۱۷؍ اکتوبر ۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو جامع ہو تمام خیروں کی اور مانع ہو تمام مضرات کی ۔ اس لئے انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا میں آدم سے
لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک کے کل منعم علیہم لوگوں کے انعامات کے حصول کی دعا
ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں ہر قسم کی مضرتوں، ں سے بچنے کی دعا ہے۔
پھر فرمایا کہ اسلام کی نسبت جو کہتے ہیں کہ تلوار سے پھیلا۔ یہ اسلام تلوار سے نہیں پھیل بالکل نام ہے۔ اسلام نے تلور اس وقت تک نہیں اٹھائی جب تک رے
دار
سامنے تلوار نہیں دیکھی۔ قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ جس قسم کے ہتھیاروں سے دشمن اسلام پر
حملہ کرے اسی قسم کے ہتھیار استعمال کرو۔ مہدی کے لئے کہتے ہیں کہ آکر تلوار سے کام لے گا۔ یہ صحیح
نہیں ۔ اب تلوار کہاں ہے جو تلوار نکالی جاوے۔ پھر افسوس تو یہ ہے کہ باوجود یکہ مسیح ان لوگوں کے
مسلمات کو تسلیم کرلے گا اور فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اترے گا مگر پھر بھی اس پر کفر کا فتوی دیا جائے
گا۔ جیسا کہ کتابوں سے ثابت ہے بلکہ ایک شخص اٹھ کر کہہ دے گا إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ غَيْرَ دِينَنَا ۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ ان دلائل سے باخبر ہوں تا کہ کسی محفل میں ان کو شرمندہ نہ
ہونا پڑے۔ میر محمد سعید صاحب حیدر آبادی اور یعقوب علی اور چند دوست ایسی کتابیں سوال و جواب کے طور
پر تالیف کریں جو ہمارے مقاصد کو لئے ہوئے ہوں اور مدرسہ میں رائج کی جاویں۔
al
صبح کو حضرت اقدس علیہ السلام حسب معمول سیر کو تشریف لے گئے راہ ے ار اکتوبر ۱۹۰۰ ء میں فرمانے لگے کہ
دفعہ ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ کشف اور الہام کی درمیانی حالت بہت دفعہ ایسا اته علیہ وسلم ایک بات بتلاتے ہیں میں اس کو سنتا ہوں
مگر آپ کی صورت نہیں دیکھتا ہوں ۔ غرض یہ اک حالت ہوتی ہے جو بین الکشف والالہام ہوتی ہے۔
رات کو آپ نے مسیح موعود کے متعلق یہ فرمایا ہے۔ مسیح موعود کے دونشان يَضَعُ الْحُرْبَ وَ يُصَالِحُ النَّاس یعنی ایک طرف تو جنگ وجدال
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۳

اور حرب کو اٹھا دے گا۔ دوسری طرف اندرونی طور پر مصالحت کرا دے گا۔ گویا مسیح موعود کے لئے دون لئے دونشان ہوں
گے۔ اول بیرونی نشان که حرب نہ ہوگی ۔ دوسرا اندرونی نشان که با ہم مصالحت ہو جاوے گی۔ پھر اس کے
بعد فرما یا سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ ۔ سلمان یعنی دو سطحیں اور پھر فرمایا علی مَشْرَبِ الْحَسَنِ یعنی
حضرت حسن رضی اللہ عنہ میں بھی دو ہی فلمیں تھیں ۔ ایک صلح تو انہوں نے حضرت معاویہ کے ساتھ کر
لی اور دوسری صحابہ کی باہم صلح کرادی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود حسنِيُّ الْمَشْرَب ہے۔
اور حج الکرامہ میں نواب صدیق حسن خان نے لکھا بھی ہے کہ بعض روایتوں میں آیا ہے کہ مہدی
حسنی ہو گا۔ اس کے بعد فرمایا کہ حسن کا دودھ پیے گا۔ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مہدی آپ کی آل میں
سے ہوگا ۔ یہ مسئلہ اس الہام سے حل ہو گیا اور مسیح موعود کا جو مہدی بھی ہے کام بھی معلوم ہو گیا۔ پس وہ
جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ آتے ہی تلوار چلائے گا اور کافروں کو قتل کرے گا جھوٹے ہیں ۔ اصل بات یہی
ہے جو اس الہام میں بتلائی گئی ہے کہ وہ دو ملحوں کا وارث ہوگا۔ یعنی بیرونی طور پر بھی صلح کرے گا
اور اندرونی طور پر بھی مصالحت ہی کرادے گا اور آل کا لفظ اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے اور وہ یہ
ہے کہ آل چونکہ وارث ہوتی ہے اس لئے انبیاء علیہم السلام کے وارث یا آل وہ لوگ ہوتے ہیں جو
ان کے علوم کے روحانی وارث ہوں ۔ اسی واسطے کہا گیا ہے کہ كُلُّ تَقِي ونقي الي۔
و
مولوی جمال ما الدین صاحب ساکن سید والہ نے
آیت مَا كَفَرَ سُلَین کی تفسیر قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر پوچھی۔ مَا كَفَرَ
سليمن ( البقرة: ۱۰۳) اس کے جواب میں حضرت اقدس نے فرمایا کہ
بعض نابکار قو میں حضرت سلیمان علیہ السلام کو بت پرست کہتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس آیت میں ان کی
تردید کرتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف واقعات پر بحث کرتا ہے۔ اور قرآن کل دنیا کی صداقتوں
کا مجموعہ ہے۔ اور سب دین کی کتابوں کا فخر ہے۔ جیسے فرمایا ہے فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ اور يَتْلُوا صُحُفًا
مطهرة ( البينة: ۳، ۴) پس قرآن کریم کے معنی کرتے وقت خارجی قصوں کو نہ لیں بلکہ واقعات کو مد نظر
رکھنا چاہیے۔ مثلاً قرآن کریم نے جو سورۃ فاتحہ کو اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ
يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة: ۲ تا ۴) اسماء سے شروع کیا تو اس میں کیا راز تھا۔ چونکہ بعض قو میں اللہ تعالیٰ کی ہستی

آج 10 میں سے 10 باقی