۳؍ جون ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بہت کچھ نہیں مانگتے صرف تبر کا دے دیجئے ۔ آخر انہوں نے ایک دونی کے قریب سکہ دیا۔ شام کے
وقت وہ شخص دونی لے کر واپس آیا اور کہنے لگا کہ حضرت یہ تو کھوٹی نکلی ہے۔ وہ بہت ہی خوش ہوئے اور
فرمایا ، خوب ہوا۔ دراصل میرا جی نہیں چاہتا تھا کہ میں کچھ دوں۔ مسجدیں بہت ہیں اور مجھے اس میں
اسراف معلوم ہوتا ہے۔ کے
جون ۱۹۰۱ء
رضائے الہی کے حصول کا طریق اللہ تعالی نے قرآن شریف کی تعریف میں جو فرمایا ہے لَوْ أَنْزَلْنَا هُذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا
مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللهِ ( الحشر : ۲۲) اس آیت کی تفسیر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا کہ
ایک تو اس کے یہ معنے ہیں کہ قرآن شریف کی ایسی تاثیر ہے کہ اگر پہاڑ پر وہ اتر تا تو پہاڑ
خوفِ خدا سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا اور زمین کے ساتھ مل جاتا۔ جب جمادات پر اس کی ایسی تاثیر
ہے تو بڑے ہی بے وقوف وہ لوگ ہیں جو اس کی تاثیر سے فائدہ نہیں اٹھاتے ۔ اور دوسرے اس کے
معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص محبت الہی اور رضائے الہی کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک دو صفتیں اس میں پیدا نہ
ہو جائیں۔ اول تکبر کو توڑنا جس طرح کہ کھڑا ہوا پہاڑ جس نے سر اونچا کیا ہوا ہوتا ہے گر کر زمین سے
ہموار ہو جائے ۔ اسی طرح انسان کو چاہیے کہ تمام تکبر اور بڑائی کے خیالات کو دور کرے۔ عاجزی اور
خاکساری کو اختیار کرے اور دوسرا یہ ہے کہ پہلے تمام تعلقات اس کے ٹوٹ جائیں جیسا کہ پہاڑ گر کر
مُتَصَدِّعًا ہو جاتا ہے۔ اینٹ سے اینٹ جدا ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی اس کے پہلے تعلقات جو موجب
گندگی اور الہی نارضامندی کے تھے وہ سب تعلقات ٹوٹ جائیں اور اب اس کی ملاقاتیں اور
دوستیاں اور محبتیں اور عداوتیں صرف اللہ تعالیٰ کے لئے رہ جائیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ء ۹۰۸

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مسیح موعود کو سلام فرمایا۔
حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مسیح موعود کو السلام علیکم کہا ہے اس میں ایک
عظیم الشان پیشگوئی تھی کہ باوجود لوگوں کی سخت مخالفتوں کے اور ان کے طرح طرح کے بد اور
جانستاں منصوبوں کے وہ سلامتی میں رہے گا اور کامیاب ہوگا۔ ہم کبھی اس بات پر یقین اور اعتقاد نہیں
کر سکتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی طور سے سلام فرمایا۔ آنحضرت کے لفظ لفظ میں
معارف واسرار ہیں ۔
تقومی کی حقیقت فرمایا۔ تقوی والے پر خدا کی ایک جھلی ہوتی ہے۔ وہ خدا کے سایہ میں ہوتا
ہے مگر چاہیے کہ تقویٰی خالص ہو اور اس میں شیطان کا کچھ حصہ نہ ہو ورنہ
شرک خدا کو پسند نہیں اور اگر کچھ حصہ مجھ حصہ شیطان کا ہو تو خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ سب شیطان کا ہے ۔ خدا کے
پیاروں کو جو دکھ آتا تا ۔ ہے ہے وہ وہ مصلحت الہی سے آتا ہے ورنہ ساری دنیا اکٹھی ہو جائے تو ان کو ایک ذرہ بھر
تکلیف نہیں دے سکتی ۔ چونکہ وہ دنیا میں نمونہ قائم کرنے کے واسطے ہیں اس واسطے ضروری ہوتا ہے
کہ خدا کی راہ میں تکالیف اٹھانے کا نمونہ بھی وہ لوگوں کو دکھائیں ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے کسی
بات میں اس سے بڑھ کر تردد نہیں ہوتا کہ اپنے ولی کی قبض روح کروں ۔ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ
اس کے ولی کو کوئی تکلیف آوے مگر ضرورت اور مصالح کے واسطے وہ دکھ دیئے جاتے ہیں اور اس میں
خودان کے لئے نیکی ہے کیونکہ ان کے اخلاق ظاہر ہوتے ہیں۔ انبیاء اور اولیاء اللہ کے لئے تکلیف
اس قسم کی نہیں ہوتی جیسی کہ یہود کولعنت اور ذلت ہو رہی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے عذاب اور اس کی
ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ انبیاء شجاعت کا ایک نمونہ قائم کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کو اسلام کے ساتھ
کوئی دشمنی نہ تھی ۔ مگر دیکھو جنگ احد میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے ۔ اس میں
یہی بھید تھا کہ آنحضرت کی شجاعت ظاہر ہو جبکہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کے
مقابلہ میں اکیلے کھڑے ہو گئے کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں ۔ ایسا نمونہ دکھانے کا کسی نبی کو موقع
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۱ ء صفحه ۹

نہیں ملا۔ ہم اپنی جماعت کو کہتے ہیں کہ صرف اتنے پر مغرور نہ ہو جائے کہ ہم نماز ، روزہ کرتے ہیں
یا موٹے موٹے جرائم مثلاً زنا، چوری وغیرہ نہیں کرتے ۔ ان خوبیوں میں تو اکثر غیر فرقہ کے لوگ
مشرک وغیرہ تمہارے ساتھ شامل ہیں ۔
تقویٰ کا مضمون باریک ہے۔ اس کو حاصل کرو۔ خدا کی عظمت دل میں بٹھاؤ۔ جس کے اعمال میں
کچھ بھی ریا کاری ہو خدا اس کے عمل کو واپس اُلٹا کر اس کے منہ پر مارتا ہے۔ متقی ہونا مشکل ہے مثلاً
اگر کوئی تجھے کہے کہ تو نے قلم چرایا ہے تو تو کیوں غصہ کرتا ہے۔ تیرا پر ہیز تو محض خدا کے لئے ہے۔ یہ طیش
اس واسطے ہوا کہ رو بحق نہ تھا۔ جب تک واقعی طور پر انسان پر بہت سی موتیں نہ آجا ئیں وہ متقی نہیں بنتا۔
معجزات اور الہامات بھی تقوی کی فرع ہیں ۔ اصل تقوی ہے۔ اس واسطے تم الہامات اور رؤیا کے پیچھے
نہ پڑو بلکہ حصول تقویٰ کے پیچھے لگو ۔ جو متقی ہے اس کے الہامات بھی صحیح ہیں اور اگر تقویٰ نہیں تو الہامات
بھی قابل اعتبار نہیں۔ ان میں شیطان کا حصہ ہو سکتا ہے۔ کسی کے تقوی کو اس کے ملہم ہونے سے نہ
پہچانو بلکہ اس کے الہاموں کو اس کی حالت تقوی سے جانچو اور اندازہ کرو ۔ سب طرف سے آنکھیں
بند کر کے پہلے تقویٰ کی منازل کو طے کرو۔ انبیاء کے نمونہ کو قائم رکھو۔ جتنے نبی آئے سب کا مدعا یہی تھا
کہ تقویٰ کا راہ سکھلائیں ۔ اِنْ اَوْلِيَاؤُنَ إِلَّا الْمُتَّقُونَ ( الانفال : ۳۵) مگر قرآن شریف نے تقویٰ
کی باریک راہوں کو سکھلایا ہے۔ کمال نبی کا کمال امت کو چاہتا ہے۔ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم النبیین تھے صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے آنحضرت" پر کمالات نبوت ختم ہوئے۔ کمالات نبوت ختم
ہونے کے ساتھ ہی ختم نبوت ہوا۔ جو خدا تعالی کوراضی کرنا چاہے اور معجزات دیکھنا چاہے اور خارق عادت
دیکھنا منظور ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی بھی خارق عادت بنالے۔ دیکھو! امتحان دینے والے
محنتیں کرتے کرتے مدقوق کی طرح بیمار اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ پس تقویٰ کے امتحان میں پاس
ہونے کے لئے ہر ایک تکلیف اٹھانے کے لئے طیار ہو جاؤ۔ جب انسان اس راہ پر قدم اٹھاتا ہے تو
شیطان اس پر بڑے بڑے حملے کرتا ہے لیکن ایک حد پر پہنچ کر آخر شیطان ٹھہر جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا
ہے کہ جب انسان کی سفلی زندگی پر موت آکر وہ خدا کے زیر سایہ ہو جاتا ہے۔ وہ مظہر الہی اور خلیفۃ اللہ

ہوتا ہے۔ مختصر خلاصہ ہماری تعلیم کا یہی ہے کہ انسان اپنی تمام طاقتوں کو خدا کی طرف لگا دے۔
مسیح ہونے کے متعلق مسیح علیہ السلام کی بن باپ ولادت حضرت پہنچ کے بے باپ پیدا
ذکر تھا فرمایا۔
ہمارا ایمان اور اعتقاد یہی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بن باپ تھے اور اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں
ہیں۔ نیچری جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کا باپ تھا ، وہ بڑی غلطی پر ہیں۔ ایسے لوگوں کا خدا مردہ خدا
ہے اور ایسے لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی ۔ کے
جو یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بے باپ پیدا نہیں کر سکتا۔ ہم ایسے آدمی کو دائرہ اسلام
سے خارج سمجھتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کو یہ دکھانا چاہتا تھا کہ تمہاری حالتیں
ایسی رڈی ہو گئی ہیں کہ اب تم میں کوئی اس قابل نہیں جو نبی ہو سکے یا اس کی اولاد میں سے کوئی نبی
ہو سکے ۔ اس واسطے آخری خلیفہ موسوی کو اللہ تعالیٰ نے بے باپ پیدا کیا اور ان کو سمجھایا کہ اب
شریعت تمہارے خاندان سے گئی ۔ اسی کی مثل خدا تعالیٰ نے آج یہ سلسلہ قائم کیا ہے کہ آخری
خلیفہ محمدی یعنی مہدی ومسیح کو سیدوں میں سے نہیں بنایا بلکہ فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک کو خلیفہ
بنایا تا کہ یہ نشان ہو کہ نبوت محمدی کی گدی کے دعوے داروں کی حالت تقوئی اب کیسی ہے۔
فرمایا۔انبیاء کا قاعدہ ہے کہ شخصی تدبیر نہیں کرتے۔ نوع کے پیچھے پڑتے ہیں۔ جہاں شخصی
تدبیر آئی وہاں چنداں کا میابی نہ آئی چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ یہ حال ہوا۔
مدت کی بات ہے کہ ایک دفعہ حضرت مولوی نور الدین صاحب نے اس زمانہ کا مجاہدہ مدت کی بات یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ اس سلسلہ میں کوئی مجاہدہ
مجھے بتلائیے ۔
آپ نے فرمایا کہ عیسائیت کے رد میں کوئی کتاب لکھو۔
تب حضرت مولوی نورالدین صاحب نے کتاب فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب دو جلدیں
لے شاید نیچریوں نے اسی لحاظ سے کہ وہ مردہ اور کمزور خدا ہے۔ دعا اور استجابت دعا سے انکار کر دیا ہے۔ (سراج الحق نعمانی )

لکھیں۔ پھر ایک دفعہ ایسا ہی مولوی صاحب نے حضرت اقدس سے سوال کیا۔
حضرت نے فرمایا۔ آریوں کے رد میں کتاب لکھو۔
تب مولوی صاحب نے تصدیق براہین احمد یہ لکھی اور فرمایا کہ ان ہر دو مجاہدوں میں مجھے
بڑے بڑے فائدے ہوئے۔لے
حضرت اقدس کی ایک تقریر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم دنیا سے بالکل انقطاع کر کے اس کی طرف
جون ۱۹۰۱ء
مسلمان
وہ اور جو آدمی تبتل تام
نہیں کرتا بلکہ کچھ رو بدنیا رہتا ہے اور کسی قدر رو بہ خدا بھی رہتا ہے وہ کبھی بھی مقصود اصلی کو حاصل
پورے مسلمان بنو آجاؤ گے وہ خود تمہارا متوتی اور مشکل ہو جائے گا۔ جو آ
نہیں کر سکتا۔ اسے نہ دین کی عزت مل سکتی ہے نہ دنیا کی ۔ خدا تعالیٰ تم سے یہ چاہتا ہے کہ تم پورے
مسلمان بنو۔ مسلمان کا لفظ ہی دلالت کرتا ہے کہ انقطاع کلی ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو مسلمان پیدا
کر کے لا انتہا فضل کیے ہیں بشرطیکہ وہ غور کرے اور سمجھے۔ ایک ہندو سے رام چندر کے خدا ہونے یا کے
خدا تعالیٰ کے خالق ہونے پر بحث کرو اس وقت تمہیں ایک لذت اور سرور آئے گا کہ تمہارا خدا کیسا
قادر مطلق ، مني ، مُميت ، خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ خدا ہے اور برخلاف اس کے جنہوں نے رام چندر جیسے
کھانے پینے کے محتاج انسان کو خدا بنایا ہے۔ جب یہ کہیں گے کہ اس کی بیوی کو راون نکال کر لے
گیا تو کس قدر شرم اس خدا کے ماننے والوں کو دامنگیر ہو گی کہ عجیب خدا ہے جو اپنی بیوی کی بھی
حفاظت نہیں کر سکا ایسا ہی آریہ جب اپنے خدا کی یہ صفت مخالف سے سنے گا کہ اس نے ایک ذرہ بھی
پیدا نہیں کیا اور وہ اپنے کسی بڑے سے بڑے پر یمی اور بھگت کو بھی کبھی نجات نہیں دے سکتا ، یا اس
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ موخه ۲۴ جون ۱۹۰۱ صفحه ۱۱،۱۰

نے ایسی شریعت انسانوں کے لئے بنائی کہ ایک مرد اپنی بیوی کو اولاد نہ ہونے کی صورت میں
دوسرے مرد سے اولاد پیدا کرنے کے واسطے ہم بستری کی اجازت دے سکتا ہے تو اسے کیسا شرمندہ
ہونا پڑے گا اگر اس میں غیرت اور حیا کا کوئی مادہ باقی ہو۔ لیکن مسلمان کیسا خوش ہو گا اور اس کی
امیدیں کیسی وسیع ہوں گی جب اپنے خَالِقُ كُلّ شَیءٍ اور قدوس ، سبحان خدا کو پیش کرتا ہے۔
پس یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ اپنے اختیار اور ابرار کا نام ابدالآباد تک زندہ رہتا ہے برگزیدہ بندوں کو کبھی ضائع نہیں
کرتا چنانچہ فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ( التوبة : ۱۲۰) اخیار اور ابرار کا نام
ابدالآباد تک زندہ رہتا ہے۔ گزشتہ زمانے کے بادشاہوں یہاں تک کہ قیصر و کسری کا کوئی نام بھی
نہیں لیتا۔ برخلاف اس کے خدا تعالیٰ کے راستبازوں اور برگزیدوں کی دنیا مداح ہے۔ دیکھو!
ہمارے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر عظمت دنیا میں قائم ہے۔ ۹۴ کروڑ مسلمان آپ کے
نام لینے والے موجود ہیں جو ہر وقت آپ پر درود پڑھتے ہیں۔ کیا کوئی قیصر و کسری پر بھی درود
پڑھتا ہے؟ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کس قدر عظمت ہو رہی ہے یہاں تک کہ نادانوں نے اپنی
جہالت اور کم مائیگی کی وجہ سے ان کو خدا بنا رکھا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ رسولوں کا طبقہ مصائب اٹھا
کر دنیا سے گزر گیا مگر ان کا خدا کے لئے دنیا کے عیش و آرام کو چھوڑ کر طرح طرح کے آلام و مصائب
کے بار کو اٹھا لینا ان کی عظمت کا باعث ہو گیا۔ یہ بات نہیں ہے کہ خدا کے محبوبوں کو تکالیف آتی ہیں ۔
ان کی تکالیف میں ایک لطیف سر ہوتا ہے۔ ان پر اس لیے سب سے زیادہ تکالیف اور مصائب نہیں
آتی ہیں کہ تباہ ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ تا زیادہ سے زیادہ پھل اور پھول میں ترقی کریں۔ دیکھو !
دنیا میں ہر جو ہر قابل کے لئے خدا نے یہی قانون ٹھہرایا ہے کہ اوّل وہ صدمات کا تختہ مشق بنایا جاتا
ہے۔ کسان زمین میں ہل چلا کر اس کا جگر پھاڑتا ہے اور اس مٹی کو باریک کرتا ہے یہاں تک کہ ہوا
کے جھونکے اسے ادھر اُدھر اڑائے لئے پھرتے ہیں ۔ نادان خیال کرے گا کہ زمیندار نے بڑی غلطی
کی جو اچھی بھلی زمین کو خراب کر دیا مگر عقلمند خوب سمجھتا ہے کہ جب تک زمین کو اس درجہ تک نہ پہنچایا

جاوے وہ پھل پھول پیدا کرنے کی قابلیت کے جو ہر نہیں دکھا سکتی ۔ اسی طرح اس زمین میں بیج
ڈال دیا جاتا ہے جو خاک میں مل کر بالکل مٹی کے قریب قریب ہو جاتا ہے لیکن کیا وہ دانے اس لئے
مٹی میں ڈالے جاتے ہیں کہ زمیندار ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے؟ نہیں نہیں وہ دانے اس کی
نگاہ میں بہت ہی بیش قیمت ہیں ۔ اس کی غرض ان کو مٹی میں گرانے سے صرف یہ ہے کہ وہ پھلیں اور
پھولیں اور ایک ایک کی بجائے ہزار ہزار ہو کر نکلیں۔
جبکہ ہر جو ہر قابل کے لئے خدا نے یہی قانون رکھا ہے وہ اپنے خاص بندوں کو مٹی میں پھینک کومٹی
دیتا ہے اور لوگ ان کے اوپر چلتے ہیں اور پیروں کے نیچے کچلتے ہیں مگر کچھ وقت نہیں گزرتا کہ وہ اس
سبزہ کی طرح ( جوخس و خاشاک میں دبے ہوئے دانے سے نکلتا ہے ) نکلتے ہیں اور ایک عجیب رنگ
اور آب کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں جو ایک دیکھنے والا تعجب کرتا ہے۔ یہی قدیم سے برگزیدہ لوگوں
کے ساتھ سنت اللہ ہے کہ وہ ورطہء عظیمہ میں ڈالے جاتے ہیں لیکن نہ اس لئے کہ غرق کیے جاویں
بلکہ اس لئے کہ ان موتیوں کے وارث ہوں جو دریائے وحدت کی تہہ میں ہیں ۔ وہ آگ میں ڈالے
جاتے ہیں نہ اس لئے کہ جلائے جائیں بلکہ اس غرض کے لئے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا تماشا دکھایا
جاوے۔ غرض ان سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور ہنسی کی جاتی ہے۔ ان پر لعنت کرنا ثواب کا کام سمجھا جاتا
ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اپنا جلوہ دکھاتا ہے اور اپنی نصرت کی چمکار دکھاتا ہے۔ اس وقت دنیا کو
ثابت ہو جاتا ہے اور غیرت الہی اس غریب کے لئے جوش مارتی ہے اور ایک ہی تجلی میں اعداء کو پاش
پاش کر دیتی ہے۔ سو اول نوبت دشمنوں کی ہوتی ہے اور آخر میں اس کی باری آتی ہے۔ اس کی طرف
خدا تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ( الاعراف : ۱۲۹ ) پھر خدا تعالیٰ کے ماموروں پر
مصائب اور مشکلات کے آنے کا ایک یہ بھی ستر ہوتا ہے تا ان کے اخلاق کے نمونے دنیا کو دکھائے
جاویں اور اس عظیم الشان بات کو دکھائے جو ایک معجزہ کے طور پر ان میں ہوتی ہے وہ کیا؟
استقامت ایک ایسی چیز ہے کہ کہتے ہیں الْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ -
استقامت حضرت ابراہیم علیہ السلام میں یہ استقامت ہی تو تھی کہ خواب میں حکم ہوا کہ تو بیٹا

ا
ذبح کر حالانکہ خواب کی تعبیر اور تاویل بھی ہو سکتی تھی مگر خدا تعالیٰ پر ایسا ایمان اور دل میں ایسی قوت
اور ایسی استقامت ہے کہ یہ تا ن ہے کہ یہ حکم پاتے ہی معا تعمیل کے واسطے طیار ہو گئے اور اپنے ہاتھ سے نو جوان
بیٹے کو ذبح کرنے لگے ۔ آجکل اگر کسی کا بچہ امراض میں مبتلا رہ کر مر جاوے تو خدا تعالیٰ کی نسبت ہزا رہا
شکوک پیدا ہو جاتے ہیں اور شکوہ و شکایت کے لئے زبان کھولتے ہیں لیکن ایک ابراہیم ہے کہ بیٹے کی
محبت کو کچل ڈالا اور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے کو طیار ہو گیا۔ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ کبھی
ضائع نہیں کرتا۔ ایسے آدمیوں کے کلمات طیبات قرار دیئے جاتے ہیں اور اُن کو ذریعہ دعا ، اُن کے
کپڑوں کو متبرک قرار دیا جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عالی حوصلگی اور استقامت یاد رکھو مومنوں کا یاد ایلام
برنگ انعام ہو جاتا ہے۔
اور اس سے عوام کو حصہ نہیں دیا جاتا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیرہ سالہ زندگی جو مکہ میں گزری
اس میں جس قدر مصائب اور مشکلات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آئیں ہم تو ان کا اندازہ بھی نہیں
کر سکتے ۔ دل کانپ اٹھتا ہے جب ان کا تصور کرتے ہیں۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عالی حوصلگی ، فراخ دلی ، استقلال اور عزم و استقامت کا پتہ ملتا ہے۔ کیسا کوہ وقار انسان ہے کہ
مشکلات کے پہاڑ ٹوٹے پڑتے ہیں مگر اس کو ذرا بھی جنبش نہیں دے سکتے ۔ وہ اپنے منصب کے ادا
کرنے میں ایک لمحہ سست اور غمگین نہیں ہوا۔ وہ مشکلات اس کے ارادے کو تبدیل نہیں کر سکتیں ۔ بعض اور وہ کے ارادے
لوگ غلط فہمی سے کہہ اٹھتے ہیں کہ آپ تو خدا کے حبیب مصطفیٰ اور مجتبی تھے پھر یہ مصیبتیں اور مشکلات
کیوں آئیں؟ میں کہتا ہوں کہ پانی کے لئے جب تک زمین کو کھودا نہ جاوے اس کا جگر پھاڑا نہ
جاوے وہ کب نکل سکتا ہے۔ کتنے ہی گز گہراز مین کو کھودتے چلے جائیں تب کہیں جا کر خوشگوار پانی
نکلتا ہے جو مایہ حیات ہوتا ہے۔ اسی طرح وہ لذت جو خدا تعالیٰ کی راہ میں استقلال اور ثبات قدم
کے دکھانے سے نہیں ملتی جب تک ان مشکلات اور مصائب میں سے ہو کر انسان نہ گزرے۔ وہ
، جو اس کو چہ سے بے خبر ہیں وہ ان مصائب ئب کی لذت سے کب آشنا ہو سکتے ہیں اور کب اسے محسوس

کر سکتے ہیں۔ انہیں کیا معلوم ہے کہ جب آپ کو کوئی تکلیف پہنچتی تھی اندر سے ایک سرور اور لذت کا
چشمہ پھوٹ نکلتا تھا۔ خدا تعالیٰ پر توکل ، اس کی محبت اور نصرت پر ایمان پیدا ہوتا تھا۔
محبت ایک ایسی شے ہے کہ وہ سب کچھ کرا دیتی ہے۔ ایک شخص کسی پر عاشق ہوتا ہے تو معشوق
کے لئے کیا کچھ نہیں کر گزرتا۔ ایک عورت کسی پر عاشق تھی۔ اس کو کھینچ کھینچ کر لاتے تھے اور طرح طرح
کی تکلیفیں دیتے تھے ماریں کھاتی تھی مگر وہ کہتی تھی کہ وہ مجھے لذت ملتی ہے۔ جبکہ جھوٹی محبتوں
میں ، فسق و فجور کے رنگ میں جلوہ گر ہونے والے عشق میں مصائب اور مشکلات کے برداشت کرنے میں
ایک لذت ملتی ہے تو خیال کرو کہ وہ جو خدا تعالیٰ کا عاشق زار ہو اس کے آستانہ الوہیت پر شار ہونے کا
خواہشمند ہو وہ مصائب اور مشکلات میں کس قدر لذت پاسکتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین
کی حالت دیکھو۔ مکہ میں ان کو کیا کیا تکلیفیں پہنچیں بعض ان میں سے پکڑے گئے۔ قسم قسم کی تکلیفوں
اور عقوبتوں میں گرفتار ہوئے ۔ مرد تو مرد بعض مسلمان عورتوں پر اس قدر سختیاں کی گئیں کہ ان کے تصور
سے بدن کانپ اٹھتا ہے۔ اگر وہ مکہ والوں سے مل جاتے تو اس وقت بظاہر وہ ان کی بڑی عزت کرتے
کیونکہ وہ ان کی برادری ہی تو تھے مگر وہ کیا چیز تھی جس نے ان کو مصائب اور مشکلات کے طوفان میں
بھی حق پر قائم رکھا۔ وہ وہی لذت اور سرور کا چشمہ تھا جو حق کے پیار کی وجہ سے ان کے سینوں سے
پھوٹ نکلتا تھا ۔ ایک صحابی کی بابت لکھا ہے کہ جب اس کے ہاتھ کاٹے گئے تو اس نے کہا کہ میں
وضو کرتا ہوں ۔ آخر لکھا ہے کہ سر کاٹو تو سجدہ کرتا ہے کہتا ہوا مر گیا ۔ اس وقت اس نے دعا کی کہ
یا اللہ ! حضرت کو خبر پہنچا دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مدینہ تھے۔ جبرائیل نے جا کر
اسلام علیکم کہا اور آپ نے علیکم السلام کہا اوراس واقعہ پر اطلاع ملی۔ غرض اس لذت کے بعد جو خدا تعالی
میں ملتی ہے ایک کیڑے کی طرح کچل کر مر جانا منظور ہوتا ہے اور مومن کو سخت سے سخت تکالیف بھی
آسان ہی ہوتی ہیں ۔ سچ پوچھو تو مومن کی نشانی ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ مقتول ہونے کے لئے طیار رہتا
ہے۔ اسی طرح اگر کسی شخص کو کہہ دیا جاوے کہ یا نصرانی ہو جا یا قتل کر دیا جائے گا۔ اس وقت دیکھنا
۔ ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ جون ۱۹۰۱ صفحه ۲،۱

چاہیے کہ اس کے نفس سے کیا آواز آتی ہے۔ آیا وہ مرنے کے لئے سر رکھ دیتا ہے یا نصرانی ہونے کو آتی
ترجیح دیتا ہے۔ اگر مرنے کو ترجیح دیتا ہے تو وہ مومن حقیقی ہے ورنہ کافر ہے۔ غرض ان مصائب میں جو
مومنوں پر آتے ہیں اندر ہی اندر ایک لذت ہوتی ہے۔ بھلا سوچو تو سہی کہ اگر یہ مصائب لذت نہ
ہوتے تو انبیاء علیہم السلام ان مصائب کا ایک دراز سلسلہ کیونکر گزارتے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی ایک عجیب نمونہ ہے اور ایک پہلو سے ساری زندگی ہی
تکلیفات میں گزری ۔ جنگ اُحد میں بھی آپ اکیلے ہی تھے۔ لڑائی میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اپنی
نسبت رسول اللہ ظاہر کرنا آپ کی کس درجہ کی شوکت ، جرات اور استقامت کو بتاتا ہے۔ میں سچ کہتا
ہوں کہ انسان جب تک اس کو چہ میں داخل نہ ہوا سے لذت ہی نہیں آتی۔ یہ ایک ایسی لذت ہے جس
کی طرف خدا تعالیٰ ہر مومن کو بلاتا ہے۔ جس طرح اور اور لذتوں کا مزا چکھتے ہو اس کا بھی مزا چکھو اور
تلاش کرنے والے پالیتے ہیں۔
اُس طرف سے اگر تکاہل اور تساہل ہوگا تو ادھر سے بھی حرکت نہ ہوگی۔ اُدھر سے مجاہدہ ہو گا تو ادھر سے
بھی حرکت ہوگی۔ مجاہدہ ایک ایسی شے ہے کہ اس کے بدوں انسان کسی ترقی کے بلند مقام کو پا نہیں سکتا۔
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ٧٠)
جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں ۔
غرض مجاہدہ کرو اور خدا میں ہو کر کرو تا کہ خدا کی راہیں تم پر کھلیں اور ان راہوں پر چل کر تم اس
لذت کو حاصل کر سکو جو خدا میں ملتی ہے۔ اس مقام پر مصائب اور مشکلات کی کچھ حقیقت نہیں رہتی۔ یہ
وہ مقام ہے جس کو قرآن شریف کی اصطلاح میں شہید کہتے ہیں۔
شہادت کی حقیقت لوگوں نے شہید کے معنی صف میں کھو کھے ہیں کہ کس کافر غیرمسلم کے یہی سمجھ
ساتھ جنگ کی اور اس میں مارے گئے تو بس شہید ہو گئے ۔ اگر اتنے ہی
معنے شہید کے لئے جاویں تو پھر مخالفوں کو بہت بڑی گنجائش اعتراض کی رہتی ہے اور غالباً یہی وجہ ہے
کہ عیسائیوں اور آریوں نے اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے پھیلنے والا مذہب قرار دیا ہے اگر چہ ان

لوگوں کی سخت نادانی ہے کہ وہ بدوں دریافت کیے اصل منشا کے اعتراض کر دیتے ہیں مگر ہم کو ان
مولویوں پر بھی افسوس ہے جنہوں نے قرآن شریف کے حقائق کو پیش نہیں کیا اور خیالی اور فرضی
تفسیریں اور مصنوعی قصے بیان کر کے اسلام کے پاک اور خوشنما چہرہ پر ایک پردہ ڈال دیا ہے مگر
خدا تعالیٰ جو خود اسلام کا محافظ اور ناصر ہے وہ اب چاہتا ہے کہ اسلام کا پاک اور درخشاں چہرہ دکھایا
جاوے چنانچہ یہ سلسلہ جو اس نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے۔ اسی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
الہی نصرت کا وقت آ پہنچا اور اسلام کی عزت اور جلال کے دن آگئے کیونکہ خدا تعالیٰ کی تائید میں اور
نصرتیں جو ہمارے شامل حال ہیں، یہ آج کسی مذہب کے پیرو کو نصیب نہیں اور ہم دعوی سے کہتے
ہیں کہ کیا کوئی اہل مذہب ہے جو اسلام کے سوا اپنے مذہب کی حقانیت پر تائیدی اور سماوی نشان پیش
کر سکے ۔ خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ جو قائم کیا ہے یہ اس حفاظت کے وعدہ کے موافق ہے جو اس نے
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) میں کیا ہے۔
میرا مطلب یہ تھا کہ شہید کے معنے صرف یہی نہیں کہ غیر مسلم کے ساتھ جنگ کر کے مرجانے والا
شہید ہوتا ہے۔ ان معنوں نے ہی اسلام کو بدنام کیا اور اب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر سرحدی نادان
مسلمان بے گناہ انگریزوں کو قتل کرنے میں ثواب سمجھتے ہیں۔ چنانچہ آئے دن ایسی وارداتیں سننے میں
آتی ہیں۔ پچھلے دنوں کسی سرحدی نے لاہور میں ایک میم کو قتل کر دیا تھا۔ ان احمقوں کو اتنا معلوم نہیں کہ
یہ شہادت نہیں بلکہ قتل بے گناہ ہے۔ اسلام کا یہ منشا نہیں ہے کہ وہ فتنہ وفساد برپا کرے بلکہ اسلام کا
مفہوم ہی صلح اور آشتی کو چاہتا ہے۔ اسلامی جنگوں پر اعتراض کرنے والے اگر یہ دیکھ لیتے کہ ان میں
کیسے احکام جاری ہوتے تھے تو وہ حیران رہ جاتے۔ بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل نہیں کیا جاتا تھا۔
جزیہ دینے والوں کو چھوڑ دیا جاتا تھا اور ان جنگوں کی بناء دفاعی اصول پر تھی ۔
ہمارے نزدیک جو جاہل پٹھان اس طرح پر بے گناہ انگریزوں پر پڑتے ہیں اور ان کو قتل
کرتے ہیں وہ ہرگز شہادت کا درجہ نہیں حاصل کرتے بلکہ وہ قاتل ہیں اور ان کے ساتھ قاتلوں کا سا
سلوک ہونا چاہیے۔

آج 10 میں سے 10 باقی