۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رہے اس کو میں صحیح نہیں سمجھتا۔ انسان اپنے اخلاق کو کیوں دور کرے۔ منہاج نبوت کا طریق نہ
چھوڑے۔ ان کو بہت بڑے ظرف اور دل کا آدمی ہونا چاہیے اور وہ جو خدا کی طرف سے منہاج
نبوت پر آتے ہیں اخلاق فاضلہ ساتھ لے کر آتے ہیں ۔ میرا یہی مذہب ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی
مدح کے خلاف زبان چلا نا میرے نزدیک کفر ہے۔
( او ناعاقبت اندیش کفر کا فتوی دینے والو! کہاں ہو؟ کیا تم سنتے ہو یہ کیا کہتا ہے؟ اس پر بھی کہتے
ہو کہ نبیوں کی توہین کرتا ہے خدا سے کچھ تو ڈرو۔ ایڈیٹر )
پس یہ بڑی عظیم الشان بات ہے کہ انسان اخلاق کو حاصل کرے اور تقویٰ اختیار کرے۔ اس
کے لئے صادقوں کی صحبت کی ضرورت ہے اس لئے میرے پاس رہنے کی فکر کرو۔
ان دنوں کو غنیمت سمجھو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنے لئے ایک نمونہ بناؤ۔ اے
۲۶ دسمبر ۱۹۰۰ء
ایمان بالغیب
نواب عماد الملک فتح نواز جنگ سید مهدی حسین صاحب بارایٹ لاء جو کہ علیگڑھ کالج
کے ٹرسٹی تھے۔ بڑے شوق اور اخلاص سے حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔
حضور نے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی ۔
ہر ایک قدم جو صدق اور تلاش حق کے لئے اٹھایا جاوے اس کے لئے بہت بڑا ثواب اور اجر
ملتا ہے مگر عالم تو اب مخفی عالم ہے جس کو دنیا دار کی آنکھ دیکھ نہیں سکتی۔
بات یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ باوجود آشکارا ہونے کے مخفی اور نہاں در نہاں ہے اور اس لئے الغیب
بھی اس کا نام ہے۔ اسی طرح پر ایمان بالغیب بھی ایک چیز ہے۔ جو گو مخفی ہوتا ہے مگر عامل کی عملی حالت
سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس زمانہ میں ایمان بالغیب بہت کمزور حالت میں ہے۔ اگر خدا پر ایمان ہو تو
پھر کیا وجہ ہے کہ لوگوں میں وہ صدق وحق کی تلاش اور پیاس نہیں پائی جاتی جو ایمان کا خاصہ ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۴
ایمان کی قوت خدا کی راہ میں خفی کا برداشت کرنا مصائب اور مشکلات کے جھیلنے کے لئے ت
ہمہ تن طیار ہو جانا ایمانی تحریک سے ہی ہوتا ہے۔ ایمان ایک قوت ہے جو
سچی شجاعت اور ہمت انسان کو عطا کرتا ہے۔ اس کا نمونہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی
میں نظر آتا ہے۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئے تو وہ کون سی بات تھی جو ان کو امید
دلاتی تھی کہ اس طرح پر ایک بیکس ناتواں انسان کے ساتھ ہو جانے سے ہم کو کوئی ثواب ملے گا۔
ظاہری آنکھ تو اس کے سوا کچھ نہ دکھاتی تھی کہ اس ایک کے ساتھ ہونے سے ساری قوموں کو اپنا دشمن
بنا لیا ہے۔ جس کا نتیجہ صریح یہ معلوم ہوتا تھا کہ مصائب اور مشکلات کا ایک پہاڑ ٹوٹ پڑے گا اور وہ
چکنا چور کر ڈالے گا اسی طرح پر ہم ضائع ہو جائیں گے۔ مگر کوئی اور آنکھ بھی تھی جس نے ان مصائب
اور مشکلات کو بیچ سمجھا تھا اور اس راہ میں مر جانا اس کی نگاہ میں ایک راحت اور سرور کا موجب تھا۔
اس نے وہ کچھ دیکھا تھا جو ان ظاہر بین آنکھوں کے نظارہ سے نہاں در نہاں اور بہت ہی دور تھا۔ وہ
ایمانی آنکھ تھی اور ایمانی قوت تھی جو ان ساری تکلیفوں اور دکھوں کو بالکل پیچ دکھاتی تھی ۔ آخر ایمان
ہی غالب آیا اور ایمان نے وہ کرشمہ دکھایا کہ جس پر ہنستے تھے اور جس کو ناتواں اور بیکس کہتے تھے
اس نے اس ایمان کے ذریعہ ان کو کہاں پہنچادیا۔ وہ ثواب اور اجر جو پہلے مخفی تھا پھر ایسا آشکار ہوا کہ
اس کو دنیا نے دیکھا اور محسوس کیا کہ ہاں یہ اسی کا ثمرہ ہے۔ ایمان کی بدولت وہ جماعت صحابہؓ کی نہ
تھکی نہ ماندہ ہوئی بلکہ قوت ایمانی کی تحریک سے بڑے بڑے عظیم الشان کام کر دکھائے اور پھر بھی
کہا تو یہی کہا کہ جو حق کرنے کا تھا نہیں کیا۔ ایمان نے ان کو وہ قوت عطا کی کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں
سر کا دینا اور جانوں کا قربان کر دینا ایک ادنی سی بات تھی اور اور اہل اسلام میں جب کہ ابھی کوئی بین
نتائج نظر نہ آتے تھے دیکھو! کس قدر مسلمانوں نے دشمنوں کے ہاتھوں سے کیسی کیسی تکلیفیں اور
مصيبتين محض لا إله إلا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے کے بدلے برداشت کیں ۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ
سر دینا کوئی بڑی بات نہ تھی اور یا ایک یہ زمانہ ہے کہ ایمانی قوت باوجود اس کے کہ مخالف اس قسم کی
اذیتیں نہیں دیتے۔ ایک عادل گورنمنٹ کے سایہ میں رہتے ہیں۔ سلطنت کسی قسم کا تعرض نہیں
کرتی ۔ علوم دین حاصل کرنے کے پورے سامان میسر ہیں ۔ ارکان مذہبی ادا کرنے میں کوئی تکلیف
نہیں ہے۔ ایک سجدہ کا کرنا بار گراں معلوم ہوتا ہے۔ غور تو کرو کہاں سر اور کہاں صرف ایک سجدہ ! اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آج ایمان کیسا انحطاط کی حالت میں ہے۔
وضو اور نماز
اور پھر ایسی حالت میں کہ نماز کا پڑھنا اور وضو کا کرنا طبی فوائد بھی اپنے ساتھ رکھتا
ہے۔ اطبا کہتے ہیں کہ اگر کوئی ہر روز منہ نہ دھوئے تو آنکھ آجاتی ہے۔ ( آنکھ دکھنے
لگتی ہے۔ ایڈیٹر) اور یہ نزول الماء کا مقدمہ ہے۔ اور بہت سی بیماریاں اس سے پیدا ہوتی ہیں۔ پھر بتلاؤ
کہ وضو کرتے ہوئے کیوں موت آتی ہے۔ بظاہر کیسی عمدہ بات ہے۔ منہ میں پانی ڈال کر کلی کرنا ہوتا ہے۔
مسواک کرنے سے منہ کی بد بو دور ہوتی ہے۔ دانت مضبوط ہو جاتے ہیں اور دانتوں کی مضبوطی غذا
کے عمدہ طور پر چبانے اور جلد ہضم ہو جانے کا باعث ہوتی ہے۔ پھر ناک صاف کرنا ہوتا ہے۔ ناک
میں کوئی بد بوداخل ہو تو دماغ کو پراگندہ کر دیتی ہے۔ اب بتلاؤ کہ اس میں برائی کیا ہے۔ اس کے بعد
وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی حاجات لے جاتا ہے اور اس کو ا۔ اتا ہے اور اس کو اپنے مطالب عرض کرنے کا موقع ملتا
ہے۔ دعا کرنے کے لئے فرصت ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ نماز میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے اگر چہ بعض
نمازیں تو پندرہ منٹ سے بھی کم میں ادا ہو جاتی ہیں ۔ پھر بڑی حیرانی کی بات ہے کہ نماز کے وقت کو
تضیع اوقات سمجھا جاتا ہے۔ جس میں اس قدر بھلائیاں اور فائدے ہیں اور اگر سارا دن اور ساری رات
لغو اور فضول باتوں یا کھیل اور تماشوں میں ضائع کر دیں تو اس کا نام مصروفیت رکھا جاتا ہے۔ اگر قوی ایمان میں کر تواس کانام
ہوتا ، قوی تو ایک طرف اگر ایمان ہی ہوتا تو یہ حالت کیوں ہوتی اور یہاں تک نوبت کیوں پہنچتی ۔
ناصح سے تنفر
با وجود اس کے کہ اس قدر ایمانی حالت گر گئی ہے اس پر بھی اگر کوئی اس کمزوری
کو محسوس کرا کے اس کا علاج کرنا چاہے اور وہ راہ بتائے جس پر چل کر انسان
خدا سے ایک قوت اور شجاعت پاتا ہے تو اس کو کافر اور دجال کہا جاتا ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر
یہ لوگ ایمان کا ایک نتیجہ یقین نہیں کر سکتے تو کم از کم فرض ہی کر لیں ۔ فرض پر بھی تو بڑے بڑے
نتائج مترتب ہو جاتے ہیں۔ دیکھو! اقلیدس کا سارا مدار فرض ہی پر ہے اس سے بھی کس قدر فوائد
پہنچتے ہیں۔ بڑے بڑے علوم کی بنا اولاً فرض پر ہی ہوتی ہے ۔ پس اگر ایمان کو بھی فرض کر کے ہی
اختیار کر لیتے تب بھی یقین ہے کہ وہ خالی ہاتھ نہ رہتے مگر یہاں تو اب یہ حال ہو گیا ہے کہ وہ سرے
ہی سے اس کو اک بے معنی شے سمجھتے ہیں ۔
صحابہ کا ایمان
میں پھر صحابہ کی حالت کو نظیر کے طور پر پیش کر کے کہتا ہوں کہ انہوں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر اپنی عملی حالت میں دکھایا کہ وہ خدا
جو غیب الغیب ہستی ہے اور جو باطل پرست مخلوق کی نظروں سے پوشیدہ اور نہاں ہے انہوں نے
اپنی آنکھ سے ہاں آنکھ سے دیکھ لیا ہے ورنہ بتاؤ تو سہی کہ وہ کیا بات تھی جس نے ان کو ذرا بھی پروا
ہونے نہیں دی کہ قوم چھوڑی ، ملک چھوڑا ، جائیدادیں چھوڑیں ، احباب و رشتہ داروں سے قطع تعلق
کیا۔ وہ صرف خدا ہی پر بھروسہ تھا اور ایک خدا پر بھروسہ کر کے انہوں نے وہ کر کے دکھایا کہ اگر
تاریخ کی ورق گردانی کریں تو انسان حیرت اور تعجب سے بھر جاتا ہے۔ ایمان تھا اور صرف ایمان تھا
اور کچھ نہ تھا ورنہ بالمقابل دنیا داروں کے منصوبے اور تدبیریں اور پوری کوششیں اور سرگرمیاں تھیں
پر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کی تعداد، جماعت ، دولت سب کچھ زیادہ تھا مگر ایمان نہ تھا اور صرف
ایمان ہی کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئے اور کامیابی کی صورت نہ دیکھ سکے مگر صحابہ نے
ایمانی قوت سے سب کو جیت لیا۔ انہوں نے جب ایک شخص کی آواز سنی جس نے باوصفیکہ امی ہونے
کی حالت میں پرورش پائی تھی مگر اپنے صدق اور امانت اور راستبازی میں شہرت یافتہ تھا۔ جب اس
نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں ۔ یہ سنتے ہی ساتھ ہو گئے اور پھر دیوانوں کی طرح اس
کے پیچھے چلے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ وہ صرف ایک ہی بات تھی جس نے ان کی یہ حالت بنادی اور وہ
ایمان تھا۔ یاد رکھو! خدا پر ایمان بڑی چیز ہے۔
خدا تعالی کی ہستی انگریزی اور غربی قومیں دنیا کی تلاش اور خواہش میں لگی ہوئی ہیں۔
۔ ابتدا
میں ایک موہوم اور خیالی امید پر کام شروع کرتے ہیں ۔ سینکڑوں جانیں
ضائع ہوتی ہیں۔ ہزاروں لاکھوں روپے برباد ہوتے ہیں ۔ آخر ایک بات پاہی لیتے ہیں۔ پھر کس قدر
افسوس اور تعجب ان پر ہے جو کہتے ہیں خدا نہیں مل سکتا۔ کس نے مجاہدہ اور سعی کی اور پھر خدا کو نہیں
پایا؟ خدا تو ملتا ہے اور بہت جلد ملتا ہے لیکن اس کے پانے والے کہاں؟؟؟
اگر کوئی یہ شبہ پیش کرے کہ خدا نہیں ہے تو یہ بڑی بے ہودہ بات ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی
نادانی اور بے وقوفی نہیں ہے جو خدا کا انکار کیا جاوے۔ دنیا میں دو گواہوں کے کہنے سے عدالت ڈگری
دے دیتی ہے۔ چند گواہوں کے بیان پر جان جیسی عزیز چیز کے خلاف عدالت فتویٰ دے دیتی ہے
اور پھانسی پر لٹکا دیتی ہے۔ حالانکہ شہادتوں میں جعل اور سازش کا اندیشہ ہی نہیں یقین ہوتا ہے۔ لیکن
خدا کے متعلق ہزاروں لاکھوں انسانوں نے جو اپنی قوم میں اور ملک میں مسلم راستباز، نیک چلن تھے
شہادت دی ہو، اس کو کافی نہ سمجھا جاوے۔ اس سے بڑھ کر حماقت اور ہٹ دھرمی کیا ہوگی کہ لاکھوں
مقدسوں کی شہادت موجود ہے اور پھر انہوں نے اپنی عملی حالت سے بتا دیا ہے اور خونِ دل سے یہ
شہادت لکھ دی ہے کہ خدا ہے اور ضرور ہے۔ اس پر بھی اگر کوئی انکار کرتا ہے تو وہ بے وقوف ہے اور
پھر عجیب تو یہ بات ہے کہ کسی معاملہ میں رائے دینے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا علم ہو۔ جس شخص کو
علم ہی نہیں وہ رائے دینے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔ رائے زنی کرے تو کیا وہ احمق اور بے وقوف نہ
کہلائے گا۔ ضرور کہلائے گا بلکہ دوسرے دانش مند اس کو شرمندہ کریں گے کہ احمق جبکہ تجھے کچھ واقفیت
ہی نہیں تو پھر تو رائے کس طرح دیتا ہے۔ اس طرح پر جو خدا کی نسبت کہتے ہیں کہ نہیں ہے۔ ان کا کیا
حق ہے کہ وہ رائے دیں جبکہ الہیات کا علم ہی ان کو نہیں ہے اور انہوں نے کبھی مجاہدہ ہی نہیں کیا ہے۔
ہاں ان کو یہ کہنے کا حق ہو سکتا تھا اگر وہ ایک خدا پرست کے کہنے کے موافق تلاش حق میں قدم کاحق ہوسکتا تھا وہ
اٹھاتے اور خدا کو ڈھونڈتے ۔ پھر اگر ان کو خدا نہ ملتا تو بے شک کہہ دیتے کہ خدا نہیں ہے لیکن جب
کہ انہوں نے کوئی کوشش اور مجاہدہ نہیں کیا ہے تو ان کو انکار کرنے کا حق نہیں ہے۔ غرض خدا کا وجود
ہے اور وہ ایک ایسی شے ہے کہ جس قدر اس پر ایمان بڑھتا جاوے، اسی قدر قوت ملتی جاتی ہے اور
وہ نہاں در نہاں ہستی نظر آنے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ کھلے کھلے طور پر اس کو دیکھ لیتا ہے اور پھر یہ
قوت دن بدن زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ یہی ایک بات ہے جس کی تلاش دنیا کو ہونا چاہیے مگر آج دنیا
میں یہ قوتیں نہیں رہی ہیں ۔
جو
ت
جلد دوم
اسلام کی ترقی یورپ کی اتباع میں نہیں ضعیف ہو گیا ہے اور عام طور پرمسلمانوں
ہو
نے محسوس کر لیا ہے کہ وہ کمزور ہیں ورنہ کیا وجہ ہے کہ آئے دن جلسے اور مجلسیں ہوتی رہتی ہیں اور نت نئی
انجمنیں بنتی جاتی ہیں جن کا یہ دعوی ہے کہ وہ اسلام کی حمایت اور امداد کے لئے کام کرتی ہیں۔ مجھے
افسوس ہوتا ہے کہ ان مجلسوں میں قوم قوم تو پکارتے ہیں ۔ قومی ترقی ، قومی ترقی کے گیت گاتے ہیں
لیکن کوئی مجھ کو یہ بتائے کہ کیا پہلے زمانہ میں جب قوم بنی تھی وہ یورپ کے اتباع سے بنی تھی؟ کیا
مغربی قوموں ں کے نقش قدم پر چل کر انہوں نے ساری ترقیاں کی تھیں۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ہاں
اسی طرح ترقی کی تھی تو بے شک گناہ ہو گا اگر ہم اہل یورپ کے نقش قدم پر نہ چلیں ۔
لیکن اگر ثابت نہ ہو اور ہرگز ثابت نہ ہوگا۔ پھر کس قدر ظلم ہے کہ اسلام کے اصولوں کو چھوڑ کر
قرآن کو چھوڑ کر جس نے ایک وحشی دنیا کو انسان اور انسان سے با خدا انسان بنا یا ایک دنیا پرست قوم
کی پیروی کی جائے ۔ جو لوگ اسلام کی بہتری اور زندگی مغربی دنیا کو قبلہ بنا کر چاہتے ہیں وہ کامیاب
نہیں ہو سکتے ۔ کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کریم کے ماتحت چلتے ہیں۔
قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال امر ہے اور ایسی کامیابی ایک خیالی امر ہے جس
کی تلاش میں یہ لوگ لگے ہو۔ ہوئے ہیں ۔ صحار صحابہؓ کے نمونوں کو اپنے سامنے رکھو ۔ دیکھو! انہوں نے جب
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی اور دین کو دنیا پر مقدم کیا۔ تو وہ سب وعدے جو اللہ تعالیٰ نے
ان سے کئے تھے پورے ہو گئے۔ ابتدا میں مخالف ہنسی کرتے تھے کہ باہر آزادی سے نکل نہیں
سکتے اور بادشاہی کے دعوے کرتے ہیں۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں گم ہو کر انہوں
نے وہ پایا جو صدیوں سے ان کے حصہ میں نہ آیا تھا۔ وہ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت کرتے ۔ اور ان کی ہی اطاعت اور پیروی میں دن رات کوشاں تھے ۔ ان لوگوں کی پیروی
کسی رسم و رواج تک میں بھی نہ کرتے تھے جن کو کفار کہتے تھے۔ جب تک اسلام اس حالت میں رہا
وہ زمانہ اقبال اور عروج کا رہا۔ اس میں سریہ تھا۔
ع
خدا داری چه غم داری
مسلمانوں کی فتوحات اور کامیابیوں کی کلید بھی ایمان تھا۔ صلاح الدین کے مقابلہ پر کس قدر
ہجوم ہوا تھا لیکن آخر اس پر کوئی قابو نہ پاسکا۔ اس کی نیت اسلام کی خدمت تھی ۔ غرض ایک مدت تک
ایسا ہی رہا۔ جب بادشاہوں نے فسق و فجو را اختیار کیا پھر اللہ تعالیٰ کا غضب ٹوٹ پڑا اور رفتہ رفتہ ایسا
زوال آیا جس کو اب تم دیکھ رہے ہو۔ اب اس مرض کی جو تشخیص کی جاتی ہے ہم اس کے مخالف ہیں ۔
ہمارے نزدیک اس تشخیص پر جو علاج کیا جائے گا وہ زیادہ خطر ناک اور مضر ثابت ہوگا۔ جب تک
مسلمانوں کا رجوع قرآن شریف کی طرف نہ ہو گا ان میں وہ ایمان پیدا نہ ہو گا یہ تندرست نہ ہوں
گے۔ عربت اور عروج اسی راہ سے آئے گا جس راہ سے پہلے آیا۔
دین کو دنیا پر مقدم رکھیں میرا یہ مطلب ہرگز ہیں کہ مسلمان ست ہوجائیں۔ اسلام کی کو شست نہیں بناتا۔ اپنی تجارتوں اور ملازمتوں میں بھی مصروف
ہوں ۔ مگر میں یہ نہیں پسند کرتا کہ خدا کے لئے کوئی وقت بھی ان کا خالی نہ ہو ۔ ہاں تجارت کے وقت پر
تجارت کریں اور اللہ تعالیٰ کے خوف وخشیت کو اس وقت بھی مد نظر رکھیں تا کہ وہ تجارت بھی ان کی
عبادت کا رنگ اختیار کرلے ۔ نمازوں کے وقت پر نمازوں کو نہ چھوڑیں۔ ہر معاملہ میں کوئی ہو دین کو
مقدم کریں ۔ دنیا مقصود بالذات نہ ہو۔ اصل مقصود دین ہو۔ پھر دنیا کے کام بھی دین ہی کے ہوں
گے۔ صحابہ صحابہ کرام کو دیکھو کہ انہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی خدا کو نہیں چھوڑا ۔ لڑائی اور
تلوار کا وقت ایسا خطر ناک ہوتا ہے کہ محض اس کے تصور سے ہی انسان گھبرا اٹھتا ہے۔ وہ وقت جب
کہ جوش اور غضب کا وقت ہوتا ہے ایسی حالت میں بھی وہ خدا سے غافل نہیں ہوئے ۔نمازوں کو
نہیں چھوڑا ۔ دعاؤں سے کام لیا۔ اب یہ بد قسمتی ہے کہ یوں تو ہر طرح سے زور لگاتے ہیں۔ بڑی
بڑی تقریریں کرتے ہیں ۔ جلسے کرتے ہیں کہ مسلمان ترقی کریں مگر خدا سے ایسے غافل ہوئے
ہیں کہ بھول کر بھی اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ پھر ایسی حالت میں کیا امید ہوسکتی ہے کہ ان کی
کوششیں نتیجہ خیز ہوں جب کہ وہ سب کے سب دنیا ہی کے لئے ہیں۔ یاد رکھو جب تک لا الهَ
الا اللہ دل و جگر میں سرایت نہ کرے اور وجود کے ذرہ ذرہ پر اسلام کی روشنی اور حکومت نہ ہو کبھی
ترقی نہ ہوگی ۔ اگر تم مغربی قوموں کا نمونہ پیش کرو کہ وہ ترقیاں کر رہے ہیں ان کے لئے اور معاملہ
ہے۔ تم کو کتاب دی گئی ہے۔ تم پر حجت پوری ہو چکی ہے۔ ان کے لئے الگ معاملہ اور مواخذہ کا دن
ہے ۔ تم اگر کتاب اللہ کو چھوڑو گے تو تمہارے لئے اسی دنیا میں جہنم موجود ہے۔
ایسی حالت میں کہ قریباً ہر شہر میں مسلمانوں کی بہتری کے لئے انجمنیں اور کانفرنسیں ہوتی ہیں ۔
لیکن کسی ہمدرد اسلام کے منہ سے یہ نہیں نکلتا کہ قرآن کو اپنا امام بناؤ۔ اس پر عمل کرو۔ اگر کہتے ہیں تو
بس یہی کہ انگریزی پڑھو، کالج بناؤ، بیرسٹر بنو۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا پر ایمان نہیں رہا۔
حاذق طبیب بھی دس دن کے بعد اگر دوا فائدہ نہ کرے تو اپنے علاج سے رجوع کر لیتے ہیں۔ یہاں
ناکامی پر ناکامی ہوتی جاتی ہے اور اس سے رجوع نہیں کرتے ۔ اگر خدا نہیں ہے تو اس کو چھوڑ کر
بے شک ترقی کر لیں گے لیکن جب کہ خدا ہے اور ضرور ہے پھر اس کو چھوڑ کر کبھی ترقی نہیں کر سکتے ۔
اس کی بے عزتی کر کے، اس کی کتاب کی بے ادبی کر کے چاہتے ہیں کہ کامیاب ہوں اور قوم بن
جاوے۔ کبھی نہیں ۔
ہماری رائے تو یہی ہے جس کو آنکھیں دیکھتی ہیں۔ ترقی کی ایک ہی راہ ہے کہ خدا کو پہچانیں اور
اس پر زندہ ایمان پیدا کریں۔ اگر ہم ان باتوں کو ان دنیا پرستوں کی مجلس میں بیان کریں تو وہ ہنسی میں
اڑا دیں مگر ہم کو رحم آتا ہے کہ افسوس یہ لوگ اس کو نہیں دیکھ سکتے جو ہم دیکھتے ہیں۔ آپ کو چونکہ خدا تعالیٰ ہمکو حم کونہیں جوہم
نے موقع دیا ہے کہ اس قدر دور و دراز کا سفر اختیار کر کے اور راستہ کی تکلیف اٹھا کر آئے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایمانی قوت کی تحریک نہ ہوتی تو اس قدر تکلیف برداشت نہ کرتے ۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو جزا دے اور اس قوت کو ترقی دے تا کہ آپ کو وہ آنکھ عطا ہو کہ آپ اس روشنی اور نور کو دیکھ سکیں اور
اور جو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دنیا پر نازل کیا ہے۔
بعض اوقات انسان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ کہیں جاتا ہے اور پھر جلد چلا آتا ہے مگر اس
کے بعد اس کی روح میں دوسرے وقت اضطراب ہوتا ہے کہ کیوں چلا آیا۔ ہمارے دوست آتے
ہیں اور اپنی بعض مجبوریوں کی وجہ سے جلد چلے جاتے ہیں لیکن پیچھے ان کو حسرت ہوتی ہے کہ کیوں
جلد واپس آئے ۔
یہاں مولوی سید مہدی حسین صاحب نے کہا کہ میرا بھی یقیناً یہی حال ہوگا ۔ اگر میں نواب
محسن الملک صاحب اور دوسرے دوستوں کو تار نہ دے چکا ہوتا تو میں اور ٹھیرتا ۔ ایڈیٹر )
بہر حال میں نہیں چاہتا کہ آپ تخلف وعدہ کریں اور جب کہ ان کو اطلاع دے چکے ہیں تو ضرور
جانا چاہیے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ پھر آئیں گے۔ میں محض اللہ اور نصیحتا کہتا ہوں کہ آپ ایک دو
ہفتہ تک کم از کم کسی دوسرے موقع پر یہاں رہ جائیں تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ آپ وہ باتیں سنیں
گے جن کے سنانے کے لئے خدا نے مجھے بھیجا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس وقت کا فر
یہی رائے لگاتے تھے اِن هُذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ ( ص : ٧) میاں یہ تو دکانداری ہے۔ مخالف جس کو
صحبت نصیب نہیں ہوتی اس کو صحیح رائے نہیں ملتی اور دور سے رائے لگا نا صحیح نہیں ہے کیونکہ جب تک
وہ پاس نہیں آتا اور حالات پر اطلاع نہیں پاتا کیوں کر صحیح رائے حاصل کر سکتا ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو بنیاد اس یہ سلسلہ منہاج نبوت پر قائم ہوا ہے وقت ایک سلسلہ آسانی کی رھی ہے۔ یہ کوئی نئی
بات نہیں ہے۔ یہ سلسلہ بالکل منہاج نبوت پر قائم ہوا ہے۔ اس کا پتہ اسی طرز پر لگ سکتا ہے جس ہوا ہے۔ اس کا بنی اسی طرز پرلگ سکتا ہے جس
طرح پر انبیاء علیہم السلام کے سلسلوں کی حقانیت معلوم ہوئی ۔ اور وہ راہ ہے صحبت میں صبر اور حسن ظن
سے رہنے کی ۔ مخالفوں کو چونکہ اسباب نہیں ملتے اس لئے وہ صحیح رائے اور یقینی نتیجہ پر پہنچ نہیں
سکتے ۔ انسان جب تک ان طرح طرح کے خیالات اور راؤں کے پردوں کو چیر کر نہیں نکل آتا
اس کو سچی معرفت ، فتوۃ اور مردانگی نہیں مل سکتی ۔ خوش قسمت وہی انسان ہے جو ایسے مردانِ خدا کے
پاس رہ کر ( جن کو اللہ تعالیٰ اپنے وقت پر بھیجتا ہے ) اس غرض اور مقصد کو حاصل کر لے جس کے لئے
وہ آتے ہیں ۔ ایسے لوگ اگر چہ تھوڑے ہوتے ہیں لیکن ہوتے ضرور ہیں ۔ وَ قَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ
الشَّكُورُ (سبا: ۱۴) اگر تھوڑے نہ ہوتے تو پھر بے قدری ہو جاتی ۔ یہی وجہ ہے کہ سونا چاندی لو ہے
اور ٹین کی طرح عام نہیں ہے۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ مخالف بھی ہوں کیونکہ سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ہر شخص جو خدا کی طرف
قدم اٹھاتا ہے، اس کے لئے امتحان ضروری رکھا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ
يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: (۳) امتحان خدا کی عادت ہے۔ یہ خیال نہ کرو
کہ عالم الغیب خدا کو امتحان کی کیا ضرورت ہے؟ یہ اپنی سمجھ کی غلطی ہے اللہ تعالیٰ امتحان کا محتاج نہیں
ہے۔ انسان خود محتاج ہے تا کہ اس کو اپنے حالات کی اطلاع ہو اور اپنے ایمان کی حقیقت کھلے۔
مخالفانہ رائے سن کر اگر مغلوب ہو جاوے تو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ قوت نہیں ہے۔ جس قدر علوم وفنون
دنیا میں ہیں بدوں امتحان ان کو سمجھ نہیں سکتا۔ خدا کا امتحان یہی ہے کہ انسان سمجھ جاوے کہ میری
حالت کیسی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مامور من اللہ کے دشمن ضرور ہوتے ہیں جو ان کو کا جو ان کو تکلیفیں اور اذیتیں
دیتے ہیں۔ توہین کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں سعید الفطرت اپنی روشن ضمیری سے ان کی صداقت کو پا
لیتے ہیں۔ پس ماموروں کے مخالفوں کا وجود بھی اس لئے ضروری ہے۔ جیسے پھولوں کے ساتھ کانٹے کا
وجود ہے۔ تریاق بھی ہے تو زہریں بھی ہیں۔ کوئی ہم کو کسی نبی کے زمانہ کا پتہ دے جس کے مخالف نہ
ہوئے ہوں اور جنہوں نے اس کو دکاندار، ٹھگ ، جھوٹا ، مفتری نہ کہا ہو۔ موسیٰ علیہ السلام پر بھی افترا کر ا
دیا۔ یہاں تک کہ ایک پلید نے تو زنا کا اتہام لگا دیا اور ایک عورت کو پیش کر دیا۔ غرض ان پر ہر قسم کے
افترا کیے جاتے ہیں تا لوگ آزمائے جائیں ۔ اور یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ خدا کے لگائے ہوئے پودے
ان نابکاروں کی پھونکوں سے معدوم کیے جاویں۔ یہی ایک نشان اور تمیز ہوتی ہے ان کے خدا کی طرف
سے ہونے کی ، کہ مخالف کوشش کرتے ہیں کہ وہ نابود ہو جائیں اور وہ بڑھتے اور پھولتے ہیں ۔ ہاں جو
خدا کی طرف سے نہ ہو وہ آخر معدوم اور نیست و نابود ہو جاتا ہے۔ لیکن جس کو خدا نے اپنے ہاتھ سے
لگایا ہے وہ کسی کی کوشش سے نابود نہیں ہو سکتا۔ وہ کاٹنا چاہتے ہیں اور یہ بڑھتا ہے۔ اس سے صاف
معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کا ہاتھ ہے جو اس کو تھامے ہوئے ہے۔