۱۲؍ فروری ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۲ فروری ۱۹۰۱ء
ایک امتحان والے آدمی کے متعلق دعا کے واسطے عرض کی گئی فرمایا۔
دعا تو کی جاتی ہے مگر بعض دفعہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے واسطے کوئی اور نعمت رکھی ہوئی ہوتی ہے
اور دعا ظاہر الفاظ میں پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی اس میں ایک ابتلا ہوتا ہے۔ خصوصاً ان لوگوں کے
واسطے جو بظاہر نیک ہوتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم تو نیک تھے ہم پر ابتلا یہ کیوں آیا۔
شام کے بعد فرمایا۔ خدا تعالیٰ پر بھروسہ
ہم کو تو خدا پر اتنا بھروسہ ہے کہ ہم تو اپنے لیے دعا بھی نہیں کرتے
کیونکہ وہ ہمارے حال کو خوب جانتا ہے۔ حضرت ابراہیم کو جب کفار نے آگ میں ڈالا تو فرشتوں
نے آکر حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ آپ کو کوئی حاجت ہے۔ حضرت ابراہیم نے فرما یا بلی ولکن
إِلَيْكُمْ لا ۔ ہاں حاجت تو ہے مگر تمہارے آگے پیش کرنے کی کوئی حاجت نہیں ۔ فرشتوں نے کہا کہ
اچھا خدا تعالیٰ کے آگے ہی دعا کرو۔ تو حضرت ابراہیم نے فرمایا عِلْمُهُ مِنْ حَالِي حَسْبِي مِنْ
سوائی ۔ وہ میرے حال سے ایسا واقف ہے کہ مجھے سوال کرنے کی ضرورت نہیں ۔ کے
۱۴ فروری ۱۹۰۱ء
ابتلا
ابتلا
اس بات پر ذکر کرتے ہوئے کہ مومنین پر تکالیف اور ابتلا آیا کرتے ہیں۔ فرمایا۔
ایک شخص حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اپنی لڑکی کا آنحضرت کے ساتھ
نکاح کے واسطے عرض کیا اور منجملہ اس لڑکی کی تعریف کے ایک یہ بات بھی عرض کی کہ وہ اتنی عمر کی
ہوئی ہے مگر آج تک اس پر کوئی بیماری وارد نہیں ہوئی ۔ آنحضرت علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ
جو لوگ خدا کے پیارے ہوتے ہیں ان پر خدا کی طرف سے ضرور تکالیف اور ابتلا آیا کرتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۳
احباب میں سے ایک کو مخالفین کی طرف سے بہت تکالیف پہنچی ہیں۔ اس نے اپنا حال عرض کیا۔
فرمایا۔ آپ نے بہت تکالیف اُٹھائی ہیں۔ یہ بات آپ میں قابلِ تعریف ہے جس قدرا بتلا ہوا
ہے اسی قدر انعام بھی ہوگا ۔ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الم نشرح : ) ۔
مخالفین سے برتا ؤ بعض مخالفین جو ہمارے دوستوں کے ساتھ سختی کرتے ہیں اور ان کو تکلیف
پہنچاتے ہیں ۔ اس کے ذکر میں اپنے دوستوں کو نرمی اور درگزر اور شرارت
سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔
مخالفوں کے مقابلہ میں جوش نہیں دکھانا چاہیے۔ خصوصاً جو جوان ہیں ان کو میں یہ نصیحت کرتا
ہوں ۔ ضروری ہے کہ تم جلدی جلدی میرے پاس آؤ۔ معلوم نہیں کہ تم کتنا زمانہ میرے بعد بسر کرو
گے۔ پاس رہنے میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انسان اگر رو بخدا ہوتو وہ تفسر مجسم ہوتا ہے اور پاس رہنے
میں انسان بہت سی باتیں دیکھ لیتا ہے اور سیکھ لیتا ہے۔
سفر کی تعریف ایک صف کا ہو کہ دس پندرہ تک ادھر جاناپڑتا ہے۔ ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ مجھے دس پندرہ کوس تک ادھر اُدھر جانا پڑتا ہے۔
سفر
میں کسی کو سفر سمجھوں اور نمازوں میں قصر کے متعلق کس بات پر عمل کروں ۔ میں کتابوں
کے مسائل نہیں پوچھتا ہوں۔ حضرت امام صادق کا حکم دریافت کرتا ہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
میرا مذہب یہ ہے کہ انسان بہت دقتیں اپنے اوپر نہ ڈال لے۔ عرف میں جس کو سفر کہتے ہیں
خواہ وہ دو، تین کوس ہی ہو اس میں قصر وسفر کے مسائل پر عمل کرے۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ۔
بعض دفعه هم دو دو تین تین میل اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں مگر کسی کے دل
میں یہ خیال نہیں آتا کہ ہم سفر میں ہیں لیکن جب انسان اپنی گٹھڑی اُٹھا کر سفر کی نیت سے چل پڑتا
ہے تو وہ مسافر ہوتا ہے۔ شریعت کی بنا دقت پر نہیں ہے۔ جس کو تم عرف میں سفر سمجھو وہی سفر ہے۔
اور جیسا کہ خدا کے فرائض
مسیح موعود کی خاطر نماز میں جمع کیے جانے کی پیشگوئی مکمل کیا جاتا ہے ۔ دریائی پر عمل کیا ہے۔
اُس کی رخصتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ فرض بھی خدا کی طرف سے ہیں اور رخصت بھی خدا کی طرف سے ۔
دیکھو! ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں۔ نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو ماہ سے زیادہ ہو گئے
ہیں۔ یہ سبب بیماری کے اور تفسیر سورۂ فاتحہ کے لکھنے میں بہت مصروفیت کے ایسا ہو رہا ہے اور ان
نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی حدیث بھی پوری ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں
جمع کی جائیں گی ۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا
بلکہ کوئی اور ہوگا اور وہ پیش امام مسیح کی خاطر نمازیں جمع کرائے گا۔ سواب ایسا ہی ہوتا ہے جس دن ہم
زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں آسکتے اس دن نمازیں جمع نہیں ہوتیں۔ اور اس حدیث کے الفاظ
سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اس
کی خاطر ایسا ہو گا۔ چاہیے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کی عزت و تکریم کریں اور ان
سے بے پروا نہ ہوویں ورنہ یہ ایک گناہِ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کو
خفت کی نگاہ سے دیکھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ایسے ہی اسباب پیدا کر دیئے کہ اتنے عرصہ سے نمازیں جمع
ہو رہی ہیں ورنہ ایک دو دن کے لئے یہ بات ہوتی تو کوئی نشان نہ ہوتا ۔ ہم حضرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے لفظ لفظ اور حرف حرف کی تعظیم کرتے ہیں ۔ اور ۔
تفسیر سورۂ فاتحہ میں خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل و محامد
تفسیر سورۃ فاتحہ کے ذکر میں فرمایا کہ
اس کتاب میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل اور محامد اس قدر بیان ہونے شروع
ہو گئے ہیں کہ ختم کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ اگر دن پورے نہ ہوتے تو میں چاہتا نہ تھا کہ بند کر دوں ۔
فرمایا۔ بہشت میں بھی مومنوں کے لئے ترقیات ہوتی ہیں اور
ترقیات غیر متناہی ہیں ترقیات انبیاءکے لئےبھی ہیں ورنہ درود شریف کیوں پڑھا جاتا
ہے۔ ہمارا یہ مذہب ہے کہ ترقیات غیر متناہی ہیں ۔
صفات جمالیہ
فرمایا۔سارے قرآن شریف کا خلاصہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ہے
اللہ تعالیٰ کی اصل صفات بھی جمالی ہیں اور اصل نام خدا جمالی ہے۔ یہ تو