عادتیں اختیار کر لیتا ہے مگر ہر ایک چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
دنیوی شغلوں کو اس حد تک اختیار کرو کہ وہ دین کی راہ میں تمہارے لیے مدد کا سامان پیدا کر سکیں اور
مقصود بالذات اس میں دین ہی ہو۔ پس ہم دنیوی شغلوں سے بھی منع نہیں کرتے اور یہ بھی نہیں کہتے
کہ دن رات دنیا ہی کے دھندوں اور بکھیڑوں میں منہمک ہو کر خدا تعالیٰ کا خانہ بھی دنیا ہی سے بھر دو۔
اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ محرومی کے اسباب بہم پہنچاتا ہے اور اس کی زبان پر نرا دعوی ہی رہ جاتا ہے۔
الغرض زندوں کی صحبت میں رہوتا کہ زندہ خدا کا جلوہ تم کو نظر آوے۔لے
ور جولائی ۱۹۰۰ء
یا درکھو! ہمدردی تین قسم کی ہے۔ اوّل جسمانی ، دوم مالی ، تیسری
دعا بہترین ہمدردی ہے قسم ہمدردی کی دعا ہے۔ جس میں نہ صرف زر ہوتا ہے اور نہ زور
لگانا پڑتا ہے اور اس کا فیض بہت ہی وسیع ہے کیونکہ جسمانی ہمدردی تو اس صورت میں ہی انسان
کر سکتا ہے جب کہ اس میں طاقت بھی ہو۔ مثلاً ایک ناتواں مجروح مسکین اگر کہیں پڑا تڑپتا ہو تو
کوئی شخص جس میں خود طاقت و توانائی نہیں ہے کب اُس کو اُٹھا کر مدد دے سکتا ہے۔ اسی طرح پر اگر
کوئی بے کس بے بس، بے سروسامان انسان بھوک سے پریشان ہو تو جب تک مال نہ ہو اس کی
ہمدردی کیونکر ہوگی۔ مگر دعا کے ساتھ ہمدردی ایک ایسی ہمدردی ہے کہ نہ اس کے واسطے کسی مال کی
ضرورت ہے اور نہ کسی طاقت کی حاجت بلکہ جب تک انسان انسان ہے وہ دوسرے کے لیے دعا
کر سکتا ہے اور اس کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اس ہمدردی کا فیض بہت وسیع ہے اور اگر اس ہمدردی سے
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا ۱۲

انسان کام نہ لے تو سمجھو بہت ہی بڑا بد نصیب ہے۔
جلد اول
میں نے کہا ہے کہ مالی اور جسمانی ہمدردی میں انسان مجبور ہوتا ہے مگر دعا کے ساتھ ہمدردی میں مجبور
نہیں ہوتا۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ دعا میں دشمنوں کو بھی باہر نہ رکھے۔ جس قدر د عا وسیع ہوگی اسی قدر فائدہ دعا
کرنے والے کو ہوگا اور دعا میں جس قدر بخل کرے گا اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قرب سے دور ہوتا جاوے گا اور
اصل تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے عطیہ کو جو بہت ہی وسیع ہے جو شخص محدود کرتا ہے اس کا ایمان بھی کمزور ہے۔
بھی لمبی عمر پانے کا نسخہ دوسروں کے لئے دعا کرے میں ایک عظیم انا فائدہ یہ ہے کہ عمردراز ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ
دوسروں کو نفع پہنچاتے ہیں اور مفید وجود ہوتے ہیں اُن کی عمر دراز ہوتی ہے جیسے کہ فرمایا اما ما
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: (۱۸) اور دوسری قسم کی ہمدردیاں چونکہ محدود ہیں اس لئے
خصوصیت کے ساتھ جو خیر جاری قرار دی جاسکتی ہے وہ یہی دعا کی خیر جاری ہے ۔ جب کہ خیر کا نفع
کثرت سے ہے تو اس آیت کا فائدہ ہم سب سے زیادہ دعا کے ساتھ اُٹھا سکتے ہیں اور یہ بالکل سچی
بات ہے کہ جو دنیا میں خیر کا موجب ہوتا ہے اس کی عمر دراز ہوتی ہے اور جو شر کا موجب ہوتا ہے وہ
جلدی اُٹھا لیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں شیر سنگھ چڑیوں کو زندہ پکڑ کر آگ پر رکھا کرتا تھا۔ وہ دو برس کے
اندر ہی مارا گیا۔ پس انسان کو لازم ہے کہ وہ خَيْرُ النَّاسِ مَنْ يَنْفَعُ النَّاسَ بننے کے واسطے سوچتا
رہے اور مطالعہ کرتا رہے۔ جس طرح طبابت میں حیلہ کام آتا ہے اسی طرح نفع رسانی اور خیر میں بھی
حیلہ ہی کام دیتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ انسان ہر وقت اس تاک اور فکر میں لگا ر ہے کہ کس راہ
سے دوسرے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
بعض آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ سائل کو دیکھ کر چڑ جاتے سائل کو جھڑکنا نہیں چاہیے ہیں اور اگر کچھ مولویت کی رگ ہو تو اس کو بجائے کچھ دینے
کے سوال کے مسائل سمجھانے شروع کر دیتے ہیں اور اس پر اپنی مولویت کا رُعب بٹھا کر بعض
اوقات سخت سست بھی کہہ بیٹھتے ہیں ۔ افسوس ان لوگوں کو عقل نہیں اور سوچنے کا مادہ نہیں رکھتے جو

ایک نیک دل اور سلیم الفطرت انسان کو ملتا ہے۔ اتنا نہیں سوچتے کہ سائل اگر باوجود صحت کے سوال
کرتا ہے تو وہ خود گناہ کرتا ہے۔ اس کو کچھ دینے میں تو گناہ لازم نہیں آتا بلکہ حدیث شریف میں تو
آتَاكَ رَاكِبًا کے الفاظ آئے ہیں۔ یعنی خواہ سائل سوار ہو کر بھی آوے تو بھی کچھ دے دینا چاہیے
اور قرآن شریف میں و اما السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ (الضُّحى : 11) کا ارشاد آیا ہے کہ سائل کو مت جھڑک ۔
اس میں یہ کوئی صراحت نہیں کی گئی کہ فلاں قسم کے سائل کو مت جھڑک اور فلاں قسم کے سائل کو
جھڑک ۔ پس یا درکھو کہ سائل کو نہ جھڑ کو کیونکہ اس سے ایک قسم کی بداخلاقی کا بیج بویا جاتا ہے۔
اخلاق یہی چاہتا ہے کہ سائل پر جلدی ناراض نہ ہو۔ یہ شیطان کی خواہش ہے کہ وہ اس طریق سے تم
کو نیکی سے محروم رکھے اور بدی کا وارث بنادے۔
ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے غور کرو کہ ایک نیکی کرنے سے دوسری نیکی ہے۔ ہوتی ہے اور اس پر ایک بدی پیدا ہوتی ہے اور اسی طرح پر ایک بدی
دوسری بدی کا موجب ہو جاتی ہے۔ جیسے ایک چیز دوسری کو جذب کرتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے یہ
تجاذب کا مسئلہ ہر فعل میں رکھا ہوا ہے۔ پس جب سائل سے نرمی کے ساتھ پیش آئے گا اور اس طرح پر
اخلاقی صدقہ دے دے گا تو قبض دور ہو کر دوسری نیکی بھی کرلے گا اور اُس کو کچھ دے بھی دے گا۔
اخلاق دوسری نیکیوں کی کلید ہے۔ جو لوگ اخلاق کی اصلاح اخلاق نیکیوں کی کلید ہے نہیں کرتے وہ رفت رفتہ سے خیرہ نہیں کرتے وہ رفتہ رفتہ بے خیر ہوجاتے ہیں۔ میرا تو یہ مذہب
ہے کہ دنیا میں ہر ایک چیز کام آتی ہے۔ زہر اور نجاست بھی کام آتی ہے۔ اسٹر کنیا بھی کام آتا ہے۔
اعصاب پر اپنا اثر ڈالتا ہے۔ مگر انسان جو اخلاق فاضلہ کو حاصل کر کے نفع رساں ہستی نہیں بنتا
ایسا ہو جاتا ہے کہ وہ کسی بھی کام نہیں آسکتا ۔ مُردار حیوان سے بھی بدتر ہو جاتا ہے کیونکہ اس کی تو
کھال اور ہڈیاں بھی کام آجاتی ہیں۔ اُس کی تو کھال بھی کام نہیں آتی ۔ اور یہی وہ مقام ہوتا ہے۔
جہاں انسان بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف: ۱۸۰) کا مصداق ہو جاتا ہے۔ پس یا د رکھو کہ اخلاق کی درستی
بہت ضروری چیز ہے کیونکہ نیکیوں کی ماں اخلاق ہی ہے۔

خیر کا پہلا درجہ جہاں سے انسان قوت پاتا ہے اخلاق ہے۔ دو لفظ ہیں۔ ایک خلق دوسرا خلق ۔
خلق ظاہری پیدائش کا نام ہے اور خُلق باطنی پیدائش کا۔ جیسے ظاہر میں کوئی خوب صورت ہوتا ہے اور
کوئی بہت ہی بدصورت ۔ اسی طرح پر کوئی اندرونی پیدائش میں نہایت حسین اور دلربا ہوتا ہے اور کوئی
اندر سے مجذوم اور مبروص کی طرح مکروہ۔ لیکن ظاہری صورت چونکہ نظر آتی ہے اس لیے ہر شخص
دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور نہیں چاہتا کہ بدصورت اور بد وضع ہو مگر چونکہ
اس کو دیکھتا ہے اس لیے اُس کو پسند کرتا ہے اور خُلق کو چونکہ دیکھا نہیں اس لیے اُس کی خوبی سے
نا آشنا ہو کر اُس کو نہیں چاہتا۔ ایک اندھے کے لئے خوبصورتی اور بدصورتی دونوں ایک ہی ہیں۔ اسی
طرح پر وہ انسان جس کی نظر اندرونہ تک نہیں پہنچتی اس اندھے کی ہی مانند ہے۔ خلق تو ایک بدیہی
بات ہے۔ مگر خلق ایک نظری مسئلہ ہے۔ اگر اخلاقی بدیاں اور ان کی لعنت معلوم ہو تو حقیقت کھلے۔
غرض اخلاقی خوبصورتی ایک ایسی خوبصورتی ہے جس کو حقیقی خوبصورتی کہنا چاہیے۔ بہت تھوڑے ہیں
جو اس کو پہچانتے ہیں۔ اخلاق نیکیوں کی کلید ہے۔ جیسے باغ کے دروازہ پر قفل ہو۔ دور سے پھل پھول
نظر آتے ہیں مگر اندر نہیں جاسکتے۔ لیکن اگر قفل کھول دیا جائے تو اندر جا کر پوری حقیقت معلوم ہوتی
ہے اور دل و دماغ میں ایک سرور اور تازگی آتی ہے۔ اخلاق کا حاصل کرنا گویا اس قفل کو کھول کے اندر
داخل ہونا ہے۔
کسی کو اخلاق کی کوئی قوت نہیں دی گئی مگر اس کو بہت سی ترک اخلاق ہی بدی اور گناہ ہے نیکیوں کی توفیق ملی۔ ترک اخلاق ہی بدی اور گناہ
ہے۔ ایک شخص جو مثلاً زنا کرتا ہے اُس کو خبر نہیں کہ اُس عورت کے خاوند کو کس قدر صدمہ عظیم پہنچتا
ہے۔ اب اگر یہ اُس تکلیف اور صدمہ کو محسوس کر سکتا اور اس کو اخلاقی حصہ حاصل ہوتا تو ایسے فعل شنیع
کا مرتکب نہ ہوتا۔ اگر ایسے نابکار انسان کو یہ معلوم ہو جاتا کہ اس فعل بد کے ارتکاب سے نوع انسان
کے لئے کیسے کیسے خطر ناک نتائج پیدا ہوتے ہیں تو ہٹ جاتا۔ ایک شخص جو چوری کرتا ہے کم بخت ظالم
اتنا بھی تو نہیں کرتا کہ رات کے کھانے کے واسطے ہی چھوڑ جائے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک غریب کی

کئی سالوں کی محنت کو ملیا میٹ کر دیتا ہے اور جو کچھ گھر میں پاتا ہے سب کا سب لے جاتا ہے۔
ایسی قبیح بدی کی اصل جڑ کیا ہے؟ اخلاقی قوت کا نہ ہونا ۔ اگر رحم ہوتا اور وہ یہ سمجھ سکتا کہ بچے بھوک
سے بلبلا ئیں گے۔ جن کی چیخوں سے دشمن کا بھی کلیجہ لرزتا ہے اور یہ معلوم کر کے کہ رات سے بھو کے
ہیں اور کھانے کو ایک سوکھا ٹکڑا بھی نہیں ملا تو پتا پانی ہو جاتا ہے ۔ اب اگر ان حالتوں کو محسوس کرتا اور
اخلاقی حالت سے اندھا نہ ہوتا تو کیوں چوری کرتا ۔ آئے دن اخبارات میں دردناک موتوں کی
خبریں پڑھنے میں آتی ہیں کہ فلاں بچہ زیور کے لالچ سے مارا گیا۔ فلاں جگہ کسی عورت کو قتل کر ڈالا۔
میں خود ایک مرتبہ اسیسر ہو کر گیا تھا۔ ایک شخص نے ۱۲ (بارہ آنے) یاعہ ٫۴( سوار و پیہ ) میں ایک بچہ کا
خون کیا تھا۔ اب سوچ کر دیکھو کہ اگر اخلاقی حالت درست ہو تو ایسی مصیبتیں کیوں آئیں؟ ممکن ہے کہ
اپنے جیسے انسان پر مصیبت آئے اور یہ محسوس نہ کرے؟
يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد : ۱۳) چارپایوں کی طرح
چار پایوں جیسے خصائل کھاتے ہیں۔ اس کے کئی پہلو ہیں۔
اول ۔ چار پا یہ کیفیت اور کمیت میں فرق نہیں کر سکتا اور جو کچھ آگے آتا ہے اور جس قدر آتا ہے
کھاتا ہے۔ جیسے کتا اس قدر کھاتا ہے کہ آخر قے کرتا ہے۔
دوسرا ۔ یہ کہ انعام حلال اور حرام میں تمیز نہیں کرتے۔ ایک بیل کبھی یہ تمیز نہیں کرتا کہ یہ ہمسایہ کا
کھیت ہے اس میں نہ جاؤں ۔ ایسا ہی ہر ایک امر جو کھانے کے لحاظ سے ہو نہیں کرتا۔ کتے کو ناپاکی ،
پاکی کے متعلق کوئی لحاظ نہیں اور پھر چار پا یہ کو اعتدال نہیں۔
یہ لوگ جو اخلاقی اصولوں کو توڑتے ہیں اور پروا نہیں کرتے کہ گویا انسان نہیں۔ پاک پلید کا تو یہ حال
عرب میں مردے کتے کھا لیتے تھے۔ اب تک اکثر ممالک میں یہ حال ہے کہ چوہوں اور کتوں اور بلیوں کو
بڑے لذیذ کھانے سمجھ کر کھایا جاتا ہے۔ چوہڑے، چمار، مردار خوار قو میں یہاں بھی موجود ہیں۔ پھر یتیموں
کا مال کھانے میں کوئی تردد و تامل نہیں۔ جیسے یتیم کا گھاس گائے کے سامنے رکھ دیا جائے بلاتر ڈ دکھالے
گی۔ ایسا ہی ان لوگوں کا حال ہے۔ یہی معنے ہیں وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمُ (محمد: ۱۳) ان کا ٹھکانا دوزخ

ہوگا۔ غرض یا درکھو کہ دو پہلو ہیں۔ ایک عظمت الہی کا جو اس کے خلاف ہے وہ بھی اخلاق کے خلاف ہے اور
دوسرا شفقت علی خلق اللہ کا۔ پس جو نوعِ انسان کے خلاف ہو وہ بھی اخلاق کے برخلاف ہے۔ آہ! بہت
تھوڑے لوگ ہیں جو ان باتوں پر جو انسان کی زندگی کا اصل مقصد اور غرض ہیں غور کرتے ہیں۔
خود ساخته وظائف و اذکار
بڑے بڑے صوفیوں ، سجادہ نشینوں نے اپنا کمال اس میں سمجھ
رکھا ہے کہ بڑے لمبے چوڑے وظائف اور اذکا رو اشغال خود
ہی تجویز کر لئے ہیں اور اُن میں پڑ کر اصل کو بھی کھو بیٹھے ہیں ۔ پھر بڑے سے بڑا کام کیا تو یہ کر لیا کہ
چلہ کرتے ہیں ۔ کچھ جو ساتھ لے جاتے ہیں ۔ ایک آدمی مقرر کر لیتے ہیں جو ہر روز دودھ یا اور
کوئی چیز پہنچا آتا ہے۔ ایک تنگ و تاریک گندی سی کوٹھڑی یا غار ہوتی ہے اور اس میں پڑے رہتے
ہیں۔ خدا جانے وہ اس میں کس طرح رہتے ہیں۔ پھر بڑی بری حالتوں میں باہر نکلتے ہیں۔ یہ اسلام
رہ گیا ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ان چلہ کشیوں سے اسلام اور مسلمانوں یا عام لوگوں کو کیا فائدہ
پہنچتا ہے اور اس میں اخلاق میں کیا ترقی ہوتی ہے۔
بڑھ کر رسول اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی علوّ شان سب عزتوں سے بڑھ کر رسول اللہصلی اللہ
کی
علیہ وسلم کی عزت ہے جس کا کل اسلامی دنیا
پر اثر ہے۔ آپ ہی کی غیرت نے پھر دنیا کو زندہ کیا۔ عرب جن میں زنا ، شراب اور جنگ جوئی کے
سوا کچھ رہا ہی نہ تھا اور حقوق العباد کا خون ہو چکا تھا۔ ہمدردی اور خیر خواہی نوعِ انسان کا نام ونشان
تک مٹ چکا تھا اور نہ صرف حقوق العباد ہی تباہ ہو چکے تھے بلکہ حقوق اللہ پر اس سے بھی زیادہ
تاریکی چھا گئی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کی صفات پتھروں ، بوٹیوں اور ستاروں کو دی گئی تھیں ۔ قسم قسم کا شرک
پھیلا ہوا تھا۔ عاجز انسان اور انسان کی شرمگاہوں تک کی پوجا دنیا میں ہو رہی تھی ۔ ایسی حالت مکروہ کا
نقشہ اگر ذرا دیر کے لیے بھی ایک سلیم الفطرت انسان کے سامنے آجاوے تو وہ ایک خطر ناک ظلمت
اور ظلم وجور کے بھیانک اور خوفناک نظارہ کو دیکھے گا۔ فالج ایک طرف گرتا ہے مگر یہ فار گرتا ہے مگر یہ فالج ایسا فالج تھا
کہ دونوں طرف گرا تھا۔ فساد کامل دنیا میں برپا ہو چکا تھا۔ نہ بھر میں امن و سلامتی تھی اور نہ بر پر

آج 10 میں سے 10 باقی