۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا فرماتا ہے کہ مومن کے ہاتھ بے جا طور پر اعتدال سے نہیں بڑھتے ۔ وہ نامحرم کو ہاتھ نہیں لگاتے۔
پھر فرماتا ہے کہ اس کی زبان ہو جاتا ہوں۔ اسی پر اشارہ ہے مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴)
اسی لئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا وہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد تھا اور آپ کے ہاتھ کے لئے فرمایا
مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَهْى (الانفال : (۱۸) غرض نفل کے ذریعہ انسان بہت بڑا درجہ اور
قرب حاصل کرتا ہے یہاں تک کہ وہ اولیاء اللہ کے زمرہ میں داخل ہو جاتا ہے ۔ پھر مَنْ عَادَ لِي وَلِيًّا
فَقَدْ بَارَزْتُهُ بِالْحَرْبِ جو میرے ولی کا دشمن ہو میں اس کو کہتا ہوں کہ اب میری لڑائی کے لئے طیار ہو جا۔
حدیث میں آیا ہے کہ خدا شیرنی کی طرح جس کا بچہ کوئی اٹھا لے جاوے اس پر جھپٹتا ہے۔
غرض انسان کو چاہیے کہ وہ اس مقام کے حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ سعی کرتا رہے۔ موت کا
کوئی وقت معلوم نہیں ہے کہ کب آجاوے۔ مومن کو مناسب ہے کہ وہ کبھی غافل نہ ہو اور خدا تعالیٰ
سے ڈرتا ر ہے۔ لے
١٩٠٠ء
کامل یقین والوں کو شیطان چھو نہیں سکتا قاضی محمد عالم صاحب سکنہ قاضی کوٹ نے اپنی بیماری کے ایام میں قاضی ضیاء الدین صاحب
سکنہ قاضی کوٹ کو جو قادیان میں تھے حضرت اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کرنے کو لکھا جس پر
حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔
ا
میں ضرور دعا کروں گا۔ آپ محمد عالم کو تسلی دیں ۔ احمد شاہ کی طرف وہم کے طور پر بھی خیال نہ
لے جاویں۔ واقعی وہ کچھ بھی نہیں۔ یہ وسوسہ شرک سمجھیں۔ عوام کا بہکانا طعن و تشنیع جتنا اثر کرے گا اسی
قدر اپنے راستہ کو خالی تصور کریں۔ کامل یقین والوں کو شیطان چھو بھی نہیں سکتا۔ میرا تو یقین ہے کہ
حضرت آدم کی استعداد میں کسی قدر تساہل تھا تب ہی تو شیطان کو وسوسہ کا قابومل گیا۔ واللہ اگر اس جگہ
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲ تا ۴

حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ہر قابل کھڑا کیا جاتا تو شیطان کا کچھ بھی پیش نہ جاتا۔
زندگانی کی زیادہ خواہش اکثر گناہوں کی اور کمزوریوں زندگانی کی خواہش گناہ کی جڑ ہے کی جڑ ہے۔ ہمارے دوستوں کولاز ہے کہ مالک حقیقی
کی رضا میں اوقات عزیز بسر کرنے کی ہر وقت کوشش رکھیں۔ حاصل یہی ہے ورنہ آج چل دینے والا
اور مثلاً اور پچاس سال بعد کوچ کرنے میں کیا فرق ہے۔ جو آج چاند و سورج ہے وہی اس دن ہوگا ۔
جو انسان نافع اور اس نافع اور اس کے دین کا خادم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ خود بخود اس کی عمر اور صحت میں برکت ڈال
دیتا ہے اور شر الناس کی کچھ پروا نہیں کرتا۔ سو آپ سب کام ہر حال خدا میں ہو کر کریں خود اللہ تعالیٰ
آپ کو محفوظ رکھے گا۔
تیس سال سے زیادہ عرصہ گزرتا ہے مجھے اللہ تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرمایا کہ تیری عمر اسی
برس یا دو چار او پر یا نیچے ہو گی ۔ اس میں بھی بھید ہے کہ جو کام مجھے سپرد کیا ہے اس قدر مدت میں تمام
کرنا منظور ہوگا۔ لہذا مجھے اپنی بیماری میں کبھی موت کا غم نہیں ہوا۔
مجھے خوب یاد ہے کہ جن درختوں کے نیچے میں چھ سات سالہ عمر میں کھیلا کرتا تھا آج بعینہ بعض
درخت اسی طرح ہرے بھرے سر سبز کھڑے ہیں لیکن میں اپنے حال کو کچھ اور کا اور ہی دیکھتا ہوں۔
تم بھی اس کو تصور کر سکتے ہو ۔
یہ طعن تشنیع ہمعصروں کی غنیمت سمجھیں۔ اسی میں اصلاح نفس متصور ہے۔ جب یہ نہ ہوں گے تو
پھر خدمت مولیٰ کریم اور ہدیہ قابل حضرت عزت کیا ہو گا؟ آپ بیماری کا فکر کرتے ہیں۔ تمہارے
پہلے بھائی یعنی صحابہ تو بیعت ہی جان قربان کرنے کی کرتے تے تھے تھے اور اور ہر ہر حال حال منتظر منتظر رہتے تھے کے کہ کب
وہ وقت آتا ہے کہ اپنے مالک حقیقی کے راستہ میں فدا ہوں ۔ غرض ہر حال کیا صحت اور کیا بیماری آپ
مولی کریم سے معاملہ ٹھیک رکھیں ۔ سب کام اچھے ہو جاویں گے۔
۱ بدر جلد ۱۲ نمبر ۲ مورخه ۱۱ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی