۱۲؍ جنوری ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۲ جنوری ۱۹۰۱ء
فرمایا۔
لد
جلد دوم
ایک شخص نے سنایا کہ مشہور کتب فروشوں کے پاس دور دور سے آپ کی کتابوں کی مانگ آتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو ہوا چلائی ہے۔ لوگ اپنی اپنی جگہ تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں ۔
فرمایا۔ معجزہ تو علم کا ہی بڑا ہوتا ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا با
علمی معجزات سب سے بڑا معجزہ قرآن شریف ہی تھا جواب تک قائم بڑا ہے۔
یہ ذکر تفسیر الفاتحہ کے لکھنے پر ہوا جو کہ حضرت صاحب گولڑ وی لے وغیر گولڑوی وغیرہ علماء کے مقابلہ میں اشتہار
دے کر لکھ رہے ہیں۔
فرمایا۔ عالم علم سے پہچانا جاتا ہے۔ ہمارے مخالفین میں دراصل کوئی عالم نہیں ہے۔ ایک بھی نہیں
ہے ورنہ کیوں مقابلہ میں عربی فصیح بلیغ تفسیر لکھ کر اپنا عالم ہونا ثابت نہیں کرتے ۔ ایک آنکھوں والے
کو اگر الزام دیا جاوے کہ تو نابینا ہے تو وہ غصہ کرتا ہے۔ غیرت کھاتا ہے اور صبر نہیں کرتا جب تک
اپنا بینا ہونے کا ثبوت نہ دے۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ اپنا عالم ہونا اپنا علم دکھا کر ثابت کریں۔
فرمایا۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ بہت سے عالموں نے اس سلسلہ کی مخالفت کی یہ غلط ہے۔ خدا نے
اپنی تحدیوں اور دعووں کے ساتھ علمی معجزات ہماری تائید میں دکھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مخالفوں میں
کوئی عالم نہیں ہے اور یہ بات غلط ہے کہ عالموں نے ہماری مخالفت کی ۔
۱۵ جنوری ۱۹۰۱ء
عظم
فرمایا۔ آج رات کو الہام ہوا ۔ مَنَعَهُ مَانِعُ مِنَ السَّمَاءِ یعنی اس تفسیر نویسی
میں کوئی تیرا مقابلہ نہ کر سکے گا۔ خدا نے مخالفین سے سلب طاقت اور ساب علم
کر لیا ہے۔ اگر چہ ضمیر واحد مذکر غائب ایک شخص یعنی مہر شاہ کی طرف ہے لیکن خدا نے ہمیں سمجھایا ہے
لے مراد پیر مہر علی شاہ۔ (مرتب)

کہ اس شخص کے وجود میں تمام مخالفین کا وجود شامل کر کے ایک ہی کا حکم رکھا ہے تا کہ اعلیٰ سے اعلیٰ
اور اعظم سے اعظم معجزہ ثابت ہو کہ تمام مخالفین ایک وجود یا کئی جان ایک قالب بن کر اس تفسیر کے
مقابلہ میں لکھنا چاہیں تو ہر گز نہ لکھ سکیں گے۔
فرمایا۔ انسان کا کام انسان کر سکتا ہے۔ ہمارے مخالف انسان ہیں اور عالم اور مولوی کہلاتے
ہیں ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ جو کام ہم نے کیا وہ نہیں کر سکتے ۔ یہی ایک معجزہ ہے۔ نبی اگر ایک سونٹا پھینک
دے اور کہے کہ میرے سوا کوئی اس کو اٹھا نہ سکے گا تو یہ بھی ایک معجزہ ہے، چہ جائیکہ تفسیر نویسی تو ایک
علمی معجزہ ہے۔
فرمایا۔ یہ تفسیر رمضان شریف میں شروع ہوئی جیسا کہ قرآن شریف رمضان میں شروع ہوا تھا میں شروع ہوئی جیسا کہ شریف میں ہواتھا
اور امید ہے کہ دو عیدوں کے درمیان ختم ہو گی ۔ جیسا کہ شیخ سعدی نے کسی کے متعلق کہا ہے۔
ه
بروز ہمایوں
و
بتاریخ فرخ میان
سال سعید
دو عید
فرمایا۔ قرآن شریف کے معجزہ فصاحت و بلاغت کے جواب میں ایک دفعہ پادری فنڈر نے
حریری اور ابوالفضل اور بعض انگریزی کتابوں کو پیش کیا تھا۔ مدت کی بات ہے۔ ہم نے اس وقت بھی
یہی سوچا تھا کہ یہ جھوٹ بولتا ہے کیونکہ اول تو ان مصنفین کو کبھی یہ دعوی نہیں ہوا کہ ان کا کلام بے مثل
ہے بلکہ وہ خود اپنی کم مائیگی کا ہمیشہ اقرار کرتے رہے ہیں اور قرآن شریف کی تعریف کرتے ہیں ۔
دوسرا ان لوگوں کی کتابوں میں معنی الفاظ کے تابع ہو کر چلتا ہے۔ صرف الفاظ جوڑے ہوئے ہوتے
ہیں ۔ قاف ۔ قافیہ کے واسطے ایک لفظ کے مقابل دوسرا لفظ تلاش کیا جاتا ہے اور لاش کیا جاتا ہے اور کلام میں حکمت اور معارف کا
لحاظ نہیں ہوتا اور قرآن شریف میں التزام ہے حق اور حکمت کا۔ اصل میں اس بات کا نباہنا کہ حق اور
حکمت کے کلمات کے ساتھ قافیہ بھی درست ہو یہ بات تائید الہی سے حاصل ہوتی ہے ورنہ انسانوں
کے کلام ایسے ہوتے ہیں جیسا کہ حریری وغیرہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی