۲۰؍ فروری ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے تو اُس کی نماز ہی فاسد ہے ۔
۲۰ فروری ۱۹۰۱ء
استغفار ایک شخص نے قرض کے واسطے دعا کے لئے عرض کی۔ فرمایا۔
استغفار بہت پڑھا کرو۔
تفسیر کے لکھنے کے متعلق فرمایا۔
جلد دوم
عربی تفسیر کے لئے غیبی قوت دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ اب تو ہم اس طرح جلدی جلدی دن رہ
لکھتے ہیں جیسے اُردو لکھی جاتی ہے بلکہ کئی دفعہ تو قلم برابر چلتا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ کیا لکھ رہے ہیں۔ ہے
کسی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپ کے مرید نہیں ہیں۔ ان کے پیچھے نماز غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ نے اپنے مریدوں کو یوں منع فرمایا ہے۔
حضرت نے فرمایا۔
جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے ، رڈ
کر دیا ہے اور اس قدر نشانوں کی پروانہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں اس سے لا پروا پڑے
ہیں ۔ ان لوگوں نے تقویٰ سے کام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے کہ انما
يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة : ۲۸) خدا صرف متقی لوگوں کی نماز قبول کرتا ہے، اس واسطے کہا
گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نماز خود قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں ۔
یم سے بزرگان دین کا یہی مذہب ہے کہ جو شخص حق مسیح موعود کو نہ مانے کا تیجہ کی حالت کرتا ہے رفت رفت اس کا سب ایمان ہوجاتا ہے۔
مخالفت
جو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانے وہ کافر ہے مگر جو مہدی اور مسیح کو نہ مانے اس کا بھی سلب ایمان
الحکم جلد ۵ نمبر۷ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۱ء صفحه ۹ ۲ الحکم جلد ۵ نمبر ۷ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۰
آخرکار
ہو جائے گا۔ انجام ایک ہی ہے۔ پہلے تخالف ہوتا ہے پھر اجنبیت پھر عداوت پھر غلو اور آخر کا رسلب
ہو جاتا ہے۔
اختیار میں خونی دشمنی کبھی نہیں ہوتی سوال ہوا کہ ابتدا میں بھی سلمانوں کے درمیان آپس میں عداوت اور دشمنیاں ہوتی رہی ہیں اور اختلاف رائے
بھی ہوتا رہا ہے مگر باوجود اس کے ہم کسی کو کافر نہیں کہہ سکتے ۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
یہ تو شیعوں کا مذہب ہے کہ صحابہ کے درمیان آپس میں ایسی سخت دشمنی تھی ، یہ غلط ہے۔ اللہ تعالی
آپ اس کی تردید میں فرماتا ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِل ( الحجر : ۴۸) برادریوں کے
درمیان آپس میں دشمنیاں ہوا کرتی ہیں مگر شادی ، مرگ کے وقت وہ سب ایک ہو جاتے ہیں۔ اخیار ،
میں خونی دشمنی کبھی نہیں ہوتی ۔
سوال ہوا کہ جو لوگ آپ کو کا فرنہیں کہتے مگر آپ کے مرید بھی نہیں ہیں ۔ اُن کا منعم علیہ کون ہیں کیا حال ؟ حضرت صاحب نے فرمایا ۔
وہ لوگ راہ و رسم اور تعلقات کس کے ساتھ رکھتے ہیں۔ آخر ایک گروہ میں اُن کو ملنا پڑے گا۔
جس کے ساتھ کوئی اپنا تعلق رکھتا ہے اُسی میں سے وہ ہوتا ہے۔
سوال ہوا کہ جو لوگ آپ کو نہیں مانتے وہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے نیچے ہیں یا کہ نہیں؟
حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں تو میں اپنی جماعت کو بھی شامل نہیں کر سکتا جب تک کہ خدا کسی کو نہ
کرے۔ جو کلمہ گو سچے دل سے قرآن پر عمل کرنے کے لیے طیار ہو بشرطیکہ سمجھا یا جاوے وہ اپنا
اجر پائے گا ۔ جس قدر کوئی مانے گا اُسی قدر ثواب پائے گا ۔ جتنا انکار کرے گا اُتنی ہی تکلیف
اُٹھائے گا۔
میں قسماً کہتا ہوں کہ مجھے لوگوں کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ۔ جو ہمیں کافر نہیں کہتے اُن کے دلوں
کا خدا ما لک ہے مگر حضرت مسیح کا خالق اور حتی ماننا بھی تو ایک شرک ہے۔ اگر وہ کہیں کہ خدا کے