۲؍ اگست ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اصلاح کے لئے قرآن شریف بھیجا ہے۔ اگر پھونک مار کر اصلاح کر دینا خدا تعالیٰ کا قانون ہوتا تو
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ برس تک مکہ میں کیوں تکلیفیں اٹھاتے ابو جہل وغیرہ پر اثر کیوں نہ ڈال
دیتے ۔ ابو جہل کو جانے دو ابو طالب کو تو آپ سے بھی محبت تھی ۔ غرض بے صبری اچھی نہیں ہوتی۔ اس کا
نتیجہ ہلاکت تک پہنچاتا ہے۔'
۲ اگست ۱۹۰۱ء ( دارالامان میں )
آج جمعہ کا دن ہے۔ صبح آٹھ بجے کے قریب ڈاکٹر رحمت علی صاحب ہاسپٹل اسسٹنٹ چھاؤنی میانمیر
تشریف لائے۔ جمعہ کی نماز چھوٹی اور بڑی دونوں مسجدوں میں ادا ہوئی ۔ صاحبزادہ مبارک احمد سلمہ اللہ تعالیٰ
کی طبیعت آج محمد اللہ نسبتاً بہت اچھی رہی۔ مغرب کی نماز کے بعد حضرت اقدس ایدہ اللہ بنصرہ حسب معمول
بعد نماز بیٹھے رہے۔ ایک شخص کے نے جو کئی دن ۔ دن سے دارالامان میں آیا ہوا تھا ایک عجیب حرکت کی۔ اس نے
قرآن شریف کو ہاتھ میں لے کر کہا کہ یا امام پاک! یہ خدا کا کلام ہے۔ میں اس کو پیش کرتا ہوں اور تین سور و پیہ
آپ سے مانگتا ہوں اور قرآن شریف کو بار بار حضرت اقدس کے ہاتھ میں دیتا اور اصرار کرتا تھا کہ آپ
اس کو رکھیں۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم قرآن شریف ہی کی تعلیم دینے کو آئے اس زمانہ کی سب سے بڑی ضرورت ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف تو اس لیے
۔
بھیجا ہے کہ اس پر عمل کیا جاوے۔ اس میں کہیں نہیں لکھا کہ خدا کسی کو مجبور کرتا ہے۔ انسان کی ہر ہے۔
حالت خواہ وہ آرام کی ہو یا تکلیف کی گزر ہی جاتی ہے کیونکہ وقت تو اس کی پروا نہیں کرتا۔ چنانچہ
کسی نے کہا ہے شب تنور گزشت و شب سمور گزشت۔ پھر انسان کیوں کر اس کام کو مقدم نہ کرے۔
جو اس کا اصل فرض ہے۔ ہمارے نزدیک سب سے بڑی ضرورت آج اسلام کی زندگی کی ہے۔
اسلام ہر قسم کی خدمت کا محتاج ہے۔ اس کی ضرورتوں پر ہم کسی ضرورت کو مقدم نہیں کر سکتے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۶
ہے اس شخص کا نام مقصود علی ہے اور وہ محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور قادیان میں کسی خاص ڈیوٹی پر آیا تھا۔ایڈیٹر تھا۔ ایڈیٹر
خدا تعالیٰ نے جو یہ کام ہمارے سپر د کیا ہے ۔ ہم معصیت سمجھتے ہیں کہ اس کام کو چھوڑ دیں۔ دو بیمار
ہوتے ہیں۔ ایک ان میں سے اگر مر جاوے تو کچھ حرج نہیں ہوتا لیکن ایک ایسا ہوتا ہے اگر وہ مر
جاوے تو دنیا تاریک ہو جاتی ہے۔ پس یہی حالت اسلام کی ہو رہی ہے۔ آج سب سے بڑی ضرورت
یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اور بن پڑے اسلام کی خدمت کی جاوے۔ جس قدر رو پیہ ہو وہ اسلام
کے احیا میں خرچ کیا جاوے۔ میں اب تمہارے اس طرح پر قرآن شریف پیش کرنے کو کیا کروں ۔
میں تمہارا فکر کروں یا قرآن شریف کا فکر کروں ۔ میرے لیے تو قرآن ہی کا فکر مقدم پڑا ہوا ہے اور
جو کام خدا نے میرے سپر د کیا ہے اسے میں کیوں کر چھوڑ دوں ۔ تمہیں معلوم نہیں کہ اسلام کا کیسا
حال ہو گیا ہے۔ کوئی ناجائز کام کسی تاویل اور پناہ لینے سے روانہیں ہو جاتا۔ تمہاری یہ قسم دراصل
نا جائز ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص قتل کا مستوجب تھا وہ بیت الحرام میں داخل ہو گیا۔
صرف اس خیال سے کہ اس کی شان میں آیا ہے وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا ( ال عمران : ۹۸)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو وہیں قتل کیا جاوے۔ اس طرح اگر کوئی لوگوں کو قسمیں
دے کر اپنے اغراض کو پورا کرنے پر مجبور کرے تو وہ ساری دنیا کا کام آج تمام کر دیتا اور خدا کے
احکام سے امان اٹھ جاتا ہے اور ایسے طریقوں اور حیلوں سے تو آج اسلام کی یہ حالت ہو گئی ہے ۔
ہمارا یہ مذہب نہیں ہے کہ دینی حالت کا لحاظ نہ کریں اور اس کی پروانہ ہو۔ نہیں ! بلکہ ہمارے نزدیک
وہ سب سے مقدم ہے۔ تم نے جو طریق اختیار کیا ہوا ہے اس کو خدا تعالیٰ جائز نہیں رکھتا۔
اس کے بعد ڈاکٹر رحمت علی صاحب نے اپنا ایک خواب عرض کیا کہ کسی نے اعتراض کیا کہ مسیح کی
نسبت آیا ہے وہ بہت مال دے گا۔ میں نے اس کو کہا کہ کس قدر مال اس نے دیا ہے۔ کوئی لینے والا بھی ہو۔
دس ہزار ایک کتاب کے ساتھ ہے پانچسو ایک کے ساتھ ہے وغیرہ حضرت ان رت اقدس نے فرمایا۔
ہاں درست ہے۔ مگر قرآن شریف کو خدا تعالیٰ نے خیر کہا ہے چنانچہ فرمایا مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ
فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ( البقرة : ۲۷۰) پس قرآن شریف معارف اور علوم کے مال کا خزانہ ہے۔
خدا تعالیٰ نے قرآنی معارف اور علوم کا نام بھی مال رکھا ہے۔ دنیا کی برکتیں بھی اسی کے ساتھ آتی ہیں۔
زاں بعد پھر اسی قرآن فروش نے کہا کہ یا امام پاک ! نبیوں نے تو خدا کے کلام کو واپس نہیں کیا۔
آپ تو امام پاک ہیں آپ کیوں واپس کرتے ہیں؟ حضرت نے فرمایا۔
تم نے نبیوں کو کہاں دیکھا ہے؟
اس نے کہا کہ یا حضرت آپ کو تو دیکھا ہے۔ فرمایا۔
تم نے ہم کو بھی نہیں دیکھا۔ اگر تم دیکھتے تو ایسی بے جا حرکت نہ کرتے ۔
تھوڑی دیر کے بعد وہ چلا گیا۔ پھر ڈاکٹر رحمت علی صاحب کچھ اپنے مقامی حالات سناتے رہے۔ اور
گورنمنٹ انگلشیہ کی حکومت کی برکات کا ذکر کرتے رہے کہ اس نے فوجوں میں نماز اور اپنے مذہب کی
پابندیوں کے لئے پورا وقت اور فرصت دے رکھی ہے۔ بشرطیکہ کوئی کرنے والا ہو۔ ہر مذہب کے لوگوں
کے لئے ایک ایک مذہبی پیشوا مقرر کر رکھا ہے اور نماز کے اوقات میں کوئی کام نہیں رکھا۔ ہاں جمعہ کی تکلیف ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ تکلیف بھی جاتی رہتی اگر سب مسلمان مل کر درخواست کرتے مگر ان کم بختوں نے تو ہندوستان کو
دار الحرب قرار دے کر جمعہ کی فرضیت کو ہی اڑانا چاہا ہے۔ افسوس !
پھر اس شخص نے جس کا ذکر یکم اگست کی شام میں آیا ہے سوال کیا کہ حضرت احتیاطی نماز
احتیاطی نماز کے لئے کیا کم سے فرمایا۔
کے لئے کیا ہے
احتیاطی نماز کیا ہوتی ہے۔ جمعہ کے تو دو ہی فرض ہیں ۔ احتیاطی فرض کچھ چیز نہیں۔
فرمایا۔ لدھیانہ میں ایک بار میاں شہاب الدین بڑے پکے موحد نے جمعہ کے بعد احتیاطی نماز
پڑھی ۔ میں نے ناراض ہو کر کہا کہ یہ تم نے کیا کیا ؟ تم تو بڑے پکے موحد تھے۔ اس نے کہا کہ میں
نے جمعہ کی احتیاطی نہیں پڑھی بلکہ میں نے مار کھانے کی احتیاطی پڑھی ہے۔
مسیح موعود کے حنفی مذہب پر ہونے سے مراد اس کے بعد مولوی بہاؤالدین صاحب احمد آبادی نے پوچھا کہ مکتوبات امام ربانی
میں مسیح موعود کی نسبت لکھا ہے کہ وہ حنفی مذہب پر ہوگا۔ اس کا کیا مطلب ہے۔ فرمایا۔
اس سے یہ مراد ہے کہ جیسے حضرت امام اعظم قرآن شریف ہی سے استدلال کرتے تھے اور
قرآن شریف ہی کو مقدم رکھتے تھے اسی طرح مسیح موعود بھی قرآن شریف ہی کے علوم اور حقائق کو
لے کر آئے گا۔ چنانچہ اپنے مکتوبات میں دوسری جگہ انہوں نے اس راز کو کھول بھی دیا ہے اور
خصوصیت سے ذکر کیا ہے کہ مسیح موعود کو قرآنی حقائق کا علم دیا جائے گا۔
کیا مہدی جنگ اور خون ریزی کرے گا پھر یکم اگست والے سائل نے کہا کہ مہدی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ خون کرے گا وغیرہ۔
حضرت نے فرمایا۔
میں نے تمہارا مطلب سمجھ لیا ہے۔ یاد رکھو مہدی کی نسبت جو حدیثیں ہیں جن میں لکھا ہے کہ وہ
جنگ کرے گا اور خونریزی کرے گا۔ ان کی نسبت خودان مولویوں نے لکھ دیا ہے کہ بہت سی حدیثیں
ان میں موضوع ہیں اور قریباً سب کی سب مجروح ہیں ۔ ہمارا یہ مذہب نہیں ہے کہ مہدی آئے گا تو خون
کرتا پھرے گا۔ بھلا وہ دین کیا ہوا جس میں سوائے جنگ اور جدال کے اور کچھ نہ ہو۔ جہاد کے مسئلہ کو
بھی ان نا واقفوں نے نہیں سمجھا۔ قرآن شریف تو کہتا ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷) تو کیا
اگر مہدی آکر لڑائیاں کرے گا تو اکراہ فی الدین جائز ہوگا اور قرآن شریف کے اس حکم کی بے حرمتی
ہوگی اس کے آنے کی غرض تو یہ ہے کہ وہ اسلام کو زندہ کرے۔ یا یہ کہ اس کی توہین کرے اگر دین میں
لڑائیاں ہی ضروری ہوتی ہیں تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ برس تک مکہ میں رہ کر کیوں نہ اللہ
لڑے۔ ہر قسم کی تکلیف اٹھاتے رہے اور پھر بھی آپ نے ابتدا نہیں کی اور ہمارا مذہب ہے کہ جبراً
مسلمان کرنے کے واسطے لڑائیاں ہر گز نہیں کی ہیں بلکہ وہ لڑائیاں خدا تعالیٰ کا ایک عذاب تھا ان
لوگوں کے لئے جنہوں نے آپ کو سخت تکالیف دی تھیں اور مسلمانوں کا تعاقب کیا اور ان کو تنگ کیا
تھا۔ پس یہ ہر گز صحیح نہیں ہے کہ اسلام تلوار دکھاتا ہے۔ اسلام تو قرآن اور ہدایت پیش کرتا ہے۔ وہ صلح
اور امن لے کر آیا ہے اور دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں جو اسلام کی طرح صلح پھیلاتا ہو۔