۱۳؍ اکتبور ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
و آن کلام اجلی و روشن می باشد ۔ نظیرش بیان فرمودند که مثلاً حافظ صاحب نا بینا که پیش ما نشسته اند۔
در سماع کلام ما ہرگز غلطی نمی خورند و نمی دانند که آواز مسموع کلام غیر ما باشد اگر چه از چشم ظاہر مارا نے
بینند دیگر رویا و منام ست - که آن کلام را ن کلام رنگین م رنگین ولطیف و کنایه دارد و ذوی الوجه یه دارد و ذوی الوجوه است - چون دیدن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار مین در دست مبارک خویش، یا معائنہ فرمودن یکی زوجہ مطهره خود را
اطول يدين، و دیدن بقرہ وغیرہ ایں چنیں کلام الہی تعبیر طلب ست - سوم کشف است و آن تمثل
است خواه بصورت جبرائیل باشد یا فرشته یا دیگر اشیاء ۔ پس آیت شریفہ خواندند آن يُكَلِمَهُ اللهُ إِلَّا
وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا (الشورى : ۵۲) ۔
ارشاد شد که سوائے امور ثلاثہ مذکورہ کلام الہی را طریقے نیست لے
۱۳ اکتوبر ۱۹۰۰ء
کے وقت فرمایا۔ بیماری میں الہی مصالح طبیعت بہت علیل ہے دعا کرنی چاہیے۔
(بقیہ حاشیہ ) اور کلام اجلی اور روشن ہوتا ہے۔ اس کی مثال بیان فرمائی کہ مثلاً حافظ صاحب نابینا کہ
ہمارے قریب بیٹھے ہیں ۔ ہمارے کلام کی سماعت میں ہرگز غلطی نہیں کھاتے اور نہیں جانتے کہ سنا جانے والا کلام
ہمارا نہیں ہوگا ۔ اگر چہ چشم ظاہر سے ہم کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔
دوسری قسم رویا اور خواب ہے کہ وہ کلام رنگین ولطیف اور کنار اور کنا یہ رکھتا ہے اور ذوالوجوہ ہوتا ہے۔ جیسے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا (خواب میں ) اپنے دست مبارک میں دو کنگن دیکھنا۔ یا معائنہ فرمانا اپنی ایک زوجہ مطہرہ کو
اطول یدین یا گائے کو دیکھنا وغیرہ اس طرح کا کلام الہی تعبیر طلب ہوتا ہے۔
تیسری قسم کشف ہے کہ وہ مثل ہے خواہ حضرت جبرائیل کی شکل میں ہو یا فرشتہ یا دوسری اشیاء کی صورت میں ۔ پس
آپ نے آیت شریف پڑھی ان يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا (الشورى : ۵۲)
ارشاد فرمایا کہ کلام الہی کی ان تین مذکورہ امور کے علاوہ اور کوئی طریق نہیں ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۶
مجھے اس لفظ سے رقت ہوئی میں نے عرض کیا کہ آپ وہ ہیں جن کی نسبت خدا تعالیٰ کہہ چکا ہے انت
الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه ۔ میں امید کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو آپ کے درجات کی ترقی
بہت ہی منظور ہے کہ ایک طرف تو آپ کے سپرد اس کثرت سے کام کر دیتے ہیں کہ ان کے تصور سے قوی
سے قوی زہرہ آدمی کی پیٹھ ٹوٹ جاتی ہے اور اُس پر اس قدر بیماریوں کا ہجوم مسکرا کر فرمایا۔
ہاں یہ تو ہمیں یقین ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کے بہت سے مصالح ملحوظ ہیں۔
:
ے
پر اعتراض کے متعلق فرمایا۔
احمد بیگ والی پیشگوئی پر اعتراض - احمد بیگ کے متعلق پیشگوئی ہر کوئی شخص خدا تعالی کے خوف سےغور کرے کہ چار شخصوں اگر
کی موت کی نسبت ہماری پیش گوئی تھی۔ جن میں سے تین ہلاک ہو چکے اور ایک ( داماد ) باقی ہے تو
اس کی روح کانپ جائے گی کہ کس دلیری سے اور کیوں وہ اعتراض کر سکتا ہے۔ اسے سمجھ لینا چاہیے
کہ خدا تعالیٰ کے مصالح اس میں ہیں۔ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ راستبازوں کے مخالفوں کی عمریں
بھی ان کے کارخانہ کی رونق کے لئے لمبی کر دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ قادر تھا کہ ابو جہل اور اس کے امثال
پر مکہ معظمہ میں یکجا اور نا گہاں بجلی پڑ جاتی اور بہت بڑی ایذا پہنچانے سے قبل ان کا استیصال ہو جا تا مگر
ان کا تارو پود درہم برہم نہ ہوا جب تک بدر کا یوم نہ آیا۔ اگر ایسی ایسی کارروائیاں جلد جلد پوری ہو
جائیں تو نبی بہت جلد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے اور وہ گرمئی ہنگامہ کیوں کر رنگ آرائے چہرۂ ہستی ہو،
جس کے قیام کے بغیر طرح طرح کے علوم و حکمتیں بروئے کا رنہیں آسکتیں۔ خدا تعالیٰ صادق کو نہیں کے کار
اٹھاتا جب تک اس کا صادق ہونا آشکار نہ کر دے اور ان الزاموں سے اس کی تطہیر نہ کر دے جو
ناعاقبت اندیش اس پر لگاتے ہیں ۔
بعد نماز عشاء فرمایا۔ مہدی اور دجال کے متعلق احادیث میں آج کنز العمل کو دیکھ رہا تھا۔ مہدی اور
دجال کی نسبت ۸۵ حدیثیں اس میں جمع کی گئی ہیں ۔ سب حدیثوں میں یہی ہے کہ وہ آتے ہی یوں
لے ( مراد حضرت مولانا عبد الکریم صاحب - مرتب )
خونریزی کرے گا اور یوں خلق خدا کے خون سے روئے زمین کو رنگین کرے گا۔ خدا جانے ان لوگوں
کو جو ان احادیث کے وضاع تھے ۔ سفا کی کی کس قدر پیاس اور خلق خدا کی جان لینے کی کتنی بھوک تھی
اور اس وقت عقلیں کسی قدر موٹی اور سطحی ہوگئیں تھیں۔ یہ بات ان کی سمجھ ہی میں نہ آئی کہ اصول تبلیغ اور
ماموریت کے قطعاً خلاف ہے کہ کوئی مامور آتے ہی بلا اتمام حجت کے تیغ زنی شروع کر دے۔ تعجب کی
بات ہے کہ ایک طرف تو آخری زمانہ کو حضرت خیر الا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے اتنا ڈور
قرار دیا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جتنا بعد زمانہ نبوت سے ہوگا۔ اتنی ہی غفلت اور کسل اور اعراض عَنِ اللہ کا
مرض شدید ہو گا ۔ بایں ہمہ آخری زمانہ کا مصلح اور مامور ایسا شخص قرار دیا ہے جو آتے ہی تلوار سے کام
لے اور اتمام حجت کا ایک لفظ بھی منہ پر نہ لاوے۔ وہ مصلح کیا ہوا، وہ خونریز مفسد ہوا ۔
افسوس آتا ہے کہ اس قدر تناقضات کا مجموعہ وہ حدیثیں ہیں کہ اس سے زیادہ ہفوات اور لغویات
میں بھی تناقض ممکن نہیں مگر ان لوگوں کی دانشیں ان کی بیہودگی کی تہ تک نہ جاسکیں۔
فرمایا۔ میں ان حدیثوں کو پڑھ کر کانپ اٹھا اور دل میں گزرا اور بڑے درد کے ساتھ گزرا کہ اگر
اب خدا تعالیٰ خبر نہ لیتا اور یہ سلسلہ قائم نہ کرتا۔ جس نے اصل حقیقت سے خبر دینے کا ذمہ اٹھایا ہے تو یہ
