۹؍ مئی ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
و رمتی ۱۹۰۱ء کو آپ نے یہ الہام سنایا۔
آج سے یہ شرف دکھا ئیں گے ہم
اس بات کا ذکر آیا کہ آج کل لوگ بغیر سچے علم اور واقفیت کے تفسیریں لکھنے بیٹھ جاتے تفسیر نویسی ہیں۔ اس پر فرمایا ۔
تفسیر قرآن میں دخل دینا بہت نازک امر ہے ۔ مبارک اور سچا دخل اس کا ہے جو خدا کے
روح القدس سے مدد لے کر دخل دے ورنہ علوم مروجہ کی شیخی پر لکھنا دنیاداروں کی چالاکیاں ہیں۔
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میرا بھائی فوت ہو گیا ہے۔ میں اس کی قبر یکی بناؤں
قبر کی پختگی کا مسئلہ
یا نہ بناؤں؟ فرمایا۔
اگر نمود اور دکھلاوے کے واسطے پکی قبریں اور نقش و نگار اور گنبد بنائے جائیں تو یہ حرام ہے
لیکن اگر خشک مثلا کی طرح یہ کہا جائے کہ ہر حالت اور ہر مقام میں کچی ہی اینٹ لگائی جائے
تو یہ بھی حرام ہے۔ اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ عمل نیت پر موقوف ہے۔ ہمارے نزد یک بعض
وجوہ میں پکی کرنا درست ہے مثلاً بعض جگہ سیلاب آتا ہے بعض جگہ قبر میں سے میت کو کتے اور
بتجو وغیرہ نکال لے جاتے ہیں۔ مردے کے لئے بھی ایک عزت ہوتی ہے اگر ایسے وجوہ پیش
آجائیں تو اس حد تک نمود اور شان نہ ہو بلکہ صدمہ سے بچانے کے واسطے قبر کا پکا کرنا جائز ہے۔
اللہ اور رسول نے مومن کی لاش کے واسطے بھی عزت رکھی ہے۔ ورنہ عزت ضروری نہیں تو غسل
دینے ، کفن دینے ، خوشبو لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ مجوسیوں کی طرح جانوروں کے آگے پھینک
دو۔ مومن اپنے لئے ذلت نہیں چاہتا۔ حفاظت ضروری ہے جہاں تک نیت صحیح ہے خدا تعالیٰ
مؤاخذہ نہیں کرتا ۔ دیکھو! مصلحتِ الہی نے یہی چاہا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر
کے پختہ گنبد ہو اور کئی بزرگوں کے مقبرے پختہ ہیں مثلاً نظام الد م الدین، فرید الدین، قطب الدین،
معین الدین رحمۃ اللہ علیہم یہ سب صلحاء تھے ۔
ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ محرم کے دنوں امامین کی روح کو ثواب دینے کے واسطے
جلد دوم
روٹیاں وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں۔ فرمایا۔
عام طور پر یہ بات ہے کہ طعام کا ثواب میت کو پہنچتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ شرک کی رسومات
نہیں چاہئیں۔ رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا نا جائز ہے۔
اور
بیعت کی حقیقت ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ اگرآپ کو ہرطرح سے بزرگ مانا جائے اور آپ
کے ساتھ صدق اور اخلاص ہو مگر آپ کی بیعت میں انسان شامل نہ ہووے
تو اس میں کیا حرج ہے؟ فرمایا۔
بیعت کے معنے ہیں اپنے تئیں بیچ دینا اور یہ ایک کیفیت ہے جس کو قلب محسوس کرتا ہے جبکہ
انسان اپنے صدق اور اخلاص میں ترقی کرتا کرتا اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ اس میں یہ کیفیت پیدا ہو
جائے تو وہ بیعت کے لئے خود بخود مجبور ہو جاتا ہے اور جب تک یہ کیفیت پیدا نہ ہو جائے تو انسان سمجھ
لے کہ ابھی اس کے صدق اور اخلاص میں کمی ہے۔
کشوف والہامات میں شیطان کا دخل اس بات کا ذکر آیا کہ لاہوری علماء نے ابی بخش
ملہم سے یہ سوال کیا ہے کہ آیا تمہارا الہام
تلبیس ابلیس سے معصوم ہے یا نہیں ۔ جس کے جواب میں الہی بخش نے کہا کہ میرا الہام دخل شیطان سے
پاک نہیں۔ اس پر حضرت اقدس امام معصوم نے فرمایا۔
یہ لوگ نہیں جانتے کہ اس میں کیا ستر ہے اور کسی کا الہام یا کشف شیطان کے دخل سے کہاں تک
پاک ہوتا ہے۔ انسان کے اندر دو قسم کے گناہ ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جن سے انسان خدا کی نافرمانی
دیدہ و دانستہ کرتا ہے اور بے باکی سے گناہ کرتا ہے۔ ایسے لوگ مجرم کہلاتے ہیں یعنی خدا سے ان کا
بالکل قطع تعلق ہو جاتا ہے اور وہ شیطان کے ہو جاتے ہیں۔ اور دوسرے وہ لوگ جو ہر چند بدی سے
بچتے ہیں مگر بعض دفعہ بسبب کمزوری کے کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں ۔ سوجس قدر انسان گناہوں کو چھوڑتا اور
خدا کی طرف آتا ہے اسی قدر اس کے خواب اور کشف دخل شیطانی سے پاک ہوتے ہیں۔ یہاں تک