یکم اگست ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا۔ تقویٰ کا اثر اسی دنیا میں متقی پر شروع ہو جاتا ہے۔ یہ صرف ادھار نہیں نقد ہے۔ تقوی کا اثر طرح زیر اثر اور تریاق کار خوراندن پر ہوتا ہے اس بلکہ جس طرح زہر کا اثر اور تریاق کا اثر فوراً بدن پر ہوتا ہے اسی طرح تقویٰ کا اثر
بھی ہوتا ہے۔ لے
یکم اگست ۱۹۰۱ء
صبر و استقلال حضرت اقدس امام ہام علیہ الصلوة والسلام کے حور جناب مولوی عبد الکریم صاحب سلمہ ربہ نے ایک شخص کو پیش کیا اور عرض کیا کہ یہ شخص بہت سی گڑیوں
میں پھرا ہے اور بہت سے پیروں اور مشائخ کے پاس ہو آیا ہے ۔ حضرت اقدس نے شخص مذکور کو
مخاطب کر کے فرمایا۔
اچھا کہو کیا کہتے ہو۔
شخص حضور! میں بہت سے پیروں کے پاس گیا ہوں ۔ مجھ میں بعض عیب ہیں ۔ اوّل ۔ میں
۔
جس بزرگ کے پاس جاتا ہوں تھوڑے دن رہ کر پھر چلا آتا ہوں اور طبیعت اس سے بد اعتقاد
ہو جاتی ہے ۔ دوم - مجھ میں غیبت کرنے کا عیب ہے ۔ سوم ۔ عبادت میں دل نہیں لگتا اور بھی بہت سے
عیب ہیں ۔
حضرت اقدس۔ میں نے سمجھ لیا ہے۔ اصل مرض تمہارا بے صبری کا ہے۔ باقی جو کچھ ہیں اس
کے عوارض ہیں ۔ دیکھو ! انسان اپنے دنیا کے معاملات میں جبکہ بے صبر نہیں ہوتا اور صبر و استقلال سے
انجام کا انتظار کرتا ہے پھر خدا کے حضور بے صبری لے کر کیوں جاتا ہے۔ کیا ایک زمیندار ایک ہی دن
میں کھیت میں بیچ ڈال کر اس کے پھل کاٹنے کی فکر میں ہو جاتا ہے یا ایک بچہ کے پیدا ہوتے ہی کہتا
ہے کہ یہ اسی وقت جوان ہو کر میری مدد کرے۔ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں اس قسم کی عجلت اور
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴
جلد بازی کی نظیر یں اور نمونے نہیں ہیں ۔ وہ سخت نادان ہے جو اس قسم کی جلد بازی سے کام لینا چاہتا
ہے۔ اس شخص کو بھی اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھنا چاہیے جس کو اپنے عیب، عیب کی شکل میں نظر
آجاویں۔ ورنہ شیطان بدکاریوں اور بداعمالیوں کو خوش رنگ اور خوبصورت بنا کر دکھاتا ہے۔ پس تم
اپنی بے صبری کو چھوڑ کر صبر اور استقلال کے ساتھ خدا تعالیٰ سے توفیق چاہو اور اپنے گناہوں کی معافی
مانگو۔ بغیر اس کے کچھ نہیں ہے۔ جو شخص اہل اللہ کے پاس اس غرض سے آتا ہے کہ وہ پھونک مار کر
اصلاح کر دیں وہ خدا پر حکومت کرنی چاہتا ہے۔ یہاں تو محکوم ہو کر آنا چاہیے۔ ساری حکومتوں کو
جب تک چھوڑتا نہیں کچھ بھی نہیں بنتا۔
جب بیمار طبیب کے پاس جاتا ہے تو وہ اپنی بہت سی شکایتیں بیان کرتا ہے مگر طبیب شناخت اور
تشخیص کے بعد معلوم کر لیتا ہے کہ اصل میں فلاں مرض ہے ۔ وہ اس کا علاج شروع کر دیتا ہے۔
اسی طرح سے تمہاری بیماری صرف بے صبری کی ہے۔ اگر تم اس کا علاج کرو تو دوسری بیماریاں بھی خدا
چاہے تو رفع ہو جائیں گی۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ انسان خدا تعالیٰ سے کبھی مایوس نہ ہو اور اس وقت
تک طلب میں لگار ہے جب تک کہ غرغرہ شروع ہو جاوے۔ جب تک اپنی طلب اور صبر کو اس حد تک
نہیں پہنچاتا۔ انسان بامراد نہیں ہو سکتا اور یوں خدا تعالیٰ قادر ہے وہ چاہے تو ایک دم میں با مراد کر
مگر عشق صادق کا یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ وہ راہ طلب میں پویاں رہے۔ سعدی نے کہا ہے۔
دے۔
بدوست
ره
بردن
گر نباشد
شرط عشق است در طلب مردن
مرض دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک مرض مستوی اور ایک مرض مختلف ۔ مرض مستوی وہ ہوتا ہے
جس کا در دو غیر محسوس نہیں ہوتا جیسے برص، اور مرض مختلف وہ ہے جس کا درد وغیرہ محسوس ہوتا ہے۔ اس
کے علاج کا تو انسان فکر کرتا ہے اور مرض مستوی کی چنداں پروانہیں کرتا۔ اسی طرح سے بعض گناہ تو
محسوس ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انسان ان کو محسوس بھی نہیں کرتا۔ اس لئے ضرورت ہے
کہ ہر وقت انسان خدا تعالیٰ سے استغفار کرتا رہے۔ قبروں پر جانے سے کیا فائدہ ۔ خدا تعالیٰ نے تو