۲۰؍ جولائی ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور تم لوگ اس کو پڑھتے رہے اور اس کتاب کی تعریف کرتے رہے۔ اور اس کے ریویو میں لمبی
چوڑی تحریریں کرتے رہے تو اس کے بعد کون سی نئی بات ہوئی ہے۔ مولوی نذیر حسین دہلوی نے
اس کتاب کے متعلق خود میرے سامنے کہا تھا کہ اسلام کی تائید میں جیسی عمدہ یہ کتاب لکھی گئی ہے
ایسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی ۔ اس وقت منشی عبد الحق صاحب بھی موجود تھے اور بابو محمد صاحب بھی
موجود تھے ۔ یہ وہ زمانہ براہین کا تھا جب کہ تم خود تسلیم کرتے تھے کہ اس میں کوئی بناوٹ وغیرہ
نہیں ۔ اگر یہ خدا کا کلام نہ ہوتا تو کیا انسان کے لئے ممکن تھا کہ اتنی مدت پہلے سے اپنی پڑی
جمائے اور ایسا لمبا منصو بہ سوچے ۔ اب چاہیے کہ یہ لوگ اس نفاق کا جواب دیں کہ اُس وقت
کیوں ان لوگوں کو یہی باتیں اچھی معلوم ہوتی تھیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے
کہ مہدی جو آنے والا ہے اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام اور اس کی ماں کا نام میری ماں
کا نام ہوگا اور وہ میرے خلق پر ہو گا۔ اس سے آنحضرت کا یہی مطلب تھا کہ وہ میرا مظہر ہو گا
جیسا کہ ایلیا نبی کا مظہر یوحنا نبی تھا۔ اس کو صوفی بروز کہتے ہیں کہ فلاں شخص موسیٰ کا مظہر اور فلاں
سے
عیسیٰ کا مظہر ہے۔ نواب صدیق حسن خان نے بھی اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ آخَرِينَ مِنْهُم -
وہ لوگ مراد ہیں جو مہدی کے ساتھ ہوں گے اور وہ لوگ قائم مقام صحابہ کے ہوں گے اور ان کا
امام یعنی مهدی قائم مقام حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوگا ۔ لے
۲۰ جولائی ۱۹۰۱ء
منشی الہی بخش صاحب اور ان کے رفیق اور ذاتیات میں دخل تقویٰ کے خلاف ہے ان کی تنصیف عملانے میں کیا کچھ کر تھا۔
کسی نے کہا کہ فلاں شخص ان لوگوں کے چال چلن کی نسبت ایسی بات کہتا تھا۔ فرمایا۔
ہم اس میں نہیں پڑتے اور نہ ہم اس طرح ذاتیات میں دخل دیتے ہیں ۔ یہ بات تقویٰ کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۶ ،۷
برخلاف ہے۔
جلد دوم
بابو محمد صاحب نے ذکر کیا کہ انہوں نے عصائے موسیٰ میں کئی باتیں واقعات کے برخلاف لکھی ہیں ۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم نے ضرورة امام میں یہ ظاہر کیا تھا کہ ہمیں ان پر حُسن ظن ہے مگر افسوس کہ انہوں نے اس
طرح واقعات کے برخلاف امور لکھ کر ہمارے اس حُسن ظن کو دور کر دیا ہے۔ کسی دوسرے شخص کی
عبارت نقل کر کے الہی بخش صاحب میری نسبت اور میرے والد صاحب کی نسبت ہتک کے لفظ
استعمال کرتے ہیں کہ وہ ایسے مفلس تھے۔ تقویٰ کا خاصہ نہیں ہے کہ محض جھوٹ نقل کرے۔ ناقل بھی
تو ذمہ دار ہوتا ہے۔ اگر الہی بخش صاحب کے ساتھ ہمارے تعلقات ایسے پرانے نہ ہوتے اور وہ
ہمارے خاندان ۔ ران کے حالات سے وانا واقفیت نہ رکھتے اور کسی دور علاقہ کے رہنے والے ہوتے اور
سرلیپل گریفن کی کتاب رؤسائے پنجاب میں میرے والد صاحب کا ذکر نہ پڑھا ہوتا اور غدر میں
سرکار انگریزی کو پچاس سواروں کی مدد کے حال سے وہ نا واقف ہوتے تو میں ان کو معذور سمجھتا مگر اب
تو ان کے تقویٰ کا خوب اندازہ ہو گیا۔
فرمایا۔ ساری کل انسان کی صحت اور ایمان کی خدا کے ہاتھ میں ہے۔
میں سختی تحریر میں سختی کسی نے کہا کہ کوئی اترا کرتاتھا کہ وادی عبدالکریم صاحب کی تحریر میں
ہوتی ہے فرمایا۔
ہر ایک امر کے لئے موقع ہوتا ہے۔ ایک مولوی کو عین مسجد میں بدکاری کرتے ہوئے دیکھے تو
دیکھنے والا ضرور کہے گا کہ یہ بدذات ہے۔ دین کی بے عزتی کرتا ہے مگر جو شخص نہیں جانتا کہ محل اور
موقع کون سا ہے وہ دھوکا کھاتا ہے۔ ایک شخص خواہ مخواہ افترا کرتا ہے۔ بہتان باندھتا ہے، گالیاں
دیتا ہے۔ ایک نہ دو نہ تین بلکہ بیسیوں تک نوبت پہنچاتا ہے۔ خواہ مخواہ کہا جائے گا کہ یہ بے حیا ہے۔
۔
جو شخص قرآن شریف کے لئے غیرت نہیں رکھتا وہ کیا ہے؟ غصہ خدا نے بے جا نہیں بنایا۔ اس کا خراب
استعمال بے جا ہے ۔ کسی نے حضرت عمرؓ سے پوچھا کہ کفر کے وقت تم بڑے غصہ والے تھے ۔اب
غصہ کا کیا حال ہے فرمایا۔ غصہ تو اب بھی وہی ہے مگر پہلے اس کا استعمال بے جا تھا۔ اب ٹھکانہ پر لگ
گیا ہے۔ یہ اعتراض تو صانع پر ہوتا ہے کہ اس نے غصہ کی قوت کیوں بنائی؟ دراصل کوئی بھی
قوت بری نہیں ۔ بد استعمالی بری ہے ۔ قرآن شریف ہمیں انجیل کی طرح یہ حکم نہیں دیتا کہ خواہ مخواہ
مار کھاتے رہو۔ ہماری شریعت کا یہ حکم ہے کہ موقع دیکھو۔ اگر نرمی کی ضرورت ہے خاک سے مل
جاؤ۔ اگر سختی کی ضرورت ہے سختی کرو۔ جہاں عفو سے صلاحیت پیدا ہوتی ہو وہاں عفو سے کام لو۔
نیک اور باحیا خدمت گارا گر قصور کرے تو بخش دو۔ مگر بعض ایسی خیرہ طبع ہوتے ہیں کہ ایک دن بخشو
تو دوسرے دن دگنا بگاڑ کرتے ہیں وہاں سزا ضروری ہے اور عملی طور پر انجیل میں سختی دکھائی گئی
ہے۔ جہاں حضرت مسیح نے مخالفین کو بے ایمانوں اور سانپوں اور سانپوں کے بچے کہا ہے ۔ خدا
نے بھی جھوٹے پر لعنت کی ہے اور دیگر اس قسم کے لفظ استعمال فرمائے ہیں ۔
مومن کی دو مثالیں فرمایا۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی دو مثالیں بیان فرمائی ہیں ۔ ایک مثال فرعون کی عورت سے ہے جو کہ اس قسم کے خاوند سے
خدا کی پناہ چاہتی ہے ۔ یہ ان مومنوں کی مثال ہے جو نفسانی جذبات کے آگے گر گر جاتے ہیں اور
غلطیاں کر بیٹھتے ہیں پر پچھتاتے ہیں ، تو بہ کرتے ہیں ، خدا سے پناہ مانگتے ہیں ۔ ان کا نفس فرعون
سے خاوند کی طرح ان کو تنگ کرتا رہتا ہے۔ وہ لوگ نفس لوامہ رکھتے ہیں ۔ بدی سے بچنے کے لئے
ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ دوسرے مومن وہ ہیں جو اس سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں ۔ وہ صرف
بدیوں سے ہی نہیں بچتے بلکہ نیکیوں کو حاصل کرتے ہیں ان کی مثال اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم سے
دی ہے۔ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا ( التحريم : (١٣) ہر ایک مومن جو تقوی وطہارت
میں کمال پیدا کرے وہ بروزی طور پر مریم ہوتا ہے اور خدا اس میں اپنی روح پھونک دیتا ہے۔
جو کہ ابن مریم بن جاتی ہے۔ زمخشری نے بھی اس کے یہی معنی کیسے ہیں کہ یہ آیت عام ہے اور
اگر یہ معنی نہ کیے جاویں تو حدیث شریف میں آیا ہے کہ مریم اور ابن مریم کے سوامس شیطان
سے کوئی محفوظ نہیں ۔ اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ تمام انبیاء پر شیطان کا دخل تھا۔ پس
دراصل اس آیت میں بھی اشارہ ہے کہ ہر ایک مومن جو اپنے تئیں اس کمال کو پہنچائے خدا کی
روح اس میں پھونکی جاتی ہے اور وہ ابن مریم بن جاتا ہے اور اس میں ایک پیش گوئی ہے کہ اس
امت میں ابن مریم پیدا ہو گا ۔ تعجب ہے کہ لوگ اپنے بیٹوں کا نام محمد اور عیسیٰ اور موسیٰ اور یعقوب
اور اسحاق اور اسماعیل اور ابراہیم رکھ لیتے ہیں اور اس کو جائز جانتے ہیں پر خدا کے لئے جائز نہیں
جانتے کہ وہ کسی کا نام عیسی یا ابن مریم رکھ دے۔
امام بطور وکیل کے ہوتا ہے کسی کے سوال پر فرمایا۔ خالف کے پچھے نماز بالکل نیں ہے ہوتی۔ پرہیز گار کے پیچھے نماز پڑھنے سے آدمی بخشا جاتا ہے
ہے۔ نماز تو تمام برکتوں کی کنجی ہے۔ نماز میں دعا قبول ہوتی ہے۔ امام بطور وکیل کے ہوتا ہے۔اس
کا اپنا دل سیاہ ہو تو پھر وہ دوسروں کو کیا برکت دے گا۔
فرمایا۔ یہود کہا کرتے ہیں کہ ہم تو قیامت کے دن خدا کے آگے ملا کی یہود کی ہٹ دھرمی بھی کی کتاب رکھ دیں گے اور کہہ دیں گے کہ اس کتاب میں تو نے
فرمایا تھا کہ مسیح کے پہلے الیاس نبی آئے گا اور تو نے یہ نہیں کہا تھا کہ مثیل الیاس یا اس کا بروز یوحنا کی
شکل میں آئے گا ۔ اب اگر یہ مسیح سچا ہے اور ہم نے اس کو نہیں مانا تو ہمارا کیا قصور ۔ یہی حال آجکل
کے علماء کا ہے جو مسیح کے منتظر ہیں ۔
اس بات کا ذکر آیا کہ حضرت مسیح نے جب یہود کو کہا کہ یوحنا ہی الیاس ہے تو وہ یوحنا کے پاس گئے مسیح یہود ہے
اور معلوم نہیں کن الفاظ میں ان سے پوچھا کہ تو الیاس ہے؟ تو یوحنا نے انکار کیا کہ میں الیاس نہیں ہوں اور
اسی طرح حضرت مسیح کی تکذیب ہوئی۔ اس پر فرمایا کہ
معلوم نہیں کہ یہودیوں نے کس طرح سے دھوکے کی گفتگو کی ہوگی۔ یوحنا کو کیا خبر تھی کہ یہ کیا
شرارت کرتے ہیں ۔ یہ دعوئی غلط ہے کہ پیغمبر خدا کی طرح ہر وقت حاضر ناظر ہوتے ہیں ۔ اگر یہ بات
سچی ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کے متعلق کیوں گھبراہٹ ہوتی یہاں تک کہ
خدا تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی۔ سعدی نے خوب لکھا ہے۔