۱۵؍ نومبر ۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے مگر سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ جس کو مامور اور مصلح مقرر فرماتا ہے اس کو ایک اعلیٰ
خاندان میں ہونے کا شرف دیتا ہے اور یہ اس لئے کہ لوگوں پر اس کا اثر پڑے اور کوئی طعنہ نہ
دے سکے۔
۱۵ نومبر ۱۹۰۰ء
نبی اور ولی کی عبادات میں فرق خیانت اور ریا کاری دو ایسی چیزیں ہیں کہ ان کی رفتار بہت ہی سست اور دھیمی ہے۔ اگر کسی زاہد کو فاسق کہہ دیا
جاوے تو اسے ایک لذت آجائے گی اس واسطے کہ وہ راز جو اس کے اور اس کے محبوب ومولی کے
درمیان ہے وہ مخفی معلوم دے گا ۔ صوفی کہتے ہیں کہ خالص مومن جبکہ عین عبادت میں مصروف ہو اور
وہ اپنے آپ کو پوشیدہ کر کے کسی حجرہ یا کوٹھڑی کے دروازے بند کر کے بیٹھا ہو۔ ایسی حالت میں اگر
کوئی شخص اس پر چلا جاوے تو وہ ایسی طرح شرمندہ ہو جاوے گا جیسے ایک بدکار اپنی بدکاری کو
چھپاتا ہے۔ جیسے کہ اس قسم کے مومن کو کسی کے فاسق کہنے سے ایک لذت آتی ہے۔ اسی طرح پر
دیانت دار کو کسی کے بددیانت کہنے سے جوش میں نہیں آنا چاہیے۔
ہاں ! انبیاء میں ایک قسم کا استثنیٰ ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ اپنی عبادت اور افعال کو چھپائیں تو دنیا
ہلاک ہو جاوے مثلاً اگر نبی نے نماز پڑھ لی ہو اور کوئی کہے کہ دیکھو اس نے نماز نہیں پڑھی تو اس کو
چپ رہنا مناسب نہیں ہوتا اور اس کو بتلانا پڑتا ہے کہ تم غلط کہتے ہو۔ میں نے نماز پڑھ لی ہے۔ اس
لئے کہ اگر وہ نہ کہے دوسرے لوگ دھوکہ میں پڑ کر ہلاک ہو سکتے ہیں ۔ پس نبیوں کو ضرور ہوتا ہے کہ وہ
اپنی عبادات کا ایک حصہ ظاہر طور پر کرتے ہیں اور لوگوں کو دکھانا مقصود ہوتا ہے تا کہ ان کو سکھاویں۔
یہ ریا نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی کہے کہ خضر نے ایسے کام کیوں کئے جن میں شریعت کی خلاف ورزی کا مظنہ
تھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ خضر صاحب شریعت نہ تھا ولی تھا۔ انبیاء علیہم السلام کے لئے دونو حصے
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۷، ۸ بروایت صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب در مجمع تشخیذ الاذہان ۔

ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کو سر او عَلَانِيَّةً نیکی کرنے کا حکم ہوتا ہے۔
میری حیثیت ایک معمولی مولوی کی حیثیت نہیں ہے بلکہ میرے پاس آؤ اور میری سنو! میری حیثیت سن انبیاء کی سی حیثیت ہے۔ مجھے ایک
سماوی آدمی مانو پھر یہ سارے جھگڑے اور تمام نزاعیں جو مسلمانوں میں پڑی ہوئی ہیں ایک دم
طے ہو سکتی ہیں۔ جو خدا کی طرف سے مامور ہو کہ سے مام مامور ہو کر حکم بن کر آیا ہے جو معنی قر یا ہے جو معنی قرآن شریف کے وہ
میں
کرے گا وہی صحیح ہوں گے اور جس حدیث کو وہ صحیح قرار دے گا وہی صحیح حدیث ہوگی ۔
ور نہ شیعہ سنی کے جھگڑے آج تک دیکھو کب طے ہونے میں آتے ہیں۔ شیعہ اگر تیرا کرتے
ہیں تو بعض ایسے بھی ہیں جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت کہتے ہیں۔
بر
خلافت دلش بسے مائل
لیک بوبکر شد درمیاں حائل
مگر میں کہتا ہوں کہ جب تک یہ اپنا طریق چھوڑ کر مجھ میں ہو کر نہیں دیکھتے یہ حق پر ہر گز نہیں پہنچ
سکتے ۔ اگر ان لوگوں کو اور یقین نہیں تو اتنا تو ہونا چاہیے کہ آخر مرنا ہے اور مرنے کے بعد گند سے تو کبھی
نجات نہیں ہو سکتی۔ سب وشتم جب ایک شریف آدمی کے نزدیک پسندیدہ چیز نہیں ہے تو پھر خدائے قدوس
کے حضور عبادت کب ہو سکتی ہے؟ اس لئے تو میں کہتا ہوں کہ میرے پاس آؤ ، میری سنو تا کہ تمہیں حق
۔ میں تو سارا ہی چولا اتارنا چاہتا ہوں ۔ سچی توبہ کر کے مومن بن جاؤ۔ پھر جس امام کے تم
منتظر ہو، میں کہتا ہوں وہ میں ہوں۔ اس کا ثبوت مجھ سے لو ۔ اسی لئے میں نے اس خلیفہ بلا فصل کے
سوال کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھا۔ میں ایسے گندے سوال کو کیا کروں ۔ انہیں گندوں کو نکالنے کے
واسطے تو خدا نے مجھے بھیجا ہے۔
دیکھو ! سنّی اُن کی حدیثوں کو لغو ٹھہراتے ہیں۔ یہ اپنی حدیثوں کو مرفوع متصل اور آئمہ سے مروی
قرار دیتے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں یہ سب جھگڑے فضول ہیں۔ اب مردہ باتوں کو چھوڑو اور ایک زندہ امام کو
شناخت کرو کہ تمہیں زندگی کی روح ملے۔ اگر تمہیں خدا کی تلاش ہے تو اس کو ڈھونڈ و جو خدا کی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی