۱۹؍ جنوری ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ جنوری ۱۹۰۱ء
ایک شخص نے اپنے قرض کے متعلق دعا کے واسطے عرض استغفار کلید ترقیات روحانی ہے کی فرمایا۔
استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کے واسطے غموں سے سُبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے۔
ایک شخص کو استغفار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ
۲۰ جنوری ۱۹۰۱ء
استغفار کلید ترقیات روحانی ہے۔ ہے
لو
قرآن شریف میں مسیح موعود اور اُس کی جماعت کا ذکر فرمایا۔ قرآن شریف میں
چار سورتیں ہیں جو بہت
پڑھی جاتی ہیں ۔ اُن میں مسیح موعود اور اس کی جماعت کا ذکر ہے۔ (1) سورۃ فاتحہ جو ہر رکعت میں
پڑھی جاتی ہے۔ اس میں ہمارے دعوے کا ثبوت ہے جیسا کہ اس تفسیر میں ثابت کیا جائے گا۔
(۲) سورہ جمعہ جس میں آخرِينَ مِنْهُمُ ( الجمعة :(۴) مسیح موعود کی جماعت کے متعلق ہے۔ یہ ہر جمعہ
میں پڑھی جاتی ہے۔ (۳) سورۂ کہف جس کے پڑھنے کے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
تاکید فرمائی ہے۔ اس کی پہلی اور پچھلی دس آیتوں میں دجال کا ذکر ہے۔ (۴) آخری سورۃ قرآن
کی جس میں دجال کا نام خناس رکھا۔ س رکھا ہے۔ یہ وہی لفظ ہے جو عبرانی توریہ ہے جو عبرانی توریت میں دجال کے واسطے آیا
ہے۔ یعنی نحاش n- ایسا ہی قرآن شریف کے اور مقامات میں بھی بہت ذکر ہے۔ سے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱۱ ۲ الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱
سے الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱
تفسیر سورۃ فاتحہ ابھی تک لکھنی شروع نہیں ہوئی اور دن تھوڑے سے رہ گئے ہیں ۔ تفسیر سورہ فاتحہ اس پرفرمایا۔
اب تک ہم نہیں جانتے کہ ہم کیا لکھیں۔ تو کلا علی اللہ اس کام کو شروع کیا گیا ہے۔ ہم موجودہ
مواد پر بھروسہ نہیں رکھتے ۔ صرف خدا پر بھروسہ ہے کہ کوئی بات دل میں ڈالی جائے۔ یہ بات میرے
اختیار میں نہیں۔ جب وہ مواد اور حقائق جن کی تلاش میں میں ہوں مجھے مل گئے تو پھر اُن کو فصیح بلیغ
عربی میں لکھا جائے گا۔ چونکہ انسانوں کو ثواب حاصل کرنے کے واسطے فکر اُٹھانا چاہیے اس واسطے ہم
فکر کرتے ہیں۔ آگے جب کوئی بات خدا تعالیٰ القا کرے ۔ خدا سے دعا مانگی جاتی ہے اور میرا تجربہ
ہے کہ جب خدا سے مدد مانگی جاتی ہے تو وہ مدد دیتا ہے۔
( تفسیر سے پہلے جو تمہید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھی ہے۔ اس کے متعلق حضرت
مولوی سید محمد احسن صاحب نے عرض کی کہ پیر گولڑوی تفسیر نویسی سے پہلے ایک تقریر اور مباحثہ چاہتا تھا۔ سو پہلے اور
اس تمہید میں یہ بھی ہو گیا۔ ہو گیا۔ حضرت سید احمد سید احمد شہید اور مولوی محمد اسمعیل شہید کا ذکر درمیان میں آیا ۔ )
فرمایا۔ ان لوگوں کی نیتیں نیک تھیں وہ چاہتے تھے کہ ملک میں نماز اور اذان اور قربانی کی
رکاوٹ جو کہ سکھوں نے کر رکھی تھی دور ہو جائے۔ خدا نے اُن کی دعا کو قبول کیا اور اس کی قبولیت کو
سکھوں کے دفعیہ اور انگریزوں کو اس ملک میں لانے سے کیا۔ یہ ان کی دانائی تھی کہ انہوں نے
انگریزوں کے ساتھ لڑائی نہیں کی بلکہ سکھوں کو اس قابل سمجھا کہ اُن کے ساتھ جہاد کیا جاوے مگر چونکہ
وہ زمانہ قریب تھا کہ مہدی موعود کے آنے سے جہاد بالکل بند ہو جائے ۔ اس واسطے جہاد میں اُن کو
کامیابی نہ ہوئی۔ ہاں بسبب نیک نیت ہونے کے اُن کی خواہش اذانوں اور نمازوں کے متعلق اس
طرح پوری ہو گئی کہ اس ملک میں انگریز آگئے ۔
مسیح موعود اور مہدی کے آنے کا وقت پھرفرمایا۔ وقت دو ہوتے ہیں۔ ایک خارجی اور ایک اندرونی یعنی روحانی۔ خارجی وقت
یہ ہے کہ حضرت رسول کریم اور ولیوں اور بزرگوں کے کشوف نے مسیح موعود اور مہدی کا وقت