دسمبر ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوں گی ۔ کیا فرق کر سکتے ہو؟ اس نے کہا ہاں مل جل گئی ہیں ۔ اس طرح پر ان لوگوں نے مسیح کو نصف
خدائی کا دعویدار بنادیا ہے۔ ایسا ہی انہوں نے دجال کی نسبت مان رکھا ہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرے
ن باس معبودوں
گا۔ اور یہ کرے گا اور وہ کرے گا ۔ افسوس قر افسوس قرآن تو لا اله الا اللہ کی تلوار سے تمام ان باطل معبد
کو قتل کرتا ہے جن میں خدائی صفات مانی جائیں ۔ پھر یہ دجال کہاں سے نکل آیا ہے۔ سورۃ فاتحہ میں
یہودی اور عیسائی بننے سے بچنے کی دعا تو سکھلائی ، کیا دجال کا ذکر خدا کو یاد نہ رہا جو اتنا بڑا فتنہ تھا؟ اصل
یہ ہے کہ ان لوگوں کی عقل ماری گئی اور یہ اس کے مصداق ہیں ۔ یکے برسرشاخ و بن سے برید ۔
یہ لوگ جب کہ اس طرح سے اسلام کو ذلیل کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے
وعدہ کے موافق کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) قرآن شریف کی عظمت کو
قائم کرنے کے لئے چودھویں صدی کے سر پر مجھے بھیجا ہے۔
کیا نہیں دیکھتے کہ کس طرح پر اس کے نشانات ظاہر ہو رہے ہیں۔ خسوف و کسوف رمضان میں ہو گیا۔
کیا ہو سکتا ہے کہ مہدی موجود نہ ہو اور یہ مہدی کا نشان پورا ہو جاوے۔ کیا خدا کو دھو کہ لگا ہے؟ پھر اونٹ بیکار
ہونے پر بھی مسیح نہ آیا؟ آسمان اور زمین کے نشان پورے ہو گئے۔ زمانہ کی حالت خود تقاضا کرتی ہے کہ آنے والا
آوے مگر یہ تکذیب ہی کرتے ہیں ۔ آنے والا آگیا۔ ان کی تکذیب اور شور و بکا سے کچھ نہ بگڑے گا۔
ان لوگوں کی ہمیشہ سے اسی طرح عادت رہی ہے۔ خدا کی باتیں سچی ہیں اور وہ پوری ہو کر رہتی ہیں ۔
پس تم ان کی بد صحبتوں سے بچتے رہو اور دعاؤں میں لگے رہو اور اسلام کی حقیقت اپنے اندر
پیدا کرو۔
دسمبر ۱۹۰۰ء
حوا کی پیدائش فرمایا کہ تو پہلی ہی سے بنائی گی ہیں۔ ہم اللہ تعالی کی قدرت پر ایمان لاتے
ہیں ۔ ہاں اگر کوئی کہے کہ پھر ہماری پسلی نہ ہوتی ۔ تو میں کہتا ہوں کہ یہ قیاس
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۵
قیاس مع الفارق ہے۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے اوپر قیاس نہ کرو۔ میں اگر خدا تعالیٰ کو قادر اور عظیم الشان نہ دیکھتا
تو یہ دعاؤں کی قبولیت کے نمونے جو دیکھتا ہوں نظر نہ آتے۔ دیکھو! کیپٹن ڈگلس کے سامنے جو مقدمہ تھا
اس میں کس کا تصرف تھا۔ ڈاکٹر کلارک جیسا آدمی جو مذہبی حیثیت سے ایک اثر ڈالنے والا آدمی تھا۔ پھر
اس کے ساتھ آریوں کی طرف سے ۔ سے پنڈت رام بھجدت وکیل شریک ہوا اور مولوی محمد حسین جیسا دشمن
بطور گواہ پیش ہوا اور خود عبدالحمید کا یہ بیان کہ مجھے قتل کے لئے ضرور بھیجا تھا اور پھر اس کا یہ بیان
امرت سر میں ہوا۔ ڈب
ہوا۔ ڈ پٹی کمشنر کے سامنے بھی اس نے یہی کہا۔ اب یہ کس کا کام تھا کہ اس نے کپتان ڈگلس
کے دل میں ڈالا کہ عبد الحمید کے بیان پر شبہ کرے اور اصل حقیقت کے معلوم کرنے کے واسطے اسے
دوبارہ پولیس کے سپرد کرے۔ غرض جو کچھ اس مقدمہ میں ہوا، اس سے صاف طور پر اللہ تعالیٰ کی قدرت
اور اس کے تصرف کا پتہ لگتا ہے۔ میرا مطلب اس مقدمہ کے بیان سے صرف یہ ہے کہ یہ بڑی نادانی
اور گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اسی پیمانہ سے نا ہیں جس سے ایک عاجز انسان زید بکر کونا پا جائے ۔
پس یہ کہنا کہ آدم علیہ السلام کی پہلی نکال لی تھی اور حوا اس پہلی سے بنی تو پھر پہلی کہاں سے
آگئی ۔ سخت بے وقوفی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سوء ادبی ہے۔
یا درکھو! یورپی فلسفہ ضلالت سے بھرا ہوا ہے۔ یہ انسان کو ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے۔ ایسا
ہی یہ کہنا کہ انسان پر کوئی ایسا وقت نہیں آیا کہ اسے مٹی سے پیدا کیا ہو درست نہیں ہے۔ نوعی قدم کا میں
ہرگز ہرگز قائل نہیں ہوں۔ ہاں یہ میں مانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے خالق ہے۔ کئی بار دنیا معدوم
ہوئی اور پھر از سرِ نو کر دی ۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ جب کہ ایک مر جاتا ہے تو یہ کیوں جائز نہیں
کہ ایک وقت آوے کہ سب مر جاویں۔ قیامت کبری کے تو ہندو اور یونانی بھی قائل ہیں ۔ جو لوگ
اللہ تعالیٰ کو محدود القویٰ ہستی سمجھتے ہیں وہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ (الحج : ۷۵ ) میں داخل ہیں جو
ایک حد تک ہی خدا کو مانتے ہیں ۔ یہ نیچریت کا شعبہ ہے۔
قرآن کریم تو صاف بتلاتا ہے اِنَّ رَبَّكَ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ ( هود : ۱۰۸) اور إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ
شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (ئیس : ۸۳) اللہ تعالیٰ کی ان ہی قدرتوں اور فوق الفوق طاقتوں نے
میرے دل میں دعا کے لئے ایک جوش ڈال رکھا ہے۔
قبولیت دعا کا فلسفہ دعا بڑی چیز ہے۔ افسوس لوگ نہیں مجھے کہ وہ کیا ہے؟ بعض لوگ یہ
سمجھتے ہیں کہ ہر دعا جس طرز اور حالت پر مانگی جاوے ضرور قبول ہو جانی
چاہیے۔ اس لئے جب وہ کوئی دعا مانگتے ہیں اور پھر وہ اپنے دل میں جمائی ہوئی صورت کے موافق
اس کو پورا ہوتے نہیں دیکھتے تو مایوس اور نا اُمید ہو کر اللہ تعالیٰ پر بدظن ہو جاتے ہیں حالانکہ مومن کی
یہ شان ہونی چاہیے کہ اگر بظاہر اسے اپنی دعا میں مراد حاصل نہ ہو تب بھی نا امید نہ ہو کیونکہ
رحمت الہی نے اس دعا کو اس کے حق میں مفید نہیں قرار دیا۔ دیکھو! بچہ اگر ایک آگ کے انگارے کو
پکڑنا چاہے تو ماں دوڑ کر اس کو پکڑے گی بلکہ اگر بچہ کی اس نادانی پر ایک تھپڑ بھی لگاوے تو کوئی تعجب
نہیں ۔ اسی طرح مجھے تو ایک لذت اور سرور آجاتا ہے جب میں اس فلسفہء دعا پر غور کرتا ہوں اور
دیکھتا ہوں کہ وہ علیم وخبیر خدا جانتا ہے کہ کون سی دعا مفید ہے ۔
آداب دعا
مجھے بار ہا افسوس آتا ہے جب لوگ دعا کے لئے خطوط بھیجتے ہیں اور ساتھ ہی لکھ
دیتے ہیں کہ اگر ہمارے لئے یہ دعا قبول نہ ہوئی تو ہم جھوٹا سمجھ لیں گے۔ آہ ! یہ
لوگ آداب دعا سے کیسے بے خبر ہیں ۔ نہیں جانتے کہ دعا کرنے والے اور کرانے والے کے لئے
کیسی شرائط ہیں ۔ اس سے پہلے کہ دعا کی جاوے یہ بدظنی کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنے ماننے کا
احسان جتانا چاہتے ہیں اور نہ ماننے اور تکذیب کی دھمکی دیتے ہیں ۔ ایسا خط پڑھ کر مجھے بد بوآ جاتی
ہے اور مجھے خیال آتا ہے کہ اس سے بہتر تھا کہ یہ دعا کے لئے خط ہی نہ لکھتا۔
میں نے کئی بار اس مسئلہ کو بیان کیا ہے اور پھر مختصر طور پر سمجھاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں
سے دوستانہ معاملہ کرنا چاہتا ہے۔ دوستوں میں ایک سلسلہ تبادلہ کا رہتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اور
اس کے بندہ میں بھی اسی رنگ کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبادلہ یہ ہے کہ جیسے وہ اپنے بندے کی ہزار ہا دعاؤں کو سنتا اور مانتا ہے۔
اس کے عیبوں پر پردہ پوشی کرتا ہے۔ باوجود یکہ وہ ایک ذلیل سے ذلیل ہستی ہے لیکن اس پر فضل و رحم
کرتا تا ہے۔ اسی طرح اس کا حق ہے کہ یہ خدا کی بھی مان لے یعنی اگر کسی دعا میں اپنے منشا اور مراد کے
موافق ناکام رہے تو خدا پر بدظن نہ ہو بلکہ اپنی اس نامرادی کو کسی غلطی کا نتیجہ قرار دے کر اللہ تعالیٰ کی
رضا پر انشراح صدر کے ساتھ راضی ہو جاوے اور سمجھ لے کہ میرا مولیٰ یہی چاہتا ہے۔
مومنوں کی آزمائش اس کی طرف اللہ تعالی نے اشارہ فرمایا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ الآية (البقرة : ۱۵۶)
خوف سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈر ہی ڈر ہے ۔ انجام اچھا ہے۔ اسی سے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔
پھر الجوع فقر وفاقہ تنگ کرتا ہے۔ بعض وقت ایک کر تہ پھٹ جاوے تو دوسرے کی توفیق نہیں
ملتی ۔ جوع کا لفظ رکھ کر عطش کا لفظ چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہ جوع میں داخل ہے۔
نَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ چور لے جاتے ہیں اور اتنا بھی نہیں چھوڑ جاتے
کہ صبح کی روٹی کھا سکیں ۔ سوچو! کس قدر تکلیف اور آفت کا سامنا ہوتا ہے۔
پھر جانوں کا نقصان ہے۔ بچے مرنے لگ جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک بھی نہیں رہتا۔ جانوں
کے نقصان میں یہ بات داخل ہے کہ خود تو زندہ رہے اور عزیز و متعلقین مر جاتے جاویں۔ کس قدر
صدمہ ایسے وقت پر ہوتا ہے۔ ہمارا تعلق ایسے دوستوں سے اس قدر ہے کہ جس قدر دوست ہیں اور ان
کے اہل و عیال ہیں گویا ہمارے ہی ہیں ۔ کسی عزیز کے جدا ہو جانے سے اس قدر رنج ہوتا ہے کہ جیسا
کسی کو اپنی عزیز سے عزیز اولاد کے مرجانے کا ہوتا ہے۔
ثمرات میں اولا د بھی داخل ہے اور محنتوں کے بعد آخر کی کامیابیاں بھی مراد ہیں۔ ان کے ضائع
ہونے سے بھی سخت صدمہ ہوتا ہے۔ امتحان دینے والے اگر کبھی فیل ہو جاتے ہیں تو بارہا دیکھا گیا ہے
کہ وہ خود کشیاں کر لیتے ہیں۔ ایوب بیگ کی بیماری کی ترقی امتحان میں فیل ہو جانے سے ہی ہوئی پہلے تو
اچھا خاصا تندرست تھا۔
غرض اس قسم کے ابتلا جن پر آئیں پھر اللہ تعالیٰ ان کو بشارت دیتا ہے وَ بَشِّرِ الصَّبِرِينَ (البقرۃ:۱۵۶)
یعنی ایسے موقع پر جہد کے ساتھ برداشت کرنے والوں کو خوشخبری اور بشارت ہے کہ جب ان کو کوئی
مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرۃ: ۱۵۷) یا د رکھو کہ خدا کا خاص بندہ
اور مقرب تب ہی ہوتا ہے کہ ہر مصیبت پر خدا ہی کو مقدم رکھے۔ غرض ایک وہ حصہ ہوتا ہے جس میں
خدا اپنی منوانا چاہتا ہے۔ دعا کے معنے تو یہی ہیں کہ انسان خواہش ظاہر کرتا ہے کہ یوں ہو۔ پس کبھی
مولی کریم کی خواہش مقدم ہونی چاہیے اور کبھی اللہ کریم اپنے بندہ کی خواہش کو پورا کرتا ہے۔
دوسرا محل معاوضہ کا یہ ہے کہ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱) اس میں تناقض نہیں ہے۔
جب جہات مختلف ہوں تو تناقض نہیں رہا کرتا ۔ اس محل پر اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی مانتا ہے۔
قبولیت دعا کی شرط یہ خوب یاد رکھو کہ انسان کی دعا اس وقت قبول ہوتی ہے جب کہ وہ اللہ تعالی کے لئے غفلت فسق و فجور کو چھوڑ چھوڑ دے۔ جس قدر قرب الہی
انسان حاصل کرے گا اسی قدر قبولیت دعا کے ثمرات سے حصہ لے گا۔ اسی لئے فرمایا ہے کہ وَ إِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ ( البقرۃ: ۱۸۷) اور دوسری جگہ فرمایا ہے کہ و آئی لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ (سبا: ۵۳)
یعنی جو مجھ سے دور ہو اس کی دعا کیوں کر سنوں۔ یہ گویا عام قانون قدرت کے نظارہ سے ایک سبق دیا
ہے۔ یہ نہیں کہ خدا سن نہیں سکتا۔ وہ تو دل کے مخفی در مخفی ارادوں اور ان ارادوں سے بھی واقف ہے جو
ابھی پیدا نہیں ہوئے ۔ مگر یہاں انسان کو قرب الہی کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جیسے دور کی آواز سنائی
نہیں دیتی اسی طرح پر جو شخص غفلت اور فسق و فجور میں مبتلا رہ کر مجھ سے دور ہوتا جاتا ہے جس قدر فجور میں
وہ دور ہوتا ہے اُسی قدر حجاب اور فاصلہ اس کی دعاؤں کی قبولیت میں ہوتا جاتا ہے کیا سچ کہا ہے۔
ع پیدا است ندا را که بلند هست جنابت
جیسے میں نے ابھی کہا گو خدا عالم الغیب ہے لیکن یہ قانون قدرت ہے کہ تقویٰ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
نوافل کی حقیقت نادان انسان بعض وقت عدم قبول دعاسے مرتد ہو جاتا ہے۔صحیح بخاری میں
حدیث موجود ہے کہ نوافل سے مومن میرا مقرب ہو جاتا ہے۔ ایک فرائض
ہوتے ہیں دوسرے نوافل ۔ یعنی ایک تو وہ احکام ہیں جو بطور حق واجب کے ہیں اور نوافل وہ ہیں جو
زائد از فرائض ہیں اور وہ اس لئے ہیں کہ تا فرائض میں اگر کوئی کمی رہ گئی ہو، نوافل سے پوری ہو جاوے۔ از
لوگوں نے نوافل صرف نماز ہی کے نوافل سمجھے ہوئے ہیں۔ نہیں یہ بات نہیں ہے۔ ہر فعل کے
ساتھ نوافل ہوتے ہیں ۔
انسان زکوٰۃ دیتا ہے تو کبھی زکوۃ کے سوا بھی دے۔ رمضان میں روزے رکھتا ہے کبھی اس کے
سوا بھی رکھے ۔ قرض لے تو کچھ ساتھ زائد دے کیونکہ اس نے مروّت کی ہے۔
نوافل متم فرائض ہوتے ہیں۔ نفل کے وقت دل میں ایک خشوع اور خوف ہوتا ہے کہ فرائض
میں جو قصور ہوا ہے وہ اب پورا ہو جائے ۔ یہی وہ راز ہے جو نوافل کو قرب الہی کے ساتھ بہت بڑا تعلق
ہے گو یا خشوع اور تذلل اور انقطاع کی حالت اس میں پیدا ہوتی ہے اور اسی لئے تقرب کی وجہ میں
ایام بیض کے روزے۔ شوال کے چھ روزے یہ سب نوافل ہیں۔
پس یا د رکھو کہ خدا سے محبت تام نفل ہی کے ذریعہ ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا فرما تا
ہے کہ پھر میں ایسے مقرب اور مومن بندوں کی نظر ہو جاتا ہوں یعنی جہاں میرا منشا ہوتا ہے وہیں ان کی
نظر پڑتی ہے۔ صادق موت کا بھروسا نہیں رکھتا اور خدا سے غافل نہیں ہوتا۔
ان کے کان ہو جاتا ہوں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جہاں اللہ کی یا اس کے رسول کی یا
اس کی کتاب کی تحقیر اور ذلت ہوتی ہے وہاں سے بیزار اور ناراض ہو کر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ وہ سن
نہیں سکتے اور کوئی ایسی بات جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور حکم کے خلاف ہو نہیں سنتے اور ایسی مجلسوں میں نہیں
بیٹھتے۔ ایسا ہی فسق و فجور کی باتیں اور سماع کے ناپاک نظاروں اور آوازوں سے پر ہیز کرتے ہیں۔ نامحرم
کی آواز سن کر بڑے خیالات کا پیدا ہونا زنا الأذن ہے۔ اسی لئے اسلام نے پردہ کی رسم رکھی ہے۔
مسیح کا یہ کہنا کہ زنا کی نظر سے نہ دیکھ۔ کوئی کامل تعلیم نہیں ہے۔ اس کے مقابلہ میں کامل تعلیم یہ
ہے جو مبادی گناہ سے بچاتی ہے۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ (النور : ۳۱) یعنی کسی نظر
سے بھی نہ دیکھیں کیونکہ دل اپنے اختیار میں نہیں ہے۔ یہ کیسی کامل تعلیم ہے۔
پھر فرماتا ہے کہ ہو جاتا ہوں اس کے ہاتھ۔ بعض وقت انسان ہاتھوں سے بہت بے رحمی کرتا ہے۔