۷؍ مارچ ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ خط حضرت اقدس کے حضور پڑھ کر سنا دیا گیا۔ آنحضرت علیہ السلام نے ایڈیٹر الحکم کو مندرجہ ذیل
جواب لکھ دینے کا حکم دیا۔
صبر اور استقلال کے ساتھ جب تک کوئی ہماری صحبت میں نہ رہے وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ ان کو
چاہیے کہ وہ یہاں آجائیں اور ایک عرصہ تک ہمارے پاس رہیں ۔ اے
/ مارچ ١٩٠١ء
الہامات کے متعلق ذکر تھا کہ اس میں بہت مشکلات الہامات اور حدیث النفس میں امتیاز پڑتے ہیں۔ فرمایا۔
بعض لوگ حديث النفس اور شیطان کے القا کو الہام الہی سے تمیز نہیں کر سکتے اور دھوکا کھا جاتے
ہیں ۔ خدا کی طرف سے جو بات آتی ہے وہ پر شوکت اور لذیذ ہوتی ہے۔ دل پر ایک ٹھوکر مارنے والی ہوتی
ہے۔ وہ خدا کی انگلیوں سے نکلی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کا ہم وزن کوئی نہیں ۔ وہ فولاد کی طرح دل میں
گرنے والی ہوتی ہے۔ جیسا قرآن شریف میں آیا ہے إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ( المزمل : ٦ )
ثقیل کے یہی معنے ہیں مگر شیطان اور نفس کا القا ایسا نہیں ہوتا ۔ حدیث النفس اور شیطان گویا ایک ہی
ہیں۔ انسان کے ساتھ دو قو تیں ہمیشہ لگی ہوئی ہیں۔ ایک فرشتے اور دوسرے شیطان ۔ گویا اس کی
ٹانگوں میں دور سے پڑے ہوئے ہیں۔ فرشتہ نیکی میں ترغیب اور مدددیتا ہے جیسا کہ قرآن شریف
میں آیا ہے أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ ( المجادلة : (۲۳) اور شیطان بدی کی طرف ترغیب دیتا ہے جیسا کہ
قرآن شریف میں آیا ہے يُوسُوس ( الناس : ۶ ) ان دونوں کا انکار نہیں ہو سکتا۔ ظلمت اور نور ہر دو ساتھ
لگے ہوئے ہیں۔ عدم علم سے عدم شے ثابت نہیں ہو سکتا۔ ماسوائے اس عالم کے اور ہزاروں عجائبات ہیں۔
گولا يُدْرَكْ ہوں ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ( الناس : (۲) میں شیطان کے ان وساوس کا ذکر ہے جو
کہ وہ لوگوں کے درمیان ان دنوں ڈال رہا ہے۔ بڑا وسوسہ یہ ہے کہ ربوبیت کے متعلق غلطیاں ڈالی
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۷ ۱ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱، ۱۲
جائیں۔ جیسا کہ امیر لوگوں کے پاس بہت مال و دولت دیکھ کر انسان کہے کہ یہی پرورش کرنے والے ہیں۔
اس واسطے حقیقی ربُّ النَّاسِ کی پناہ چاہنے کے واسطے فرمایا۔ پھر شیطانی وساوس کا علاج دُنیوی بادشاہوں اور حاکموں کو انسان مختار مطلق کہنے لگ جاتا ہے۔
اس پر فرمایا کہ مَلِكِ النَّاسِ ( الناس : ۳) اللہ ہی ہے۔ پھر لوگوں کے ان وساوس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ
مخلوق کو خدا کے برابر ماننے لگ پڑتے ہیں اور ان سے خوف ورجا رکھتے ہیں۔ اس واسطے اللهِ النَّاسِ
فرمایا۔ یہ تین وساوس ہیں ۔ ان کے دُور کرنے کے واسطے یہ تین تعویذ ہیں اور ان وساوس کے ڈالنے
والا وہی خناس ہے، وہی جس کا نام توریت میں زبانِ عبرانی کے اندر نا حاش آیا ہے جو حوا کے پاس آیا
تھا چھپ کر حملہ کرنے والا ۔ اس سورۃ میں اسی کا ذکر ہے اس سے معلوم ہوا کہ دجال بھی جبر نہیں
کرے گا بلکہ چھپ کر حملہ کرے گا تا کہ کسی کو خبر نہ ہو جیسا کہ پادریوں کا حملہ ہوتا ہے۔ یہ غلط ہے
کہ شیطان خود حوا کے پاس گیا ہو بلکہ جیسا کہ اب چھپ کر آتا ہے ویسا ہی تب بھی چھپ کر گیا تھا۔
کسی آدمی کے اندروہ اپنا خیال بھر دیتا ہے اور وہ اُس کا قائم مقام ہو جاتا ہے۔ کسی ایسے ہی مخالف دین
کے دل میں شیطان نے یہ بات ڈال دی تھی اور وہ بہشت جس میں حضرت آدم رہتے تھے وہ بھی
زمین پر ہی تھا۔ کسی بد نے ان کے دل میں وسوسہ ڈال دیا۔ قرآن شریف کی پہلی ہی سورت میں جو اللہ تعالیٰ
نے تاکید فرمائی ہے کہ مغضوب علیہم اور ضالین لوگوں میں سے نہ بننا۔ یعنی اے مسلمانو! تم یہود اور
نصاری کے خصائل کو اختیار نہ کرنا۔ اس میں سے بھی ایک پیشگوئی نکلتی ہے کہ بعض مسلمان ایسا ایسا کریں
گے یعنی ایک زمانہ آوے گا کہ ان میں سے بعض یہود اور نصاری کے خصائل اختیار کریں گے۔ کیونکہ حکم
ایسے امر کے متعلق دیا جاتا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے بعض لوگ ہوتے ہیں۔
ہمیشہ
فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سارا کلام وحی ہوتا تھا۔ مگر قرآن خاص وحی ہے قرآن شریف ایک خاص ہی ہوتا۔ وہ ایک نور ہوتا۔ لے ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹، ۱۰