۱۷؍ مئی ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ جب وہ ان تمام دروازوں کو بند کر دیتا ہے جو شیطان کے اندر آنے کے ہیں تب اس میں سوائے خدا
کے اور کچھ نہیں آتا۔ جب تم سنو کہ کسی کو الہام ہوتا ہے تو پہلے اس کے الہامات کی طرف مت جاؤ۔
الہام کچھ شے نہیں جب تک کہ انسان اپنے تئیں شیطان کے دخل سے پاک نہ کر لے اور بے جا
تعصبوں اور کینوں اور حسدوں سے اور ہر ایک خدا کو ناراض کرنے والی بات سے اپنے آپ کو
صاف نہ کر لے۔ دیکھو! اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک حوض ہے اور اس میں بہت سی نالیاں پانی کی
گرتی ہیں۔ پھر ان نالیوں میں سے ایک کا پانی گندہ ہے تو کیا وہ سارے پانی کو گندہ نہ کر دے گا۔
یہی راز ہے جو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہا گیا کہ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ
الا وحي يوحى (النجم : ۴ ، ۵ ) ہاں انس انسان کو ان کمزوریوں کے دور کرنے کے واسطے استغفار بہت
پڑھنا چاہیے۔ گناہ کے عذاب سے بچنے کے واسطے استغفار ایسا ہے جیسا کہ ایک قیدی جرمانہ دے کر
اپنے تئیں قید سے آزاد کرالیتا ہے مگر استغفار سے خدا اس کو نیچے دبا دیتا ہے۔ اے
۱۷ رمتی ۱۹۰۱ء
حکم
لو
بیعت لینے کاحکم سوال ہوا۔ کیا آپ دوسرے صوفیا اور شاخ کی طرح عام رح عام طور پر بیعت لیتے ہیں یا
بیعت لینے کے لئے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے۔ فرمایا۔
ہم تو امر الہی سے بیعت کرتے ہیں جیسا کہ ہم اشتہار میں بھی یہ الہام لکھ چکے ہیں کہ الَّذِینَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ الخ
فرمایا۔ جذبات اور گناہ سے چھوٹ جانے کے لئے اللہ تعالیٰ کا گناہ سے بچنے کا طریق خوف دل میں پیدا کرنا چاہیے۔ جب سب سے زیادہ خدا کی
سے
عظمت اور جبروت دل میں بیٹھ جائے تو گناہ دور ہو جاتے ہیں ۔ ایک ڈاکٹر کے خوف دلانے سے
بسا اوقات لوگوں کے دل پر ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ مر جاتے ہیں تو پھر خوف الہی کا اثر کیونکر نہ ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۸ مورخه ۱۷ رمئی ۹۰۱ صفحه ۱۲ ، ۱۳

چاہیے کہ اپنی عمر کا حساب کرتے رہیں ۔ ان دوستوں کو اور رشتہ داروں کو یاد کریں جو انہیں میں سے
نکل کر چلے گئے ۔ لوگوں کی صحت کے ایام یونہی غفلت میں گزر جاتے ہیں ۔ ایسی کوشش کرنی چاہیے
کہ خوف الہی دل پر غالب رہے۔ جب تک انسان طول عمل کو چھوڑ کر اپنے پر موت وارد نہ کر لے
تب تک اس سے غفلت دور نہیں ہوتی ۔ چاہیے کہ انسان دعا کرتا رہے۔ یہاں تک کہ خدا اپنے فضل
سے نور نازل کر دے۔ جو بندہ یا بندہ۔
وفات مسیح پر ایک لطیف استدلال فرمایا۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسیح آوے اس کو میرا
سلام کہنا۔ اس حدیث کے مطلب میں غور کرنا چاہیے۔ اگر مسیح علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود تھے تو خود
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ملاقات معراج میں کی تھی اور نیز حضرت جبرائیل ہر روز
وہاں سے آتے تھے۔ کیوں نہ ان کے ذریعہ سے اپنا سلام پہنچایا اور پھر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی
بعد از وفات آسمان پر ہی گئے تھے اور وہاں ہی حضرت مسیح بھی ہیں اور حضرت مسیح کو تو خو درسول کریم
کے پاس سے ہوکر زمین پر اترنا تھا۔ تو پھر اس کے کیا معنے ہوئے کہ زمین والے ان کو آنحضرت کا سلام
پہنچائیں۔ کیا اس صورت میں حضرت عیسی ان کو یہ جواب نہ دیں گے کہ میں تو خودان کے پاس سے آتا
ہوں تو تم یہ سلام کیسا دیتے ہو؟ یہ تو مثال ہوئی کہ گھر سے میں آؤں اور خبریں تم دو۔ اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم اور آپ کے اصحاب کا یہی عقیدہ اور مذہب تھا کہ حضرت مسیح فوت ہو
گئے ہیں اور دنیا میں واپس نہیں آسکتے اور آنے والا مسیح اسی امت میں سے بروزی رنگ میں ہوگا۔
سچی لذت اللہ تعالیٰ کی محبت میں ہے سوال ہوا کہ فواحشات کی طرف لوگ جلد جنگ جاتے ہیں اور ان سے لذت اٹھاتے ہیں جن سے
خیال ہو سکتا ہے کہ ان میں بھی ایک تاثیر ہے۔ فرمایا۔
بعض اشیاء میں نہاں در نہاں ایک ظل اصلی شے کا آجاتا ہے۔ وہ شے طفیلی طور پر کچھ حاصل
کر لیتی ہے مثلاً راگ اور خوش الحانی لیکن دراصل سچی لذت اللہ تعالیٰ کی محبت کے سوا اور کسی شے میں کسی

نہیں ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ دوسری چیزوں سے محبت کرنے والے آخر اپنی حالت سے توبہ
کرتے اور گھبراتے اور اضطراب دکھاتے ہیں مثلاً ہر ایک فاسق اور بد کار سزا کے وقت اور پھانسی
کے وقت اپنے فعل سے پشیمانی ظاہر کرتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والوں کو ایسی استقامت
عطا ہوتی ہے کہ وہ ہزار ایذائیں دیئے جائیں، مارے جائیں قتل کیے جائیں وہ ذرا جنبش نہیں کھاتے۔
اگر وہ شے جو انہوں نے حاصل کی ہے اصل نہ ہوتی اور فطرت انسانی کے ٹھیک مناسب نہ ہوتی تو کروڑوں
موتوں کے سامنے ایسے استقلال کے ساتھ وہ اپنی بات پر قائم نہ رہ سکتے ۔ یہ اس بات کا کافی ثبوت
ہے کہ فطرت انسانی کے نہایت ہی قریب یہی بات ہے جو ان لوگوں نے اختیار کی ہے اور کم از کم بھی
ایک لاکھ چوبیس ہزار آدمیوں نے اپنے سوانح سے اس بات کی صداقت پر مہر لگا دی ہے۔
دنیا کے قید خانہ ہونے کی حقیقت فرمایا۔ آئندہ زندگی میں مومن کے واسطے بڑی تھی کے ساتھ ایک بہشت سے لیکن اس دنیا میں بھی
ہے
اس کو ایک مخفی جنت ملتی ہے۔ یہ جو کہا گیا ہے کہ دنیا مومن کے لئے سجن یعنی قید خانہ ہے اس کا صرف
یہ مطلب ہے کہ ابتدائی حالت میں جبکہ ایک انسان اپنے آپ کو شریعت کی حدود کے اندر ڈال دیتا ہے
اور وہ اچھی طرح اس کا عادی نہیں ہوتا تو وہ وقت اس کے لئے تکلیف کا ہوتا ہے کیونکہ وہ لا مذہبی کی
بے قیدی سے نکل کر نفس کے مخالف اپنے آپ کو احکام الہی کی قید میں ڈال دیتا ہے مگر رفتہ رفتہ وہ اس
سے ایسا انس پکڑتا ہے کہ وہی مقام اس کے لئے بہشت ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال اس شخص کی طرح
ہے جو قید خانہ میں کسی پر عاشق ہو گیا ہو۔ پس کیا تم خیال کرتے ہو کہ وہ قید خانہ سے نکلنا پسند کرے گا۔
اپنی زبان میں دعا
سوال ہوا کہ آیا نماز میں اپنی زبان میں دعا مانگنا جائز ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ سب زبانیں خدا نے بنائی ہیں۔ چاہیے کہ
اپنی زبان میں جس کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے نماز کے اندر دعائیں مانگے کیونکہ اس کا اثر دل پر پڑتا
ہے تا کہ عاجزی اور خشوع پیدا ہو ۔ کلام الہی کوضرور کو ضرور عربی میں پڑھو اور اس کے معنی یاد یا د رکھو واور اور دعا
بے شک اپنی زبان میں مانگو ۔ جو لوگ نماز کو جلدی جلدی پڑھتے ہیں اور پیچھے لمبی دعائیں کرتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی