اپریل ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اپریل ۱۹۰۱ء
منشی الہی بخش صاحب وغیرہ لوگوں کی اپنی بعض کشف والہام کی حقیقت حالتوں سے دھوکا کھا جانے کی نسبت گفتگو تھی ۔ اس پر
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
ی۔
عام طور پر رویا اور کشف اور الہام ابتدائی حالت میں ہر ایک کو ہوتے ہیں مگر اس سے انسان کو
یہ دھوکا نہیں کھانا چاہیے کہ وہ منزل مقصود کو پہنچ گیا ہے۔ اصل میں بات یہ ہے کہ فطرت انسانی میں یہ
قوت رکھی گئی کہ ہر ایک شخص کو کوئی خواب یا کشف یا الہام ہو سکے۔ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بعض دفعہ
کفار ، ہنود اور بعض فاسق فاجر لوگوں کو بھی خوا میں آتی ہیں اور بعض دفعہ سچی بھی ہو جاتی ہیں۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود ان لوگوں کے درمیاں اس حالت کا کچھ نمونہ رکھ دیا ہے جو کہ اولیاء اللہ
اور انبیاء اللہ میں کامل طور پر ہوتا ہے تا کہ یہ لوگ انبیاء کا صاف انکار نہ کر بیٹھیں کہ ہم اس علم سے بے خبر
ہیں۔ اتمام حجت کے طور پر یہ بات ان لوگوں کو دی گئی ہے تا کہ انبیاء کے دعاوی کو سن کر حریف اقرار
کرلے کہ ایسا ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کیونکہ جس بات سے انسان بالکل نا آشنا ہوتا ہے اس کا وہ جلدی
انکار کر دیتا ہے۔ مثنوی رومی میں ایک اندھے کا ذکر ہے کہ اس نے یہ کہنا شروع کیا کہ آفتاب در اصل
کوئی شے نہیں ۔ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ اگر آفتاب ہوتا تو کبھی میں بھی دیکھتا۔ آفتاب بولا کہ اے ہوتا تو
اندھے! تو میرے وجود کا ثبوت مانگتا ہے تو پہلے خدا سے دعا کر کہ وہ تجھے آنکھیں بخشے ۔ اللہ تعالیٰ
رحیم وکریم ہے۔ اگر وہ انسان کی فطرت میں یہ بات نہ رکھ دیتا تو نبوت کا مسئلہ لوگوں کو کیوں کر سمجھ میں
آتا۔ ابتدائی رؤیا یا الہام کے ذریعہ سے خدا بندہ کو بلانا چاہتا ہے مگر وہ اس کے واسطے کوئی حالت
قابل تشفی نہیں ہوتی چنانچہ بلغم کو الہامات ہوتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے کہ کو شئنا
لرفعته ( الاعراف: ۱۷۷) ثابت ہوتا ہے کہ اس کا رفع نہیں ہوا تھا۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور میں وہ کوئی
برگزیدہ اور پسندیدہ بندہ ابھی تک نہیں بنا تھا یہاں تک کہ وہ گر گیا ۔ ان الہامات وغیرہ سے

انسان کچھ بن نہیں سکتا ۔ انسان خدا کا بن نہیں سکتا جب تک کہ ہزاروں موتیں اس پر نہ آویں اور
بیضہ بشریت سے وہ نکل نہ آئے ۔ اس راہ میں قدم مارنے والے انسان تین قسم کے ہیں۔ ایک وہ جو
دِينُ الْعَجَائِز رکھتے ہیں یعنی بڑھیا عورتوں کا سامذہب۔ نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں قرآن شریف
کی تلاوت کرتے ہیں اور توبہ واستغفار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے تقلیدی امر کو مضبوط پکڑا ہے اور اس پر
قائم ہیں۔ دوسرے وہ لوگ ہیں جو اس سے آگے بڑھ کر معرفت کو چاہتے ہیں اور ہر طرح کوشش
کرتے ہیں اور وفاداری اور ثابت قدمی دکھاتے ہیں اور اپنی معرفت میں انتہائی درجہ کو پہنچ جاتے ہیں
اور کامیاب اور بامراد ہو جاتے ہیں۔ تیسرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے دِینُ الْعَجَائِز کی حالت میں
رہنا پسند نہ کیا اور اس سے آگے بڑھے اور معرفت میں قدم رکھا مگر اس منزل کو نباہ نہ سکے اور راہ ہی میں
ٹھوکر کھا کر گر گئے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے۔ ان لوگوں کی مثال اس آدمی
کی طرح ہے جس کو پیاس لگی ہوئی تھی اور اس کے پاس کچھ پانی تھا پر وہ پانی گدلا تھا تا ہم وہ پی لیتا تو
مرنے سے بچ جاتا۔ کسی نے اس کو خبر دی کہ پانچ سات کوس کے فاصلہ پر ایک چشمہ صاف ہے۔ پس
اس نے وہ پانی جو اس کے پاس تھا پھینک دیا اور وہ صاف چشمہ کے واسطے آگے بڑھا۔ پر اپنی
بے صبری اور بدبختی اور ضلالت کے سبب وہاں نہ پہنچ سکا۔ دیکھو اس کا کیا حال ہوا ۔ وہ ہلاک ہو گیا اور
اس کی ہلاکت نہایت ہولناک ہوئی۔ یا ان حالتوں کی مثال اس طرح ہے کہ ایک کنواں کھودا جا رہا ہے۔
پہلے تو وہ صرف ایک گڑھا ہے جس سے کچھ فائدہ نہیں بلکہ آنے جانے والوں کے واسطے اس میں گر کر
تکلیف اٹھانے کا خطرہ ہے پھر وہ اور کھودا گیا یہاں تک کہ کیچڑ اور خراب پانی تک وہ پہنچا۔ پر وہ کچھ
فائدہ مند نہیں ۔ پھر جب وہ کامل ہوا اور اس کا پانی صفا ہو گیا تو وہ ہزاروں کے واسطے زندگی کا موجب
ہو گیا۔ یہ جو فقیر اور گدی نشین بنے بیٹھے ہیں یہ سب لوگ ناقص حالت میں ہیں ۔ انبیاء مصفا پانی
کے مالک ہو کر آتے ہیں۔ جب تک خدا کی طرف سے کوئی کچھ لے کر نہ آوے تب تک بے سود
ہے۔ الہی بخش صاحب اگر موسیٰ بنتے ہیں تو ان سے پوچھنا چاہیے کہ ان کے موسیٰ بننے کی علت غائی
کیا ہے۔ جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں وہ مزدور کی طرح ہوتے ہیں اور لوگوں کو نفع پہنچانے

آج 10 میں سے 10 باقی