۲۲؍ جنوری ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چودھویں صدی بتلایا اور اندرونی یعنی روحانی وقت یہ ہے کہ زمانہ کی حالت یہ بتلا رہی ہے کہ اس
وقت مسیح آنا چاہیے۔ دونوں وقت اس جگہ آکر مل گئے ہیں ۔ اے
۲۲ جنوری ۱۹۰۱ء
جماعت احمدیہ کی وجہ تسمیہ (اس جماعت کا نام احمدی رکھا جانے پر سی نے سنایا کہ کوئی اعتراض کرتا تھا کہ یہ نیا نام ہے۔ اس پر کچھ گفتگو ہوئی ۔ )
فرمایا۔ لوگوں نے جو اپنے نام حنفی ، شافعی وغیرہ رکھے ہیں یہ سب بدعت ہیں۔ حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے دو ہی نام تھے ۔ محمد اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ آنحضرت کا اسم اعظم محمد ہے
صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم اللہ ہے۔ اسم الله دیگر کل اسماء مثلاً حتی ، قیوم ،
رحمن، رحیم وغیرہ کا موصوف ہے۔ حضرت رسول کریم کا نام احمد وہ ہے جس کا ذکر حضرت مسیح نے کیا
يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ ( الصف :)
مِنْ بَعْدِی کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ وہ نبی میرے بعد بلا فصل آئے گا یعنی میرے اور اس کے
درمیان اور کوئی نبی نہ ہوگا۔ حضرت موسیٰ نے یہ الفاظ نہیں کہے بلکہ اُنہوں نے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاء ۔۔۔۔۔۔ (الفتح : ۳۰) میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدنی زندگی
کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جب بہت سے مومنین کی معیت ہوئی جنہوں نے کفار کے ساتھ جنگ
کئے ۔ حضرت موسی نے آنحضرت کا نام محمد بتلا یا صلی اللہ علیہ وسلم کیونکہ حضرت موسی خود بھی جلالی رنگ
میں تھے اور حضرت عیسی نے آپ کا نام احمد بتلایا کیونکہ وہ خود بھی ہمیشہ جمالی رنگ میں تھے۔ اب
چونکہ ہمارا سلسلہ بھی جمالی رنگ میں ہے۔ اس واسطے اس کا نام احمدی ہوا۔
فرمایا ۔ جمعہ حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیدا ہونے کا دن تھا اور یہی متبرک دن تھا
مگر پہلی اُمتوں نے غلطی کھائی۔ کسی نے شنبہ کے دن کو اختیار کیا اور کسی نے یکشنبہ کے دن کو ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱

حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اصل دن کو اختیار کیا۔ ایسا ہی اسلامی فرقوں نے غلطی کھائی۔ کسی
نے اپنے آپ کو حنفی کہا اور کسی نے مالکی اور کسی نے شیعہ اور کسی نے سنی مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے صرف دو ہی نام تھے محمدؐ اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے دو ہی فرقے ہو سکتے
ہیں ۔ محمدی یا احمدی محمدی اس وقت جب جلال کا اظہار ہو۔ احمدی اس وقت جب جمال کا اظہار ہو۔
استغفار اور یقین ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میرے لیے دعا کریں کہ میرے اولاد ہو جائے۔
آپ نے فرمایا کہ
استغفار بہت کرو ۔ اس سے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اولا د بھی دے دیتا ہے۔ یاد رکھو!
یقین بڑی چیز ہے۔ جو شخص یقین میں کامل ہوتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کی دستگیری کرتا ہے۔
( قبل از نماز عید )
دارالامان میں عید الفطر
نماز سے پیشتر حضرت اقدس امام علیہ الصلوۃ والسلام نے مولوی عبدالرحیم صاحب کٹکی سے دریافت فرمایا۔
کیا وہاں بھی فرقہ احمدیہ کا اشتہار پہنچا ہے اور اس کی اشاعت اچھی طرح کر دی گئی ہے
جس کے جواب میں مولوی صاحب موصوف نے عرض کیا کہ حضور پہنچا اور اشاعت بھی بخوبی کردی
گئی ہے مخالفوں نے بڑے بڑے اعتراض کئے اور جہلا کو بہکایا کہ اب کلمہ بھی لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَحْمَدُ
رَسُولُ اللہ پڑھیں گے۔ اس پر حضرت اقدس مرسل اللہ نے ایک تقریر فرمائی جس کا کچھ حصہ پچھلے ہفتہ کی
ڈائری میں برادرم مفتی محمد صادق صاحب نے لکھ دیا ہے اور جو کچھ ان سے رہ گیا تھا اس کو ہم ذیل میں درج
کرتے ہیں۔
فرمایا۔جاہل لوگوں کو بات بات میں ٹھوکر لگتی ہے۔ ان کو سمجھانا چاہیے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱

کے دو ہی نام تھے۔ جب مسیح نے پیشگوئی کی تو احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کی کیونکہ وہ خود جمالی
شان رکھتے تھے یہ وہی نام ہے جس کا ترجمہ فارقلیط ہے۔
جہلا کے دماغ میں عقل نہیں ہوتی اس لئے ان کو موٹی موٹی نظیروں کے ساتھ جب تک نہ سمجھایا
جائے وہ نہیں سمجھتے ہیں۔ ان کو تو بچوں کی طرح سبق دینا چاہیے۔ عورتیں اور بچے بھی تو طرح طرح کے
نظیروں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔
قرآن شریف اس وقت گم شدہ ہے۔ جنہوں نے اس نعمت کو پالیا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ لوگوں
کو سمجھا ئیں۔ جن کے پاس حق ہے وہ کیوں کامیاب نہ ہو۔ حق والا اگر دوسروں کو جو اس سے بے خبر
ہیں سمجھا تا نہیں ہے تو وہ بزدلی اور گناہ کرتا ہے۔ اس کے سمجھانے سے اگر اور نہیں تو وہ منہ ہی بند کر
لے گا ۔ ان لوگوں کی تو یہ حالت ہے کہ اگر پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی اور نام اور نام قرآن شریف میں
ہوتا اور اس کو اب پیش کیا جاتا تو بھی اعتراض کرتے ۔ کون سی بات ہے جس کو ہم نے اپنی طرف سے اپنی
پیش کیا؟ ہمیشہ ان کے سامنے قرآن شریف ہی پیش کیا ہے اور انہوں نے اعتراض ہی کیا ہے۔ انہیں
یہ بات کہ کلمہ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام رکھا ہے اس : یہ میں ستر یہ
ہے کہ باطل معبودوں کی نفی اور توحید الہی کا اظہار جلالی طور پر ظاہر ہونے والا تھا۔ عرب تو باز آنے
والے نہ تھے اس لئے محمد ی جلال ظاہر ہوا۔ احمدی رنگ میں وہ ماننے والے نہ تھے اس جمالی رنگ
میں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر آئے وہ کامیابی نہ ہوئی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی ۔ اس میں
اشارہ تھا کہ جلال سے اشاعت ہوگی ۔ اللہ کے ساتھ محمد ہی ہونا چاہیے تھا کیونکہ اللہ اسم اعظم ہے اور اللہ اس
جلالی نام ہے۔ اس کے ہمارے پاس دلائل ہیں۔ سارے قرآن شریف میں اللہ ہی کو موصوف ٹھیرایا
گیا ہے۔ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى (الحشر : ۲۵) اس میں وہ نام سب داخل ہیں جو قرآن شریف میں ذکر
کئے گئے ان سب سے موصوف اللہ ہی ہے جو اسم اعظم ہے پس اسم اعظم کا ظہور محمدصلی اللہ علیہ وسلم
ہی کے ریعہ ہونا چاہیے تھا جو شخص اب بھی ضد کرے وہ ایمان ۔ رے وہ ایمان سے خارج ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۴
لے

آج 10 میں سے 10 باقی