۲۱؍ مارچ ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۱ مارچ ۱۹۰۱ء
وجد وسرور کا روحانیت سے تعلق نہیں فرمایا۔ بعض اسنوں کو دیکھوگے کہ کافیاں اورشعر سن کر وجد و طرب میں آجاتے ہیں مگر جب مثلاً
ان کو کسی شہادت کے لئے بلایا جائے تو عذر کریں گے کہ ہمیں معاف رکھو ۔ ہمیں تو فریقین سے تعلق
ہے۔ ہمیں اس معاملہ میں داخل نہ کرو۔ پس سچائی کا اظہار نہ کریں گے۔ ایسے لوگوں کے وجد و سرور
سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ جب کسی ابتلا میں آجاتے ہیں تو اپنی صداقت کا ثبوت نہیں دے سکتے
اُن کا سرور و وجد قابل تعریف نہیں ۔ یہ سرور و وجد ایک عارضی چیز اور طبعی امر ہے۔ بعض منکرین اسلام
جن کو تمام پاک بازوں سے دلی عداوت ہے وہ بھی اس سرور سے حصہ لیتے ہیں ۔ ایک متعصب ہندو
مثنوی مولوی رومی رحمتہ اللہ علیہ پڑھ کر سرور حاصل کرتا تھا حالانکہ وہ دشمن اسلام تھا۔ کیا تم سانپ کو
پاک باز مانو گے جو بانسری سن کر سرور میں آجاتا ہے یا اونٹ کو خدا رسیدہ قرار دو گے جو خوش الحانی
سے نشہ میں آجاتا ہے۔ سچائی کا کمال جس سے خدا خوش ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے
ساتھ اپنی وفاداری دکھائے۔ ایسے انسان کا تھوڑ ا عمل بھی دوسرے کے بہت عمل سے بہتر ہے مثلاً
ایک شخص کے دونو کر ہیں۔ ایک نوکر دن میں کئی دفعہ اپنے مالک کی خدمت میں آکر سلام کرتا ہے اور
ہر وقت اس کے گرد و پیش رہتا ہے۔ دوسرا اس کے پاس بہت کم آتا ہے مگر مالک پہلے کو بہت قلیل نوسرا اس کے پاس بہت کم آتا ہے مگر مالک ملے کو بہت تکمیل
تنخواہ دیتا ہے اور دوسرے کو بہت زیادہ۔ اس لیے کہ وہ جانتا ہے کہ دوسرا ضرورت کے وقت اُس پر
جان بھی دینے کے لئے طیار ہے اور وفادار ہے اور پہلا کسی کے بہکانے سے مجھے قتل کرنے پر بھی
آمادہ ہو جائے گا یا کم از کم مجھے چھوڑ کر کسی دوسرے کی ملازمت اختیار کرلے گا ۔ اسی طرح اگر کوئی
شخص خدا تعالیٰ سے وفاداری کا تعلق نہیں رکھتا مگر پنج وقتہ نماز ادا کرتا ہے اور اشراق تک بھی پڑھتا
ہے بلکہ کئی ایک اور اور ا د بھی تجویز کئے ہوئے ہیں تو وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں ایک وفادار انسان
سے کوئی نسبت نہیں رکھتا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ ابتلا کے وقت وفاداری نہیں دکھلائے گا۔

جب انسان وفاداری اختیار کرے گا تو سرور لازمی طور پر اس کو حاصل ہو جائے گا۔ جیسا کہ کھانا آتا
ہے تو دستر خوان بھی ساتھ آجاتا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ کاملوں میں بھی بعض قبض کے وقت
آجاتے ہیں کیونکہ قبض کے وقت انسان کو سرور کی قدر زیادہ ہوتی ہے اور اس کو زیادہ لذت حاصل
ہوتی ہے۔
دوسرے کے متعلق رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کی جائے فرمایا۔ ان سان
دوسرے شخص
کے دل کی ماہیت معلوم نہیں کر سکتا اور اس کے قلب کے مخفی گوشوں تک اس کی نظر نہیں پہنچ سکتی
اس لیے دوسرے شخص کی نسبت جلدی سے کوئی رائے نہ لگائے بلکہ صبر سے انتظار کرے۔ ایک شخص
کا ذکر ہے کہ اس نے خدا تعالیٰ سے عہد کیا کہ میں سب کو اپنے سے بہتر سمجھوں گا اور کسی کو اپنے سے
کمتر خیال نہیں کروں گا۔ اپنے محبوب کو راضی کرنے کے لئے انسان ایسی تجویزیں سوچتے رہتے
ہیں۔ ایک دن اس نے ایک دریا کے پل کے پاس جہاں سے بہت آدمی گزر رہے تھے ایک شخص
بیٹھا ہوا دیکھا اور اس کے پہلو میں ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی۔ ایک بوتل اس شخص کے ہاتھ میں تھی ۔
آپ پیتا اتھا اور اُس عورت کو بھی پلاتا تھا۔ اُس نے اس پر بدظنی کی اور خیال کیا کہ میں اس بے حیا
سے تو ضرور بہتر ہوں ۔ اتنے میں ایک کشتی آئی مع سواریوں کے ڈوب گئی۔ وہی شخص جو عورت کے
پاس بیٹھا تھا، دریا میں سے سوائے ایک کے سب کو نکال لایا اور اس بدظن سے کہا تو مجھ پر بدظنی کرتا
تھا۔ سب کو میں نکال لایا ہوں ، ایک کو تو نکال لا ۔ خدا نے مجھے تیرے امتحان کے لئے بھیجا تھا اور ۔
تیرے دل کے ارادہ سے مجھے اطلاع دی۔ یہ عورت میری والدہ ہے اور بوتل میں شراب نہیں دریا کا
پانی ہے۔ غرض انسان دوسرے کی نسبت جلد رائے نہ لگائے ۔ لے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۴، ۱۵

آج 10 میں سے 10 باقی