۲۵؍ فروری ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے تمام محنت بے فائدہ ہے۔ خالصتہ الہ کام کرنا چاہیے۔ کوئی اور غرض درمیان میں نہ آوے۔
۲۵ فروری ۱۹۰۱ء
جلد دوم
جماعت کو اہم نصیحت اپنی جماعت کے لوگوں کو باہم محب کرنے اور روحانی کمزوریوں کے
سامنے نرمی کا برتاؤ کرنے کا حکم کرتے ہوئے اور اُس دردِ دل کا اظہار
کرتے ہوئے جو کہ آپ کو اپنی جماعت کی بہتری کے واسطے ہے فرمایا۔
میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے میں سے کمزور اور کچے لوگوں پر
رحم کریں۔ اُن کی کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اُن پر سختی نہ کریں اور کسی کے ساتھ بداخلاقی
سے پیش نہ آئیں بلکہ اُن کو سمجھائیں ۔ دیکھو ! صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان بھی بعض منافق آ کر
مل جاتے تھے پر حضرت رسول کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتے چنانچہ
عبد اللہ ابن ابی جس نے کہا تھا کہ غالب لوگ ذلیل لوگوں کو یہاں سے نکال دیں گے چنانچہ
سورہ منافقون میں درج ہے اور اس سے مراد اس کی ہی تھی کہ کفار مسلمانوں کو نکال دیں گے۔ اس کے
مرنے پر حضرت رسول کریم نے اپنا گر تہ اس کے لئے دیا تھا۔
میں نے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ میں دعا کے ساتھ اپنی جماعت کی مدد کروں ۔ دعا کے بغیر کام نہیں
چلتا۔ دیکھو ! صحابہ کے درمیان بھی جو لوگ دعا کے زمانہ کے تھے یعنی مکی زندگی کے جیسی اُن کی شان
تھی ویسی دوسروں کی نہ تھی ۔ حضرت ابوبکر جب ایمان لائے تھے تو انہوں نے کیا دیکھا تھا۔ انہوں
نے کوئی نشان نہ دیکھا تھا لیکن وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور اندرونی حالات
کے واقف تھے ۔ اس واسطے نبوت کا دعویٰ سنتے ہی ایمان لے آئے ۔ اسی طرح میں کہا کرتا ہوں کہ
ہمارے دوست اکثر یہاں آیا کریں اور رہا کریں ۔ گہرا دوست اور پورا واقف بن جانے سے انسان
بہت فائدہ اُٹھاتا ہے۔ معجزات اور نشانات سے ایسا فائدہ نہیں ہوتا۔ معجزات سے فرعون کو کیا فائدہ
الحکم جلد ۵ نمبر ۸ مورخه ۳ ۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱۲

ہوا۔ معجزات کے ہزاروں منکر ہوتے ہیں۔ اخلاق کا منکر کوئی نہیں۔ طالب ہو کر اصلی اور جگری
حالات کو دریافت کرنا چاہیے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمہ آریہ لوگوں نے حضرت رسول کریم پر اس قدر اعتراض کیسے ہیں لیکن
اگر ان لوگوں کو آپ کے اصلی حالات اور اخلاق کریمہ کے صحیح جز مل جاتے تو یہ کبھی ایسی جرات نہ
کرتے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اخلاق کے دو پہلو دکھلائے ۔ ایک مکی زندگی جبکہ آپ کے
دمی تھے اور کچھ قوت نہ تھی۔ دوسرا مدنی زندگی میں جبکہ آپ فاتح ہوئے اور وہی کفار
جو آپ کو تکالیف دیتے تھے اور آپ ان کی ایذا دہی پر صبر کرتے تھے اب آپ کے قابو میں آگئے
ایسا کہ جو چاہتے آپ ان کو سزا دے سکتے تھے مگر آپ نے لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف : ۹۳)
کہہ کر ان کو چھوڑ دیا اور کچھ سزا نہ دی ۔ ہمیں حضرت مسیح پر ایمان ہے اور ان کے ساتھ محبت ہے۔
مگر یہ کہنے میں ہم لاچار ہیں کہ اُن کو اپنے مخالفین پر قدرت اور طاقت نہیں ہوئی اور ان کو یہ موقع
نہیں ملا کہ دشمن پر قابو پا کر پھر اپنے اخلاق کا اظہار کریں اور اگر ان کو یہ موقع ملتا تو معلوم نہیں وہ کیا
کرتے۔ سچا مسلمان وہ ہے کہ دوسروں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آوے۔ میں دو باتوں کے پیچھے
لگا ہوا ہوں ۔ ایک یہ کہ اپنی جماعت کے واسطے دعا کروں ۔ دعا تو ہمیشہ کی جاتی ہے مگر ایک نہایت
جوش کی دعا جس کا موقع کبھی مجھے مل جائے اور دوم یہ کہ قرآن شریف کا ایک خلاصہ ان کو لکھ دوں ۔ کی دعا کا کبھی یہ کہ لکھ
قرآن شریف میں سب کچھ ہے مگر جب تک بصیرت نہ ہو کچھ حاصل قرآن کریم کا اعجاز نہیں ہوسکتا۔ قرآن شریف کو پڑھنے والا جب ایک سال سے دوسرے
سال میں ترقی کرتا ہے تو وہ اپنے گذشتہ سال کو ایسا معلوم کرتا ہے کہ گویا وہ تب ایک طفل مکتب تھا۔
کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام اور اس میں ترقی بھی ایسی ہی ہے۔ جن لوگوں نے قرآن شریف کو ذوالوجوہ
کہا ہے میں اُن کو پسند نہیں کرتا ۔ اُنہوں نے قرآن شریف کی عزت نہیں کی ۔
قرآن شریف کو ذوالمعارف کہنا چاہیے۔ ہر مقام میں سے کئی معارف نکلتے ہیں اور ایک نکتہ

دوسرے : سے نکتہ کا نقیض نہیں ہوتا مگر زود رنج ، کینہ پرور اور غصہ والی طبائع کے ساتھ قرآن شریف کی
مناسبت نہیں ہے اور نہ ایسوں پر قرآن شریف کھلتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس قسم کی تفسیر بنادوں ۔ نرا
فہم اور اعتقاد نجات کے واسطے کافی نہیں جب تک کہ وہ عملی طور پر ظہور میں نہ آوے۔ عمل کے سوا
کوئی قول جان نہیں رکھتا۔ قرآن شریف پر ایسا ایمان ہونا چاہیے کہ یہ در حقیقت معجزہ ہے اور خدا کے
ساتھ ایسا تعلق ہو کہ گویا اس کو دیکھ رہا ہے۔ جب تک لوگوں میں یہ بات پیدا نہ ہو جائے ، گویا
جماعت نہیں بنی۔ اگر کسی سے کوئی ایسی غلطی ہو کہ وہ صرف ایک غلط خیال کی وجہ سے ایک امر میں
ہماری مخالفت کرتا ہے تو ہم ایسے نہیں ہیں کہ ہم اس پر ناراض ہو جائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کمزوروں
پر رحم کرنا چاہیے۔ ایک بچہ اگر بستر پر پاخانہ پھر دے اور ماں غصہ میں آ کر اس کو پھینک دے تو وہ
خون کرتی ہے۔ ماں اگر بچہ کے ساتھ ناراض ہونے لگے اور ہر روز اس سے روٹھنے لگے تو کام کب
بنے۔ وہ جانتی ہے کہ یہ ہنوز نادان ہے۔ رفتہ رفتہ خدا اس کو عقل دے گا اور کوئی وقت آتا ہے کہ یہ
سمجھ لے گا کہ ایسا کرنا نا مناسب ہے۔ سو ہم ناراض کیوں ہوں ۔ اگر ہم کذب پر ہیں تو خود ہمارا
کذب ہمیں ہلاک کرنے کے واسطے کافی ہے۔ ہم اس راہ پر قدم مارنے رنے وا۔ والے سب سے ۔ پہلے نہیں
ہیں جو ہم گھبرا جائیں کہ شاید حق والوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا کیا معاملہ ہوا کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں
کہ سنت اللہ کیا ہے۔ سرور انبیاء پر کروڑوں اعتراض ہوئے ۔ ہم پر تو اتنے ابھی نہیں ہوئے۔ بعض
کہتے ہیں کہ جنگ اُحد میں آپ کو ۷۰ تلواریں لگی تھیں ۔ صدق کا بیج ضائع نہیں ہوتا۔ ابوبکری طبیعت
تو کوئی ہوتی ہے کہ فورا مان لے۔ طبائع مختلف ہوتی ہیں مگر نشان کے ساتھ کوئی ہدایت پا نہیں سکتا۔
سکینت باطنی آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ تصرفات باطنی یک دفعہ تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں ۔ پھر
انسان ہدایت پاتا ہے۔ ہدایت امر ربی ہے۔ اس میں کسی کو دخل نہیں۔ میرے قابو میں ہو تو میں
سب کو قطب اور ابدال بنا دوں مگر یہ امر محض خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ ہاں دعا کی جاتی ہے۔
صلح کی دعوت ہی طیار ہیں کہ ہمارے مخالف ہمارے ساتھ صلح کرلیں۔ میرے پاس ایک
تھیلہ ان کی گالیوں سے بھرے ہوئے کاغذات کا پڑا ہے۔ ایک نیا کا غذ آیا

آج 10 میں سے 10 باقی