۲۶؍ اگست تا یکم اگست ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیسے پر سید زاں پیر خرد مند
کہ اے روشن گہر پیر خرد مند
ز مصرش بوئے پیراہن شمیدی
چرا
در
چاه کنعانش ندیدی
بگفت احوال ما برق جہاں است
دے پیدا و
دیگر دم نہاں است
گہے بر طارم اعلیٰ نشینم
گہے بر پشت پائے خود نہ بینم
موجودہ اناجیل اصلی نہیں فرمایا۔ موجودہ اناجیل کے اصلی نہ ہونے کے لئے ایک بڑی بھاری دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر ایک نبی کو ہم
اس کی قوم کی زبان میں اس کی طرف بھیجتے ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ یہود کی زبان عبرانی تھی حالانکہ عبرانی میں
اس وقت کوئی انجیل اصلی نہیں ملتی بلکہ اصل یونانی کو قراردیا جاتا ہے جو کہ سنت اللہ کے برخلاف ہے۔
فرمایا۔ دنیوی بادشاہوں اور حاکموں نے جو اعلیٰ مراتب کے عطا کرنے
ابتلا اور امتحان کے واسطے امتحان مقرر کئے ہیں ۔ یہی سنت اللہ کے مطابق ہے ۔ اللہ تعالیٰ
بھی بعد امتحانوں کے درجات عطا کرتا ہے ۔ جن مصائب اور تکالیف کے امتحانات میں
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاس ہوئے وہ دوسرے کا کام نہ تھا۔ لے
۲۶ جولائی تا یکم اگست ۱۹۰۱ء
افراط و تفریط کسی مقام پر ایسی کثرت بارش کا ذکر تھا جس سے بہت نقصان کا اندیشہ ہوا۔
حضرت نے فرمایا۔
جیسا لوگ احکام الہی کے معاملہ میں افراط و تفریط کرتے ہیں اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ بھی
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ ء صفحہ ۳، ۴

ان کے ساتھ افراط و تفریط کا معاملہ کرتا ہے۔
استغفار
ایک شخص نے پوچھا کہ میں کیا وظیفہ پڑھا کروں ۔ فرمایا۔
استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کی دو ہی حالت ہیں۔ یا تو وہ گناہ نہ کرے اور یا اللہ تعالیٰ
اس گناہ کے بد انجام سے بچالے۔ سو استغفار پڑھنے کے وقت دونوں معنوں کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ سے گزشتہ گناہوں کی پردہ پوشی چاہے اور دوسرا یہ کہ خدا سے توفیق چاہے کہ
آئندہ گناہوں سے بچالے مگر استغفار صرف زبان سے پورا نہیں ہوتا بلکہ دل سے چاہے۔ نماز میں
اپنی زبان میں بھی دعا مانگو یہ ضروری ہے۔
ہر نیکی کی جڑ یہ اتقا سے فرمایا۔ تقوی اختیار کرو۔ تقویٰ ہر چیز کی جڑ ہے۔ تقویٰ کے معنے
ہیں ہر ایک بار یک دربار یک رگ گناہ سے بچنا۔ تقویٰ اس کو کہتے
ہیں کہ جس امر میں بدی کا شبہ بھی ہو اس سے بھی کنارہ کرے۔
فرمایا۔ دل کی مثال ایک بڑی نہر کی سی ہے جس میں سے اور چھوٹی چھوٹی نہریں نکلتی ہیں
جن کو شوا کہتے ہیں یا راجباہا کہتے ہیں۔ دل کی نہر میں سے بھی چھوٹی چھوٹی نہریں نکلتی ہیں مثلاً زبان
وغیرہ۔ اگر چھوٹی نہر یعنی سوے کا پانی خراب اور گندہ اور میلا ہو تو قیاس کیا جاتا ہے کہ بڑی نہر کا پانی
خراب ہے۔ پس اگر کسی کو دیکھو کہ اس کی زبان یا دست و پاوغیرہ میں سے کوئی عضو نا پاک ہے تو سمجھو
کہ اس کا دل بھی ایسا ہی ہے۔
غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی حکمت اپنی جماعت کا غیر کے چھے نماز نہ پڑھنے
کے متعلق ذکر تھا۔ فرمایا۔
صبر کرو اور اپنی جماعت کے غیر کے پیچھے نماز مت پڑھو۔ بہتری اور نیکی اسی میں ہے اور اسی میں
تمہاری نصرت اور فتح عظیم ہے اور یہی اس جماعت کی ترقی کا موجب ہے۔ دیکھو! دنیا میں روٹھے سے اور کی
کی
ہوئے ہوئے اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے والے بھی اپنے دشمن کو چار دن منہ نہیں لگاتے
اور تمہاری ناراضگی اور روٹھنا تو خدا کے لئے ہے۔ تم اگر ان میں رلے ملے رہے تو خدا تعالیٰ جو

خاص نظر تم پر رکھتا ہے وہ نہیں رکھے گا ۔ پاک جماعت جب الگ ہو تو پھر اس میں ترقی ہوتی ہے۔
معراج
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کی بابت کسی نے سوال کیا فرمایا۔
سب حق ہے۔ معراج ہوئی تھی مگر یہ فانی بیداری اور فانی اشیاء کے ساتھ نہ تھی بلکہ وہ
اور رنگ تھا۔ جبرائیل بھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا اور نیچے اترتا تھا۔ جس رنگ میں
اس کا اترنا تھا اسی رنگ میں آنحضرت کا چڑھنا ہوا تھا۔ نہ اترنے والا کسی کو اتر تا نظر آتا تھا اور نہ
چڑھنے والا کوئی چڑھتا ہوا دیکھ سکتا تھا۔ حدیث شریف میں جو بخاری میں ہے آیا ہے کہ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ
یعنی پھر جاگ اٹھے ۔
حضرت نوح کی کشتی کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ بائبل اور سائنس پائیل اور سائنس کی آپس میں ایسی عداوت ہے جیسی کہ دو سوکنیں ہوتی
ہیں ۔ بائبل میں لکھا ہے کہ وہ طوفان ساری دنیا میں آیا اور کشتی تین سو ہاتھ لمبی اور پچاس ہاتھ چوڑی
تھی
اور اس میں حضرت نوح نے ہر قسم کے پاک جانوروں میں سے سات جوڑے اور نا پاک میں
سے دو جوڑے ہر قسم کے کشتی میں چڑھائے حالانکہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں ۔ اول تو اللہ تعالیٰ نے
کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کیا جب تک پہلے رسول کے ذریعہ سے اس کو تبلیغ نہ کی ہو اور حضرت نوح کی
تبلیغ ساری دنیا کی قوموں پر کہاں پہنچی تھی جو سب غرق ہو جاتے ۔ دوم اتنی چھوٹی سی کشتی میں جو صرف
۳۰۰ ہاتھ لمبی اور ۵۰ ہاتھ چوڑی ہو ۔ ساری دنیا کے جانور بہائم ، چرند، پرندسات سات جوڑے یا
دو دو جوڑے کیونکر سما سکتے ہیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کتاب میں تحریف ہے اور اس میں
بہت سی غلطیاں داخل ہو گئی ہیں ۔ تعجب ہے کہ بعض سادہ لوح علماء اسلام نے بھی ان باتوں کو
اپنی کتابوں میں درج کر لیا ہے مگر قرآن شریف ہی ان بے معنی باتوں سے پاک ہے۔ اس پر
ایسے اعتراض وارد نہیں ہو سکتے ۔ اس میں نہ تو کشتی کی لمبائی چوڑائی کا ذکر ہے اور نہ ساری دنیا پر
طوفان آنے کا ذکر ہے بلکہ صرف الارض یعنی وہ زمین جس میں نوح نے تبلیغ کی صرف اس کا ذکر یعنی
ہے۔ لفظ اراراٹ جس پر نوح کی کشتی ٹھہری اصل آری ریت ہے۔ جس کے معنے ہیں میں پہاڑ کی

۔
چوٹی کو دیکھتا ہوں ۔ ریت پہاڑ کی چوٹی کو کہتے ہیں ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے لفظ مجودی رکھا
ہے۔ جس کے معنے ہیں میرا جو دو کرم یعنی وہ کشتی میرے جو دو کرم پر ٹھہری۔
فرمایا۔ نادان مولوی ذرا ذرا بات پر جہاد کا فتوی دیتے ہیں حالانکہ جہاد آخر الحیل ہے جہا تو آخر ایل تھ۔ یہ اس کواول الحیل بناتے ہیں۔ کوئی بذات
کسی طرح بھی باز نہ آوے تب حکم تھا کہ تلوار چلاؤ اور یہ بات صاف ہے کہ جب تمام مسائل
سنائے جائیں ، روشن دلائل دیئے جائیں تسپر بھی خدا کا نمک حرام ، خدا کے نشانات کا نمک حرام
باز نہ آوے اور دین میں سد راہ بنے تو ایسے کے لئے خس کم جہاں پاک کہنا بے جا نہیں ۔ پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تلوار نہیں اٹھائی ۔ صرف مدافعت کے لئے ایسا کیا گیا اور سچ یہ ہے کہ پہلے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر انہوں نے تلوار اٹھائی ۔ آخر وہ تلوار ا نہیں کی ان پر پڑی ۔
ایک شخص نے کہلا بھیجا کہ میں ہندوستان سے کوئی مولوی اپنے ہم بحث کرنا نہیں چاہتے
ساتھ لاؤں گا جو آر
جو آپ کے ساتھ گفتگو کرے مگر مولوی لوگ
قادیان آنا پسند نہیں کرتے ۔ آپ بٹالہ میں آجائیں ۔ فرمایا۔
قادیان سے وہ لوگ اسی واسطہ نفرت رکھتے ہیں کہ میں قادیان میں ہوں ۔ پھر اگر میں
بٹالہ میں ہوا تو بٹالہ ان کے لئے نفرت کا مقام بن جائے گا ، قادیان میں وہ ہمارے پاس نہ
ٹھہریں۔ کسی اور کے پاس جہاں چاہیں قیام کریں۔ یہاں دہریے موجود ہیں ان کے پاس
ٹھہریں۔ ہم بحث کرنا نہیں چاہتے ۔ ہمارا مطلب صرف سمجھا دینا ہے۔ اگر ایک دفعہ ان کو تسلی نہ
ہو وے پھر سنیں پھر سنیں ۔
وفات یع:
مسیح علیہ السلام فرمایا۔ اس دنیا سے اس جہان میں جانے کے لئے مردوں کے واسطے تو ایک راہ بنا ہوا ہے اور مردے ہمیشہ جایا کرتے ہیں مگر اس
کے سوا اور کوئی دوسری سڑک نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح بھی اسی مردوں والی سڑک کی راہ گئے
جو مردوں میں جا بیٹھے ورنہ حضرت بیٹی کے پاس کیوں کر جا بیٹھے؟

آج 10 میں سے 10 باقی