۱۹؍ جولائی ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے خدا تعالیٰ انبیاء کے ساتھ کلام کرتا آیا ہے۔
سائل۔ پھر علم کی تاویل نہیں ہوتی ۔
حضرت اقدس ۔ میں تو ابھی اس بیہودہ اصول کی حقیقت بتا چکا ہوں کہ اگر یہی مذہب رکھا
جاوے پھر اسلام ہاتھ سے جاتا ہے کیونکہ مس شیطان کی حدیث کے رو سے تمہیں جو کہتے ہیں علم کی
تاویل نہیں ہوتی ماننا پڑے گا کہ معاذ اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی مست شیطانی سے بری نہیں ۔
کوئی مسلمان نہیں ہے جو یہ عقیدہ رکھ سکے۔
سائل۔ بس اب ہم نہیں پوچھتے ۔
حضرت اقدس۔ ہم تو تھکتے نہیں مگر انصاف بھی تو ہونا چاہیے۔ میں اگر خدا کا خوف نہ کرتا تو
ہرگز یہ تبلیغ نہ کرتا۔
اس کے بعد سائل اپنے رفقاء کو لے کر چلا گیا۔ حضرت اقدس اس کے بعد چند باتیں اسی کے متعلق
فرماتے رہے۔ پھر احباب اپنی اپنی جگہ جا کر سو رہے۔ دوسرے دن حضرت اقدس علی الصباح مراجعت
لو
فرمائے دارالامان ہوئے اور کوئی گیارہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بخیریت دارالامان پہنچ گئے ۔ اے
۱۹ جولائی ۱۹۰۱ء
حافظ محمد یوسف صاحب کا ذکر آیا کہ بعض باتوں پر صداقتِ نبوت کی ایک قرآنی دلیل اعتراض کرتے تھے فرمایا کہ
ان کو تو سرے سے سب باتوں پر انکار ہے۔ جبکہ قرآن شریف نے صداقت نبوت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم میں کو تقول والی دلیل پیش کی ہے اور حافظ صاحب اس سے انکار کرتے ہیں تو پھر کیا ؟
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر تو اپنی طرف سے کوئی بات بنا کر لوگوں کو سنائے
اور اس کو میری طرف منسوب کرے اور کہے کہ یہ خدا کا کلام ہے حالانکہ وہ خدا کا کلام نہ ہو تو تو ہلاک
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۸ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۱ء صفحه ۳ تا ۶

ہو جائے گا۔ یہی دلیل صداقت نبوت محمد یہ مولوی آل حسن صاحب اور مولوی رحمت اللہ صاحب نے
نصاری کے سامنے پیش کی تھی جو وہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکے اور اب یہی دلیل قرآنی ہم
اپنے دعوی کی صداقت میں پیش کرتے ہیں۔ حافظ صاحب اور ان کے ساتھی اکبر بادشاہ کا نام لیتے
ہیں مگر یہ ان کی سراسر غلطی ہے۔ تقول کے معنے ہیں کہ جھوٹا کلام پیش کرنا۔ اگر اکبر بادشاہ نے
ایسا دعویٰ کیا تھا تو اس کا کلام پیش کریں جس میں اس نے کہا ہو کہ مجھے خدا کی طرف ۔ سے یہ یہ الہامات
ہوئے ہیں۔ ایسا ہی روشن دین جالندھری اور دوسرے لوگوں کا نام لیتے ہیں مگر کسی کے متعلق یہ نہیں
پیش کر سکتے کہ اس نے کون سے جھوٹے الہامات شائع کیے ہیں۔ اگر کسی کے متعلق ثابت شدہ معتبر
شہادت کے ساتھ حافظ صاحب یا ان کے ساتھی یہ ثابت کر دیں کہ اس نے جھوٹا کلام خدا پر
لگا یا حالانکہ خدا کی طرف سے وہ کلام نہ ہو اور پھر ایسا کرنے پر اس نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے
برابر عمر پائی ہو یعنی ایسے دعوے پر وہ ۲۳ سال زندہ رہا ہو تو ہم اپنی ساری کتابیں جلا دیں گے۔
ہمارے ساتھ کینہ کرنے میں ان لوگوں نے ایسا غلو کیا ہے کہ اسلام پر ہنسی کرتے ہیں اور خدا کے کلام
کے مخالف بات کرتے ہیں گو ان کی ایسی بات کرنے سے قرآن جھوٹا ہوتا ہو پھر بھی ہم کو جھٹلاتے ہیں
مگر تعصب بُرا ہے۔ ایسی بات بولتے ہیں جس سے قرآن شریف پر زد ہو۔ ہمارا تو کلیجہ کا نپتا ہے کہ
مسلمان ہو کر ایسا کرتے ہیں۔ ایک تو وہ مسلمان تھے کہ بظاہر ضعیف حدیث میں بھی اگر سچائی پاتے تو
اس کو قبول کرتے اور مخالفوں پر حجت میں پیش کرتے اور ایک یہ ہیں کہ قرآن کی دلیل کو نہیں مانتے ۔
ہم تو حافظ صاحب کو بلاتے ہیں کہ شائستگی سے خلق و محبت سے چند دن یہاں آکر رہیں۔ ہم ان کا ہرجانہ
دینے کو طیار ہیں ۔ نرمی سے ہمارے دلائل کو سنیں اور پھر اپنا اعتراض کریں ۔ مولوی احمد اللہ صاحب
کو بھی بے شک اپنے ساتھ لائیں۔
بابو محمد صاحب نے عرض کی کہ حافظ محمد یوسف صاحب اعتراض کرتے تھے کہ مولوی عبد الکریم
صاحب نے الحکم میں یہ کفر لکھا ہے کہ یہ وہ احمد عربی ہے۔ فرمایا۔
حافظ صاحب سے پوچھو کہ براہین احمدیہ میں جو میرا نام محمد لکھا ہے اور مسیح بھی لکھا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی