۳۰؍ اکتوبر ۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں پھر رحمن ہے پھر رحیم ہے اور مالک یوم الدین ہے۔ اب إِيَّاكَ نَعْبُدُ جو کہتا ہے تو گویا اس عبادت
میں وہی ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت ، مالکیت صفات کا پرتو انسان کو اپنے اندر لینا چاہیے ۔ کمال
عابد انسان کا یہی ہے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں رنگین ہو جاوے اور جب تک
اس مرتبہ تک نہ پہنچ جائے نہ تھکے نہ ہارے ۔ اس کے بعد خود ایک کشش اور جذب پیدا ہو جاتا ہے جو
عبادت الہی کی طرف اسے لے جاتا ہے۔ اور وہ حالت اس پر وارد ہو جاتی ہے جو يَفْعَلُونَ مَا
يُؤْمَرُونَ (النحل: ۵۱) کی ہوتی ہے۔
۳۰ اکتوبر ۱۹۰۰ء
حسب معمول حضرت اقدس امام همام علیہ الصلوۃ السلام سیر کو تشریف لے گئے۔ راستہ میں آپ نے فرمایا کہ
میرے دعوی کا فہم کلید ہے نبوت اور قرآن شریف کی ۔ نبوت اور قرآن شریف کی کلید مشخص میرے دعوی کوسمجھ لے گا نبوت کی حقیقت اور جو ،
قرآن شریف کے فہم پر اس کو اطلاع دی جاوے گی اور جو میرے دعوی کو نہیں سمجھتا۔ اس کو قرآن شریف
پر اور رسالت پر پورا یقین نہیں ہو سکتا۔
پھر فرمایا۔ قرآن شریف میں جو یہ آیت آئی ہے أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ
اتباع امام خلقت (الغاشية: ۱۸) یہ آیت نبوت اور امامت کے مسئلہ کو حل کرنے کے واسطے
بڑی معاون ہے۔ اونٹ کے عربی زبان میں ہزار کے قریب نام ہیں اور پھر ان ناموں میں سے
اہل کے لفظ کو جولیا گیا ہے۔ اس میں کیا ستر ہے؟ کیوں! إِلَى الْجَمَل بھی تو ہو سکتا تھا ؟
اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جمل ایک اونٹ کو کہتے ہیں اور اہل اسم جمع ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ
کو چونکہ تمدنی اور اجماعی حالت کا دکھانا مقصود تھا اور جمل میں جو ایک اونٹ پر بولا جاتا ہے یہ فائدہ
حاصل نہ ہوتا تھا ، اس لیے اہل کے لفظ کو پسند فرمایا۔ اونٹوں میں ایک دوسرے کی پیروی اور اطاعت
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ء صفحه ۴

کی قوت رکھی ہے ۔ دیکھو! اونٹوں کی ایک لمبی قطار ہوتی ہے اور وہ کس طرح پر اس اونٹ کے پیچھے
ایک خاص انداز اور رفتار سے چلتے ہیں ۔ اور وہ اونٹ جو سب سے پہلے بطور امام اور پیشرو کے ہوتا ہے
وہ ہوتا ہے جو بڑا تجربہ کار اور راستہ سے واقف ہو۔ پھر سب اونٹ ایک دوسرے کے پیچھے برابر رفتار
سے چلتے ہیں اور ان میں سے کسی کے دل میں برابر چلنے کی ہوس پیدا نہیں ہوتی جو دوسرے جانوروں
میں ہے جیسے گھوڑے وغیرہ میں ۔ گویا اونٹ کی سرشت میں اتباع امام کا مسئلہ ایک مانا ہوا مسئلہ ہے۔
اس لئے اللہ تعالیٰ نے اَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ کہہ کر اس مجموعی حالت کی طرف اشارہ کیا ہے جبکہ
اونٹ ایک قطار میں جارہے ہوں ۔ اسی طرح پر ضروری ہے کہ تمدنی اور اتحادی حالت کو قائم رکھنے کے
واسطے ایک امام ہو۔
پھر یہ بھی یادر ہے کہ یہ قطار سفر کے وقت ہوتی ہے۔ پس دنیا کے سفر کو قطع کرنے کے واسطے جب
تک ایک امام نہ ہو انسان بھٹک بھٹک کر ہلاک ہو جاوے۔
پھر اونٹ زیادہ بارکش اور زیادہ چلنے والا ہے۔ اس سے صبر و برداشت کا سبق ملتا ہے۔
پھر اونٹ کا خاصہ ہے کہ وہ لمبے سفروں میں کئی کئی دنوں کا پانی جمع رکھتا ہے۔ غافل نہیں ہوتا۔
پس مومن کو بھی ہر وقت اپنے سفر کے لئے طیار اور محتاط رہنا چاہیے اور بہترین زادراہ تقویٰ ہے۔ فان
خَيْرَ الزَّادِ التَّقوى (البقرة: ١٩٨) ۔
يَنظُرُونَ کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دیکھنا بچوں کی طرح دیکھنا نہیں ہے بلکہ اس سے
اتباع کا سبق ملتا ہے کہ جس طرح پر اونٹ میں تمدنی اور اتحادی حالت کو دکھایا گیا ہے اور ان میں
اتباع امام کی قوت ہے اسی طرح پر انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اتباع امام اپنا شعار بناوے
کیونکہ اونٹ جو اس کے خادم ہیں ان میں بھی یہ مادہ موجود ہے۔
كَيْفَ خُلِقَت میں ان فوائد جامع کی طرف اشارہ ہے جو اہل کی مجموعی حالت سے کہ پہنچتے ہیں۔
تناسخ فرمایاکہ نتائج کا مسلہ اللہ تعالی ک سخت تو ہین کا باعث ہے اور اخلاقی قوتوں کو خاک کی
میں ملا دینے والا ہے کیونکہ جب یہ مان لیا گیا کہ دنیا میں جو کچھ ملتا ہے وہ ہمارے

اعمال کا نتیجہ ہے تو پھر یہ بھی ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ معاذ اللہ خدا بالکل معطل پڑا ہوا ہے کیونکہ
خالق کے متعلق یہ مان لیا گیا ہے کہ وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتا اور ایک ذرہ کا بھی وہ خالق نہیں اور
اُدھر یہ مانا گیا ہے کہ دنیا میں جو کچھ ملتا ہے وہ اپنے ہی عملوں سے ملتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص ایسے
بڑے عمل نہ کرے کہ وہ گائے یا بھینس کی جون میں جاوے یا بھیڑ ، بکری بنے تو پھر دودھ ہی نہ ملے یا ،
اور اسی طرح پر کچھ بھی نہیں مل سکتا۔ پھر ایسا خدا جو نہ کچھ پیدا کرتا ہے اور نہ کسی کو کچھ دیتا ہے۔ وہ
ایک معطل خدا نہ ہوا تو اور کیا ہوا؟ پھر اس تناسخ کے مسئلہ سے اخلاقی قوتوں پر یہ بڑی زد پڑتی ہے
کہ انسان میں جو غیرت کی قوت رکھی گئی ہے اس کا ستیا ناس ہوتا ہے کیونکہ جب کوئی ایسی فہرست
وید نے نہیں دی کہ فلاں شخص فلاں جون میں چلا گیا ہے تو یہ کیوں ممکن نہیں کہ ایک آدمی کسی وقت
اور کسی جون میں اپنی ماں بہن سے بھی شادی کر کے بچے پیدا کرے یا باپ گھوڑ ا بن جاوے اور بیٹا
اس پر سوار ہو کر چابکوں سے اس کی خبر لے۔ غرض کہ یہ مسئلہ بہت ہی بڑے اور نا پاک نتیجوں کے
پیدا کرنے والا ہے۔ تناسخ ہی کیا کم تھا جو آریوں نے نیوگ بھی ویدوں میں سے نکال لیا۔
۱۳ نومبر ۱۹۰۰ء
نکات عشره
ا محمد صلی اللہ علیہ وسلم مظہر رحمانیت و رحیمیت رحمانی کا مظبر ا مح صل اللہ علیہ وسلم تام محمد
ہے۔ کیونکہ محمد کے معنے ہیں بہت
تعریف کیا گیا۔ اور رحمان کے معنے ہیں بلا مزد، بن مانگے بلا تفریق مومن و کافر دینے والا اور یہ
صاف بات ہے کہ جو بن مانگے دے گا اس کی تعریف ضرور کی جاوے گی ۔ پس محمد میں رحمانیت کی
تجلی تھی اور اسم احمد میں رحیمیت کا ظہور تھا۔ کیونکہ رحیم کے معنے ہیں محنتوں اور کوششوں کو ضائع نہ
کرنے والا اور احمد کے معنے ہیں تعریف کرنے والا اور یہ بھی عام بات ہے کہ وہ شخص جو کسی کا عمدہ کام
کرتا ہے وہ اس سے خوش ہو جاتا ہے اور اس کی محنت پر ایک بدلہ دیتا ہے اور اس کی تعریف کرتا
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۰ صفحه ۵۰۴

ہے۔ اس لحاظ سے احمد میں رحیمیت کا ظہور ہے۔ پس اللہ، محمد (رحمن ) احمد ( رحیم ) ہے ۔ گویا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی ان دو عظیم الشان صفات رحمانیت اور رحیمیت کے مظہر تھے۔
یعنی وہ مر جاتا ہے پھر انسان کسی زندگی پر خیالی پلاؤ پکا تا اور لمبی امیدیں باندھتا ہے۔
۲۔ دنیا ایک ریل گاڑی دنیا ایک ریل گاڑی ہے اور ہم سب کو عمر کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ جہاں جہاں کسی کا سٹیشن آتا جاتا ہے اس کو اُتار دیا جاتا ہے۔
معراج انقطاع تام تھا اور ستر اس میں یہ تھا کہ تا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۳۔ معراج کا بستر کے نقدر نفس کو ظاہر کیا جاوے۔ آسمان پر ہر ایک روح کے لیے ایک نقطہ
ہوتا ہے۔ اس سے آگے وہ نہیں جاتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نقطہ نفسی عرش تھا اور رفیق اعلیٰ کے
معنے بھی خدا ہی کے ہیں۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر اور کوئی معزز و مکرم نہیں ہے۔
نماز کا ہے۔ پانچ وقت دعا کا موقع ملا ہے۔ کوئی دعا نماز انسان کا تعویذ ہے ۔ پانچ وقت دعا کا موقع ملتا ہے۔ کوئی دعا تو
۴۔ نماز تعویذ ہے سنی جائے گی۔ اس لیے نماز کو بت سنوار کر پڑھنا چاہیے اور مجھے یہی
بہت عزیز ہے۔
۵۔ فاتحہ کی سات آیات کی حکمت سورۃ فاتحہ کی سات آیتیں اس واسطے رکھی ہیں کہ دوزخ کے سات دروازے ہیں ۔ پس ہر ایک
آیت گویا ایک دروازہ سے بچاتی ہے۔
اعلیٰ درجہ کی خوشی خدا میں ملتی ہے۔ جس سے پرے کوئی خوشی نہیں ہے۔ -۶- اصل جنت جنت پوشیدہ کو کہتے کو جنت اس لیے کہتے ہیں جنت پوشیدہ کو کہتے ہیں اور جنت کو جنت اس لیے کہتے ہیں کہ وہ نعمتوں سے
ڈھکی ہوئی ہے۔ اصل جنت خدا ہے۔ جس کی طرف تردد منسوب ہی نہیں ہوتا۔ اس لیے بہشت کے
اعظم ترین انعامات میں رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ أَكْبَرُ (التوبۃ : ۷۲) ہی رکھا ہے۔ انسان انسان کی حیثیت سے
کسی نہ کسی دکھ اور تردد میں ہوتا ہے مگر جس قدر قرب الہی حاصل کرتا جاتا ہے اور تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ

سے رنگین ہوتا جاتا ہے اسی قدر اصل سکھ اور آرام پاتا ہے۔ جس قدر قرب الہی ہو گا لا زمی طور پر
اسی قدر خدا کی نعمتوں سے حصہ لے گا اور رفع کے معنے اسی پر دلالت کرتے ہیں۔
نجات کامل خدا ہی کی طرف مرفوع ہو کر ہوتی ہے اور جس کا رفع نہ ہو وہ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ
(الاعراف: ۱۷۷) ہو جاتا ہے۔ پس رفع مسیح سے مرادان کے نجات یافتہ ہونے کی طرف ایما ہے اور یہ
روحانی مراتب ہیں جن کو ہر ایک آنکھ دیکھ نہیں سکتی کہ کیوں کر ایک انسان آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے۔
نزول سے مراد عزت و جلال کا اظہار ہوتا ہے۔ پس ہمارا نزول بھی
یہی شان رکھتا ہے۔ پھر نزول سے پہلے منارہ کا وجود تو خود ہی ہو جائے
۷۔ نزول سے مراد
گا۔ نزول سے مراد محض بعثت نہیں ہوتی ۔
- سورہ فاتحہ کی جامع تفسیر الحمد للہ سے قرآن شریف اس لیے شروع کیا گیا ہے تا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی طرف ایما ہو۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم سے پایا جاتا ہے کہ جب انسانی کوششیں تھک کر رہ جاتی ہیں تو آخر اللہ تعالیٰ
ہی کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔
دعا کامل تب ہوتی ہے کہ ہر قسم کی خیر کی جامع ہوا اور ہر شر سے بچاوے۔ پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ میں ساری خیر جمع ہیں۔ اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں سب شروں حتی کہ
دجالی فتنہ سے بچنے کی دعا ہے۔ مغضوب سے بالا تفاق یہودی اور الضَّالِّينَ سے نصاری مراد ہیں ۔
اب اگر اس میں کوئی رمز اور حقیقت نہ تھی تو اس دعا کی تعلیم سے کیا غرض تھی؟ اور پھر ایسی تاکید کہ اس
دعا کے بدوں نماز ہی نہیں ہوتی اور ہر رکعت میں اُس کا پڑھا جانا ضروری قرار دیا۔ بھید اس میں یہی تھا
کہ یہ ہمارے زمانہ کی طرف ایما ہے۔ اس وقت صراط مستقیم یہی ہے جو ہماری راہ ہے۔
کہتے ہیں کہ مسیح کی شبیہ کو سولی دی گئی ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اس و مسیح کی شبیہ کا افسانہ
میں حصر عقلی یہی بتاتا ہے کہ وہ شخص جو مسیح کی شبیہ بنایا گیا یا دشمن
ہو گا یا دوست ۔ اگر وہ دشمن تھا تو ضرور تھا کہ وہ شور مچاتا کہ میں مسیح نہیں ہوں اور میرے فلاں رشتہ دار

موجود ہیں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ فلاں راز ہے۔ مسیح کو تو میں ایسا سمجھتا ہوں ۔ غرض وہ شور مچا کر
اپنی صفائی اور بریت کرتا حالانکہ کسی تاریخ صحیح سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ جو شخص صلیب پر
لڑکا یا گیا تھا اس نے شور مچا کر رہائی حاصل کر لی تھی ۔
اور اگر وہ مسیح کا دوست اور حواری ہی تھا۔ پھر صاف بات ہے کہ وہ مومن باللہ تھا اور وہ صلیب پر
مرنے کی وجہ سے بلا وجہ ملعون ہوا اور خدا نے اس کو ملعون بنایا۔ رہی یہ بات کہ مصلوب ملعون کیوں
ہوتا ہے؟ یہ عام بات ہے کہ جو چیز کسی فرقہ سے تعلق رکھتی ہے وہ اس کے ساتھ منسوب ہو جاتی ہے۔
سولی کو مجرموں کے ساتھ تعلق ہے جو گو یا کاٹ دینے کے قابل ہوتے ہیں اور خدا کا تعلق مجرم کے ساتھ
کبھی نہیں ہوتا۔ یہی لعنت ہے۔ اس وجہ سے وہ لعنتی ہوتا ہے۔
اس لیے یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ایک مومن نا کردہ گناہ ملعون قرار دیا جاوے۔ پس یہ دونوں باتیں
غلط ہیں ۔ اصل وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر ظاہر کی کہ مسیح کی حالت غشی وغیرہ سے ایسی ہو گئی جیسے
مردہ ہوتے ہیں ۔
۱۰۔ انبیاء خبیث امراض سے محفوظ رکھے جاتے ہیں انبیاء علیہ السلا اور اللہ تعالی کے مامور خبیث اور ذلیل
ہے۔ یہ
بیماریوں سے محفوظ رکھے جاتے ہیں مثلاً جیسے آتشک ہو، جذام ہو یا اور کوئی ایسی ہی ذلیل مرض ۔
یہ بیماریاں خبیث لوگوں ہی کو ہوتی ہیں ۔ الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ (النور : ۲۷) اس میں عام لفظ
رکھا ہے اور نکات بھی عام ہیں۔ اس لئے ہر خبیث مرض سے اپنے ماموروں اور برگزیدوں کو بچا لیتا
یہ کبھی نہیں ہوتا کہ مومن پر جھوٹا الزام لگا یا جاوے اور وہ بری نہ کیا جاوے خصوصاً مصلح
اور مامور ۔ اور یہی وجہ ہے کہ مصلح یا مامور حسب نسب کے لحاظ سے بھی ایک اعلی درجہ رکھتا ہے
اگر چہ ہمارا مذہب یہی ہے اور یہی سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک تکریم اور تعظیم کا معیار
صرف تقویٰ ہی ہے اور ہم یہ مانتے ہیں کہ ایک چوہڑا بھی مسلمان ہو کر اعلیٰ درجہ کا قرب اور درجہ
اللہ تعالیٰ کے حضور حاصل کر سکتا ہے اور وہاں کسی خاص قوم یا ذات کے لئے فضل مخصوص نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی