یکم اپریل ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَة ( الزلزال : ٨ ) ۔
یا درکھو خدا کی توفیق کے بغیر دین کی خدمت نہیں ہو سکتی ۔ جو شخص دین کی خدمت کے واسطے
شرح صدر سے اُٹھتا ہے خدا اس کو ضائع نہیں کرتا۔ غرض خلاصہ یہ ہے کہ ایک پہلو تو میں کر رہا ہوں
دوسرے پہلو کو ہماری انگریزی خواں جماعت نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ انہوں نے یہ تجویز کی ہے
کہ تجارت کے طریق پر یہ کام جاری ہو جائے۔ دین کی اشاعت ہو جائے گی اور اُن کا کوئی حرج نہ
ہوگا ۔ اُمید ہے کہ خدا اس کا اجر دے گا۔
میں یہ صرف اپنی جماعت کے ارادوں کا ترجمہ کرتا ہوں۔ میرا منشا تو اسی حد تک ہے کہ کسی طرح عرب
اور دوسرے ملکوں میں تبلیغ ہو جائے ۔ یہ اُنہوں نے اپنی دانست میں اسہل طریق مقرر کیا ہے جس کو
تجارتی طریق پر سمجھ لیا جائے۔ تجارت کے اُمور ظن غالب ہی پر چلتے ہیں۔ بہر حال یہ اُن کا ارادہ ہے۔
میرے نزدیک جہاں تک یہ امر مذہب سے تعلق رکھتا ہے تو میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ اگر یہ تجویز عمل
میں نہ بھی آئے تب بھی یہ کام تو ہو جائے گا۔ بہر حال آپ غور کر لیں ۔ اللہ تعالیٰ کو بہتر معلوم ہے ۔
یکم اپریل ۱۹۰۱ء
معرفت اور بصیرت
لو
اکثر لوگوں کے خطوط آتے ہیں کہ فلاں شخص نے ہم سے یہ سوال کیا اور
ہم اس کا جواب نہ دے سکے۔ ایسی حالت میں انسان کچھ مذبذب
اور کمزور ہو جاتا ہے۔ یا د رکھو آئے دن وساوس میں پڑنا ناقص معرفت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ معرفت اور
بصیرت تو ایسی شے ہے کہ انسان فرشتوں سے مصافحہ کر لیتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ معرفت جیسی کوئی
طاقت نہیں ہے۔ پرندے کہاں تک اُڑ کر جاتے ہیں لیکن معرفت والا انسان اُن سے بھی آگے نکل
جاتا ہے اور بہت دور پہنچ جاتا ہے۔ پس اصل مدعا یہی ہے کہ ہمیں وہ یقین حاصل کرنا چاہیے جو
اطمینان کے درجہ پر پہنچا دیتا ہے۔ بڑوں اس کے انسان بالکل ادھورا اور ناقص ہے اور اس کی ترقی
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۵ تا ۸

کے دروازے بند ہیں ۔
جلد دوم
ہماری جماعت کے لئے یہ امر ضروری پڑا ہوا ہے کہ ما مور من اللہ کی صحبت ضروری ہے وہ اپنے وقوں میں کچھ وقت نکل کر آئیں اور یہاں
صحبت میں رہ کر اس غفلت کی تلافی کریں جو غیبو بت کے زمانہ میں پیدا ہوئی ہے اور ان شبہات کو دور
کریں جو اس غفلت کا باعث ۔ اعث ہوئے ہیں ۔ اُن کا حق ہے کہ وہ اُن کو پیش کریں اور اُن کا جواب ہم
سے سنیں ۔ بھلا اگر کمزور بچہ جو ابھی دودھ پینے اور ماں کے کنارِ عاطفت کا محتاج ہے اس سے الگ
کر دیا جائے تو تم اُمید کر سکتے ہو کہ وہ بچ رہے گا۔ کبھی نہیں ۔ اسی طرح بلوغ سے پیشتر کے کمال اور
معرفت کا حال ہے۔ انسان کمزور بچہ کی طرح ہوتا ہے۔ مامور من اللہ کی صحبت اس کے لئے ضروری
ہوتی ہے۔ اگر وہ اس سے الگ ہو جائے تو اس کی ہلاکت کا اندیشہ ہوتا ہے۔
مرکز میں بار بار آنے کی ضرورت در حقیقت یہ ایک بہت ہی ضروری امر ہے۔ اگر ارتقای کیک توفیق دے اور اس کو مجھ سے کہ بار بار
وہ
آنے کی کس قدر ضرورت ہے اس سے یہی نہ ہوگا کہ وہ اپنے نفس کے لئے فائدہ پہنچائے گا بلکہ
بہتوں کو فائدہ پہنچا سکے گا کیونکہ جب تک خود ایک معرفت اور بصیرت پیدا نہ ہو وہ دوسروں کو کیا راہ
بتائے گا۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ بعض شریر الطبع لوگ ایسے آدمیوں کو جن کو بار بار آنے کی عادت
نہیں کوئی سوال کرتے ہیں چونکہ انہوں نے جوابات سنے ہوئے نہیں ہوتے اور ساکت ہو کر نہ خود خفت
اُٹھاتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی جو دیکھنے سننے والے ہوتے ہیں ٹھوکر کا موجب ہو جاتے ہیں
اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس خفت اور سکوت سے ایمان پر ایک زد پڑتی ہے اور اس میں کمزوری شروع
ہوتی ہے کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب انسان مغلوب ہو جاتا ہے تو وہ غالب کے اثر سے بھی
متاثر ہو جاتا ہے۔ بسا اوقات اُس کے دل کو وہ اثر سیاہ کر دیتا ہے اور پھر قاعدہ کے موافق وہ تاریکی
بڑھنے لگتی ہے یہاں تک کہ اگر اُسی میں اُس کو موت آجائے تو وہ جہنم میں داخل ہوا۔ ان ساری باتوں
پر غور کر کے ایک دانش مند اس نتیجہ پر ضرور پہنچے گا کہ اس بات کی بہت بڑی ضرورت ہے کہ ان زہروں

کے دور کرنے کے واسطے جو روح کو تباہ کرتی ہیں کسی تریاقی صحبت کی ضرورت ہے جہاں رہ کر
انسان مہلکات کا علم بھی حاصل کرتا ہے اور نجات دینے والی چیزوں کی معرفت بھی کر لیتا ہے۔
اسی واسطے ایک عرصہ سے میرے دل میں یہ بات ہے اور میں سوچتا رہتا ہوں کہ اپنی جماعت کا
امتحان سوالات کے ذریعہ سے لوں چنانچہ میں نے اس تجویز کا کئی بار ذکر بھی کیا ہے۔ اگر چہ ابھی
مجھے موقع نہیں ملا لیکن یہ بات میرے دل میں ہمیشہ رہتی ہے کہ ایک بار سوالات کے ذریعہ آزما کر
دیکھوں کہ جو کچھ ہم پیش کرتے ہیں اس کے متعلق ان کو کہاں تک علم ہے اور انہوں نے ہمارے
مقاصد اور اغراض کو کہاں تک سمجھا ہے اور جو اعتراض اندرونی یا بیرونی طور پر کیے جاتے ہیں اُن کی
مدافعت کہاں تک کر سکتے ہیں ۔ اگر چالیس آدمی بھی ایسے نکل آویں جن کے نفس منور ہو جائیں اور
پوری بصیرت اور معرفت کی روشنی انہیں مل جائے تو وہ بہت کچھ فائدہ پہنچا سکیں۔
یہ پر میں سولہ ستر برس کی عمرسے عیسائیوں کی میں سولہ سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا یہ سلسلہ منہاج نبوت پر قائم ہے ہوں اور ان کے اعتراضوں پرغور کرتا رہا ہوں۔ میں
نے اپنی جگہ ان اعتراضوں کو جمع کیا ہے جو عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کرتے ہیں ان کی
تعداد تین ہزار کے قریب پہنچی ہوئی ہے لیکن جب میں ان لوگوں کے اعتراضوں کو پڑھتا ہوں جو
میری ذات کی نسبت کرتے ہیں تو میں ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ ابھی ان اعتراضوں میں پورا کمال
نہیں ہوا کیونکہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات پر جب اس قدر اعتراض کئے گئے ہیں تو
ہم مخالفوں کا منہ کیوں کر بند کر سکتے ہیں ۔ پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ میری نسبت جس قدر اعتراض کیے
جاتے ہیں ان میں سے ایک بھی ایسا اعتراض نہیں ہے جو اولوالعزم انبیاء علیہم السلام پر نہ کیا گیا ہو
اگر کسی کو اس میں شک ہو تو وہ میری ذات پر کوئی اعتراض کر کے دکھائے جو کسی پہلے نبی پر نہ کیا گیا ہو
مگر ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ جس قسم کا اعتراض مجھ پر کیا جائے گا یا جو اب تک ہوئے ہیں اسی قسم کے
اعتراض ان پر ہوئے ہیں۔ بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ منہاج نبوت پر قائم ہوا ہے اس لئے اس سلسلہ کی
سچائی کے لئے وہی معیار ہے جو انبیاء علیہم السلام کی صداقت کے لئے ہوتا ہے۔

کامل مومن
جلد دوم
اللہ تعالیٰ گواہ ہے اور اس سے بڑھ کر ہم کس کو شہادت میں پیش کر سکتے ہیں کہ
جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے سولہ یا سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا
رہا ہوں مگر ایک طرفۃ العین کے لئے بھی ان اعتراضوں نے میرے دل کو مذ بذب یا متاثر نہیں کیا
اور یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے ۔ میں جوں جوں ان کے اعتراضوں کو پڑھتا جاتا تھا اسی قدران
اعتراضوں کی ذلت میرے دل میں سماتی جاتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور محبت سے
دل عطر کے شیشہ کی طرح نظر آتا۔ میں نے یہ بھی غور کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جس
پاک فعل پر یا قرآن شریف کی جس آیت پر مخالفوں نے اعتراض کیا ہے وہاں ہی حقائق اور حکم کا
ایک خزانہ نظر آیا ہے جو کہ ان بد باطن اور خبیث طینت مخالفوں کو عیب نظر آیا ہے۔
سنو ! انسان کامل مومن اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک کفار کی باتوں سے متاثر نہ ہونے والی
فطرت حاصل نہ کرلے اور یہ فطرت نہیں ملتی جب تک اس شخص کی صحبت میں نہ رہے جو گمشدہ متاع کو
واپس دلانے کے واسطے آیا ہے۔ پس جب تک کہ وہ اس متاع کو نہ لے لے اور اس قابل نہ ہو جائے
کہ مخالف باتوں کا اس پر کچھ بھی اثر نہ ہو اس وقت تک اس پر حرام ہے کہ اس صحبت سے الگ ہو کیونکہ
وہ اس بچہ کی مانند ہے جو ابھی ماں کی گود میں ہے اور صرف دودھ ہی پر اس کی پرورش کا انحصار ہے۔
پس اگر وہ بچہ ماں سے الگ ہو جاوے تو فی الفور اس کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح اگر وہ صحبت
سے علیحدہ ہوتا ہے تو خطر ناک حالت میں جا پڑتا ہے۔ پس بجائے اس کے کہ دوسروں کو درست کرنے
کے لئے کوشش کر سکتا ہو خود الٹا متاثر ہو جاتا ہے اور اوروں کے لئے ٹھوکر کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے ہم
کو دن رات جلن اور افسوس یہی ہے کہ لوگ بار بار یہاں آئیں اور دیر تک صحبت میں رہیں۔ انسان
کامل ہونے کی حالت میں اگر ملاقات کم کر دے اور تجربہ سے دیکھ لے کہ قوی ہو گیا ہوں تو اس وقت
اسے جائز ہو سکتا ہے کہ ملاقات کم کر دے کیونکہ بعید ہو کر بھی قریب ہی ہوتا ہے لیکن جب تک کمزوری
ہے وہ خطرناک حالت میں ہے۔ دیکھو اس قدر لوگ جو عیسائی ہو گئے جن کی تعداد ۲۰ لاکھ تک
پہنچی ہے۔ میں نے ایک بشپ کے لیکچر کا خلاصہ پڑھا تھا۔ اس نے بیان کیا ہے کہ ہم ۲۰ لاکھ عیسائی

کر چکے ہیں تو یہ لوگ اس قسم کے تھے جو دوسروں کے اعتراضات سے متاثر ہو گئے اور ایمان کمزور
ہو گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اپنے مذہب کو ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور عیسائیت کو قبول کر لیا۔ سراج الدین عیسائی
بھی ایسے ہی آدمیوں میں سے تھا۔ یہ لوگ کسی صادق کی صحبت میں کامل زمانہ نہیں گزارتے اور
طرح طرح کی خواہشوں کے اسیر اور پابند ہو کر اپنے مذہب اور ایمان جیسی قیمتی چیز کے بدلے
عیسائیت خرید لیتے ہیں۔
غرض میرے دشمنوں اور مخالفوں کی تعداد ابھی ایسی خطر ناک پیدا نہیں ہوئی جس قدر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن اسلام میں سے نکل کر پیدا ہو گئے ہیں ۔ صفدر علی اور عمادالدین وغیرہ نے
کون سی کسر باقی رکھی ہے اور میں تو سچ کہتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ مجھے اپنی دشمنی اور اپنی تو ہین یا
عزت اور تعظیم کا تو کچھ بھی خیال نہیں ہے۔ میرے لئے جو امرسخت ناگوار ہے اور ملال خاطر کا موجب
ہمیشہ رہا ہے وہ یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل اور پاک انسان کی تو ہین کی جاتی ہے۔
اس صادقوں کے سردار سراسر صدق کو کاذب کہا جاتا ہے۔ یہ امر ہے جو میرے لیے ہمیشہ غم کا باعث
رہا ہے۔ اس لئے میں اسی فکر میں رہتا ہوں کہ اس مردہ پرست قوم کے دجل اور مکر کو کھول کر ایسا دکھا دیا
جائے کہ سب کھلا کھلا دیکھ لیں۔ کل مجھے خیال آیا کہ مسیح موعود کے کام میں يَكْسِرُ الصَّليب تو آیا ہے
پر يَقْتُلُ الْخَنْزِير کیوں آیا ہے۔ تو یہی سمجھ میں آیا کہ یہ تفنن عبارت کے طور پر آیا ہے۔ وہ لوگ جو
مرتد ہوئے ہیں ان کے مادے چونکہ خراب تھے اس لئے ایسے بدا اتفاق بھی ان کو پیش آتے گئے
یہاں تک کہ آخر مرتد ہو گئے اور صرف اپنے نفس کے غلام ہو کر زندگی بسر کرنے لگے۔
تریاقی صحبت وہ آدمی جو کی تریاقی صحبت میں رہے اور اس طرح رہے جو رہنے کا حق ہے تو
اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس کو ایسے زہروں سے بچا لیتا ہے اور یہ بات کہ
انبیاء علیہم السلام کی یا آسمانی کتابوں کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ بہت صاف امر ہے ۔ دیکھو! آنکھ
میں بھی ایک روشنی اور نور ہے لیکن وہ سورج کی روشنی کے بغیر دیکھ نہیں سکتی ۔ آنکھ خدا نے دی ہے

ساتھ ہی دوسری روشنی بھی پیدا کر دی ہے کیونکہ یہ نور دوسرے نور کا محتاج ہے۔ اسی طرح اپنی عقل
جب تک آسمانی نور اور بصیرت اس کے ساتھ نہ ہو کچھ کام نہیں دے سکتی ۔ نادان ہے وہ شخص جو کہتا
ہے ہم مجرد عقل سے بھی کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ خدا نے جو طریق مقرر کیا ہے۔ اس کو حقارت کی نگاہ
سے مت دیکھو ۔ بہت سے اسرار اور امور ہیں جو مجھ پر کھولے گئے ہیں اگر میں ان کو بیان کروں تو
خاص آدمیوں کے سوا جو صحبت میں رہتے ہیں باقی حیران رہ جائیں ۔
پس ان لوگوں کو دیکھ کر حیرت اور رونا آتا ہے جو کسی صادق کی پاک صحبت میں نہیں رہے۔ ان
لوگوں کو جو ذاتیات پر اعتراض کرتے ہیں ۔ ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ وہ کوئی ایک اعتراض تو دکھا ئیں
جو پہلے کسی نبی پر نہ کیا گیا ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو اعتراض آریوں نے کیے ہیں کیا وہ ان
اعتراضوں سے جو مجھ پر ہوئے بڑھے ہوئے نہیں ہیں ؟ حضرت مسیح پر یہودیوں نے جس قدر اعتراض
کیے ہیں یا آریوں نے کئے ہیں۔ وہ دیکھو کس قدر ہیں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات
پر جس قدر الزام لگائے جاتے ہیں ان کا شمار تو کرو۔
منہاج نبوت پر قائم سلسلہ کی مخالفت ہاں منہاج نبوت پر جو سلسلہ قائم ہو گا۔ ضرور ہے کہ اس پر ایسے الزام لگائے جاویں۔ مگر آخر
خدا تعالیٰ اپنے مامور مقبول اور مطہر کی تطہیر کر دیتا ہے اور دکھا دیتا ہے کہ وہ ان الزاموں سے بالکل
پاک ہے۔ معترض کی آنکھ اور دل نے دھوکہ کھایا ہے۔ یہ لوگ جو اصل مقصد کو چھوڑ کر ذاتیات پر
اعتراض کرنے لگے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ خدا کا فرستادہ اپنے ساتھ دلائل اور براہین پر
زور رکھتا ہے۔ اس کی ہر ایک بات پکی اور محکم ہوتی ہے اور ایسے تائیدی نشان اس کے لئے ظاہر
ہوتے ہیں کہ دوسرے ان سے عاجز رہ جاتے ہیں اس لئے مخالف جب کوئی راہ گریز نہیں پاتے تو
رکیک عذر کرنے لگتے ہیں اور بیہودہ نکتہ چینیاں شروع کرتے ہیں جن میں سے اکثر تو افترا ہوتے
ہیں اور بعض ایسے امور اور معاملات ہوتے ہیں جو کہ ان کے قصور فہم کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ اسی طرح
پر جب ہمارے مخالفوں نے دیکھا کہ جو بات ہے وہ معقول ہے اور دلائل اور براہین کے ساتھ

مؤکد کی جاتی ہے۔ پھر قرآن شریف ہمارے ساتھ ہے احادیث ہمارے ساتھ ہیں، عقل اور
قانون قدرت ہماری تائید کرتے ہیں اور ان سب سے بڑھ کر ہزاروں آسمانی نشان ہماری تائید میں
ظاہر ہوئے ۔ وہ نشانات بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور پیشگوئی بیان فرمائے تھے پورے
ہوئے اور ان کے علاوہ اور صد با نشانات خود ہمارے ہاتھ پر پورے ہوئے ۔
اب جبکہ یہ چاروں طرف سے گھر گئے یعنی زمانہ شہادت دے اٹھا کہ اس وقت ما مور من اللہ کی
ضرورت ہے اور ضرورت وقت اور واقعات پیش آمدہ نے بتا دیا کہ یہ زمانہ مسیح موعود ہی کا ہے اور اس
کی تائید بزرگان ملت کے کشوف رؤیا اور الہامات سے بھی ہوگئی اور قرآن شریف ہماری ہی تائید میں
ثابت ہوا اور دن بدن اس سلسلہ کی ترقی بھی ہوتی جاتی ہے۔ تب ان مخالفوں نے یہ چال بدلی کہ اور تو
کہیں ہاتھ پڑنے کی جگہ باقی نہیں ہے ذاتیات پر ہی گفتگو شروع کر دی اس خیال سے کہ انسان جلد تر
اس طرز سے متاثر ہو جاتا ہے مگر کیا ان احمقوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ عیسائی بھی ایسے ہی اعتراض
کرتے ہیں ۔ آریوں کی ایک چھوٹی سی کتاب میں نے دیکھی ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق
انہوں نے لکھی ہے۔ انہوں نے اس میں بہت سے اعتراض کیسے ہیں کہ بہت سے بچے انہوں نے قتل
کرا دیئے ۔ مصریوں کا مال لے گئے ۔ وعدہ خلافی کی ، جھوٹ بولا معاذ اللہ۔ غرض بڑے سے بڑا گناہ
نہیں جو ان کے ذمہ نہ لگایا گیا ہو ۔ گویا وہ ان کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں ۔
میں کہہ چکا ہوں کہ جب یہ لوگ نبوت کے طریق پر کامیاب نہیں ہوتے اور کبھی کامیاب نہیں ہو
سکتے تو یہ ایسے ہی اعتراض کر دیا کرتے ہیں۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق جو کتاب یہاں پڑھی گئی
تھی اس نے کیا کسر باقی رکھی ہے اور ایسا ہی وہ اخبار جو آزاد خیال لوگوں کا یہاں آتا ہے وہ کس قدر ہنسی
اڑاتا ہے۔ قاعدہ کی بات ہے کہ صدق اور سچائی کے شعلے دم لینے نہیں دیتے تو موٹی عقل والوں کو یہ
لوگ یوں دھوکہ دینے لگتے ہیں اور اپنے خیال میں ایک حد تک یہ لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں۔ جس
قدر عیسائی ہوتے ہیں اس کا یہی باعث ہے۔ جب تک انسان کو ان علوم پر اطلاع نہ ہو جو تسلی اور
اطمینان کا موجب ہوتے ہیں اور انسان کو یقین کی حد تک پہنچاتے ہیں ایسے خطرات اور توہمات کے

پیش آنے کا اندیشہ ہی اندیشہ ہے۔
جلد دوم
روحانی تعلق کا کمال دنیا میں دو قسم کے تعلقات ہوتے ہیں۔ ایک جسمانی تعلقات جیسے
ماں ، باپ، بھائی ، بہن وغیرہ کے تعلقات ۔ دوسرے روحانی اور دینی
تعلقات ۔ یہ دوسری قسم کے تعلقات اگر کامل ہو جائیں تو سب قسم کے تعلقات سے بڑھ کر ہوتے ہیں
اور یہ اپنے کمال کو تب پہنچتے ہیں جب ایک عرصہ تک صحبت میں رہے۔ دیکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ جو جماعت صحابہ کی تھی اس کے یہ تعلقات ہی کمال کو پہنچے ہوئے تھے جو انہوں نے نہ
وطن کی پروا کی اور نہ اپنے مال و املاک کی اور نہ عزیز واقارب کی یہاں تک کہ اگر ضرورت پڑی تو
انہوں نے بھیڑ بکری کی طرح اپنے سر خدا کی راہ میں رکھ دیئے ۔ وہ شدائد و مصائب جو ان کو
پہنچ رہے تھے ان کے برداشت کرنے کی قوت اور طاقت ان کو کیونکر ملی ؟ اس میں یہی سر تھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلقات بہت گہرے ہو گئے تھے۔ انہوں نے اس حقیقت کو سمجھ
لیا تھا جو آپ لے کر آئے تھے اور پھر دنیا اور اس کی ہر ایک چیز ان کی نگاہ میں خدا تعالیٰ کے لقا کے
مقابلہ میں کچھ ہستی رکھتی ہی نہیں تھی ۔
یا درکھو کہ جب سچائی پورے طور پر اپنا اثر پیدا کر لیتی ہے تو وہ ایک نور ہو جاتی ہے جو کہ ہر تاریکی
میں اس کے اختیار کرنے والے کے لیے رہنما ہوتا ہے اور ہر مشکل میں بچاتا ہے۔
ذاتی حملے عجز کا ثبوت ہیں ذاتی حملوں کا جونغ اورجس کی بنا پر کئے جاتے ہیں اور سچائی بغض
کے مقابلہ سے عاجز آکر کمینہ اور سفیہ لوگ کرتے ہیں، ان پر ہی
اثر ہوتا ہے جنہوں نے سچائی کی حقیقت کو نہیں سمجھا ہوتا اور سچائی نے ان کے دل کو منور نہیں کیا ہوتا !!
یہ بالکل سچی بات ہے کہ انسان اس حد تک پژمردہ ہوتا ہے جب تک سچائی کو سمجھا ہوا نہیں۔
جوں جوں وہ اسے سمجھتا جاتا ہے اس میں ایک تازگی اور شگفتگی آتی جاتی ہے اور روشنی کی طرف آجاتا ہے۔
یہاں تک کہ جب بالکل سمجھ لیتا ہے پھر تاریکی اس کے پاس نہیں آتی ہے۔ تاریکی تاریکی کو پیدا کرتی ہے۔
اندرونی روشنی اور روشنی کولاتی ہے۔ اسی واسطے تاریکی کو شیطان سے تشبیہ دی ہے اور روشنی روح القدس

سے مشابہ ہے۔ اسی طرح معرفت اور یقین کی روشنی جہاں قائم ہو جاتی ہے، وہاں تاریکی نہیں رہتی ۔
اور اس لئے میں کہتاہوں کہ اپنے کارو، استغفار اور دعاؤں میں لگ جاؤ آؤ۔ ملک کی حالت خطر ناک ہوری ہے۔ طاعون اس لئے میں کہتا ہوں کہ اپنے کاروبار کو چھوڑ کر کبھی یہاں
بڑے زور کے ساتھ پھیلتی جاتی ہے اور اس کے دورے بعض اوقات ساٹھ ساٹھ ستر ستر برس تک
ہوتے رہتے ہیں اور شہروں کے شہر تباہ کر دیتی ہے۔ مولوی صاحب کے پاس ہی ایک خط آیا ہے۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض گاؤں بالکل خالی ہو گئے ہیں ۔ یہ مت سمجھو کہ ایک دو سال میں
رخصت ہو جائے گی۔ یہ اپنا اثر کر کے جاتی ہے۔ پھر ہمارے تو ملک سے دور نہیں اس وقت پانچ ضلع
مبتلا ہو رہے ہیں ۔
پس بے خوف ہو کر مت رہو۔ استغفار اور دعاؤں میں لگ جاؤ اور ایک پاک تبدیلی پیدا کرو۔
اب غفلت کا وقت نہیں رہا۔ انسان کو نفس جھوٹی تسلی دیتا ہے کہ تیری عمر لمبی ہوگی ۔ موت کو قریب سمجھو۔
خدا کا وجود برحق ہے۔ جو ظلم کی راہ سے خدا کے حقوق دوسروں کو دیتا ہے وہ ذلت کی موت دیکھے گا۔
اب جیسا کہ سورۃ فاتحہ میں تین گروہ کا ذکر ہے۔ ان تین کا ہی مزا چکھا دے گا۔ اس میں جو آخر تھے وہ
مقدم ہو گئے یعنی ضالین ۔ اسلام وہ تھا کہ ایک شخص مرتد ہو جاتا تو قیامت برپا ہو جاتی تھی مگر اب
میں لاکھ عیسائی ہو چکے ہیں اور خود نا پاک ہو کر پاک وجود کو گالیاں دی جاتی ہیں پھر مغضوب کا نمونہ
طاعون سے دکھا یا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا گروہ ہوگا۔
یہ قاعدہ کی بات ہے اور خدا کی قدیم سے سنت چلی آتی ہے کہ جب وہ کسی قوم کو مخاطب کر کے کہتا ۔
ہے
کہ یہ کام نہ کرنا تو اس قوم میں سے ایک گروہ ضرور خدا کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ کوئی قوم ایسی دکھاؤ کہ
جس کو کہا گیا کہ تم یہ کام نہ کرنا اور اس نے نہ کیا ہو۔ خدا نے یہودیوں کو کہا کہ تحریف نہ کرو ۔ انہوں نے
تحریف کی۔ قرآن کی نسبت یہ نہیں کہا بلکہ یہ کہا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠)
غرض دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے گروہ میں داخل کرے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۱ تا ۵

آج 10 میں سے 10 باقی