۲۲؍ دسمبر ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرعونیوں کا مال انہوں نے غبن کیا اور بچے مارے اور یہ کیا اور وہ کیا۔ مگر نصرت الہی نے غرق فرعون اور
آپ کی نجات سے فیصلہ کر دیا کہ حق کس طرف تھا۔ غرض نصرت الہی آخر کار بڑا فیصلہ کن قاضی ہوتی ہے۔
ہمارے اور ان کے درمیان بھی نصرت الہی اور تائیدات سماوی فیصلہ کن ہوں گی ۔
۲۲ دسمبر ۱۹۰۰ء
وقت کی قدر کرو
ڈاکٹر محمد اسماعیل خاں صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔
او
ڈاکٹر صاحب ! ہمارے دوست دوقسم کے ہیں۔ ایک وہ جن کے ساتھ ہم کو
کوئی حجاب نہیں اور دوسرے وہ جن کو ہم سے حجاب ہے۔ چونکہ ان کو ہم سے حجاب ہے اس لئے ان
کے دل کا اثر ہم پر پڑتا ہے اور ہم کو ان سے حجاب رہتا ہے۔ جن لوگوں سے ہم کو کوئی حجاب نہیں ہے
ان میں سے ایک آپ بھی ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وہ دوست جن کو ہم سے کچھ حجاب باقی
نہیں رہا وہ ہمارے پاس رہیں کیونکہ موت کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ ہم سب کے سب عمر کی ایک تیز رفتار
گاڑی پر سوار ہیں اور مختلف مقامات کے ٹکٹ ہمارے پاس ہیں ۔ کوئی دس برس کی منزل پر اتر جاتا
ہے کوئی بیس کوئی تیس اور بہت ہی کم اسی برس کی منزل پر ۔ جبکہ یہ حال ہے تو پھر کیسا بد نصیب وہ
انسان ہے کہ وہ اس وقت کی جو اس کو دیا گیا ہے کچھ قدر نہ کرے اور اس کو ضائع کر دے ۔
انسان کی زاہدانہ زندگی کا بڑا بھاری معیار نماز ہے۔ وہ شخص جو خدا
نماز میں دعا اور تضرع کے حضو نماز میں گریاں رہتا ہے، ان میں رہتا ہے۔ جسے ایک بچہ
اپنی ماں کی گود میں چیخ چیخ کر روتا ہے اور اپنی ماں کی محبت اور شفقت کو محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح پر
نماز میں تضرع اور انتہال کے ساتھ خدا کے حضور گڑ گڑانے والا اپنے آپ کو ربوبیت کی عطوفت کی
گود میں ڈال دیتا ہے۔ یاد رکھو اس نے ایمان کا حظ نہیں اٹھایا جس نے نماز میں لذت نہیں پائی۔
نماز صرف ٹکروں کا نام نہیں ہے۔ بعض لوگ نماز کو تو دو چار چونچیں لگا کر جیسے مرغی ٹھو نگے مارتی ہے ختم
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۵ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۰ء صفحه ۲
کرتے ہیں اور پھر لمبی چوڑی دعا شروع کرتے ہیں حالانکہ وہ وقت جو اللہ تعالیٰ کے حضور عرض
کرنے کے لئے ملا تھا اس کو صرف ایک رسم اور عادت کے طور پر جلد جلد ختم کرنے میں گزار دیتے
ہیں اور حضور الہی سے نکل کر دعا مانگتے ہیں ۔ نماز میں دعا مانگو۔ نماز کو دعا کا ایک وسیلہ اور ذریعہ سمجھو۔
فاتحة - فتح کرنے کو بھی کہتے ہیں۔ مومن کو مومن اور کافر کو کافر بنا دیتی ہے۔ یعنی دونوں میں
ایک امتیاز پیدا کر دیتی ہے اور دل کو کھولتی، سینہ میں ایک انشراح پیدا کرتی ہے اس لئے سورۂ فاتحہ کو
بہت پڑھنا چاہیے اور اس دعا پر خوب غور کرنا ضروری ہے۔ انسان کو واجب ہے کہ وہ ایک سائل کامل
اور محتاج مطلق کی صورت بناوے اور جیسے ایک فقیر اور سائل نہایت عاجزی سے کبھی اپنی شکل سے
اور کبھی آواز سے دوسرے کو رحم دلاتا ہے۔ اسی طرح سے چاہیے کہ پوری تضرع اور انتہال کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے حضور عرض حال کرے۔
پس جب تک نماز میں تضرع سے کام نہ لے اور دعا کے لئے نماز کو ذریعہ قرار نہ دے نماز میں
لذت کہاں۔
اپنی زبان میں دعا یہ ضروری بات نہیں یہ ضروری بات نہیں ہے کہ دعا ئیں عربی زبان میں کی جاویں چونکہ اصل
غرض نماز کی تضرع اور انتہال ہے اس لئے چاہیے کہ اپنی مادری زبان
میں ہی کرے۔ انسان کو اپنی مادری زبان سے ایک خاص انس ہوتا ہے اور وہ پھر اس پر قادر ہوتا
ہے۔ دوسری زبان سے خواہ اس میں کسی قدر بھی دخل ہو اور مہارت کامل ہو، ایک قسم کی اجنبیت باقی
رہتی ہے اس لئے چاہیے کہ اپنی مادری زبان ہی میں دعائیں مانگے ۔
موت سے بے فکرنہ وں کی کو کیا علم ہے کہ ظہر کے بعد صرکے وقت تک زندہ رہیں۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ یک وقت ہی دوران خون بند ہو کر
جان نکل جاتی ہے۔ بعض دفعہ چنگے بھلے آدمی مر جاتے ہیں ۔ وزیر محمد حسن خاں صاحب ہوا خوری
کر کے آئے تھے اور خوشی خوشی زینہ پر چڑھنے لگے۔ ایک روزینہ چڑھے ہوں گے کہ چکر آیا، بیٹھ گئے ۔
۔
نوکر نے کہا کہ میں سہارا دوں۔ کہا نہیں ۔ پھر دو تین زینہ چڑھے پھر چکر آیا اور اسی چکر کے ساتھ جان
نکل گئی ۔ ایسا ہی غلام محی الدین کو تلی کشمیر کا ممبر یکدفعہ ہی مر گیا۔ غرض موت کے آجانے کا ہم کو کوئی کوتلی کا
وقت معلوم نہیں کہ کس وقت آجاوے ۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اس سے بے فکر نہ ہوں ۔ پس دین کی
غم خواری ایک بڑی چیز ہے جو سکرات الموت میں سرخرو رکھتی ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے ان
زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمُ (الحج : ۲) ساعت سے مراد قیامت ؟ مراد قیامت بھی ہوگی ۔ ہم کو اس سے انکار
نہیں مگر اس میں سکرات الموت ہی مراد ہے کیونکہ انقطاع تام کا وقت ہوتا ہے۔ انسان اپنے محبوبات
اور مرغوبات سے یکدفعہ الگ ہوتا ہے اور ایک عجب قسم کا زلزلہ اس پر طاری ہوتا ہے ۔ گویا اندر ہی
اندر وہ ایک شکنجہ میں ہوتا ہے۔ اس لئے انسان کی تمام تر سعادت یہی ہے کہ وہ موت کا خیال رکھے
اور دنیا اور اس کی چیزیں اس کی ایسی محبوبات نہ ہوں جو اس آخری ساعت میں علیحدگی کے وقت میں
اس کی تکالیف کا موجب ہوں ۔ دنیا اور اس کی چیزوں کے متعلق ایک شاعر نے کہا ہے
این همه را به کشتنت آهنگ
گاه بصلح کشند و گاه بجنگ
قرآن کریم نے اس مضمون کو اس آیت میں ادا کر دیا ہے اِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ
(الانفال: ۲۹) اموالکم میں عورتیں داخل ہیں۔ عورت چونکہ پردہ میں رہتی ہے اس لئے اس کا نام
بھی پردہ ہی میں رکھا ہے اور اس لئے بھی کہ عورتوں کو انسان مال خرچ کر کے لاتا ہے۔ مال کا لفظ مائل
سے لیا گیا ہے یعنی جس کی طرف طبعاً توجہ اور رغبت کرتا ہے۔ عورت کی طرف بھی چونکہ طبعاً توجہ کرتا
ہے اس لئے اس کو مال میں داخل فرمایا ہے۔ مال کا لفظ اس لئے رکھا تا کہ عام محبوبات پر حاوی نہ ہو۔
ورنہ اگر صرف نساء کا لفظ ہوتا تو اولا د اور عورت دو چیزیں قرار دی جاتیں اور اگر محبوبات کی تفصیل کی داورعورت
جاتی تو صرف پھر دس جزو میں بھی ختم نہ ہوتا ۔ غرض مال سے مراد كُلَّ مَا يَمِيلُ إِلَيْهِ الْقَلْبُ ہے۔
اولاد کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ انسان اولا دجگر کا ٹکڑہ اور اپنا وارث سمجھتا ہے۔
ہو
مختصر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور انسان کے محبوبات میں ضد ہے ۔ دونوں باتیں یکجا جمع نہیں
سکتیں ۔
اس سے یہ مت اس سے یہ مت سمجھو کہ پھر عورتیں ایسی چیزیں ہیں کہ ان کو بہت بیوی سے حسن سلوک ذلیل اور حقیر قرار دیا جاوے۔ نہیں نہیں۔ ہمارے ہادی کامل ہمارے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِہ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جس کا
اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔ بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن اور معاشرت اچھی نہیں وہ
نیک کہاں۔ دوسروں کے ساتھ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا ہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک
کرتا ہو اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو۔ نہ یہ کہ ہر ادنی بات پر زدو کوب کرے۔ایسے واقعات ہوتے ہیں
کہ بعض وقت ایک غصہ میں بھرا ہوا انسان بیوی سے ادنی سی بات پر ناراض ہو کر اس کو مارتا ہے
اور کسی نازک مقام پر چوٹ لگی ہے اور بیوی مر گئی ہے اس لئے ان کے واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا
ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء : ۲۰) ہاں اگر وہ بے جا کام کرے تو تنبیہ ضروری چیز ہے۔
انسان کو چاہیے کہ عورتوں کے دل میں یہ بات جمادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین اور بدعت کے
خلاف ہو کبھی بھی پسند نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی وہ ایسا جابر اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر بھی
چشم پوشی نہیں کر سکتا ۔
خاوند عورت کے لئے اللہ تعالیٰ کا مظہر ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے
سوا کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پس مرد میں جلالی اور
جمالی دونوں رنگ موجود ہونے چاہئیں ۔ اگر خاوند عورت سے کہے کہ تو اینٹوں کا ڈھیر ایک جگہ سے اٹھا
کر دوسری جگہ رکھ دے تو اس کا حق نہیں ہے کہ اعتراض کرے۔
اور حدیث شریف سے معلوم ۔
ہوتا ہے کہ مرشد
مرشد اور مرید کا تعلق کے ساتھ مرید کا تعلق ایسا ہونا چاہیے جیسا عورت کا تعلق مرد سے ہو ۔
مرشد کے کسی حکم کا انکار نہ کرے اور اس کی دلیل نہ پوچھے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶) فرمایا ہے کہ منعم علیہم کی راہ کے
مقید رہیں ۔ انسان چونکہ طبعاً آزادی کو چاہتا ہے پس حکم کر دیا کہ اس راہ کو اختیار کرے۔ تجربہ کار
ڈاکٹر اگر غلطی بھی کرے تو جاہل کے علاج سے بہتر ہے۔
ایک جاہل کے پاس اگر اعلیٰ درجہ کے تیز اوزار ہیں لیکن ہاتھ حاذق ڈاکٹر کا نہ ہو تو وہ اوزار کیا
فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے۔
ه
اگر
دست
سلیمانی
نه باشد
چه خاصیت دهد نقش سلیمانی
پس قرآن کریم ایک تیز ہتھیار ہے لیکن اس کے استعمال کے لئے اعلیٰ درجہ کے ڈاکٹر کی
ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کی تائیدات سے فیض یافتہ ہو۔
یہ ضروری بات ہے کہ دل پاک ہو۔ لیکن ہر جگہ یہ دولت میسر نہیں آ سکتی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ
یوں کو پیا کیا مگر شخص نبی نہیں ہوتا اور وہ تعداد کم ہے۔
آدم کہلانے کی حقیقت آدم ہی ایک ہے جو نطفہ کے بغیر پیدا ہوا ہے۔ اس طرح پر میرا الہام ہے أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔ یہ اس امر کی
طرف اشارہ ہے کہ اس کو کسی کی بیعت اور مریدی کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ جیسے آدم کو خدا نے اپنے
جمالی اور جلالی ہاتھ سے پیدا کیا ہے یہ خلیفہ اللہ بھی اسی کے ہاتھ کا تربیت یافتہ اور اسی کے ہاتھ پر
بیعت کرنے والا ہوگا ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ان سلسلوں سے الگ رکھا جو منہاج نبوت کے
خلاف ہیں ۔ اب جبکہ یہ حال ہے کہ دل کی پاکیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اور یہ حاصل نہیں
ہوسکتی جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔ اس کی صحبت کی
توفیق نہیں مل سکتی جب تک اولا انسان یہ یقین نہ کر لے کہ وہ ایک مرنے والی ہستی ہے۔ یہی ایک بات
ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرمادے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ
کسی بندے کے لئے نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔سب سے
بڑھ کر واعظ یہ ہے کہ وہ کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کی حقیقت کو سمجھ لے۔
صحابہ کرام کا رنگ پیدا کریں صحابہ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ
صحابہ صلی
صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لئے کیا کچھ نہ
کیا۔ جو کچھ انہوں نے کیا اسی طرح پر ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں۔
بدوں اس کے کہ وہ اس اصلی مطلب کو جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں پا نہیں سکتے ۔ کیا ہماری
جماعت کو زیادہ حاجتیں اور ضرورتیں لگی ہوئی ہیں جو صحابہؓ کو نہ تھیں ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے اور آپ کی باتیں سننے کے واسطے کیسے حریص تھے۔
اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ساتھ ہے یہ درجہ عطا فرمایا ہے کہ وہ صحابہؓ کی
جماعت سے ملنے والی ہے۔ وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : ۴) مفسروں نے مان لیا
ہے کہ یہ مسیح موعود والی جماعت ہے۔ اور یہ گویا صحابہ ہی کی جماعت ہو گی اور وہ مسیح موعود کے ساتھ
نہیں در حقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی ساتھ ہیں کیونکہ مسیح موعود آپ ہی کے ایک جمال
میں آئے گا اور تکمیل تبلیغ اشاعت کے کام کے لئے مامور ہو گا۔
اس لئے ہمیشہ دل غم میں ڈوبتارہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بھی صحابہ کے انعامات سے
بہرہ ور کرے۔ ان میں وہ صدق و وفا وہ اخلاص اور اطاعت پیدا ہو جو صحابہ میں تھی ۔ یہ خدا کے سوا
کسی سے ڈرنے والے نہ ہوں ۔ متقی ہوں کیونکہ خدا کی محبت متقی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اَنَّ اللهَ مَعَ
الْمُتَّقِينَ (البقرة: ۱۹۵)
متقی کے ساتھ چونکہ اللہ تعالیٰ کی معیت ہوتی ہے اس لئے دشمن پر بھی متقی کا رعب ہوتا ہے مگر یہ
بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ سچا تقومی کبھی حاصل نہیں ہو سکتا جب تک انسان صادقوں اور مردانِ خدا کی
صحبت اختیار نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ کے فرستادوں کی اطاعت میں ایک فنا اپنے اوپر طاری نہیں کر لیتا۔
اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ( التوبة : ١١٩ )
ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کے ساتھ رہو ان کی معیت سے قوت پکڑو۔ اس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ ایمان کی پوری حقیقت متقی ہونے کے بعد کھلتی ہے۔ اور تقوی اللہ کی حقیقت اس وقت تک
متحقق نہیں ہو سکتی جب تک ایک فانی مرد کی پاک صحبت میں رہ کر فائدہ نہ اُٹھایا جائے اور یہ بھی یاد رکھنا
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ء صفحه ۱ تا ۳
بت
چاہیے کہ صرف صحبت میں رہنا ہی چنداں مفید اور کارگر نہیں ہوتا بلکہ صادقوں کی صحبت کے اختیار کرنے
میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ ان کی اطاعت اختیار کی جائے چنانچہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے یوں
فرمایا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ (النساء : ٢٠) یعنی
اللہ اور اس کے رسول اور ملوک کی اطاعت اختیار کرو۔ اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر سچے دل سے
اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔ مجاہدات کی اس قدر
ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی ایک
مشکل امر ہے۔ اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا ہے۔ بدوں اس کے
اطاعت ہو نہیں سکتی اور ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے موحدوں کے قلب میں بھی
بن سکتی ہے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پر کیسا فضل تھا اور وہ کس قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت میں فنا شدہ قوم تھی ۔ یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم قوم نہیں کہلا سکتی اور ان میں ملیت اور یگانگت کی
روح نہیں پھونکی جاتی جب تک کہ وہ فرمانبرداری کے اصول کو اختیار نہ کرے۔ اور اگر اختلاف رائے
اور پھوٹ رہے تو پھر سمجھ لو کہ یہ ادبار اور تنزل کے نشانات ہیں ۔ مسلمانوں کے ضعف اور تنزل کے
منجملہ دیگر اسباب کے باہم اختلاف اور اندرونی تنازعات بھی ہیں پس اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں
اور ایک کی اطاعت کریں جس کی اطاعت کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے۔ اس میں یہی تو ستر ہے۔ اللہ تعالیٰ توحید کو پسند فرماتا ہے
اور یہ وحدت قائم نہیں ہو سکتی جب تک اطاعت نہ کی جائے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں صحابہ بڑے بڑے اہل الرائے تھے۔ خدا نے ان کی بناوٹ ایسی ہی رکھی تھی۔ وہ اصول سیاست سے
بھی خوب واقف تھے کیونکہ آخر جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور دیگر صحابہ کرام خلیفہ ہوئے اور ان میں سلطنت آئی تو انہوں نے جس خوبی اور انتظام کے ساتھ
سلطنت کے بارگراں کو سنبھالا ہے اس سے بخوبی معلوم ہو سکتا ہے کہ ان میں اہل الرائے ہونے کی کیسی
قابلیت تھی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ان کا یہ حال تھا کہ جہاں آپ نے کچھ فرمایا اپنی تمام
راؤں اور دانشوں کو اس کے سامنے حقیر سمجھا اور جو کچھ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی کو
واجب العمل قرار دیا۔ ان کی اطاعت میں گم شدگی کا یہ عالم تھا کہ آپ کے وضو کے بقیہ پانی میں : نی میں برکت
ڈھونڈتے تھے اور آپ کے لب مبارک کو متبرک سمجھتے تھے اگر ان میں یہ اطاعت یہ تسلیم کا مادہ نہ ہوتا بلکہ
ہر ایک اپنی ہی رائے کو مقدم سمجھتا اور پھوٹ پڑ جاتی تو وہ اس قدر مراتب عالیہ کو نہ پاتے۔ میرے
نزدیک شیعہ سنیوں کے جھگڑوں کو چکا دینے کے لئے یہی ایک دلیل کافی ہے کہ صحابہ کرام میں باہم
پھوٹ ہاں با ہم کسی قسم کی پھوٹ اور عداوت نہ تھی کیونکہ ان کی ترقیاں اور کامیابیاں اس امر پر
دلالت کر رہی ہیں کہ وہ باہم ایک تھے اور کچھ بھی کسی سے عداوت نہ تھی ۔ ناسمجھ مخالفوں ۔ ہیں کہ وہ تھےاور کسی نے کہا ہے کہ
اسلام تلوار کے زور سے پھیلایا گیا مگر میں کہتا ہوں کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ دل کی
نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر یہ نکلی تھیں۔ یہ اس اطاعت اور اتحاد کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے
دوسرے دلوں کو تسخیر کر لیا۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ وہ تلوار جو ان کو اٹھانی پڑی وہ صرف اپنی حفاظت
کے لئے تھی ورنہ اگر وہ تلوار نہ بھی اٹھاتے تو یقیناً وہ زبان ہی سے دنیا کو فتح کر لیتے ۔
ع سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل
انہوں نے ایک صداقت اور حق کو قبول کیا تھا اور پھر سچے دل سے قبول کیا تھا اس میں کوئی تکلف
اور نمائش نہ تھی ۔ ان کا صدق ہی ان کی کامیابیوں کا ذریعہ ٹھیرا۔ یہ سچی بات ہے کہ صادق اپنے صدق
کی تلوار ہی سے کام لیتا ہے۔
آپ ( پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ) کی شکل و صورت جس پر خدا پر بھروسہ کرنے کا نور چڑھا ہوا
تھا اور جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھی اس میں ہی ایک کشش اور قوت تھی کہ وہ بے اختیار
دلوں کو کھینچ لیتے تھے۔ اور پھر آپ کی جماعت نے اطاعت الرسول کا وہ نمونہ دکھایا اور ان کی
استقامت ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی کہ جو اُن کو دیکھتا تھا وہ بے اختیار ہو کر ان کی طرف چلا آتا
تھا۔ غرض صحابہ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت اب بھی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو ہے ۔
مسیح موعود کے ہاتھ سے طیار ہو رہی ہے اسی جماعت کے ساتھ شامل کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
رض
نے طیار کی تھی ۔ اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے نمونوں سے ہوتی ہے اس لئے تم جو
مسیح موعود کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی آرزو رکھتے ہو اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا
کرو۔ اطاعت ہو تو ویسی ہو ۔ باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔ غرض ہر رنگ میں ، ہر صورت میں تم
و ہی شکل اختیار کرو جو صحابہ کی تھی۔ جو لوگ ہمارے مخالف ہو کر ہم کو گالیاں دیتے ہیں اور دجال اور کافر
کہتے ہیں ہم اس کی ذرا بھی پروانہیں کرتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک آدمی کو نور فطرت اور قوت فیصلہ
عطا کی ہے۔ پاخانہ جو آدمی کے اندر سے نکلتا ہے اس کی بد بو خود بھی وہ محسوس کرتا ہے۔ پس جب کہ یہ
