عرضِ حال
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدۂ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کر وایا جارہا ہے۔
اس مرتبه از سرنو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
حضرت المسیح رت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔
ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات ، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہوا آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنا دیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
از ۱۹۰۰ء تا ۲۰ نومبر ۱۹۰۱ء)
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ دوسری جلد ہے جو ۱۹۰۰ء سے لے کر
۲۰ نومبر ۱۹۰۱ء تک کے ملفوظات پر مشتمل ہے اور جیسا کہ پیش لفظ جلد اوّل میں لکھا جا چکا ہے۔
ملفوظات سے مراد آپ کا وہ کلام ہے جو آپ نے کسی مجمع یا مجلس یا سیر وغیرہ میں بصورت تقریر یا گفتگو
ارشاد فرمایا۔ اور اس کا مرتبہ یقین اور سند کے لحاظ سے حضور کی تالیفات، اشتہارات اور مکتوبات کے بعد
ہے کیونکہ مؤخر الذکر حضور کی اپنی خود نوشت تحریریں ہیں اور ملفوظات ڈائری نویسوں نے لکھے ہیں اور یہ
ضروری نہیں کہ وہ سب الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہی الفاظ ہوں۔اس مناسبت سے میں
حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی کبیر مرحوم مدیر الحکم کے جو خود ڈائری نویس بھی تھے الفاظ درج کر دینا
مناسب خیال کرتا ہوں ۔ تا قارئین کرام پر ان ملفوظات کا استنادی مرتبہ واضح ہو جائے۔
رض
حضرت مرحوم و مغفور تحریر فرماتے ہیں۔
وو
جس کا جی چاہے حضرت مسیح موعود کے قدموں میں رہ کر اس بات کو آزما لے۔ صدق اور
اخلاص کے ساتھ اس پاک امام کی صحبت انسان کو کیا کچھ انعام کا مستحق کرتی ہے۔ اس پاک اور
خدا نما مجلس کی گفتگو کا ایک ادنی سا نمونہ تم اس ڈائری میں دیکھتے ہو۔ اور اس کی مثال بھی اس پانی
کی سی ہے جو چشمہ سے دُور کسی کے واسطے بھیجا جائے ۔ اول تو سب باتوں اور کیفیتوں اور حالات
کو انسان لکھ ہی کیا سکتا ہے۔ پھر اگر لکھا بھی جاتا ہے تو اصل الفاظ سارے کے سارے
کہاں محفوظ لحوظ رہتے ہیں ۔ بعض دفعہ حضرت اقدس کی بات کا صرف مطلب ہی مجھے یا د رہتا ہے جو
میں اپنے لفظوں میں لکھ لیتا ہوں اور بعض دفعہ حضرت کے الفاظ بعینہ یاد بھی رہتے ہیں یا اکثر
ساتھ ساتھ لکھ لئے جاتے ہیں مگر بہر حال وہ بات کہاں جو موجودگی میں حاصل ہوتی ہے۔
حاضر و غائب کیونکر یکساں ہو سکتے ہیں۔ اپنا حرج کر کے امام کی خدمت میں اکثر آنے والے
اور اپنے دنیوی فوائد کو مقدم رکھ کر گھر میں بیٹھ رہنے والے کیونکر برابر ہو سکتے ہیں ۔“
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۶)
ملفوظات کی اس جلد کی ترتیب و تدوین اور مختلف اخبارات سلسلہ سے ملفوظات کا اکٹھا کرنا
چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال تحریک جدید کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ جَزَاهُ اللهُ فِي الدَّارَيْنِ خَيْرًا -
اس مختصر سے پیش لفظ کے بعد اس جلد کا انڈکس بطور خلاصہ مضامین درج کیا جاتا ہے۔
جلال الدین شمس
ربوہ ۔ ۳۰ نومبر ۱۹۶۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
یکم ستمبر ۱۹۰۰ء
جناب مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے غنائے ذاتی خدا کی صفت غنا کا تقاضا
فرمایا۔
پر بہت موثر اور ڈر دلانے والی تقریر فرمائی۔
اگر چہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے انه اوى الْقَرْيَةَ - مگر خدا تعالیٰ کسی کا محکوم رہنا نہیں چاہتا۔ اس کی
صفت غنا ہر دم تقاضا کرتی ہے کہ انسان کبھی ایمن اور مطمئن ہو کر نہ بیٹھ رہے۔ اس کا منشا ہے کہ
انسان خوف و ہراس میں اوقات بسر کرے تو کہ ذلّ عبودیت کی حالت قائم رہے۔
فرمایا۔ ہیضہ خدا تعالیٰ کی تلوار ہے۔ بہت بہت دعائیں مانگو کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس گاؤں کو
محفوظ رکھے۔ اس لئے کہ مخالفوں کے نزدیک اور جگہوں کے لوگ تو شہید ہوتے ہیں۔ مگر خدا نہ کرے
لو
جو یہاں پڑے تو یہی کہیں گے کہ ان پر غضب الہی پڑا ۔ کے
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۹ ( از مکتوبات کریمیہ نمبر ۳)