۲۱؍ اکتوبر ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ۔ دوم شیطان کے فرزند ۔
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۰ء
جلد دوم
ایک اہم پیش گوئی کوئی ایسا آئی ہو جوان کو جاکر سمجھادے اور کہے کہ تم کوئی نشان مل کر ہو ان اور کہے کر
صدق دل سے دیکھو۔
پھر فرمایا۔ یہ لوگ کم ہی امید ہے کہ رجوع کریں مگر جو آئندہ ذریت ہوگی وہ ہماری ہی ہوگی۔ ہے
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۰ء
گوشت خوری چونکہ انسان جلالی جمالی دونوں رنگ رکھتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ گوشت بھی کھائے دال وغیرہ بھی کھائے ۔ سے
بھی پیا
۲۴ اکتوبر ۱۹۰۰ء
صبح کی سیر میں بہشت و دوزخ کے مسئلہ پر گفتگو کرتے دوزخ عارضی ہے اور بہشت دائمی ہونے فرمایا کہ
ہمارا ایمان ہے کہ دوزخ میں ایک عرصہ تک آدمی رہے گا پھر نکل آوے گا۔ گویا جن کی اصلاح
نبوت سے نہیں ہو سکی اُن کی اصلاح دوزخ کرے گی ۔ حدیث میں آیا ہے کہ دوزخ پر ایک ایسا زمانہ
آوے گا کہ اس میں ایک آدمی بھی باقی نہ رہے گا اور نسیم صبا اس کے دروازوں کو کھٹکھٹائے گی۔
ردود
اس کے علاوہ قرآن شریف نے بہشت کے انعامات کا تذکرہ کر کے عَطَاء غَيْرَ مَجْنُونِ
(هود: ۱۰۹) کہہ دیا ہے اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے تھا کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو امید نہ رہتی اور مایوسی پیدا ہوتی۔
۱ ، ۲ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحه ۳
سے الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۳
بہشت کے انعامات کی بے انتہا درازی کو دیکھ کر مسرت بڑھتی ہے اور دوزخ کے ایک متعین عرصہ تک
ہونے سے خدا تعالیٰ کے فرض پر امید پیدا ہوتی ہے۔ ایک شاعر نے اس کو یوں بیان کیا ہے
ه
گویند که بحشر جستجو خواهد بود
واں یار عزیز تند خو خواهد بود
از خیر محض شرے نیاید هرگز
خوش باش که انجام بخیر خواهد بود
او
معجزات مسیح پر گفتگو کے سلسلہ میں فرمایا کہ معجزات کے اقسام معجزات تین قسم کے ہوتے ہیں۔ دعائیہ، اربایہ اورقوت قدسیہ کے
معجزات ۔ ارہاصیہ میں دعا کو دخل نہیں ہوتا ۔ قوت قدسیہ کے معجزات ایسے ہوتے ہیں جیسے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی میں انگلیاں رکھ دی تھیں اور لوگ پانی پیتے چلے گئے یا کنوئیں
میں کب مبارک گرا دیا اور اس کا پانی میٹھا ہو گیا ۔ مسیح کے معجزات اس قسم کے بھی تھے۔ خود ہم کو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ کے
توجہ اور انبیاء علیہم السلام کی دعا میں عظیم الشان فرق ہوتا علم توجہ اور توجہ انبیاء میں فرق توجہ علیہم کی
ہے۔ وہ توجہ جو مسمریزم والے کرتے ہیں وہ ایک کسب
ہے اور وہ توجہ جو دعا سے پیدا ہوتی ہے ایک موهبت الہی ہے۔ نبی جبکہ بنی نوع کی ہمدردی سے متاثر ہو
جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی فطرت کو ہمہ توجہ بنادیتا ہے اور اس میں قبولیت کا نفخ رکھ دیتا ہے۔ سے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ء صفحه ۳
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۳
سے الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ ء صفحه ۳، ۴
مقربان الہی کی علامت
ه
آں خدائے کہ از و اہل جہاں بے خبر اند
بر من او جلوه نمود ست گر اہلی بپذیر
یہ تو ہر ایک قوم کا دعوی ہے کہ بہتیرے ہم میں سے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہیں مگر
ثبوت طلب یہ بات ہے کہ خدا تعالیٰ بھی ان سے محبت رکھتا ہے یا نہیں؟ اور خدا تعالیٰ کی محبت یہ ہے کہ
پہلے تو ان دلوں پر سے پردہ اٹھا دے جس پردہ کی وجہ سے اچھی طرح انسان خدا تعالیٰ کے وجود پر
یقین نہیں رکھتا اور ایک دھندلی سی اور تاریک معرفت کے ساتھ اس کے وجود کا قائل ہوتا ہے بلکہ
بسا اوقات امتحان کے وقت اس کے وجود سے ہی انکار کر بیٹھتا ہے اور یہ پردہ اٹھایا جانا بجز مکالمہ الہیہ
کے اور کسی صورت سے میسر نہیں آسکتا۔ پس انسان حقیقی معرفت کے چشمہ میں اس دن غوطہ مارتا ہے
جس دن خدا تعالیٰ اس کو مخاطب کر کے آنا الْمَوْجُود کی اس کو آپ بشارت دیتا ہے۔ تب انسان کی معرفت
صرف اپنے قیاسی ڈھکوسلہ یا محض منقولی خیالات تک محدود نہیں رہتی بلکہ خدا تعالیٰ سے ایسا قریب
ہو جاتا ہے کہ گویا اس کو دیکھتا ہے اور یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ خدا تعالیٰ پر کامل ایمان اسی دن اس کو
نصیب ہوتا ہے کہ جب اللہ جل شانہ اپنے وجود سے آپ خبر دیتا ہے۔ اور پھر دوسری علامت خدا تعالیٰ
کی محبت کی یہ ہے کہ اپنے پیارے بندوں کو صرف اپنے وجود کی خبر ہی نہیں بلکہ اپنی رحمت اور فضل کے
آثار بھی خاص طور پر ان پر ظاہر کرتا ہے اور وہ اس طرح پر کہ ان کی دعا ئیں جو ظاہری امیدوں سے
زیادہ ہوں قبول فرما کر اپنے الہام اور کلام کے ذریعہ سے ان کو اطلاع دیتا ہے۔ تب ان کے دل تسلی
پکڑ جاتے ہیں کہ یہ ہمارا قادر خدا ہے جو ہماری دعائیں سنتا ہے اور ہم کو اطلاع دیتا ہے اور مشکلات
سے ہمیں نجات دیتا ہے۔ اسی روز سے نجات کا مسئلہ بھی سمجھ میں آتا ہے اور خدا تعالیٰ کے وجود کا بھی
پتہ لگتا ہے۔ اگر چہ جگانے اور متنبہ کرنے کے لئے کبھی کبھی غیروں کو بھی سچی خواب آسکتی ہے مگر اس
طریق کا مرتبہ اور شان اور رنگ اور ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا مکالمہ ہے جو خاص مقربوں ہی سے ہوتا ہے
اور جب مقرب انسان دعا کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اپنی خدائی کے جلال کے ساتھ اس پر تجلی فرماتا ہے اور
اپنی روح اس پر نازل کرتا ہے اور اپنی محبت سے بھرے ہوئے لفظوں کے ساتھ اس کو قبول دعا کی
بشارت دیتا ہے اور جس کسی سے یہ مکالمہ کثرت سے وقوع میں آتا ہے اس کو نبی یا محدث کہتے ہیں۔
سچے مذہب کی علامت اور سچے مذہب کی یہ نشان ہے کہ اس مذہب کی تعلیم سے ایسے راستباز پیدا ہوتے ہیں جو محدث کے درجہ تک پہنچ جائیں جن
سے خدا تعالیٰ آمنے سامنے کلام کرے اور اسلام کی حقیقت اور حقانیت کی اوّل نشانی یہی ہے کہ اس
میں ہمیشہ ایسے راستباز جن سے خدا تعالیٰ ہم کلام ہو پیدا ہوتے ہیں تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدۃ: ۳۱) سو یہی معیار حقیقی سچے اور زندہ اور مقبول مذہب کا ہے اور ہم
اس روشنی سے بے نصیب ہیں
جانتے ہیں کہ یہ نور صرف اور صرف اسلام اسلام میں ہے دوسرے مذاہب اس روستی سے ۔ :
اور ان مذاہب کے بطلان کے لئے یہی دلیل ہزار دلیل سے بڑھ کر ہے کہ مردہ ہرگز زندہ کا مقابلہ
نہیں کر سکتا اور نہ اندھا سو جاکھے کے ساتھ پورا اتر سکتا ہے۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلائے
ه
یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے
یہ عاجز تو محض اس غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ تمام مذاہب
موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے اور
دار النجاۃ میں داخل ہونے کے لئے دروازہ لا إلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہے۔
لِلَّهِ رَبِّ
اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو جاؤ میرے دل میں یہ بات آئی ہے کہ الحمد یاو رکت
الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے
یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسان ان صفات کو اپنے اندر لے یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ساری صفتیں سزاوار
ہیں جو رب العالمین ہے۔ یعنی ہر عالم میں ، نطفہ میں ، مضغہ وغیرہ سارے عالموں میں ، غرض ہر عالم
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۴