ایک مانی ہوئی بات ہے اور پکا قاعدہ ہے پھر جھوٹ جو اس پاخانہ سے بھی بڑھ کر بد بورکھتا ہے کیا اس کی
بد بو جھوٹ بولنے والے کو نہیں آتی ؟ ضرور آتی ہے۔ پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایک مفتری علی اللہ اس قدر
قوت اور استقلال کے ساتھ اپنے دعوے کو پیش کرے جو ہمیشہ صادق کا خاصہ ہے۔ پھر ان کی
پیش رفت کیوں کر جا سکتی ہے اور وہ میرا کیا بگاڑ سکتے ہیں؟
اگر میں خدا کی طرف سے نہ آیا ہوتا اور اس نے ہی مجھے مامور نہ کیا ہوتا تو تم ہی بتاؤ کہ اس قدر
گالیاں اور اس قدر شور و شر اور مخالفت یہاں تک کہ قتل کے فتوے قتل عمد کے مقدمے جو میرے خلاف
بنائے گئے ان مصیبتوں اور بلاؤں کو اپنے اوپر لینے کی کس کو ضرورت ہو سکتی ہے؟ کبھی کوئی برداشت
نہیں کرتا کہ اس قسم کے گند سے بھرے ہوئے اشتہار اور گالیوں کے خطوط جو بھیجے جاتے ہیں سنا
کرے۔ مگر میں سچ کہتا ہوں کہ یہ میرے اختیار کی بات نہیں ہے۔ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے چونکہ اس
نے خود ہی اس سلسلہ کی بنیاد رکھی ہے۔ اس نے ہی وہ قوت قلب کو عطا کی ہے کہ یہ ساری مصیبتیں اور
مشکلات میرے سامنے کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی ہیں اور مجھے تو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کس کو کہتے ہیں۔ اورمجھے ہوتا کہ کسکو
پس تم خود ہی سوچ کر دیکھو کہ یہ شوکت، یہ قوت ، یہ استقلال مفتری کو مل سکتا ہے؟ میں تو کبھی یقین
نہیں کرتا کہ مفتری ہو اور ایسی قوت پالے ۔ جو آدمی خون کرتا ہے صدق اس کو ملزم کرتا ہے۔ آخر
وہ خود ہی عدالت میں جا کر اقرار کر لیتا ہے۔ اس میں یہی سر ہے کہ اس میں وہ قوت نہیں ہوتی جو
ایک صادق کو عطا ہوتی ہے۔ جھوٹ انسان کو بزدل اور کمزور بنا دیتا ہے۔ اس لئے خدا نے فرمایا ہے
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج : ۳۱)
پس ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مدعی کے استقلال اور ثابت قدمی کو دیکھے ۔ ہماری
جماعت کے لئے جو ہم توقع کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶ ) اللہ تعالیٰ کے وعدے سچے ہوتے ہیں اور ان میں
تخلف نہیں ہوتا اس لئے کوشش کرو کہ تم سب ان وعدوں سے حصہ لینے والے ٹھیرو۔
یہاں اللہ اللہ تعالیٰ ایک گشتی کا طریق بتاتا ہے۔ فوق سے گرانا ہی مقصود ہے ورنہ اس سے یہ تو مراد
نہیں ہے کہ جسم وزنی اور بھاری ہو جائیں گے اور پھر یہاں اس سلسلہ کے لئے لڑائی بھی نہیں ہے
کیونکہ يَضَعُ الْحَرْب کا ارشاد ہے پس فوقیت سے مراد روحانی صدق ۔ ہے اور اس کے ثمرات ، علوم،
معارف، نکات ، مکنونات اور اللہ تعالیٰ سے قریب ہونا اور ان تعلقات سے علوم جدیدہ کا پیدا ہونا مراد
ہے۔ مخالفوں کا پانی آسمانی نہیں ہے۔ اس کو فوق سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے وہ جلد گندہ اور
ناپاک ہو جاتا ہے مگر مسیح موعود کے متبعین کا فوق یعنی آسمان سے تعلق ہے جو ہمیشہ تازہ علوم اور جدید
معارف پاتے رہیں گے۔ اور جیسا کہ قاعدہ ہے کہ جب تک آسمانی پانی نہ آئے زمینی پانی خشک
ہو جاتا ہے یا نا پاک اور ستمی مواد پیدا کرنے والا ہو جاتا ہے۔ اس کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے
یہی قانون مقرر کیا ہے کہ آسمان سے سال میں ایک بار یا دوبار برسات ہوتی ہے اور وہ ان تمام گندی
اور ناپاک ہواؤں کو اور مواد فاسدہ کو صاف کر دیتی ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کے تجدید کے قانون کو مخفی
رکھا ہے اور صاف ثابت ہوتا ہے کہ روحانی اور جسمانی تجدید کا سلسلہ کیسے چلتا ہے۔ یہ حدیث کہ ہر
صدی کے سر پر ایک مجدد تجدید دین کے لئے آتا ہے مخالفوں کے نزدیک کیسی ہی ہو مگر ہم کہتے ہیں کہ
جب قانون قدرت میں اس کی تصریح موجود ہے تو پھر اس سے انکار کے کیا معنے؟ ہر چیز تجدید کی محتاج
ہے۔ پس نئی صدی بھی حق رکھتی ہے کہ نئے اہل دل پیدا کرے جو حکمت اور صداقت کی تخم ریزی کریں۔
بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولى (القصص: ۴۴) تجدید ہی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ جیسا گزشتہ زمانہ
میں مجدّدوں کی ضرورت تھی دنیا قیامت تک اسی طرح مجدّدوں کی محتاج ہے۔ انبیاء علیہم السلام محدود
ہوتے تھے اور مجدد کثرت سے آتے تھے۔ مگر یہ ضروری امر ہے کہ تجدید سے مراد صرف چند کلمے کہنے
والوں کی جماعت نہیں ہوتی ہے بلکہ خدا تو جلال چاہتا ہے پس مجدد چاہتا ہے کہ انسان میں ایک تبدیلی ہو۔
نیا دل ہونئی روح ہو۔ اس لئے میری ہمیشہ یہ آرزو ہے کہ ہماری جماعت ایسی ہی ہو کہ خواہ وہ جوان
ہوں یا بڑھے اپنے اندر ایک ایسی تبدیلی پیدا کریں کہ گویا وہ ایک نئی دنیا کے انسان ہوں ۔ اور جب
جماعت اس حالت پر پہنچے گی تو پھر فوق العادت ترقی ہوگی ۔ پس ہر ایک تم میں سے نیا انسان بننے کی
کوشش کرے کیونکہ تم نے ایک مجدد کو قبول کیا ہے۔
پس یا درکھو کہ مخالفوں پر غالب آنے کے واسطے تقوی ضروری ہے اور اس کے لئے اس زمانہ میں
بہتر طریق یہی ہے کہ ہمارے پاس رہیں ۔ سب سے پہلے مولوی نورالدین صاحب نے اس راز کو سمجھا
ہے اور وہ محض خدا کی رضا مندی کے واسطے اور دین کو حاصل کرنے کے واسطے یہاں آ کر جنگل میں بیٹھے
ہیں۔ انہوں نے بہت بڑی قربانی کی ہے۔ اپنی جائیدادیں اور املاک چھوڑیں اور ایک جنگل کی رہائش
اختیار کی ۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مولوی صاحب جیسی قابلیت اور لیاقت کا آدمی اگر لاہور یا امرتسر
میں رہتا تو بہت بڑا دنیوی فائدہ اٹھا سکتا تھا اور کئی بار لاہور اور امرتسر والوں نے چاہا بھی کہ وہ یہاں ہ
آکر رہیں مگر انہوں نے کبھی یہاں کے رہنے پر دوسری جگہ کی آمدنی اور فوائد کو تر جیح نہیں دی اللہ تعالی ان
کو اس کی بہتر جزا دے۔ اس قسم کے لوگ ہوں اور ایسی روح اور یقین یہاں لے کر آئیں ۔
پھر میں دیکھتا ہوں کہ بعض احباب ہمارے ہر سال دنیا سے رخصت ہوتے جاتے ہیں۔ یہ کس
کو معلوم ہے کہ اگلے سال کون ہو گا اور کس کو طلبی کا حکم آجائے گا۔ پس اس سے پیشتر کہ انسان دنیا سے
رخصت ہو اس کو ضروری ہے کہ وہ خدا سے صلح کرلے اور یہ سچی بات ہے کہ کسی شخص کو فیض الہی
نہیں پہنچتا جب تک کہ اس کو خدا کے فرستادہ کے ساتھ سچی محبت نہ ہو اور اس محبت کا ثبوت اس طرح پر
ہو سکتا ہے کہ وہ اس کی اطاعت اختیار کرے۔
صوفی جو یہ کہتے ہیں کہ مرید کو فائدہ نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے مرشد کو سب سے اچھا نہ سمجھے۔
میرے نزدیک یہ بات بے شک ضروری ہے لیکن وہ جو یہ کہتے ہیں کہ مرشد کو لازم ہے کہ وہ ہر وقت عبوس