مجموعہ حدیثوں کا اور تھوڑے عرصہ کے بعد بے شمار مخلوق کو مرتد کر دیتا ۔ ان حدیثوں نے تو اسلام کی
بیخ کنی اور خطر ناک ارتداد کی بنیاد رکھ دی ہوئی ہے۔ جبکہ حدیثیں یونہی نامراد رہتیں اور ان کی بے بنیاد
پیش گوئیاں جو محض دروغ بے فروغ اور باطل افسانے ہیں اور کچھ مدت کے بعد آنے والی نسلوں کے
سامنے اسی طرح نامراد پیش ہوتیں۔ تو صاف شک پڑ جاتا کہ اسلام بھی اور جھوٹے مہا بھارتی مذہبوں
کی طرح نرا کتھوں پر مبنی اور بے سر و پا مذہب ہے۔
اور آئندہ نسلیں سخت ہنسی اور استہزا سے اس بات کے کہنے کا بڑی دلیری سے موقع پاتیں کہ
دجال کو خدا بنانے والا اور خدا کی صفات کا ملہ مستجمعہ سے پورا حصہ دینے والا مذہب بھی کبھی مذہب حق
اور مذہب تو حید کہلانے کا استحقاق رکھ سکتا ہے۔ لے
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۱ تا ۳
فرمایا۔
اشاعت ہدایت کی تعمیل مسیح موعود کے ذریعہ مقدر ہے میری تجھ میں نہیں آتا
کہ یہ کس قسم کی اصلاح ہے۔ حالت تو یہ ہے کہ بعد زمانہ ہی بجائے خود بہت کچھ قابلِ رحم حالت
ہوتی ہے اور اس پر تو ہزاروں فتنے اور آفتیں بھی ہوں گی پھر قتال سے کیا فائدہ؟
خیر آخر میں یہ بھی لکھ دیا ہے لا مَهْدِ إِلَّا عِیسَی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نجات قرآن سے
ہی ہے۔ جب ہم اس ترتیب کو دیکھتے ہیں کہ ایک طرف تو رسول اللہ کی زندگی کے دو ہی مقصد بیان
فرمائے ہیں۔ تکمیل ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت اور اول الذکر تکمیل چھٹے دن یعنی جمعہ کے دن
ہوئی۔ جبکہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة: (۴) نازل ہوئی اور دوسری تکمیل کے لئے بالا تفاق
مانا گیا ہے کہ وہ مسیح ابن مریم یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں ہوگی ۔ سب مفسروں نے بالا تفاق لکھ دیا ہے
که هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى (الصف: ١٠) کی نسبت لکھتے ہیں کہ یہ مسیح موعود کے زمانہ میں
ہوگی اور جبکہ پہلی تکمیل چھٹے دن ہوئی تو دوسری تکمیل بھی چھٹے دن ہی ہونی چاہیے تھی اور قرآنی دن ایک
ہزار برس کا ہوتا ہے۔ گو یا مسیح موعود چھٹے ہزار میں ہوگا۔
پھر فرمایا کہ قرآن ہی پڑھنے کے قابل ہے۔ کیونکہ قرآن کے معنی ہی یہ ہیں ۔ ضمناً یہ بھی فرمایا کہ
آریوں نے قرآن کریم کے نہ سمجھنے سے خَيْرُ الْمُكِرِينَ (آل عمران:۵۵) وغیرہ الفاظ پر اعتراض کیا ہے
حالانکه خود وید میں اندر کو بڑا مکار لکھا ہے۔
پھر مہدی کی حدیثوں کی نسبت فرمایا کہ سلطنت کے خیال سے وضع کی گئی تھیں ۔ اے
قرآن کے نام میں پیشگوئی فرمایا۔ اگر ہمارے پاس قرآن نہ ہوتا اور حدیثوں کے یہ مجموعے ہی مایہ ناز ایمان و اعتقاد ہوتے تو ہم قوموں کو
شرمساری سے منہ بھی نہ دکھا سکتے ۔ میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی۔ تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ
میں ایک زبر دست پیش گوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۳