۱۶؍ جولائی ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سکون وراحت ۔ اب اس تاریکی اور ہلاکت کے زمانہ میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں
آپ نے آکر کیسے کامل طور پر اس میزان کے دونوں پہلو درست فرمائے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو
اپنے اصلی مرکز پر قائم کر دکھایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی طاقت کا کمال اس وقت ذہن
میں آسکتا ہے جبکہ اُس زمانہ کی حالت پر نگاہ کی جاوے۔ مخالفوں نے آپ کو اور آپ کے متبعین کو
جس قدر تکالیف پہنچائیں اور اس کے بالمقابل آپؐ نے ایسی حالت میں جب کہ آپ کو پورا اقتدار
اور اختیار حاصل تھا ان سے جو کچھ سلوک کیا وہ آپ کی علو شان کو ظاہر کرتا ہے ۔
ابو جہل اور اس کے دوسرے رفیقوں نے کون سی تکلیف تھی جو آپ کو اور آپ کے جاں نثار خادموں
کو نہیں دی۔ غریب مسلمان عورتوں کو اونٹوں سے باندھ کر مخالف جہات میں دوڑایا اور وہ چیری جاتی
تھیں محض اس گناہ پر کہ وہ لا اله الا اللہ پر کیوں قائل ہوئیں۔ مگر آپ نے اس کے مقابل صبر و برداشت
سے کام لیا۔ اور جبکہ مکہ فتح ہوا تو لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف: ۹۳) کہہ کر معاف فرمایا۔ یہ کس قدر
اخلاقی کمال ہے جو کسی دوسرے نبی میں نہیں پایا جاتا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ -
غرض بات یہ ہے کہ اخلاق فاضلہ حاصل کرو کہ نیکیوں کی کلید اخلاق ہی ہیں ۔
۱۶ جولائی ۱۹۰۰ ء
دو لطیف شعر
هر که روشن شد دل و جان و درون از حضرتش
صحبتش
کیمیا باشد بسر برون دی در
چیست دنیا چون شب تار و زمان ابر سیاه
آفتابی رہنما یک ساعتی
خدمتش
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ ۱ جولائی ۱۹۰۰ء صفحه ۱ تا ۵
در
عزیز نبی کی دوباره زندگی کا کار راز اور مسئلہ وفات وحیات مسیحی ورقات مسیح وفات علیہ کے منکر السلام اپنے کی
دلائل میں حضرت عزیر کی زندگی کا سوال پیش کرتے ہیں کہ وہ سو برس مر کر پھر زندہ ہوا۔
مگر یاد رہے کہ یہ احیاء بعد الامانت ہے اور احیاء کی کئی قسمیں ہیں۔ اول یہ کہ کوئی آدمی مر نے
کے بعد ایسے طور پر زندہ ہو جاوے کہ قبر پھٹ جاوے اور وہ اپنا بور یا بدھنا استر بستر اٹھا کر دنیا
میں آجاوے۔ دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ایک نئی زندگی بخشے ۔ جیسے اہل اللہ کو ایک
دوسری زندگی دی جاتی ہے جس طرح پر ایک شخص نے خدا سے ڈر کر کہا تھا کہ میری راکھ اڑا دی
جاوے۔ اس پر خدا تعالیٰ نے اس کو زندہ کیا۔ یہ راکھ کا اکٹھا کرنا بھی ایک جسمانی زندگی تھی۔ مرنے
کے بعد جو زندگی ملتی ہے۔ وہاں تو راکھ کا اکٹھا کرنا نہیں ہے۔
ہم کہتے ہیں کہ سب کچھ ہوا مگر اپنے گھر تو نہ آیا۔ مولوی صاحب نے کہا تھا کہ تسلی کے لئے ایک
بات باقی ہے کہ ہم تجھ کو لوگوں کے لئے نشان بناویں گے۔ میں نے کہا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ
لوگوں کے سمجھے ہوئے کے موافق نشان ہوا اور ایسا ہو کہ قبر پھٹ جاوے اور مردہ نکل آوے۔ یہ غلط
بات ہے۔
جوز
بعض آدمی حجۃ اللہ آیات اللہ کہلاتے ہیں۔ بعض وجود ہی نشان ہوتے ہیں۔ بعض کے مرنے
کے بعد نشان قائم رہتے ہیں۔ یہ بیان کرنا ضروری تھا کہ اس اعتراض کا منشا کیا ہے جس راہ کو ہم نے
اختیار کیا ہے اس کے خلاف ہے۔ ہمارے مخالفوں کا مسیح کی نسبت تو یہ اعتقاد ہے کہ وہ زندہ ہی
آسمان پر گئے اور زندہ ہی واپس آئیں گے، عزیر کے قصہ سے اس کو کیا تعلق اور کیا مشابہت ہے؟
یہ مشابہت تو تب ہوتی اگر معترض کا یہ مذہب ہوتا کہ مسیح علیہ السلام قبر پھٹ کر نکلیں گے۔
جبکہ ان کا یہ مذہب ہی نہیں تو پھر تعجب کی بات ہے کہ اس قصہ کو جو قیاس مع الفارق ہے کیوں پیش
کرتے ہیں؟
ان کے معتقدات میں تو یہ ہے کہ کوئی اور شخص مسیح کا ہم شکل بن کر پھانسی ملا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام
زندہ اسی جسم سمیت اور اسی لباس میں آسمان پر اٹھائے گئے اور پھر یہ بھی تو نہیں بتلاتے کہ وہ آسمان پر
بیٹھے کرتے کیا ہیں؟ بہشت میں نجاری کا کام ہی کرتے اور بہشتیوں کے لئے تخت بناتے ۔ خیر ہم کو اس
سے بحث نہیں ہے مگر جو نقشہ پیش کرتے ہیں اس کو عزیر کے قصہ سے کیا تعلق اور نسبت ہے؟
غرض اس سلسلہ میں یعنی مسیح کے قصہ میں عزیر کا قصہ داخل کرنا خلط مبحث ہے۔ ہمارا یہ مذہب ہے
کہ عزیز کے قصہ کو مسیح کے آنے نہ آنے سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ ہاں اگر رنگ سوال اور ہو تو اور بات ہے۔
یعنی عزیر کیونکر زندہ ہوا ؟ ہم اس قسم کی حیات کے منکر ہیں اور سارا قرآن اول سے آخر تک منکر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو تجویز بندوں کے لئے رکھی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں وغیرہ
پر ایمان رکھ کر خاتمہ اس طرح پر ہوتا ہے کہ فرشتہ ملک الموت آ کر قبض روح کر لیتا ہے اور پھر اور واقعات
پیش آتے ہیں۔ منکر نکیر آتے ہیں۔ اعمال آتے ہیں پھر کھڑ کی نکالی جاتی ہے۔ پھر قرآن کریم کہتا ہے
کہ موٹی قیامت ہی کو اٹھیں گے يَبْعَثُ الله الموتی - معالم میں لکھا ہے کہ رجوع موٹی نہیں ہوتا۔
قرآن کریم کے دو حصے ہیں کوئی بات قصہ کے رنگ میں ہوتی ہے اور بعض احکام
ایک اہم نکتہ ہدایت کے رنگ میں ہوتے ہیں ۔
بحیثیت ہدایت جو پیش کرتا ہے اس کا منشا ہے کہ مان لو جیسے اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ (البقرة: ۱۸۵)
اب صوم شتر مرغ کی بیٹ کو کہتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں احکام میں صفائی ہوتی ہے جبکہ اسی ہدایت
کے سلسلہ میں یہ فرمایا کہ ملک الموت آتا ہے اور پھر رفع ہوتا ہے اور حدیث میں اس کی تائید آئی ہے۔
ایک جگہ فرمایا ہے فيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ (الزمر : ۴۳) یعنی جس نفس پر موت کو حکم دے
دیتا ہے اس کو واپس نہیں آنے دیتا۔ دیکھو! یہ خدا کا کلام ہے۔ قصہ کے رنگ میں نہیں بلکہ ہدایت کے
رنگ میں ہے۔
جو لوگ قصص اور ہدایات میں تمیز نہیں کرتے ان کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور
قرآن کریم میں اختلاف ثابت کرنے کے موجب ہوتے ہیں اور گویا اپنی عملی صورت میں قرآن کریم
کو ہاتھ سے دے بیٹھے ہیں کیونکہ قرآن شریف کی نسبت تو خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ
غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء : ۸۳) اور عدم اختلاف اس کے منجانب اللہ ہونے کی
دلیل ٹھیرائی گئی ہے لیکن یہ نا عاقبت اندیش قصص اور ہدایات میں تمیز نہ کرنے کی وجہ سے اختلاف
پیدا کر کے اس کو مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللہ ٹھہراتے ہیں۔ افسوس ان کی دانش پر !!!
ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے کہ مقدم ہدایات ہیں یا قصص؟ اور اگر دونوں میں تناقض پیدا ہو تو مقدم
کس کو رکھو گے؟ اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ جو مر جاتے ہیں وہ واپس نہیں آتے اور ترمذی میں حدیث
موجود ہے کہ ایک صحابی شہید ہوئے ۔ انہوں نے عرض کی کہ یا الہی ! مجھے دنیا میں پھر بھیجو تو خدا تعالیٰ
نے جواب یہی دیا قد سَبَقَ الْقَوْلُ مِنّى ( الحديث ) حَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا
يَرْجِعُونَ (الانبياء : ٩٦)
اب قرآن کریم موجود ہے۔ اس کی شرح حدیث شریف میں صاف الفاظ میں موجود ہے۔ اس
کے مقابلہ میں ایک خیالی اور فرضی کہانی کی کیا وقعت ہوسکتی ہے؟
ہم پوچھتے ہیں کہ اس کے بعد کیا چاہتے ہو۔ ہم قرآن اور حدیث پیش کرتے ہیں۔ پھر عقل سلیم
اور تجربہ بھی اس کا شاہد ہے۔ ہماری طرف سے خود ساختہ بات ہوتی تو تم قصہ پیش کر دیتے مگر یہاں تو
ہدایت اور اس کی تائید میں حدیث پیش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد اور کیا چاہیے فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا
الضَّلل (یونس : ۳۳)
قصوں کے حقائق بتانے خدا تعالیٰ کو ضرور نہیں ان پر ایمان لاؤ اور ان کی تفاسیر حوالہ بخدا کرو۔
صوم کے لئے تو اعرابی بھی پوچھتے تھے، ہر آیت میں حق ظاہر ہوتا ہے۔
قصوں میں یہ بات ضرور نہیں ۔ مثلاً اب یہ ضرور نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مخالف
بت پرستوں کے بتوں کا حلیہ بھی بتایا جاوے۔ اس قسم کے خیالات سوء ادبی پر مبنی ہوتے ہیں۔ غرض
یا درکھو کہ قصص قرآنی میں بیہودہ چھیڑ چھاڑ درست نہیں ہے۔ انسان پابند ہدایت نہیں ہو سکتا جب تک
کہ تصریح نہ ہو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ہدایتوں کو آسان کر دیا ہے۔ اسی طرز پر اللہ تعالیٰ نے یہ
صراحت کی ہے کہ مردے واپس نہیں آتے ۔
ہمارے مخالفوں میں اگر دیانت اور خدا ترسی ہو تو عزیر کا قصہ بیان کرتے وقت ضرور ہے کہ وہ
ان آیات کو بھی ساتھ رکھیں جس میں لکھا ہے کہ مردے واپس نہیں آتے۔ پھر ہم بطریق تنزل ایک
اور جواب دیتے ہیں۔
اس بات کو ہم نے بیان کر دیا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ قصوں کے لئے اجمالی ایمان کافی ہے۔
ہدایات میں چونکہ عملی رنگ لانا ضروری ہوتا ہے اس لیے اُس کا سمجھنا ضروری ہے۔ ماسوا اس کے یہ
جو لکھا ہے کہ سو برس تک مردہ رہے آمات کے معنے آنام بھی آئے ہیں اور قوت نامیہ اور حسیہ کے
زوال پر بھی موت کا لفظ قرآن کریم میں بولا گیا ہے۔ بہر حال ہم سونے کے معنے بھی اصحاب کہف کے
قصہ کی طرح کر سکتے ہیں۔ اصحاب کہف اور عزیر کے قصہ میں فرق اتنا ہے کہ اصحاب کہف کے قصہ
میں ایک کتا ہے اور یہاں گدھا ہے اور نفس کتنے اور گدھے دونو سے مشابہت رکھتا ہے۔ خدا نے
یہودیوں کو گدھا بنایا ہے اور کتے کو بلغم کے قصہ میں بیان فرمایا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ نفس پیچھا نہیں
چھوڑتا۔ جو بے ہوش ہوتا ہے اُس کے ساتھ یا کتا ہو گا یا گدھا۔
غرض دوسرے طریق پر جس کا ہم نے ذکر کیا ہے آمات کے معنی اکام کرتے ہیں اور ہم اس پر ایمان
رکھتے ہیں کہ سو برس چھوڑ کر کوئی دولاکھ برس تک سویا ر ہے، ہماری بحث یہ ہے کہ روح ملک الموت لے جاوے
پھر واپس دنیا میں نہیں آتی ۔ سونے میں بھی قبض روح تو ہوتا ہے مگر اس کو ملک الموت نہیں لے جاتا۔
اور عرصہ دراز تک سوئے رہنا ایک ایسا امر ہے کہ اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا۔ ہندوؤں
کی کتابوں میں دم سادھنے (حبس دم کرنے) کی ترکیبیں لکھی ہوئی ہیں اور جوگ ابھیاس کی منزلوں
میں دم سادھنا بھی ہے۔ ابھی تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ اخبارات میں لکھا تھا کہ ریل کی سڑک طیار ہوتی
تھی تو ایک سادھو کی کٹیا نکلی ایسا ہی اخبارات میں ایک لڑکے کی بیس سال تک سوئے رہنے کی خبر گشت
کر رہی تھی۔ غرض یہ کوئی تعجب خیز بات نہیں ہے کہ ایک آدمی سو سال تک سو یا ر ہے۔
لم يتسنہ کی حقیقت پر یہ لفظ لف يتسلہ قابل غور ہے اور موجودہ زمانہ کے تجربہ پر لحاظ کرنے کے بعد لم يتسنہ کی حقیقت سمجھ لینا کچھ بھی مشکل
نہیں ہے۔ ایک ثقہ آدمی لکھتا ہے کہ میں نے گوشت کھایا ہے جو میری پیدائش سے ۳۰ برس پہلے کا
پکا ہوا تھا ۔ ہوا نکال کر بند کر لیا گیا تھا۔
اب ولایت یورپ اور امریکہ سے ہر روز ہزاروں ، لاکھوں بوتلوں میں لَم يَتَسَنَّہ کھانے پکے
پکائے چلے آتے ہیں ۔ لَمْ يَتَسَنَّہ کا اثر تو ہندوؤں کے جوگ پر پڑتا ہے اور آج کل کی علمی بلند پروازیوں
کی حقیقت کھولتا ہے کہ قرآن کریم میں پہلے سے درج ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جیسے ہوا کے ایک خاص اثر سے کھانا مر جاتا ہے اسی طرح انسان پر بھی اس کا
اثر ہوتا ہے اب اگر خاص ترکیب سے کھانے کو اس ہوا کے اثر سے محفوظ رکھ کر زندہ رکھا جاتا ہے تو اس
میں تعجب کی کون سی بات ہے۔
ممکن ہے کہ آئندہ کسی زمانہ میں یہ حقیقت بھی گھل جائے کہ انسان پر کھانے کی طرح عمل ہو سکتا
ہے۔ یہ علوم ہیں ۔ اُن کے ماننے سے کوئی حرج لازم نہیں آتا۔
آج کل کی تحقیقات اور علمی تجربوں نے ایسے موزے بنا لیے ہیں کہ انسان اُن کو پہن کر دریا پر
چل سکتا ہے اور ایسے کوٹ ایجاد ہو گئے ہیں کہ آگ یا بندوق کی گولی اُن پر اپنا اثر نہیں کرسکتی۔ اسی
طرح سے لَمْ يَتَسَنہ کی حقیقت جو قرآن کریم کے اندر مرکوز ہے علمی طور پر بھی ثابت ہو جاوے تو
کیا تعجب ہے؟ ہوا کا اثر کھانے کو تباہ کرتا ہے اور انسان کے لئے بھی ہوا کا بڑا تعلق ہے۔ ہوا کے دو
حصے ہیں ایک قسم کی ہوا اندر جاتی ہے تو اندر تازگی پیدا ہوتی ہے۔ دوسری دم کے ساتھ باہر آتی ہے جو
جلی ہوئی متعفن ہوا ہوتی ہے۔ غرض اگر لَمْ يَتَسَنَّہ والی بات نکل آوے تو ہمارا تو کچھ بھی حرج نہیں
بلکہ جس قدر علوم طبعی پھیلتے جاتے ہیں اور پھیلیں گے اسی قدر قرآن کریم کی عظمت اور خوبی ظاہر ہوگی ۔
ہم تو آئے دن دیکھتے ہیں کہ ولایت کے پکے ہوئے شور بے اور گوشت ہندوستان میں آتے ہیں اور
بگڑتے نہیں۔ ولایتی ادویات ہزاروں میل سے آتی ہیں اور مہینوں برسوں پڑی رہتی ہیں خراب نہیں
ہوتی ہیں۔ مجھے ایک شخص نے بتلایا کہ اگر انڈے کو سرسوں کے تیل میں رکھ چھوڑیں تو نہیں بگڑتا۔
اس طرح پر ممکن ہے کہ انسان کے شباب اور طاقتوں پر بھی اثر پڑے۔ بعض مسلمانوں نے بھی
دم سادھنے کی کوشش کی ہے۔ خود میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں دن میں دو بار سانس
لیتا ہوں۔ یہ عملی شہادت ہے کہ ہوا کو سڑنے میں دخل ہے۔ اس قسم کی ہوا سے جب بچایا جاوے تو
انسان کی عمر بڑھ جاوے تو حرج کیا ہے اور عمر کا بڑھنا مان لیں تو کیا حرج ہے۔
قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر حکمتیں ایجاد ہوتی ہیں یا تو طبعی طور پر خدا نے قاعدہ رکھا ہوا ہے یا
عناصر کے نظام میں بات رکھی ہوتی ہے۔ کوئی محقق دیکھ کر بات نکال لیتا ہے۔ ہم کو اس پر کوئی بحث
نہیں ہے۔
ہمارا تو مذہب یہ ہے کہ علوم طبعی جس قدر ترقی کریں گے اور عملی رنگ اختیار کریں گے۔ قرآن کریم
کی عظمت دنیا میں قائم ہوگی ۔
۱۷ اگست ۱۹۰۰ء
مولا نا عبد الکریم کا خطبہ اور حضرت اقدس کی تعریف
رض
مولانا عبد الکریم صاحب نے جو خطبہ ۱۷ اگست ۱۹۰۰ ء کو پڑھا۔ حضرت اقدس نے اُس کی
تعریف فرمائی ۔ مولانا نے دوبارہ اس خطبہ کو اپنے قلم سے لکھا ہے اور کہا کہ کاش مجھے معلوم ہوتا کہ میری یہ
دل کی باتیں قبول کا شرف پائیں گی ۔ کل صبح کی اذان سے قبل میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے داہنے کان کے
ساتھ بہت سے ٹیلیفون لگے ہیں ۔ اور مختلف شہروں سے مختلف دوستوں کی طرف سے آوازیں آرہی ہیں کہ
جو کچھ آپ ہمارے مسیح موعود کی نسبت کہتے ہیں۔ ہم اُس کو خوب سمجھتے ہیں ۔“ مجھے خیال پڑتا ہے کہ کسی
نے یہ بھی کہا ہے کہ ”ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔“ تحدیث بالنعمت کے طور پر میں یہ بھی لکھنا ضروری
سمجھتا ہوں کہ بعد نماز جمعہ حضرت اقدس سے کچھ عرض کرنے کے لئے اندر گیا۔ بعد ادھر اُدھر کے ذکر کے
میں نے خطبہ کی نسبت حضور سے پوچھا۔
فرمایا۔ یہ بالکل میرا مذہب ہے جو آپ نے بیان کیا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۱ تا ۴