۳۱؍ مارچ ۱۹۰۱ء - تقریر حضرت اقدسؑ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء
تقریر حضرت اقدس
سب صاحب اس بات کوشن لیں بعثت مرسلین کے متعلق خدا تعالی کی ازلی سنت کہ چونکہ ہماری یہ سب کارروائی
خدا ہی کے لیے ہے ۔ وہ اس غفلت کے زمانہ میں اپنی حجت پوری کرنی چاہتا ہے جیسے ہمیشہ انبیاء
علیہم السلام کے زمانہ میں ہوتا رہا ہے کہ جب وہ دیکھتا ہے کہ زمین پر تاریکی پھیل گئی ہے تو وہ تقاضا
کرتا ہے کہ لوگوں کو سمجھاوے اور قانون کے موافق حجت پوری کرے۔ اس لیے زمانہ میں جب
حالات بدل جاتے ہیں اور خدا سے تعلق نہیں رہتا۔ سمجھ کم ہو جاتی ہے۔ اس وقت خدا تعالیٰ اپنے کسی
بندہ کو مامور کر دیتا ہے تا کہ غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں کو سمجھائے اور یہی بڑا نشان اس کے مامور
ہونے پر ہوتا ہے کہ وہ لغو طور پر نہیں آتا ہے بلکہ تمام ضرورتیں اس کے وجود پر شہادت دیتی ہیں ۔
جیسے ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا ۔ اعتقادی اور عملی حالت بالکل خراب
ہوگئی تھی اور نہ صرف عرب کی بلکہ کل دنیا کی حالت بگڑ چکی تھی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ (الروم : (۴۲) اس فساد عظیم کے وقت خدا تعالیٰ نے اپنے کامل اور
پاک بندہ کو مامور کر کے بھیجا جس کے سبب سے تھوڑی ہی مدت میں ایک عجیب تبدیلی واقع ہو گئی ۔
مخلوق پرستی کی بجائے خدا تعالیٰ پوجا گیا ۔ بداعمالیوں کی بجائے اعمالِ صالحہ نظر آنے لگے ۔ ایسا ہی
اس زمانہ میں بھی دنیا کی اعتقادی اور عملی حالت بگڑ گئی ہے اور اندرونی اور بیرونی حالت انتہا تک
خطرناک ہو گئی ہے۔ اندرونی حالت ایسی خراب ہو گئی ہے کہ قرآن تو پڑھتے ہیں مگر یہ معلوم نہیں کہ
کیا پڑھتے ہیں ۔ اعتقاد بھی کتاب اللہ کے برخلاف ہو گئے ہیں اور اعمال بھی۔ مولوی بھی قرآن کو
پڑھتے ہیں اور عوام بھی مگر تدبر نہ کرنے میں دونوں برابر ہیں ۔ اگر غور کرتے تو بات کیسی صاف تھی ۔

قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے مثیل موسی پیدا کیا ہے۔ بات
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک سلسلہ پیدا کرتا ہے پھر جب اس سلسلہ پر ایک دراز عرصہ گزرنے کے بعد
ایک قسم کا پردہ سا چھا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے بدلے میں اور سلسلہ اسی رنگ میں قائم کرتا ہے۔
قرآن شریف سے دو سلسلوں کا پتہ لگتا ہے۔ اول بنی اسرائیل کا سلسلہ جو موسیٰ علیہ السلام سے
شروع ہوا اور حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم ہو گیا۔ چونکہ یہود کی بداعمالیاں حد تک پہنچ گئی تھیں اور اُن
میں یہاں تک شقاوت اور سنگدلی پیدا ہوگئی تھی کہ وہ انبیاء کے قتل تک مستعد ہوئے اس لیے اللہ تعالیٰ
نے غضب کی راہ سے اس سلسلہ کو جس میں ملوک اور انبیاء تھے حضرت عیسی پر ختم کر دیا۔
میں ہمیشہ سے اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ مسیح کی بے باپ ولادت نشان ہے ری مین کے ہاں پیدا ہوئے تھے اور ان
ت
کا بے باپ پیدا ہونا ایک نشان تھا اس بات پر کہ اب بنی اسرائیل کے خاندان میں نبوت کا خاتمہ
ہوتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ وعدہ تھا کہ بشرط تقوٹی نبوت بنی اسرائیل کے گھرانے سے ہوگی لیکن
جب تقویٰ نہ رہا تو یہ نشان دیا گیا تا کہ دانش مند سمجھ لیں کہ اب آئندہ اس سلسلہ کا انقطاع ہوگا۔ غرض
حضرت عیسی علیہ السلام پر بنی اسرائیل کی نبوت کا خاتمہ ہو گیا۔ پہلی کتابوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے وعدہ
کیا تھا کہ بنی اسماعیل میں بھی ایک سلسلہ اسی سلسلہ کا ہمرنگ پیدا ہوگا اور اس کے امام و پیشوا اور سردار
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ توریت میں بھی یہ خبر دی گئی تھی۔ قرآن شریف نے بھی فرمایا علیہ ہوں میں یہ نے بھی
كمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا ( المزمل : ۱۶ ) جیسے تو ریت میں مانند کا لفظ تھا قرآن شریف میں
کہا کا لفظ موجود ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بالاتفاق مثیل موسی ہیں ۔ سورہ نور آنحضرت مثیل موسی یں میں میں بھی ذکر فرمایا گیا ہے کہ سلسلہ محمد یہ موسویہ سلسلہ کا مثیل
ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے درمیانی انبیاء کا ذکر قرآن شریف نے
نہیں کیا ۔ لَمْ نَقْصُصُ ( المؤمن : ۷۹ ) کہہ دیا۔ یہاں بھی سلسلہ محمد یہ میں درمیانی خلفاء کا نام نہیں

لیا۔ جیسے وہاں ابتدا اور انتہا بتائی یہاں بھی یہ بتا دیا کہ ابتدا مثیل موسی سے ہوگی اور انتہا مثیل عیسی
پر ۔ گو یا خاتم الخلفاء وہی ہے جس کو دوسرے لفظوں میں مسیح موعود کہتے ہیں ۔ موعود اس لیے کہتے ہیں
کہ اس کا وعدہ کیا گیا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ( النور : ۵۶)
آیت استخلاف میں مسیح موعود کی پیشگوئی خلفاء کے قر کا جو وعدہ اللہ تعالی نے کیا تھا اسی وعدہ میں وہ خاتم الخلفاء بھی شامل
ہے اور نص قرآنی سے ثابت ہوا کہ وہ موعود ہے۔ جو خط ایک نقطہ سے شروع ہو گا وہ ختم بھی نقطہ پر ہی
ہوگا ۔ پس جیسے وہاں خاتم مسیح ہے یہاں بھی وہ خاتم الخلفاء ہے۔ اس لئے یہ اعتقاد اسی قسم کا ہے کہ
اگر کوئی انکار کرے کہ اس امت میں مسیح موعود نہ ہو گا وہ قرآن سے انکار کرتا ہے اور اس کا ایمان جاتا
رہے گا اور یہ بالکل واضح بات ہے اس میں تکلف اور تصنع اور بناوٹ کا نام نہیں ہے پھر جو شک وشبہ
کرے وہ قرآن شریف کو چھوڑتا ہے۔
ہے۔
سورۃ فاتحہ میں منعمین کا ذکر اللہ تعالی نے اس کوکئی سورتوں میں بیان کر دیا ہے۔ اول تو یہی
سورہ نور۔ دوسری سورہ فاتحہ جس کو ہر نماز کی ہر رکعت میں
پڑھتے ہیں۔ اس سورۃ میں تین گزشتہ فرقے پیش کیے ہیں ۔ ایک وہ جو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق
ہیں۔ دوسرے مغضوب، تیسرے ضالین مغضوب سے یہ مخصوصاً مراد نہیں کہ قیامت میں ہی غضب
ہوگا کیونکہ جو کتاب اللہ کو چھوڑتا اور احکام الہی کی خلاف ورزی کرتا ہے ان سب پر غضب ہوگا
مغضوب سے مراد بالاتفاق یہود ہیں اور الضَّالِّينَ سے نصاری ۔ اب اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ
۔
منعم علیہ فرقہ میں داخل ہونے اور باقی دو سے بچنے کے لئے دعا ہے اور یہ سنت اللہ ٹھہری ہوئی ہے۔
جب سے نبوت کی بنیاد ڈالی گئی ہے خدا تعالیٰ نے یہ قانون مقرر کر رکھا ہے کہ جب وہ کسی قوم کو کسی
کام کے کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیتا ہے تو بعض اس کی تعمیل کرنے والے اور بعض خلاف ورزی
کرنے والے ضرور ہوتے ہیں ۔ پس بعض منعم علیہ، بعض مغضوب اور بعض ضالین ضرور ہوں گے۔
اب زمانه باآواز بلند کہتا ہے کہ اس سورہ شریف کے موافق ترتیب آخر سے شروع ہو گئی ہے۔

آخری فرقہ نصاری کا رکھا ہے۔ اب دیکھو کہ اس میں کس قدر لوگ داخل ہو گئے ہیں ۔ ایک بشپ
نے اپنی تقریر میں ذکر کیا ہے کہ بیس لاکھ مسلمان مرتد ہو چکے ہیں اور یہ قوم جس زور شور کے ساتھ
نکلی ہے اور جو جو طریق اُس نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے اختیار کیے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے
کہ اس سے بڑھ کر کوئی عظیم الشان فتنہ نہیں ہے۔ اب دیکھو کہ تین باتوں میں سے ایک تو ظاہر
ہوگئی ۔ پھر دوسری قوم مغضوب ہے۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا وقت بھی آگیا اور وہ بھی پورا ہو رہا
ہے۔ یہودیوں پر غضب الہی اس دنیا میں بھی بھڑکا اور طاعون نے اُن کو تباہ کیا۔ اب اپنی
بدکاریوں اور فسق و فجور کی وجہ سے طاعون بکثرت پھیل رہی ہے۔ کتمان حق سے وہ لوگ جو عالم
کہلاتے ہیں نہیں ڈرتے ۔ اب ان دونوں کے پورا ہونے سے تیسرے کا پتہ صاف ملتا ہے۔
انسان کا قاعدہ ہے کہ جب چار میں سے تین معلوم ہوں تو چوتھی شے معلوم کر لیتا ہے اور اس پر اس
کو اُمید ہو جاتی ہے۔ نصاری میں لاکھوں داخل ہو گئے ۔ مغضوب میں داخل ہوتے جاتے ہیں ۔
منعم علیہ کا نمونہ بھی اب خدا د کھانا چاہتا ہے جب کہ سورۂ فاتحہ میں دعا تھی اور سورہ نور میں وعدہ کیا
گیا ہے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ سورہ نور میں دعا قبول ہوگئی ہے۔ غرض اب تیسرا حصہ منعم علیہ کا
ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو روشن طور پر ظاہر کر دے گا اور یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے
جو ہو کر رہے گا مگر اللہ تعالیٰ انسان کو ثواب میں داخل کرنا چاہتا ہے تا کہ وہ استحقاق جنت کا ثابت
کر لیں جیسا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا ۔ خدا تعالیٰ اس بات پر قادر تھا کہ وہ صحابہ
کے بدوں ہی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کی فتوحات عطا فر ما تا مگر نہیں خدا نے صحابہ کو شامل
کر لیا تا کہ وہ مقبول ٹھہریں۔ اس سنت کے موافق یہ بات ہماری جماعت کو پیش آگئی ہے کہ بار بار
تکلیف دی جاتی ہے اور چندے مانگے جاتے ہیں ۔
ہمارے دو ضروری کام
اس وقت ہمارے دو بڑے ضروری کام ہیں۔ ایک یہ کہ عرب میں
اشاعت ہو دوسرے یورپ پر اتمام حجت کریں۔ عرب پر اس
لئے کہ اندرونی طور پر وہ حق رکھتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا حصہ ایسا ہو گا کہ اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا کہ خدا

نے کوئی سلسلہ قائم کیا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اُن کو پہنچائیں اور اگر نہ پہنچائیں تو معصیت ہوگی ۔
ایسا ہی یورپ والے حق رکھتے ہیں کہ اُن کی غلطیاں ظاہر کی جاویں کہ وہ ایک بندہ کو خدا بنا کر خدا سے
دور جا پڑے ہیں۔ یورپ کا تو یہ حال ہو گیا ہے کہ واقعی اخلَدَ إِلَى الْأَرْضِ ( الاعراف: ۱۷۷) کا
مصداق ہو گیا ہے۔ طرح طرح کی ایجادیں صنعتیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس سے تعجب مت کرو کہ
یورپ ارضی علوم و فنون : وفنون میں ترقی کر رہا ہے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب آسمانی علوم کے دروازے
بند ہو جاتے ہیں تو پھر زمین ہی کی باتیں سوجھا کرتی ہیں۔ یہ کبھی ثابت نہیں ہوا کہ نبی بھی کلیں بنایا
کرتے تھے یا اُن کی ساری کوششیں اور ہمتیں ارضی ایجادات کی انتہا ہوتی تھیں۔
ایک قرآنی پیشگوئی کا ظہور آج جو اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ( الزلزال: ۳) کا زمانہ ہے
یہ مسیح موعود ہی کے وقت کے لیے مخصوص تھا۔ چنانچہ اب
دیکھو کہ کس قدر ایجادیں اور نئی کانیں نکل رہی ہیں۔ ان کی نظیر پہلے کسی زمانہ میں نہیں ملتی ہے۔
میرے نزدیک طاعون بھی اسی میں داخل ہے۔ اس کی جڑ زمین میں ہے۔ پہلا اثر چوہوں پر ہوتا
ہے۔ غرض اس وقت جبکہ زمینی علوم کمال تک پہنچ رہے ہیں۔ تو ہین اسلام کی حد ہو چکی ہے۔ کون کہہ
سکتا ہے کہ اس پچاس ساٹھ سال میں جس قدر کتا بیں ، اخبار ، رسالے تو ہین اسلام میں شائع ہوئے
ہیں کبھی ہوئے تھے؟ پس جب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے تو کوئی مومن نہیں بنتا جب تک کہ اس
کے دل میں غیرت نہ ہو۔ بے غیرت آدمی دیوث ہوتا ہے۔
اگر اسلام کی عزت کے لئے دل میں محبت نہیں ہے عبادت محبت ہی کا دوسرا نام ہے تو عبادت بھی بے سود ہے کیونکہ عبادت محبت ہی
کا نام ہے ۔ وہ تمام لوگ جو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی ایسی چیز کی عبادت کرتے ہیں جس پر کوئی سلطان
نازل نہیں ہوا وہ سب مشرک ہیں ۔ سلطان تسلط سے لیا گیا ہے جو دل پر تسلط کرے۔ اس لیے
یہاں دلیل کا لفظ نہیں لکھا ہے۔

عبادت کیا ہے۔ جب انتہا درجہ کی محبت کرتا ہے۔ جب انتہا درجہ کی اُمید ہو۔ انتہا درجہ کا خوف
ہو۔ یہ سب عبادت میں داخل ہے۔ غیر اللہ کی عبادت کا اتنا ہی مفہوم نہیں ہے کہ سجدہ نہ کیا جاوے۔
نہیں ۔ بلکہ اُس کے مختلف مدارج ہیں ۔ اگر کوئی مال سے انتہا درجہ کی محبت کرتا ہے تو وہ اس کا بندہ
ہوتا ہے۔ خدا کا بندہ وہ ہے جو خدا کے سوا اور چیزوں کی حد اعتدال تک رعایت کرتا ہے۔ اسلام میں
محبت ، امید منع نہیں ہے مگر ایک حد تک ۔
ا
اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرمادیا ہے کہ جو خدا سے محبت کرتے ہیں اُسی سے ڈرتے اسی سے اُمید
رکھتے ہیں وہ ایک سلطان رکھتے ہیں لیکن جو نفس کے تابع ہوتے ہیں ان کے پاس کوئی سلطان
نہیں ہے جو محکم طور پر دل کو پکڑے ۔ غرض انسان کا کوئی فعل اور قول ہو جب تک وہ خدا کی سلطان
کا پیرو نہ ہو شرک کرتا ہے۔ پس ہم جو اپنی اس کارروائی کی دوطور پر اشاعت چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ
خوب جانتا ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی شاہد نہیں ہو سکتا کہ کس قدر سچے جوش اور خالصتا للہ اس کو پیش
کرتے ہیں۔ ہمیں اتفاق نہیں ہوا کہ انگریزی میں لکھ پڑھ سکتے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم کبھی بھی اپنے
دوستوں کو تکلیف نہ دیتے مگر اس میں مصلحت یہ تھی کہ تا دوسروں کو ثواب کے لیے بلائیں ورنہ میری
طبیعت تو ایسی واقع ہوئی ہے کہ جو کام میں خود کر سکتا ہوں اُس کے لئے کسی دوسرے کو کبھی کہتا ہی نہیں۔
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور چار برس زندگی پاتے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ فوت ہو جاتے ۔ دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ فتح عظیم جس کا آپ کے ساتھ وعدہ تھا حاصل کر چکے تھے۔ رَأَيْتَ النَّاس
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : (٣) دیکھ چکے تھے۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمُ (المائدۃ: ۴) ہو چکا تھا
مگر اللہ تعالیٰ نے نہ چاہا کہ اُن کو محروم رکھے بلکہ یہی چاہا کہ اُن کو بھی ثواب میں داخل کر دے۔ اسی
طرح پر اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ہم کو اس قدر خزانے دے دیتا کہ ہم کو پروا بھی نہ رہتی مگر خدا ثواب میں
داخل کرتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے۔ یہ سب جو بیٹھے ہیں یہ قبریں ہی سمجھو کیونکہ آخر مرنا ہے۔ پس ثواب
حاصل کرنے کا وقت ہے۔ میں ان باتوں کو جو خدا نے میرے دل پر ڈالی ہیں سادہ اور صاف الفاظ
میں ڈالنا چاہتا ہوں ۔ اس وقت ثواب کے لیے مستعد ہو جاؤ اور یہ بھی مت سمجھو کہ اگر اس راہ میں خرچ
کریں گے تو کچھ کم ہو جاوے گا۔ خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح سب کمیاں پر ہو جائیں گی مَنْ يَعْمَلُ

آج 10 میں سے 10 باقی